Alshifa Natural Herbal Pharma

جلق کے بارے میں محمد صلی اللھ علیہ وسلم فرمایا

جلق کے بارے میں محمد صلی اللھ علیہ وسلم فرمایا

حضرت محمد صلی اللھ علیہ وسلم فرمایا:: ہاتھ سے منی گرانے والا ملعون ہے اور خدا کی
لعنت کا مستوجب
ہاتھ کی رگڑ سےعضو تناسل کے رگ و پٹھے کمزور پڑ جاتے ہیں اوران میں خون کا دور
دورہ بند ہوجاتا ہے نیلی نیلی رگیں ابھرآتی ہیں اور پھرعضو تناسل میں کمزوری اورڈھیلا
پن پیدا ہو جاتا ہے اور پھرآہستہ آہستہ انتشار کے قابل ہی نہیں رہتا منی کے باربارنکلنے
کی وجہ سے نہایت خراب اور پتلی منی پیدا ہونے لگتی ہے جس سے منی کے کیڑے ختم
ہوجاتے ہیں بار بار منی نکلنے کی وجہ سے منی کا پیدا ہونا بھی کم ہوجاتا ہے اور اس کی
قوت امساکیہ بالکل کم ہوجاتی ہے اس لئے جب کبھی پاخانہ کرتے وقت زور لگایا جائے تو
فوری چندایک قطرے منی کےنکل پڑتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ یہاں تک نوبت پہنچ جاتی
ہے ذراسی رگڑجماع کے خیال سے یاعورت سے بات چیت کرنےسے ہی منی نکل جاتی ہے
ایسی حالت کو ذکاوت حس کہتے ہیں
علاوہ ازیں اس فعل بد کا سب سے بڑا اثراعضا ئے رئیسہ پر پڑتا ہے اوربدن کے جوہرمنی
کو خارج کردینے کی وجہ سے تمام اعضا ئے رئیسہ کمزور ہوجاتے ہیں اعضائے رئیسہ چار
ہیں،دل،دماغ،جگر، خصیتین، گویا کہ ان چاروں کی تندروستی سے بدن انسانی تندروست رہتا
ہے اور ان میں ضعف یاکوئی خرابی ہوجانےکی وجہ سے تمام بدن خراب یا کمزور ہوجاتا ہے
جلق کی وجہ سے ان چاروں اعضاء کو کیا نقصان پہنچتا ہے
دل

