Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نسخہ، امراض نسواں

نسخہ، امراض نسواں
خواتین کے امراض ماہواری کی زیادتی، کمی،اور بندش کو مزاج کے مطابق تحریکات خشکی سے گرمی کی طرف گرمی سے تری کی طرف اور تری کو خشکی کی طرف الٹ دینے سے کامیابی سے کیا جاسکتا ہے
ماہواری کی زیادتی اس کے علاج میں ذہن نشین کرلیں زیادتی ماہواری یعنی کثرت طمث خشکی رحم یا سوزش سے ہوتی ہے یہ سوزش گرمی کی زیادتی سے ہی کیوں نہ ہو بہرحال خشکی کے مقابلہ گرمی کی کمی ہوتی ہے کیونکہ گرمی ہی کم ہے کہ جس سے خفگی اور سوزش کی تحریک ہوتی ہے یہی خشکی اورسوزش ورم میں تبدیل ہو جاتی ہے
اس کا علاج
نسخہ الشفاء : زیرہ سیاہ 20 گرام، بادیان 30 گرام، گندھک آملہ سار 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایگ گرام دن میں چار مرتبہ پانی گرم کے ساتھ استعمال کریں
ماہواری میں تنگی، یہ خصیتہ الرحم کی سوزش جو غدد میں ہواکرتی ہے جو گرمی کی زیادتی سے ہوتی ہے اس کے علاج میں تری پیدا کی جاتی ہے اس میں اکثرمعالج حیض آور دواء دیتے ہیں جس سے مرض ٹھیک ہونے کے بجائے شدت اختیار کر جاتا ہے جو مدتوں پرشان کرتا ہے آخرہسٹیریا تک پہنچ جاتا ہے
اس کا علاج
نسخہ الشفاء : سمندرجھاگ 40 گرام، زیرہ سفید 30 گرام، الائچی خورد 10 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنالیں
مقدار خوراک : ایک گرام روزانہ دومرتبہ گرم پانی سے استعمال کریں
ماہواری کی بندش، جب خون کا دباو بڑھ جائے اور رطوبت کی بندش ہو جاتی ہے تو رحم میں سردی پیدا ہوکر بندش ہو جاتی ہے جو دو دو ماہ یا اس سے بھی زیادہ تک کی پرشانی بن جاتی ہے اور جسم موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہے
اس کا علاج
نسخہ الشفاء : ابہل 40 گرام، رائی 20 گرام، مرمکی 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک گرام دن میں تین مرتبہ استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ دیسی، عورتوں کے بے قاعدگی ایام کیلئے

نسخہ دیسی، عورتوں کے بے قاعدگی ایام کیلئے
الشفاء : عورتوں کی مخصوص بیماری بندش حیض  موجودہ زمانہ میں بہت زیادہ لڑکیاں جوکہ سن بلوغت کو پہنچ رہی ہیں انکاحال یہ ہے کہ تقریبا لڑکیؤں کا مسئلہ یہ ہے کہ یاتو انکو ماہواری 5 سے 6 ماہ تک بالکل آتی نہیں اور جن کوآتی ہے تو کھل کر نہیں آتی بعض کامسئلہ یہ ہے انکا صرف نشان لگتاہےاور بس اسکےبعد کوئی خبرنہیں ہوتی ایسی حالت میں بعض بیچاریاں حائضہ متحیرہ کی طرح نماز روزہ کے معاملےمیں انتہائی پریشان رہتی ہیں اور عبادت کے لطف اور سجدہ خداوندی کی عظیم نعمت سے رکی رہتی ہیں اور حیران و پریشان سوچتی رہتی ہیں کہ آیااس وقت ہم حالت پاکی میں ہیں یانہیں علاوہ اسکے بندش حیض جسے احتباس طمث سے تعبیر کیاجاتا ہے یہ ایسامرض ہے جس کی وجہ سے طرح طرح کےامراض پیداہوجاتے ہیں اور یہ سمجھ لیں کہ حیض کا خون بھی پیشاب پاخانہ کی طرح ایک فضلہ ہے جس کا جسم میں رک جانامختلف بیماریوں کاسبب بنتا ہے اطباء کرام کا قول ہے کہ اگراس مرض کامناسب علاج نہ کیاجائے تو دردسر، مرگی، سکتہ، فالج، خون کی خرابی، ضعف ہاضمہ، استسقاء جیسی امراض پیداہونے کا اندیشہ ہے اسلئے اسکابہت جلدی علاج کرناچاہیئے
اس مرض کے اسباب ایام حیض میں سردی لگنا کثرت مجامعت یاغلیظ اشیاء کےاستمال سے یہ مرض پیداہوتا ہے
علامات : خون دکھائی دے کر بندہو جاتاہے یاتھوڑاتھوڑا نہایت دردسے آیاکرتا ہے
نسخہ الشفاء : زعفران 10 گرام، مرمکی 10 گرام، کشتہ فولاد 10 گرام، مصبر10 گرام، فلفل سیاہ10 گرام، ناگ کیسر10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اورگودہ گیکھوارسے کالے کے برابر گولیاں بنالیں
مقدار خوراک : ایام شروع ہونے سے تین دن پہلے ایک گولی صبح ایک شام  تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں جن کو ایام کا پتہ نہ ہو وہ نئے چاند کی پہلی تاریخ کو شروع کریں
فوائد : بندش حیض، بے قائدگی ، کمی حیض، دردحیض کمی خون، کمر اور ٹانگوں کے درد میں مجرب ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سر چکرانا، سر کا دورا پڑنا، کمزوری دماغ

