Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص املتاس، خیارشبنر

خواص املتاس، خیارشبنر
Purging Cassia
دیگرنام : عربی اور فارسی میں خیارشنبر، سندھی میں چمکنی، بنگالی میں سونڈالی، سنسکرت میں سورنکا، نیپالی میں راج برکش اور انگریزی میں پرجنگ کیسیا کہتے ہیں
ماہیت : املتاس کادرخت دو قسم کاہوتا ہے ایک درمیانے قد کا خوبصورت درخت جو لگ بھگ پندرہ فٹ کا ہوتا ہے اور دوسرا 25سے30فٹ کے قریب پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے اس کی شاخیں بہت زیادہ ہوتی ہیں شاخوں سے ایک طرح کا رس نکلتا ہے۔جو سرخ رنگ کااورجم جاتا ہے اس کے پتے ہوتے ہیں جو سردیوں میں جھڑجاتے ہیں اس کا اگلاسرانوکدارہوتاہے پھلی کے اندر سیاہ رنگ کے روپے کے برابر نگیاں جن کو گودو کہا جاتا ہے گودا اور پوست دواًاستعمال کیا جاتا ہے
رنگ : گودا سیاہ بدبودار، بیج سفید بغیربو کے پھول زرد
ذائقہ : شیریں لیکن بدمزہ اوربدبو دار ہوتا ہے
مقام پیدائش : یہ زمانہ قدیم سے بر صغیر کادرخت ہے وید طب والے سے اس کے افعال جانتے تھے لیکن یونا نیوں کو اس کا علم نہ تھا اور عربوں کے توسط سے یونانیوں کو اس کا علم ہے۔یہ پاکستان ،ہندوستان ،جزائر ٖغرب الہند ،برازیل،اور افریقہ کے گرم حصوں میں پایا جاتا ہے
گودااملتاس
دیگرنام : مغز فلوس خیارشنبر، مغز املتاس فارسی میں عسل خیار شبنر اس کی ماہیت اوپر پھلی میں بیان کردی گئی ہے
ماہیت : گرم تر درجہ اول بعض کے نزدیک معتدل
مزاج : مسہل  ملین سینہ ،محلل اورام خصوصاً اورام حلق
استعمال : مناسب ادویہ کے ہمراہ ہر ایک خلط کا مسہل ہے بطور مسہل ہر ایک عمر اور ہر ایک حالت حتیٰ کہ حاملہ عورتوں کو بھی استعمال کراسکتے ہیں کھانسی دمہاور سینہ کی خشکی کو دور کرنے کیلئے اس کا لعوق بنا کر استعمال کرتے ہیں ورموں کو تحلیل کرنے کیلئے اس کاضماد لگاتے ہیں وجع المفاسل اور نقرس میں بھیاس کاضماد مستعمل ہے ورم جگر ،یرقان معدہ و جگراور بخاروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے املتاس کو گنے یا آملہ کی رس کیساتھ دینے سے یرقان دورکرتا ہے اورام حلق مثلاًخناق وغیرہ میں آب مکویا شیرگاؤ کے ہمراہ اس کاجو شاندہ بناکر غرغرے کرانا بہت مفید ہے املتاس کی پھلی کو جلا کر کوئلہ کرلیں اور پھر باریک پیس لیں یہ منا سب بدرقہ کے ہمراہ دمہ کھانسی کیلئے مفید ہے مدرحیض اورمعجل ولادت ہے گودہ املتاس کو تنہا دینے سے پیٹ میں مروڑ پید اہوتاہے اس لئے اس کو روغن بادام یا شیرہ بادام ملا کر دیتے ہیں
نوٹ : مغز املتاس کو جوش دینے سے اس کی قوت ضعیف ہوجاتی ہے
فوائد : خاص : مسہل اخلاظ ثلاثہ اور ملین صدر
مضر : ذحیرو مروڑ پیدا کر تا ہے
مصلح : مصطگی، انیسوں اور روغنیات
بدل : تربداور ترنجین (اسہال کیلئے)
مقدارخوراک : بیس گرام سے  چالیس گرام تک
املتاس کاپوست
ماہیت : املتاس کے پوست سے مرادپھیلی کا بیرونی چھلکا جو سخت اور بھورایا سیاہی مائل ہوتا ہے اور یہ بھی بطور دواء مستعمل ہے
مزاج : گرم وخشک درجہ دوم
افعال : مدرحیض ،مخرج جنین و مثمیہ