جلق جیسے برے فعل سے جب کچھ لذت پیدا ہوتی ہے تواس وقت یہی نہیں کہ صرف منی نکل
کر بس ہوجاتی ہے بلکہ ساتھ ایک چیز اوربھی خارج ہوجاتی ہےجوکہ منی سےبھی زیادہ قیمتی
ہے وہ حرارت غریزی ہےچونکہ اس کے فاعل کو بار بار اس فعل کو کرنا پڑتا ہےاسلئےحرارت
غریزی اتنی خارج ہوجاتی ہے کہ جتنی اور پیدا نہیں ہوسکتی اس لئے اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے
کہ دل کمزورہوجاتا ہےبلکہ بعض کوخفتان یعنی بھولنےکی بیماری اورغشی کاعارضہ بھی ہوجاتا
ہے پھرجب اسکو یہ معلوم ہوتا ہےکہ سب تیری ان بد فعلیوں کا نتیجہ ہےجواپنی بد قسمتی سے
کرچکا ہے تو پھراس کا غم لاحق ہوتا ہےاس سے دل کو بھی نقصان پہنچتا ہےاس لئے وہ کسی
کی طرف نظراٹھا کرمارے شرم کے دیکھ نہیں سکتا وہ اپنے آپ کو گناہ گار اور بد کردارسمجھتا
ہے اس کا دل دھڑکتا ہے اور نہایت کمزور ہوجاتا ہےاس لئے انتشار کے وقت وہ خون کی صحیح
مقدار عضو تناسل کی طرف نہیں بھیج سکتا اسی وجہ سے ضعف قلب کے مریضوں کوکامل انتشار
نہیں ہوا کرتا
(دماغ)
جلق سے دماغ کو بہت جلد نقصان پہنچتا ہے کیوں کہ جواعصاب، پٹھے، دماغ سے نکلتے ہیں وہ
ذکی الحس ہونےکی وجہ سے بہت جلد کمزور ہوجاتے ہیںاور پھر وہ یہاںتک ہو جاتے ہیں کہ
خواہ مرد عورت کے ساتھ بھی لیٹا رہےتب بھی انتشار نہیں ہوتا علاوہ ازیں سردرد رہتا ہے ذرا
ساچلنے یا بیٹھے بیٹھے کھڑے ہونے سے آنکھوں کے آگےاندھیرا چھا جاتا ہے طرح طرح کے
برےخیالات پیدا ہونےلگتے ہیں اورسب سے بڑی علامت یہ ہےکہ بوقت انزال مرد کولذت بہت
کم آنے لگتی ہےاس لئے وہ لذت کی دوائیں لے کر اور بھی کمزور پڑ جاتا ہے
(جگر)
جلق کی وجہ سے جگر بہت جلد کمزور ہوجاتا ہے کیوں کہ منی کے زیادہ خارج ہوجانے
کی وجہ سے خون کی زیادہ ضرورت پڑتی ہےاس لئے جگرکوخون بنانے کے لئے زیادہ
کام کرنا پڑتا ہے لیکن جوخون پیدا ہوتا ہے وہ منی بنانے میں صرف ہوجاتا ہے اس لئے
جگر کو پوری خوراک نہیں ملتی اس وجہ سے جگر بہت جلد کمزور ہوجاتا ہے اور جلق
لگانے والے کے بدن میں خون کم ہونےکےباعث اس کے بدن کی رنگت زرد ہوجاتی ہے
نیز اس کی بھوک بند ہوجاتی ہے
(خصیتین)
اس فعل بد کی وجہ سے یہ دونوں عضو بھی نہیں بچ سکتےچونکہ خون سے منی کویہی
عضو بناتے ہیں اس لئے اس مذموم کام سے ان کوبھی اپنا کام بار بار کرنا پڑتا ہے بلکہ
اکثر مواقع پر تومنی خام یا صرف خون ہی دینا پڑتا ہے اس لئے کمزور اور ڈھیلے ہو کر
لٹک جاتے ہیں اور ان میں تھوڑا تھوڑا درد بھی رہنے لگتا ہے
اعضائے رئیسہ کےعلاوہ معدہ،گردہ، مثانہ، پر بھی برا اثر پڑتا ہےغرض کہ انسان صحیح
معنوں میں زندہ درگور ہوجاتا ہے بلکہ بعض واقعات اور مشاہدات سے تو معلوم ہوتا ہے کہ
کئی شخص تو اس فعل بد سےاچانک مرگئےاوربعض اشخاص کو جنون یامالیخو لیا یا رعشہ
جیسی خوف ناک بیماریاں چمٹ گئیں لہذا پکار پکار کرکہا جاتا ہے کہ بھائیو؟ اس فعل بد سے
بچو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو ورنہ تمام عمر پچھتاؤگے اپنے بچوں کاخاص طور پر
خیال رکھو ان کو خراب عادت لڑکوں کے ساتھ نہ ملنے دو بلکہ دو بچوں کو ایک جگہ چھوڑ
کر کبھی بے پرواہ نہ ہو ورنہ وہ ضروراس عادت کے مرتکب ہوکراپنے آپ کو تباہ کرلیں گے

11 thoughts on “جلق کے بارے میں محمد صلی اللھ علیہ وسلم فرمایا”

  1. اگر کسی نے جلق سے اپنی جوانی برباد کر لی ہے تو اس کا علاج کیا ہے؟ براہ کرم اس سے آگاہ فرمائیں۔
    جزاک اللہ

  2. محترم مفتی صاحب !
    السلام علیکم !
    اسلام میں مشت زنی یا استمنا بالید کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سائل : حسنت
    جواب
    ناجائز ہے ،اجتناب کرنا لازم ہے ،حدیث شریف میں اس فعل کے مرتکب شخص کو لعنت کا مستحق قرار دیا ہے ،ایسے افرادکو چاہیے کہ شرعی نکا ح کا راستہ اختیار کریں،اگرشادی شدہ ہونے کے باجودبیوی سے دور ہوں یا استطاعت نہ رکھتے ہوں تو نفس پر قابو پانے کے لیے شرعیت نے یہ راستہ بتایا ہے کہ ایسا شخص روزے رکھنے کا اہتمام کرے۔
    http://www.banuri.edu.pk/ur/node/579