سر چکرانا، سر کا دورا پڑنا، کمزوری دماغ
الشفاء : سو کر چارپائی سے فوراً اٹھنے پہ آنکھوں کے گرد اندھیرا چھا جاتا ہے اور سر چکرانے لگتا ہے، مجبوراََ دیوار وغیرہ کا سہارا لینا پڑتا ہے پھر کچھ دیر چند سیکنڈ بعد نارمل ہو جاتا ہے
وجوہات اور علاج
وجوہات و اسباب و علامات
کمزوری دماغ، اعصاب، سر پر کوئی چوٹ وغیرہ، کمی خون، کثرت جماع، دماغ کا سومزاج گرم یا سرد، سر میں خشکی بخاروں اور شدید امراض سے صحت یاب ہونے کے بعد کمزوری سے یہ عارضہ پیدا ہوتا ہے، دماغی محنت لکھنے پڑھنے سے، مرغن خوراک دودھ گھی کی کمی سے خشکی، رات کو نیند نہیں آتی، زندگی بے مزہ ہو جاتی ہے
علاج
اصل سبب کا ازالہ کریں، کمزوری دماغ ہو تو مربہ آملہ ایک عدد دھو کر ورق چاندی لپیٹ کر کھلائیں
کمزوری دل سے ہو تو خمیرہ مروارید 5 گرام کھلائیں
قبض کی وجہ سے سر میں بخارات یا ریاح ہو تو اطریفل کشنیزی کا استعمال مفید ہے
نسخہ، حب برہمی
حافظہ، سارا دن دماغی محنت کرنے سے طبعیت نہیں اکتاتی، بھولنا ختم یاداشت میں آضافہ، وکیلوں، مصنفوں، طالب علموں کیلیے نعمت، نسیان بھول جانے کے کیلئے
نسخہ الشفاء : برہمی بوٹی خشک 125 گرام، سفوف ملٹھی 50 گرام،, ورچ 50  گرام، کول ڈوڈا 50 گرام، مغز بادام 40 عدد، دانہ الائچی خورد 10 گرام، زعفران 5 گرام، ورق چاندی 12 عدد، ورق سونا 6 عدد
ترکیب تیاری : برہمی بوٹی کو گھی میں قدرے بھون لیں اور پھر تمام ادویہ کو باریک پیس کر ملا دیں
مقدار خوراک : دو گرام رات سوتے وقت  ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ کے استعمال سے دماغ کی تمام کمزوریاں رفع ہو جاتی ہیں
نسخہ، سفوف مقوی دماغ
دماغی کمزوری، نسیان بھول جانا کیلئے
نسخہ الشفاء : کشنیز 50 گرام، کندر 50 گرام، مغز سونف 50 گرام، مغز بادام 50 گرام، سفوف برہمی 50 گرام، کوزہ مصری 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : دو بڑے چمچ کھانے والے رات سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ دو ماہ استعمال کریں
نسخہ، اکسیر نقرئی
کمزوری دماغ اور دل کا اکسیری علاج ہے، خفقان دل دھڑکنا کے لیے مجرب ہے
نسخہ الشفاء : طباشیر 2 گرام، مروارید 1 گرام، کشتہ چاندی یا ورق 1 گرام، دانہ الائچی خورد 2 گرامادویہ کو ترکیب تیاری : مسلسل 6 گھنٹے کھرل کریں بس تیار ہے
مقدار خوراک : صبح نہار منہ دو رتی مکھن ملائی وغیرہ میں ساتھ دودھ استعمال کریں
نسخہ، معجون خشخاش
سر چکرانے کے علاوہ یہ دماغ کی گرمی اور خشکی کو رفع کرتی ہے، مقوی دماغ ہے
نسخہ الشفاء : خشخاش سفید 45 گرام، کشنیز خشک 35 گرام، مغز بادام مقشر 30 گرام، مغز کدو 25 گرام، مغز تربوز 25 گرام، تخم کاہو مقشر20 گرام،دانہ الائچی خورد 20 گرام، تخم خرفہ سیاہ 20 گرام، چینی 1 کلو
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں اور چینی کا قوام بنا کر سفسف اس میں خوب اچھی طرح مکس کر دیں یہ معجون بن جائے گی اب اسکو کسی شیشے کے جار میں ڈال کر رکھ لیں
مقدارخوراک : دو بڑے چمچ کھانے والے صبح نہار منہ پانی یاں دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
نسخہ، تریاق بدن
ضعف کمزوری اعضاء رئیسہ، دل و دماغ اور جگر اعصاب، عضلات اور عام جسمانی کمزوری بہت جلد رفع ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : کشتہ مرجان 6 گرام،  ورق سونا 1 گرام، ورق چاندی 1 گرام، کشتہ فولاد 6 گرام، کشتہ قلعی 9 گرام، کشتہ ابرک سیاہ 9 گرام، کشتہ جست 3 گرام، کشتہ پارہ 6 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو تقریباً تین گھنٹے کھرل کریں دواء تیار ہے
مقدار خوراک : دو چاول مکھن یا ملائی میں رکھ کر دیں صبح نہار منہپندرہ دن سے ایک ماہ
ساتھ میں یہ دواء بھی استعمال کروائیں
نسخہ الشفاء : کشنیز خشک 7 گرام، ہلیلہ سیاہ 7 گرام، ہلیلہ زرد 3 گرام، آملہ مقشر 4 گرام
اس کی دو خوراکیں کریں، ایک صبح ایک شام
نسخہ، ضعف دماغ
جب دماغ کے بعض حصوں میں خون معمول کے مطابق نہ پہنچتا ہو یا غذا کی کمی کے باعث دماغی نشوونما بہتر انداز سے نہ ہو سکے تو اسے ضعف دماغ یا دماغ کی کمزوری کہتے ہیں
اسباب
کثرت محنت دماغی، کثرت مباشرت، ضعف قلب، کثرت احتلام ، قبض کی زیادتی ضعف جگر ، نزلہ و زکام کی کثرت، دماغی شریانوں میں سختی پیدا ہونا، خون کی کمی، ضعف ہضم وغیرہ سے دماغی کمزوری ہو جاتی ہے
علامات
معمولی دماغی کام کرنے سے سر میں درد ہو جاتا ہے، اگر لیٹ کر اٹھا جائی تو اکثر آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا آنے لگتا ہے، سر چکرانا، نظر کمزور ہونے لگتی ہے، طبیعت بہت سست ہو جاتی ہے، سانس پھولنے لگتا ہے، نزلہ و زکام کی کثرت رہتی ہے،نیند کے بعد بھی طبیعت سست رہتی ہے، نسیان بھول جانا، خواہش جماع بھی کم ہو جاتی ہے ، ذکاوت حس کا مرض بھی لاحق ہو جاتا ہے، دماغی تھکان بہت جلد پیدا ہو جاتی ہے
علاج
نسخہ الشفاء : سونف 50 گرام، کشنیز خشک 50 گرام، دانہ الائچی کلاں 30 گرام، برہمی بوٹی 50 گرام، دانہ الائچی خورد 30 گرام، کشتہ مرجان 20 گرام، صندل سفید 20 گرام، کوزہ مصری 100 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں

مقدار خوراک : خالی پیٹ  صبح شام 1 چھوٹا چمچ چائے والا ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کروائیں 
تقویت دماغ کیلئے، برھمی بوٹی گولیاں
تقویت دماغ کے لیے خصوصاً بلغمی مزاجوں کے لیے نہایت مفید ہیں
نسخہ الشفاء : برہمی بوٹی 10 گرام، فلفل سیاہ 2 گرام، دانہ الائچی خورد 2 گرام
تر کیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کرباریک سفوف بنا کر روغن بادام سے چرب کر کے اور پانی سے گوندھ کر مرچ سیاہ کے برابر گولیاں بنائیں
مقدار خوراک : دو گولی صبح دو گولی شام پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

جگر ضعف کمزوری جگر، دیسی نسخہ جات

جگر ضعف کمزوری جگر، دیسی نسخہ جات
یہ مرض میں جگر کے فعل میں کمزوری آ جاتی ہے، یہ مرض فولک ایسڈ کی کمی سے پیدا ہوتا ہے، جو کہ طبعی حالت میں خون بننے کیلیے نہایت ضروری ہے، اس سے جگر کی تمام طاقتوں میں خرابی آ جاتی ہے، جگر ایک عضو رئیس ہے، جس میں ہضم ثانی ہوتا ہے، اور اس کی صحت پر جسم کی صحت کا انحصار ہے، جگر کی کمزوری و خرابی کے ساتھ معدہ کے فعل افعال میں بھی خلل خرابی پڑتا ہے، اس لیے جگر کے علاج کے ساتھ معدے کی اصلاح کا خیال رکھنا ضروری ہے، اخلاط اربعہ میں یعنی خون، صفراء، بلغم اور سودا یہیں سے بن کر تمام جسم کی پرورش کرتے ہیں، لہذا اس کی صحت پر تمام جسم کی صحت کا دارومدار ہے، جگر دائیں پسلیوں کے نیچے اور معدہ کے اوپر واقع ہے، یہ خون پیدا ہونے کی جگہ ہے
وجوہات
یہ مرض فولک ایسڈ کی کمی سے پیدا ہوتا ہے، جو کہ طبعی حالت میں خون بننے کے لیے نہایت ضروری ہے، کمی خون, یہ عارضہ جگر میں خون یا صفرا جمح ہونے، جگر کے سدے یا ورم وغیرہ سے بھی پیدا ہو جاتا ہے، ایک کھانا ہضم ہونے سے پہلے دوسرا کھانا کھا لینا، جس طرح معدے کے لیے مضر ہے اسی طرح جگر کے لیے مضر ہے، نہار منہ ٹھنڈا پانی پینا، ورزش کے بعد ٹھنڈا پانی پینا، لمبا راستہ سفر پیدل طے کرنے کے بعد فورا، پانی پینا, کبھی حمام نہانے کے بعد پانی پینا, کبھی خون میں حرارت ذیادہ پیدا ہونے یا صفرا کی کثرت سے جگر کمزور ہو جاتا ہے، برف کا زیادہ استعمال جگر کو نقصان دیتا ہے اور فعل ہضم کو خراب کرتا ہے، خون یا صفرا کی زیادتی سے بھی حرارت اعتدال سے بڑھ کر جگر کو کمزور کر دیتی ہے
علامات
جب جگر کی کسی ایک قوت یعنی ہاضمہ، جاذبہ، ماسکہ اور دافعہ میں سے یا سب قوتوں میں خرابی واقع ہوتی ہے، تو جگر کے افعال میں نقص پیدا ہوتا ہے اسے ضعف کمزوری جگر کہتے ہیں
چہرہ کا رنگ پھیکا زرد یا سفیدی مائل کبھی سیاہی مائل نیلگوں ہو جاتا ہے، بھوک کا کم لگنا، جنرل صحت کی کمزوری، کمی خون، بدن کمزور ہو جاتا ہے، زبان ہونٹ سفید، نبض کمزور، چہرہ پھیکا، حرارت کی شدت میں پیاس کی زیادتی، پیشاب کی سرخی، گاڑھا، قبض، بدن میں سستی اور گرانی، چہرے پر بھربھراہٹ دکھائی دیتی ہے، ذائقہ کڑوا، آنکھوں کی چمک جاتی رہتی ہے، محنت. مشقت کا کام نہیں ہو سکتا، اٹھتے بیٹھتے چکر آتے ہیں، تھوڑی دیر چلنے سے ٹانگیں جواب دے جاتی ہیں، بواسیر خونی، کثرت حیض، سیلان الرحم لیکوریا، فاقہ کشی، رنج غم و فکر، اور کثرت جماع کے باعث بھی یہ مرض پیدا ہوتی ہے