استعمال : پوست املتاس کوزعفران اور عرق گلاب کے ہمراہ اخراج جنین واخراج مشیمہ میں اس کا جو شاندہ مناسب ادویہ کے ساتھ مستعمل ہے اس کے علاوہ زیادہ احتباس حیض اورعسرحیض میں بھی استعمال کرتے ہیں
فوائد خاص : مدرحیض
مضر : مسقط جنین
مقدارخوراک : چھ سے دس گرام تک
مشہور مرکبات : لعوق خیار شنبر
نسخہ مکسچر املتاس
برائے کولسٹرول، ٹرائی گلسرائیڈ، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، خون کا گاڑھاپن، قبض، برین ہیمبرج و فالج کیلئے
نسخہ الشفاء :  املتاس 250 گرام کو صاف کر کے کچل دیں، صرف بیج پھینک دیں رات کو دیگچہ میں ڈال کر پانی 2 کلو ڈال دیں، صبح انتہائی دھیمی آگ پر چڑھائیں آگ اتنی دھیمی ہو کہ اس میں بالکل ابال نہ آئے جب آدھا پانی خشک ہو جائے اور باقی 1 کلو بچے تو اتار لیں تقریباً پونے دو گھنٹون میں تیار ہو جاتا ہے جب ٹھنڈا ہو جائے تو چھان کر بوتلوں میں بھر کر بوتل کو فریج میں رکھ دیں
مقدارخوراک : دو بڑے چمچ کھانے والے یہ مکسچر صبح و شام تھوڑا پانی ملا کر پیئں اور 8 دن میں ختم ہو جائے گا
نوٹ : دس، بارہ دنوں کے بعد اس کا ذائقہ چینج ہونے لگتا ہے، اس لیے 10 دنوں کے بعد استعمال کے قابل نہیں رہتا، میرے خیال میں اگر برسات کے پانی میں بنایا جائے تو شاید زیادہ دیر تک چل سکے، اگر زیادہ دست لگ جائیں تو خوراک کم کر دیں یا ایک ٹائم چھوڑ دیں، نقاہت و کمزوری نہیں ہوتی البتہ وزن تیزی سے گھٹاتا ہے صفراوی موٹاپا کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں
فوائد : اس کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر بوجہ کولسٹرول ختم ہو جاتا ہے، ورنہ دوائی آدھا کرنی پڑتی ہے، پیٹ صاف ہو جاتا ہے جو لوگ خون کو پتلا کرنے کیلئے انگریزی دوائی کی ضرورت نہیں پڑتی جو روزانہ کھاتے ہیں وہ چھوٹ جاتی ہے میں اکثرمارچ کے ماہ میں مریضوں کو تجویز کرتا ہوں کیونکہ سردیوں کے بعد پیٹ کی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے اس کے استعمال کرنے سے برین ہیمبرج اور فالج کا خطرہ ٹل جاتا ہے البتہ دل کے مریضوں پر استعمال کر کے نتائج حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے شاید ان کی نسیں کھل جائیں اگر کسی کو فائدہ ہو جائے تو رابطہ کریں بہرحال ایک سستا اور بے ضرر مسہل ہے آزمائیں اور فائدہ اٹھائیں
نوٹ : باپرہیز استعمال کریں استعمال کے دوران اینیمل فیٹ، ٹھوس و ثقیل غذائین، تلی ہوئی اشیاء، دیگ برف، تیز مرچ ومصالحہ، بسیار خوری اور سفر کرنے سے پرہیز کریں سبزیوں اور فروٹ کا استعمال مفید رہے گا بادام  املتاس کا مصلح ہے، اگر بادام کی سردائی یا بادام روغن ایک چمچ رات کو ہمراہ دودھ استعمال کریں تو فوائد بڑھ جاتے ہیں
املتاس کے مزید بہت سے فوائد
املتاس کاسنسکرت نام ارگ وادھا ہے یعنی بیماریوں کو مارنے والااور اس کے اسم بامسمہ ہونے کی گواہی وہ طبی نسخاجات دیتے ہیں جو برصغیر پاک و ہند کے طول و عرض میں صدیوں سےرائج ہیں اور بے شمار امراض میں ان گنت مریضوں کو شفایاب کر چکے ہیں دنیا کے بہت سے جاگے ہوئے ممالک میں ان نسخاجات کی جدید علوم کی روشنی میں نہ صرف توسیق کی جارہی ہے بلکہ ان میں بہتری بھی لائی جا رہی ہے۔ہم بھی نجانے ایسی کتنی ہی ادویات استعمال کر رہے ہونگے جن میں وہ اجزا موجود ہونگے جو املتاس یا ہمارے دوسرے نباتاتی ورثےسے لئے گئے ہونگے
