Asian Spider Flower Seed
Seeds are carminative, anthelmintic and antiseptic. Applied as a poultice, it is useful in skin irritations and vitiligo.
Parts used: leaves,flowers
Used to apply Externally for curing wounds and ulcers,liver diseases.
Recommended Dosage
1 to 2 g powder of seeds.
Contraindication
This herb has no known warnings or contraindications.
ہلہل
ماہیت ۔
اس کا پودا ایک گز تک لمباہوتاہے۔اس کے پتے چار پانچ جگہ سے کٹے ہوئے اور بیج چھوٹے گردہ کی شکل کے ہوتے ہیں ۔ اس پودے کے تمام اجزاء سے ہینگ جیسی بو آتی ہے۔
مقام پیدائش ۔ ہندوستان کا گرم علاقہ اور خصوصاًموسم گرمامیں اکثر تمباکو کے کھیت میں پیداہوتاہے ۔
مزاج ۔ گرم تر۔
افعال و استعمال ۔
قاتل کرم شکم اور دافع تشنج ہونے کی وجہ سے اس کے بیجوں کو چینی میں ملاکر صبح و شام دوروز تک بمقدار تین گرام کھلاکر تیسرے روز روغن بید انجیر کا جلاب دینے سے کرم شکم خصوصاًکیچوے خارج ہوجاتے ہیں ۔
استعمال بیرونی ۔
پتے آبلہ انگیز اورمحمر ہیں ۔بیجوں کو سرکہ میں کچل کر موچ وغیرہ پر لگاتے ہیں ۔درد گوش کیلئے اس کے پتوں کاپانی گرم گھی میں ملاکر نطوراًمفید ہے اس کے پتوں کے عرق اور نقدے میں کشتہ فولاد تیار کرتے ہیں
Reviews
There are no reviews yet.