  3. میں مشت زنی کے متعلق ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔ کیا اسلام میں مشت زنی جائز ہے؟ اگر ہاں، تو کن آیات و احادیث سے ثابت ہے؟ اگر نہیں تو کن آیات و احادیث کی رو سے منع ہے؟ کیا اس کے علاوہ کوئی اور معیار، شرط ، ضابطہ یا ضرورت ہے جس کی بنیاد پر مشت زنی کی اجازت ہو؟
    http://darulifta-deoband.org/showuserview.do?function=answerView&all=ur&id=270

  4. جی ہاں جلق کی خرا بیوں کا مکمل علاج ہوسکتا ہے

  5. asalam-o-alaikum.
    Janab my bhi is tarha ki buri aadat my mub tala hon pichlay 5 salon sy nobat yaha taq poch gai thi k ek din my 3,3 4,4 bar yai aamal kar lia kar ta tha ab kuch kaam hy aur chorrny ki koshish bhi kar ta hon magar yai Shaytan itna hawi hy jis ki koi had nahi any way hum bhot sy no jawan yahi aamal kar ty hyn aur taqriban sab hi ny ap syhat kharab kar li hy is ki wa ja say jis my my ny ap ny jim my jo wazay kharabia daykhi hy wo yai hy k.

    1. zara si fahash baton sy yai aamal kar no ko dil kar ta hy aur aqsar to apny uper qabo hi nahi rayh ta hy aur is kamini malaoni harqat ko kar guzatay hyn.

    2. is gandi lanat ki waja sy bhot jaldi farigh ho jaty hy. jo k ek bimari hy. aur sab sy barrh k guna gar bhi hoty hyn aur (second) ap ni zindagi ko bhi kharab kar ty hyn.

    3. aur is ki waja sy thorra sa hi taiz kadamo sy chalny sy sans phol jata hy bhari kam kar ny sy haat pair per larza tari ho jata hy aur aakho ki nichay halqay bhi parr ja ty hyn aur way sy bhi haat pair aur pura jism hal ka hal ka kapkapa ta rahy ta hy.

    4. nazar kam zor ho ja ti hy, thorry si mayhnat say banda thaq jata hy, yadash kamzoor ho jati hy, patthay (muscles) kamzoor ho jaty hyn, weight kaam hony lag ta hy, jism my larrza to aasa rayh ta hy k kia bataon, dil ki dharrkan tayz ho jati hy, Stamina hi na hi rayh ta hy na kaam my na paydal chalny my na wazan uta ny my sab kamoo my hi jism ki kaamzori kapkapahat dil ki darrkan ka tayz ho na bayt k ut ny my aakho k samny andhay ray ka aana jay sy jism lagar ho gia ho (Na kaam k Na kaj k) wali si kaifiat ho jati hy.

    5. aur sat sat in battar bimarion ka bhi sat lagna jis my jiryan, aza e tanasul ka kharab ho na, aza ki jarr ka patla hona, sarat anzal, ehtelam, zakawat-e-his, (k zara say bury khiyal aur gandi chizo k guzar ny sy mazi ka nikalna aur shybat ka bayda ho na aur phir jalaq ki taraf jana) aur yadash, dil-o-dimagh, jigar-o-myday, naraz ki kamzorian aakho k ni chay halqay ka parrna, jisam my larzay ka tari hona, phathoin ka kamzor ho na, raysha, taqat my kami.

    Hakim sahab sy guzarish hy k barai myharbahi wo hamy aasa nuskha batain k hum ny jlaq jay si kharab aadat sy jo in bimarion ki aony indar aany ki ejazat di hy in bimarion sy ham ko allah shifa aata farmai (AAMIN) Allah k lia Hakim sahab hamari islah karin k hum in bimarion k sat sat is jlaq jysi lanat sy bhi bach jain aur aasy taqat war aur farba ho jain k jay sy hum ny ka bhi musht zani ki hi na ho aur jin bimarion ka zikar kia hy in sy hamy chotkara mil jai aur my ry khiyal my yahi wo bimaria hy jo k myny ap ny andar dayh khi hy aur shayad my ra khiyal sahi hy k yai sab musht zani ka hi nati ja hy.
    Allah k lia haqim sahab hamari islah farmain
    Allah ap ka aur hum sab ka hami-o-nasir ho,
    AAMIN.

  6. Hakeem sahab tu phir is ka elaj kia hai is bimari se hum ko kese nejad pa sakty hain

    ALLAH Pak ap ko is ka Ajar de Ameen

  7. اللھ اور اللھ کے رسول کیکے حک ماننے سے اس مسائل سے چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ معفی بھی مل سکتی ہے

Leave a Comment

Scroll to Top