املتاس پھول بھی سبزی بھی
‎اس کے پھل کا گودا جلاب کے لئے استعمال ہوتا ہے ورم کو گھ ہے اور کھانسی میں فائدہ دیتا ہے منہ پکنے، حلق سوجنے اور گلے کی نالی کے زخم، خراش اور ورم کیلئے اس کا گودا دودھ میں جوش دے کر اس سے غرارہ کریں بچوں کے اپھارے میں یہ گودا سونف کے عرق میں پیس کر بچے کی ناف کے ارد گرد لیپ کریں فوری تسکین ہو جاتی ہے
املتاس کا گلقند
‎املتاس کے پھول قبض کشا ہیں اور کھانسی کیلئے مفید ہیں پھول صاف کر کے ان سے دگنا وزن شکر ملائیں کسی مرتبان (شیشہ کا بند ڈھکنے والا برتن) میں ڈال کر 4 یا 5 دن دھوپ میں رکھیں روزانہ 10 سے 40 گرام تک استعما ل کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے دائمی قبض کیلئے اس کے پھول گوشت میں پکا کر کچھ دن تک کھائیں  قبض دور اور آنتوں کا فعل ان شاء اللہ العزیز درست ہو جائے گا
ٹانسلز کا علاج
سیاہ پھلیوں کا گودا ہی مغز املتاس کہلاتا ہے اس سے تیار کردہ دواء کو لعوق خیارشنبر کا نام دیا گیا ہے اس کے دو چمچے ایک پیالی گرم پانی میں ملا کر سوتے وقت اور صبح پیئں یہ کھانسی اور قبض میں بھی مفید ہے مغزاملتاس سے غرارے بھی کرائے جاتے ہیں 25 گرام مغز کو ایک پیالی دودھ اور ایک پیالی پانی میں ملا کر ہلکا جوش دیجیے جب ایک جوش آ جائے تو چھان کر نیم گرم پانی سے غرارے کریں مرض کے آغاز میں ہی معالج سے مشورہ کرنے سے مزید پیچیدگیاں پیدا نہیں ہوتیں اور جلد آرام آ جاتا ہے
خناق کا علاج
‎تعریف مرض یہ ایک مسلسل متعدی وبائی بخار ہے جس سے گلے میں شدید درد ہو جاتا ہے
علامات : تالو ، حلق اور حنجرے کے اند ر شدید ورم ہو جاتا ہے جس سے کھانا پیان حتی کہ سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے منہ سے رال ٹپکتی ہے اور ہلکا یا تیز بخار ہو جاتا ہے، یہ مرض عام طور پر دو سے پندرہ برس کی عمر میں زیادہ ہوا کرتی ہے چھوت لگنے سے ایک سے چھ دن کے اندر علامات مرض ظاہر ہو جاتی ہیں، شروع میں سستی ، کاہلی، قے اور درد سر کی شکایت ہوتی ہے، پھر حلق میں شدید ورم ہو جاتا ہے ۔ اس مرض کی خاص تشخیص یہ ہے کہ حلق کے اندر ایک خاکستری یا زردی مائل فاسد جھلی پیداہو جاتی ہے اور شدید درد گلو ہوتا ہے یہ جھلی تیزی سے پھیل کر دوسرے اعضاء کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اس لئے علامت ظاہر ہوتے ہی فورا علاج کی طرف متوجہ ہوں
وجوہات : اس مرض کا باعث ایک خوردبینی کیڑا ہے جس کو ڈفتھیر یا بیسی لس کہتے ہیں جو مریض کی ناک اور حلق کی رطوبت میں پایا جاتا ہے علاج دیسی طور پر املتاس کے غرغراے کرنا مفید ہے مغز املتاس چار تولہ پانی میں بھگو کر روغن بادام خالص 6 گرام، مصری تین تولہ ڈال کر پلائیں اور مغز املتاس کو گرم پانی میں گھوٹ کر گلے پر باندھیں یا مکوہ اور املتاس کا گودا تلوں کے تیل  میں پلٹس بنا کر نیم گرم گلے پر باندھیں، گلے کے و رم اور خناق کے لئے یونانی طب میں 100 فیصد علاج ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