جگر کے مقام پر ہلکی جلن اور ورم کی علامت
علامات مخصوص
ضعف ہاضمہ کی مخصوص علامات یہ ہیں
بدن ڈھیلا اور چہرے پر آماس تہئج بھربھراہٹ ہوتی ہے، رنگ متغیر ہو جاتا ہے، پیشاب سفید رنگ کا ہوتا ہے پاخانہ غسالی گوشت کے دھون کی طرح کا ہوتا ہے
ضعف جاذبہ کی علامات یہ ہیں
بدن کمزور ہو جاتا ہے، پاخانہ نرم اور سفید رنگ کا ہوتا ہے، اور مقدار میں بہ نسبت صحت کے حالت کے زیادہ ہوتا ہے
ضعف ماسکہ کی علامات یہ ہیں
بدن ڈھیلا ہوتا ہے، چہرے پر بھربھراہٹ ہوتی ہے، رنگ پھیکا ہوتا ہے
ضعف دافعہ کی علامات یہ ہیں
بدن ڈھیلا ہوتا ہے، چہرہ کا رنگ مکروہ سا ہو جاتا ہے، بھوک کم ہوتی ہے، قبض رہتی ہے، پیشاب پاخانہ تھوڑی مقدار میں آتا ہے، پھر اگر اس کا سبب برودت ہو گی تو زبان اور ہونٹوں کی سفیدی، بدن کا ڈھیلا پن، چہرہ کی بھربھراہٹ، نبض کی سستی ہو گی، پیشاب سفید اور غسالی ہوگا، ملمس جگر ٹھنڈا ہوگا، اگر اس کا سبب خون یا صفرا کی وجہ سے ہو تو حرارت کی زیادتی ہو گی، تو مقام جگر پر سوزش اور جلن معلوم ہو گی، ملمس جگر گرم ہوگا
علاج
کاسنی کا استعمال امراض جگر میں بہت مفید ہے
جگر کی امراض میں بہت سرد ادویہ استعمال نہ کریں، جب تک کہ ان میں کچھ گرم ادویہ نہ ملا لیں
جگر کی امراض میں جو ادویہ استعمال کریں انہیں بہت باریک پیس لیں
سوائے مزاج گرم جگر والے کو کونین فولاد اور خبث الحدید مضر ہوتا ہے
اور سوئے مزاج بارد جگر میں ڈال کاسنی، خرفہ، اسپغول مضر ہوتا ہے
سبب کے مطابق علاج تجویز کریں
ضعف ہضم میں حب کبد نوشادری غذا کے بعد دونوں وقت دیں
قبض ہو تو جوراش جالینوس 3 گرام صبح دیں
آب کاسنی سبز مروق جگر کے لیے جھاڑو کا درد کام کرتی ہے، اور جگر کے گرم اور بعض سرد امراض میں بھی مفید ہے
شربت دینار جگر کے تمام امراض میں مفید ہے
جوارش جالینوس بے حد مقوی جگر ہے
ریوندچینی بارد الکبد کے لیے
چوب چینی حار الکبد گرم کے لیے مخصوص ہے اور بےحد مفید ہے بلغم شور والے اکثر حارالکبد ہوتے ہیں، ان کو صبح سے بارہ بجے دن تک دوائیں حار و بارد ملا کر دینا چاہیے
لیکن بحالت ضعف اور ضرورت حرارت عزیزی بے تکلف قوی مرکبات حار دے سکتے ہیں
نسخہ الشفاء : ست گلو 10 گرام، قلمی شورہ 10 گرام، افسنتین 6 گرام، نوشادر 6 گرام، ریوند خطائی 6 گرام، فیریایٹ کونین سائٹراس 3 گرام، کشتہ فولاد 3 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک :  2 رتی تازہ پانی کیساتھ صبح اور شام کھانے کر ایک گھنٹی بعد
جگر کی تمام بیماریوں کیلئے فوری اثر دواء
نسخہ الشفاء : ریوند خطائی 50 گرام، نوشادر 10 گرام، قلمی شورہ 10 گرام، فلفل سیاہ 10 گرام، بالچھڑ10 گرام، ساذج ہندی 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : 4 رتی سے 2 گرام عرق مکوہ کیساتھ صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد
برائے ضعف جگر
نسخہ الشفاء : افسنتین 10 گرام، برنجاسف 10 گرام، ریوند خطائی 10 گرام، نوشادر10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک گرام تک  عرق کاسنی و عرق مکو کیساتھ صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کروائیں
نسخہ، جگر کی تمام خرابیوں کے لیے مجرب دواء
نسخہ الشفاء : سونٹھ 50 گرام، نوشادر 20 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، سناء مکی 80 گرام، ریوند عصارہ 40 گرام، گل سرخ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر اس میں 80 گرام بادام روغن کو خوب اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں
مقدار خوراک : آدھا گرام سے ایک گرام تک صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کروائیں
 نسخہ برائے جگر
تمام امراض جگر خصوصاً ضعف جگر اور عظم الطحال، ورم تلی، ان بخاروں کے لیے جو جگر کی خرابی سے پیدا شدہ ہوں نہایت مفید ہے، کمی خون میں نافع جسم میں قوت پیدا کرتا ہے یرقان و استسقاء میں نافع ہے
نسخہ الشفاء : ریوند خطائی 50 گرام، الائچی سبز 30 گرام، گندھک آملہ سار مدبر در شیر20 گرام، جوکھار 20 گرام، قلمی شورہ 20 گرام، ہرمچی 10 گرام، کچور10 گرام، ملٹھی 10 گرام، کشتہ فولاد 10 گرام، مرچ سیاہ 6 گرام، مجیٹھ 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک سے دو گرام صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کروائیں
نسخہ، دوائے جگر
جگر کی اصلاح کرتی ہے, پرانے بخاروں اور ان کے امراض کے لیے جو جگر کی خرابی سے ہوتے ہیں کے مفید ہے
نسخہ الشفاء : ریوند خطائی 10 گرام، نوشادر 10 گرام، پھلی 10 گرام، شورہ قلمی 20 گرام، کشتہ فولاد 6 گرام ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : 1 رتی عرق گاوزبان کیساتھ صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کروائیں
نسخہ، جگرشربت زرشک
نسخہ الشفاء : تخم کاسنی 50 گرام، زرشک 50 گرام، مغز خیارین 25 گرام، سونف 25 گرام، ملٹھی 25 گرام، چینی 1 کلو، حسب طریقہ شربت بنائیں
مقدار خوراک : دو دو چمچ گلاس پانی میں ملا کر صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کروائیں
نسخہ، اکسیر جگر
جگر کے فعل کو درست کر کے خون کافی مقدار میں پیدا کرتی ہے، چہرے کا رنگ سرخ، جگر کی جملہ امراض کمی خون، میٹیالے دست، کمزوری جگر دور کر کے چستی پیدا کرتی ہے، دل کی دھڑکن کیلیے اکسیر ہے
نسخہ الشفاء : آملہ 500 گرام، ہلیلہ 500 گرام، بلیلہ 500 گرام، لوہے چون 500 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور لوہے چون میں شامل کر دیں اور ایک مرتبان میں 5 کلو دہی ڈال کر رکھ دیں ایک ہفتہ بعد لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر دستہ سے رگڑیں جب بالکل باریک ہو جائے کہ رڑک نہ دے تو خشک کر کے باریک پیس کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک گرام صبح نہار منہ لسی یا دہی کیساتھ استعمال کروائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

جوڑوں کے درد کیلئے، دیسی نسخہ

جوڑوں کے درد کیلئے، دیسی نسخہ
جب یہ درد شوگر کی وجہ سے عموماً شوگر کے مریضوں کا پیشاب سفید ہوتا ہے ویسے تو شوگر کے مریضوں کی تین سے چار اقسام ہوتی ہیں بہر حال اکثر کا پیشاب بہت اور سفید آتا ہے مریض کا پیشاب کچھ پیلا ہونا چاہیئے جب تک اس میں پیلاہٹ شروع نہیں ہوگی دردیں بھی کم نہ ہو نگی
نسخہ الشفاء : مغزکرنجوہ (مزاج خشک گرم اور کچھ لوگ خشک سرد سمجھتے ہیں ) ایک دانہ صبح دارچینی کے قہوا سے ناشتہ کے بعد اور ایک رات کو سوتے وقت استعمال کریں جب پیشاب پیلا ہونے لگے تو رات والا مغز کرنجوہ دودھ سے کردیں انشاءاللہ مریض دعائیں دے گا اور انگریزی پین کلر ادویہ کھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی یہ توصرف ایک فائدہ لکھا ہے بہت سے فوائد ہیں مثلاً دافع عام بخار ہے جازب رطوبات ہے دافع تعفن ہے محلل اورام ہے معین حمل ہے محافظ جنین ہے قاتل کرم شکم ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، جوارش جالینوس

نسخہ، جوارش جالینوس
یہ نسخہ صرف معدہ کیلئے استعمال کروایاجاتاہے لیکن یقین جانیں کہ وہ صرف معدہ نہیں بلکہ جسم انسانی کی ہرایک عضوکوقوت فراہم کرتاہےاور اس میں پیداہونے والے ہرایک مرض کاقلع قمع کر دیتاہے وہ نسخہ کیا ہے جسکو عوام اورحکماءحضرات جوارش جالینوس سے جانتےہیں اور بات ہوئی معدہ کی تو مختصر صرف اتناجان لیں کہ معدہ انسانی جسم کا حوض ہے اگرحوض صاف اوردرست ہواتو اس میں آنے والا مواد صاف رہے گا اور وہ مواد جس مقصدکو پوراکرنے کیلئے ڈالا جا رہاہے اس سےوہ مقصد بخوبی پوراہوگا تو آپ نے جوارش جالینوس کے مختلف نسخہ جات دیکھے ہونگے یہ نسخہ پورے جسم انسانی کےافعال کو درست کرتا ہے ہر عضوکواپنی  قوت پہنچا کر صحیح اوراحسن طریقےسے پوری کرنے کی صلاحیت عطاکرتا ہے بے شمارفوائد کاحامل لاجواب نسخہ ہے
نسخہ الشفاء : بالچھڑ 7 گرام، الائچی خورد 7 گرام، تج 7 گرام، دارچینی 7 گرام، خولنجان 7 گرام، لونگ 7 گرام
ناگرموتھا 7 گرام، سونٹھ 7 گرام، مرچ سیاہ 7 گرام، پیپل 7 گرام، کوٹھ 7 گرام، عودبلسان 7 گرام، تگر 7 گرام، تخم مورد 7 گرام، چرائتہ شیریں 7 گرام، زعفران 7 گرام، مصطگی 11 گرام، چینی 125 گرام، شہد 250 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں چینی اور شہد کا قوام کر کے پھر تمام سفوف اس میں خوب اچھی طرح مکس لر لیں یہ ممعجون بن جائے گی اب اسکو کسی شیشے کے جار میں ڈال کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح‌نہار منہ پانی یاں ایک گلاس دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : تمام اعضاء بدن کو قوت دیتی ہے، منہ کی بُو کوخوشگواربناتی ہے، ریاح کوختم کرتی ہے، پیشاب کی کثرت کودورکرتی ہے جوسردی کی وجہ سے ہو قوت باہ کوقوت بخشتی ہے، دیوانگی کوزائل کرتی ہے، دردرسر، کھانسی، بواسیر، داد، نقرس، چھیپ، گردےاورمثانہ کی پتھری کیلئے مفید ہے قبل ازوقت سفید ہونےوالےبالوں سیاہ کرتی ہے اور انکی حفاظت کرتی ہے بہت زبر دست نسخہ ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سورائسس کا علاج حُکماء حضرات کیلئے

سورائسس کا علاج حُکماء حضرات کیلئے
اس مرض میں جسم سے بھوسی کی مانند قشور ( چھلکے) اترتے رہتے ہیں اور تمام زندگی جان نہیں چھوٹتی
نسخہ الشفاء : نگدہ ستیاناسی 3 سے 4 کلو کے درمیان سٹیل کے پتیلہ میں 20 گرام، سے 200 گرام، شنگرف رکھ کر پتیلے کے منہ پر ڈھکنا دیکر نیچے آگ جلائیں، بھاپ نکلتی رہے گی جب بھاپ ختم ہو کر دھواں نکلنا شروع ہو جائے تو اتار کر فوری شنگرف نکال لیں اتنا بہترین صاف ہو گا کہ چاندی کو نہ تو جلاتا اور نہ ہی سیاہ کرتا بلکہ دال کی مانند رنگ دیتا ہے
چھلکا ریٹھہ کو شیر مدار سے تر و خشک کریں بذریعہ پتال جنتر روغن کشید کریں
کھرل کو گرم ریت میں رکھکر اس میں 10 گرام شنگرف ڈالکر خوب باریک سحق کرکے قدرے قدرے ریٹھہ کا تیل ڈالکر کھرل کرتے رہیں کم از کم 5 گنا تیل صرف کر دیں اور خوب گاڑھا کرلیں کہ موم سا بن جائے اس کا رنگ ماچس کے مصالحہ جیسا ہو جائیگا،  دو چاول کی مقدارجتنا کپسول یا مویز منقی میں کھانے کے  ایک گھنٹہ بعد دن میں ایک مرتبہ دیں دودھ اور گھی خوب استعمال کریں ان شاء اللہ چند یوم میں شفاء ہوگی ایک مریض جس کے جسم پر سے بڑے بڑے ابھرے ہوئے کھرینٹ اترتے اور وہ مایوس ہوکر خودکشی پر مائل تھا صرف 7 یوم میں شفاء یاب ہو گیا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، اکسیر شباب، جوانی بحال

نسخہ، اکسیر شباب، جوانی بحال
نسخہ الشفاء : کجلی گندھک پارہ اس طرح تیار کریں کہ پارہ 10 گرام، گندھک آملہ سار 70 گرام، خوب کھرل کریں کہ چمک ختم ہو جائے اب اس کجلی سے 10 گرام لیں پھر کھرل کریں اب اس کجلی میں 1 گرام ورق سونا خالص تھوڑا تھوڑا شامل کرتے جائیں اور زور دار کھرل کریں تاکہ چمک ختم ہو جائے پھرزعفران  20 گرام، مصطگی خالص 40 گرام، زراوند طویل 80 گرام، خولنجاں 320 گرام، سب کو سفوف کر کے کجلی مذکورہ شامل کریں کچھ دیر کھرل کر لیں تاکہ یک جان ہو جائے پھر شہد حسب ضرورت شامل کرکے کالی مرچ کے برابر گولیاں بنا لیں
فوائد : شدید مقوی ہے، مولد حرارت ہے، قوت باہ کے لیے تو طوفان ہے، بوڑھے حضرات کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جن احباب کے بال قبل از وقت سفید ہو گے ہیں ایسے احباب کو بہت نافع ہے یعنی بال دوبارہ سیاہ ہو جائیں گے یہ نسخہ ایک سے دو ماہ استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، تریاق تبخیر معدہ کیلئے

نسخہ، تریاق تبخیر معدہ کیلئے
نسخہ الشفاء : شنگرف 10 گرام، جائفل 10 گرام، دارچینی 10 گرام، عقرقرحا 10 گرام، فلفل دراز10 گرام، زنجبیل  20 گرام، لونگ 20 گرام
ترکیب تیاری : پہلے شنگرف کو خوب کھرل کر کے باریک کریں پھر تمام ادویات کو باریک پیس کر شنگرف کھرل شدہ میں ملا کر متواتر دو گھنٹے کھرل کریں بس تیار ہے اب کسی جار میں ڈال کر رکھ لیں
مقدارخوراک: چار رتی سے ایک گرام تک پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
فوائد : تبخیر معدہ کی ہر حالت میں مفید ہے، فالج لقوہ، رعشہ، نقرس، کمزوری باہ، سرعت انزال، کثرت احتلام، ضعف بدن، نفخ شکم بدہضمی، سلسل البول، ایام ماہواری کی بے قائدگی و بندش، لیکوریا وغیرہ کے لیے تریاق ہے بھوک بے حد بڑھ جاتی ہے، دودھ گھی اور غذا خوب ہضم کرتی ہے، بہت بہترین نسخہ ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

No Comments جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جگر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, خواتین کے حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز، کے مسائل دیسی علاج, درد شقیقہ، آدھے سر کے درد کا، دیسی علاج, دردیں، تمام جسمانی دردوں کا، دیسی علاج, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, سوزش، ورم، تمام جسمانی سوزشوں، ورموں کا، دیسی علاج, سینہ،اور پھیپھڑے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, فالج مرض، کیلئے دیسی علاج, فالج، لقوہ، کا دیسی علاج, قبض دور، کرنے کیلئے مختلف، دیسی علاج, مجرب چٹکلے، دیسی ٹوٹکے، مختلف امراض کیلئے, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, پیشاب کے امراض کیلئے، دیسی علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج , ,

امراض معدہ کیلئے سفوف

امراض معدہ کیلئے سفوف
نسخہ الشفاء : پودینہ خشک 20 گرام، اجوائن دیسی 20 گرام، سونف 20 گرام، دانہ بڑی الائچی 20 گرام، انار دانہ 20 گرام، سناء مکی 20 گرام،آک کے پھول خشک 20 گرام، زیرہ سفید 20 گرام، چینی 80 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنالیں
مقدار خوراک : کھانے کے بعد ایک چھوٹی چائے والی چمچ  تازہ پانی کے ساتھ کھا لیں
فوائد :  تیزابیت، معدہ کی جلن، گیس اپھارہ، بد ھضی، درد شکم، بھوک کی کمی، دوران سر ھائی بلڈ پریشر، ھاتھ پاؤں اور معدہ کے تمام امراض کیلئے بہت زبردست علاج ہے