dry fruit benefits-خشک میوہ جات سردیوں کی خاص غذائیں

 dry fruit benefits-خشک میوہ جات سردیوں کی خاص غذائیں

 dry fruit benefits-خشک میوہ جات سردیوں کی خاص غذائیںخشک میوہ جات سردیوں کی خاص غذائیں سردی کا موسم آتے ہی صندوقوں میں سے سوئٹر  جرسیاں اور گرم گرم لحاف نکلنے شروع ہوجاتے ہیں گرمی کے برعکس سردی کیلئے خاصا اہتمام کیا جاتا ہے، سردی کا موسم بھی بڑا عجیب ہوتا ہے کپکپاتی ٹھنڈی راتوں میں روئی کے موٹے موٹے گدوں میں لیٹ کر چلغوزے اور مونگ پھلیاں ٹھونگنا‘ صبح صبح دانت کٹکٹاتے ہوئے اٹھنا اور ہاتھ منہ دھو کر لرزتے ہوئے ہاتھوں سے ناشتا کرنا وغیرہ ایسے معمولات ہیں جو صرف سردیوں کیلئے ہی مخصوص ہیں۔ گرمی اور سردی کے اثرات ہمارے جسم پر بھی مر تب ہوتے ہیں، فطری ماحول دراصل دو متضاد چیزوں کے خوبصورت امتزاج اور ہم آہنگی سے وجود میں آتا ہے، یہ فطری تضاد اور اس کا بہترین امتزاج ہمارے جسم میں بھی موجود ہے۔ ہمارا جسم واضح طور پر دو حصوں میں منقسم ہے۔ ہمارے دماغ کے دو حصے ہیں دل کے دو حصے ہیں‘ دو پھیپھڑے دو گردے‘ دو ٹانگیں وغیرہ‘ اسی طرح رات اور دن‘ گرمی اور سر دی بھی اس تضاد کی مثالیں ہیں یہ قدرت کا ایسا فارمولا ہے جس کی مسلسل کشمکش اور ملاپ سے قدرتی ماحول میں رنگینی اور رعنائی پائی جاتی ہے، گرمیوں میں ہمارا نظام ہضم کمزور ہوجاتا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دوران خون ہمارے جسم کے بیرونی حصوں کی جانب مائل رہتا ہے یعنی ہاتھ پیروں کی رگوں میں خون زیادہ مقدار میں گردش کرتا ہے تاکہ پسینہ وافر مقدار میں جلد سے خارج ہوتا رہے اور جسم کا اندرونی حصہ ٹھنڈا رہے لیکن جب سردیوں میں جسم بیرونی سرد ماحول سے خودبخود ٹھنڈا رہتا ہے تو ایسی صورت میں جسم کی حرارت کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں محفوظ رکھنے کیلئے دوران خون اندرونی اعضا کا رخ کرلیتا ہے اندرونی اعضاءمیں نظام ہضم بنیادی اہمیت کا حامل ہے معدہ‘ آنتیں‘ جگر وغیرہ نظام ہضم کا لازمی حصہ ہیں اندرونی اعضاءمیں دوران خون زیادہ ہوجانے کی وجہ سے نظام ہضم طاقتور ہوجاتا ہے جس کی بدولت ثقیل سے ثقیل چیزیں بھی بخوبی ہضم ہونے لگتی ہیں اور بدن کو طاقت اور توانائی فراہم کرنے لگتی ہیں۔

نظام ہضم کی بیداری
سردی نظام ہضم کی بیداری کا موسم ہے اس موسم میں آپ زیادہ کام کرسکتے ہیں کیونکہ نظام ہضم ہمیں بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے جب آپ ہمت کرکے جسم کو حرکت دیتے ہیں تو گرمی کے مقابلے میں زیادہ مستعدی سے کام کرنے کو دل چاہتا ہے۔ اس موسم میں کی گئی ورزشوں کے اثرات سارا سال جسم کو صحت مند اور توانا رکھتے ہیں اور جسم ٹھوس ہوجاتا ہے جب کہ گرمی کے موسم میں نظام ہضم کمزور ہوجاتا ہے اور جسم ڈھیلا پڑجاتا ہے جب آپ یہ جانتے ہیں کہ سردی کے موسم میں زیادہ محنت مشقت اور دوڑ دھوپ کی جاسکتی ہے تو پھر آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کیسی غذا استعمال کی جائے جوجسم کو مسلسل توانائی فراہم کرتی رہے۔
قدرت آپ کو ہر موسم کے مطابق استعمال کی غذائیں‘ سبزیاں اور پھل خود فراہم کرتی ہے۔ سردی کے موسم میں جتنے پھل بازار میں دستیاب ہوتے ہیں وہ سب ہمارے جسم اور ماحول کی ضروریات کے مطابق ہوتے ہیں۔

وٹامن ای کی اہمیت
موسم سرما میں سردی کی وجہ سے ایسی غذائیں استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جن سے جسم میں حرارت زیادہ مقدار میں پیدا ہو اور اسی کے ساتھ ساتھ مطلوبہ نمکیات اور حیاتین بھی حاصل ہوتے رہیں۔ نمکیات اور حیاتین حاصل کرنے کیلئے دالیں‘ سبزیاں اور گوشت انڈا وغیرہ تو روزمرہ کی غذائیں ہیں لیکن جسم کو اضافی حرارت اور توانائی پہنچانے کیلئے قدرت نے خاص طور پر خشک میوے بھی پیدا کیے ہیں۔ ان میووں میں ہر قسم کی غذائی افادیت موجود ہوتی ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان میووں میں اگرچہ تیل وافر مقدار میں ہوتا ہے لیکن یہ جسم میں چربی پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کو ٹھوس رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں ریشے دار اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو آنتوں سے فضلہ خارج کرنے کی تحریک پیدا کرتے ہیں اور قبض ختم کردیتے ہیں۔ یہ حیاتین بڑھاپے کو روکنے کے علاوہ جلد کو ملائم اور خوبصورت رکھتی ہے، ان حیاتین کے قدرتی ذرائع یہ ہیں۔ گندم‘ سلاد‘ آلو‘ بندگوبھی‘ چقندر‘ گاجر‘ بادام‘ اخروٹ‘ پستہ‘ تل‘ خوبانی‘ ناریل‘ مونگ پھلی‘ انڈا‘ مچھلی‘ دودھ، مکھن وغیرہ
مچھلی
مچھلی اگرچہ ایک حیوانی غذا ہے لیکن حیوانی غذاوں کے بالکل برعکس اس میں موجود تیل جسم میں چربی پیدا نہیں کرتا۔پروٹین حاصل کرنے کیلئے مچھلی سے بہترین غذا نہیں ہوسکتی۔ مچھلی مرض سل اور کھانسی نزلے میں مفید ہے۔ کمزور بچے کیلئے مچھلی کا استعمال بہت ضروری ہے۔ سردیوں میں مچھلی ہفتے میں ایک بار ضرور کھانی چاہیے۔

انڈا
دودھ کے بعد انڈا ایک حد تک مکمل غذا ہے، انڈا دراصل پیدا ہونے والے بچے اور اس کی غذا پر مشتمل ہوتا ہے انڈے میں پروٹین کے علاوہ البیومن‘فولاد‘ کیلشیم‘ فاسفورس اور گندھک کے اجزا بھی پائے جاتے ہیں تلا ہوا انڈا دیر میں ہضم ہوتا ہے زیادہ ابالے ہوئے انڈے میں غذائیت بہت کم رہ جاتی ہے‘ اس کے استعمال سے قبض کی شکایت پیدا ہوتی ہے اور آنتوں میں سدے بن جاتے ہیں۔ ہمیشہ ادھ ابلا (ہاف بوائلڈ) انڈا استعمال کریں کیونکہ اس میں زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔

اخروٹ
اخروٹ خشک میووں میں نہایت غذائیت بخش میوہ شمار ہوتا ہے، اس کی بھنی ہوئی گری جاڑوں کی کھانسی میں خاص طور پر مفید ہے۔ اس کے استعمال سے دماغ طاقتور ہوجاتا ہے، اخروٹ کو اعتدال سے زیادہ کھانے سے منہ میںچھالے اور حلق میں خراش پیدا ہوجاتی ہے۔

بادام
بادام قوت حافظہ‘ دماغ اور بینائی کیلئے بے حد مفید ہے اس میں حیاتین الف اور ب کے علاوہ روغن اور نشاستہ موجود ہوتا ہے۔ اعصاب کو طاقتور کرتا ہے اور قبض کو ختم کرتا ہے۔

تل
موسم سرما میں بوڑھوں اور بچوں کے مثانے کمزور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر بستر پر پیشاب کردیتے ہیں اس شکا یت سے نجات کیلئے تل کے لڈو بہترین غذا اور دوا ہیں۔

چلغوزے
چلغوزے گردے‘ مثانے اور جگر کو طاقت دیتے ہیں‘ اس کے کھانے سے جسم میں گرمی محسوس ہوتی ہے۔

کشمش
کشمش دراصل خشک کیے ہوئے انگور ہیں، چھوٹے انگوروں کو خشک کرکے کشمش تیار کی جاتی ہے جبکہ بڑے انگوروں کو خشک کرکے منقیٰ تیار کیا جاتا ہے،کشمش اور منقیٰ قبض کا بہترین علاج ہے۔ بہت طاقت بخش میوہ ہے۔

مونگ پھلی
مونگ پھلی سستا اور لذیز میوہ ہے، اس میں تیل کافی مقدار میں ہوتا ہے لیکن آپ خواہ کتنی بھی مونگ پھلی کھا جائیں اس کے تیل سے آپ کا وزن نہیں بڑھے گا، اسے خالی پیٹ نہ کھائیں ورنہ بھوک ختم ہوجائیگی، سرما کا موسم صحت بحال کرنے اور جسم کو طاقتور بنانے کا موسم ہوتا ہے میوے جسم کو حرارت اور توناائی فراہم کرتے ہیں انہیں ہر حالت میں اعتدال میں استعمال کرنا چاہیے، سبزیاں‘ دالیں وغیرہ اپنی روز مرہ خوراک میں شامل رکھیں البتہ حرارت اور توانائی کیلئے یہ میوے ضرور استعمال کریں، اپنے ناشتے میں خشک میوے بھی شامل کریں، سردیوں کے موسم میں دودھ میں شکرڈال کر یا خالص شہد ملا کر پئیں اس معمولی غذائی نسخے کے استعمال سے بہت فائدہ پہنچے گا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal