Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

ہر قسم کی بواسیر معلومات اور مکمل دیسی علاج

ہر قسم کی بواسیر معلومات اور مکمل دیسی علاج
کھانے والی چیزوں کو تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے
غذا : جو کھانے کے بعد جسم کو متاثر کرے اور بعدازاں جسم سے متاثر ہوکر جزو بدن بنے

دواء : جو جسم کو متاثر کرے لیکن جسم سے متاثر نہ ہو
زہر : جو جسم کو فنا کر دے، اس کی پھر تین قسمیں بیان کی جاتی ہیں
غذائے دواء : دوا ئے غذا : دوائے زہر
یہاں بات ہے زہر کے متعلق یہ بھی تین قسم پر مبنی ہوتے ہیں
جماداتی زہر : نباتاتی زہر : اور حیوانی زہر
ابھی جس طرف اشارہ کیا جارہا ہے یہ بھی تین قسم پر مبنی ہوتے ہیں اور یہ صرف انسانی جسم میں تیار ہوتے ہیں
آتشکی زہر : سوزاکی زہر : اور بواسیری زہر
بواسیر کی ماہیت : بواسیر باسور کی جمع ہے جس کا معنی ہے مواد کا بہنا بنیادی طور پر دو قسموں میں تقسیم کی جاتی ہے
بادی :‌ اور خونی
خونی بواسیر پھر دو اقسام پر مبنی ہے
دامیہ : عمیا
یہ بات عام آدمی کی معلومات کے لیئے بتا رہا ہوں
بواسیر کے مسے یا موہکے بھی مختلف اقسام کے ہوتے ہیں، عنب، تینی، تمری، توثی
علامات : عمومی علامات سے تو تقریبا ہر بندہ واقف ہے خاص علامت ذکر کر رہا ہوں
مقعد کے اندر درد، سوزش، خارش کا شدید احساس، مریض کا بیٹھنا مشکل، اس کی بنیادی وجہ مقعد کے دانوں پر موجود مسے ہوتے ہیں اگر ان مسوں سے خون اور پیلے رنگ کا پانی خارج ہو تو اسے عمومی طور پر خونی بواسیر کہا جاتا ہے جبکہ طبی زبان میں اسے عمیا کہا جاتا ہے
نوٹ : اگر پاخانہ کے ساتھ خون مل کر آئے اسے خونی بواسیر کے نام سے موسوم کر دیا جاتا ہے پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ کہ رہاہوں یہ خونی بواسیر نہیں ہے
خونی بواسیر کی علامت کیا ہے
بواسیرخونی کی علامت لکھ رہا ہوں
خونی بواسیر میں خون اکثر پاخانے سے سے پہلے یا بعد میں قطروں کی شکل میں آتا ہے یا چند مخصوص سورتوں میں دھار کی شکل میں خون آ سکتا ہے خونی بواسیر کی بڑی علامات یہ سے ہے کے خون کے خارج ہونے کے بعد سوزش اور وزن کی کیفیت کم ہو جاتی ہے
ریح البواسیر
اس بیماری میں موہکے نہیں ہوتے اگر ہو بھی تو بظاہر نہیں ہوتے
اس کی علامات درج ذیل ہیں
پیٹ میں گیس دوڑتی رہتی ہے، آسانی کے ساتھ خارج نہیں ہوتی اکثر قبض رہتی ہے مقعد یعنی پاخانے کی جگہ پر خارش ہوتی رہتی ہے اور کبھی مقاصد سوچ بھی جاتا ہے یہاں پر مقعد کی بواسیر کی طرح چند اشارے مزید کیے دیتا ہوں آج تک آپ تمام احباب نے بواسیر کی دو ہی قسمیں سنی ہوگی ان دو قسموں کے علاوہ ایک ہوتی ہے
بواسیر الانف : یعنی ناک کی بواسیر
اس میں بھی ناک میں موہکہ پیدا ہو جاتا ہے لیکن جب یہ موھکہ اپنا رنگ بدلتا ہے اس وقت شدید درد ہوتا ہے
بواسیر شفقت : یعنی ہونٹ کی بواسیر
اس میں بھی نچلے ہونٹ میں انگور کے دانے کے برابر ایک موہکہ بنتا ہے
بواسیر رحم : یعنی رحم کی بواسیر
اس میں رحم کے اندر موہکے پیدا ہو جاتے ہیں
بواسیری مادہ جب تک جسم میں پیدا نہ ہو اس وقت تک جسم میں بواسیر کے اثرات و علامات عیاں نہیں ہوتے بیک کے وقت دو زہر آپس میں نہیں مل سکتے اور نہ ہی جسم پر اثر انداز ہو سکتے ہیں البتہ ایک ہی انداز اور تحریک کے دو زہر ایک دوسرے کے مدد گار ہو سکتے ہیں یہ بات اکثر تجربے میں بھی آئی ہے کہا جاتا ہے کے سوزاک اورآتشک اکٹھے ہو جاتے ہیں
سوزاک اور آتشک دو مختلف زہر ہیں
ان کا ایک جگہ پر اکٹھا ہونا ناممکنات میں سے ہے ۔بس اسی طرح یہی صورت بواسیری زہر میں بھی پائی جاتی ہے یعنی کہ جب تک خون میں بواسیری زہر پایا جاتا ہے اس وقت تک سزا کیا آتشک کا زہر غلبہ نہیں پا سکتا
بواسیر کا اصولی علاج
سب سے پہلے قبض کو دور کریں خون کو بند کریں ریح واہ گیس کا اخراج کریں درد سوزش اور ورم کا علاج کریں رطوبت اور خون یہ پیدا کریں نظام انہظام اور جگر کا علاج کریں اس مرض کے علاج کے لیے کسی قابل طبیب سے رجوع کیا جائے
ہر قسم کی بواسیر کا جدید دیسی علاج
نسخہ الشفاء : رسوت مصفی 30 گرام، مغز تخم نیم 30 گرام، انزروت 30 گرام، گندھک آملہ سار 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح ایک کیپسول دوپہر، ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : ہر قسم کی بواسیر اور معدہ کے زخموں کا مکمل علاج ہے
پرہیز
آلو، گوبھی، بندگوبھی، شملہ مرچ، اروی، بھنڈی توری، مونگرے، مٹر، بڑاگوشت، سری پائے، کلیجی، دال چنا، دال ماش، ارہر کی دال،تمام مشروبات، کولڈڈرنکس و غیرہ، ٹھنڈاپانی اوربرف، ٹھنڈا دودھ،سیب، کیلا، مالٹا، کینو، ہرطرح کی، تلی ہوئی اورفرائی چیزیں، چاو ل، پنیر، چیز، تمام بیکری آ ئٹم ہرطرح کی، سفیدچنے، نان، خمیری، روٹی ،چائے اورگرین ٹی، کھٹی اورچٹپٹی چیزیں، بناسپتی گھی، کارن آئل، آئل بنولہ، سو یا بین آئل، مونگ پھلی، ملوک، فالسہ، جامن، چقندر، لوبیاسفید اور سرخ، تمام کھٹے میٹھے پھل، املی، آلو بخارا، تربوز، کانجی، دھی بھلے، آلو چنے، کھٹی لوکاٹ، سموسے، پکوڑے، چائے رس، باقر خانی ، چائنیز کھانے، نوڈلز ، پاستہ، برگر، شوارما، وغیرہ

مفیداشیاء
دیسی آٹے کی روٹی،انڈہ آملیٹ اور اُبلاہوا انڈہ، میٹھا انڈہ، ہاف فرائی اندہ، سرسوں کاساگ، پالک، پودینے کی چٹنی، پیاز، میتھی،  کریلے، شلجم سفید اور پیلے، گا جر کا سالن، کالے چنے شوربہ والے، بکرے کاگوشت شوربے والا، دیسی مرغی کا گو شت، فارمی مرغی کا گوشت، تیتر، بٹیر، مچھلی، لوکی، بکرے کے گوشت والا پلاؤ، نیم گرم دودھ،بکری کا دودھ، اونٹنی کا دودھ، ٹینڈے، گھیاکدو، حلوہ کدو،  گھیاتوری، ٹماٹرپیازکا سالن، دیسی مرغی شوربے والی، شہد خالص، کھیرا، مولی، گاجر، دہی، تازہ مکھن
خشک میوہ جات
میٹھابادام،اخروٹ (دوسے زیادہ نہیں)تل سفید،کشمش،چلغوزے، ناریل خشک،کاجو، انجیر
مربہ جات
آملے کامربہ، ہڑہڑکامربہ، گلکند،گاجرکامربہ، ادرک کا مربہ

پھل
میٹھا آم،آڑو،میٹھاانگور،پپیتہ،شہتوت،گنا،خربوزہ،انناس،گرما،سردا،خوبانی،میٹھی لوکاٹ،امرود بغیر بیج، ناشپاتی،عناب، کھجور
قہوہ جات
پودینے کاقہوہ، ادرک کاقہوہ، دارچینی کاقہوہ، کالے زیرہ کا قہوہ، اجوائن کاقہوہ

میٹھا
سوجی کاحلوہ دیسی گھی میں تیارشدہ، گاجر کا حلوہ، گاجر کی کھیر، چاول کی کھیر،فرنی،گڑوالے چاول زردہ، گندم کادلیہ دودھ میں تیارشدہ، سویاں

روغنیات
روغن بادام، روغن سرسوں، روغن تل، روغن زیتون، روغن کلونجی، دیسی گھی

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خارش، پھوڑے، پھنسی، مصفی خون مجرب ترین دیسی نسخہ

خارش، پھوڑے، پھنسی، مصفی خون مجرب ترین دیسی نسخہ
یہ نسخہ اعلی درجہ کا مصفی خون ہے یہ نسخہ معدہ آتشک کے دور کرنے میں بھی بہترین علاج ہے
نسخہ الشفاء : ست چرائتہ 20 گرام، ریوند خطائی 20 گرام، رسوت مصفی 20 گرام، ست نیم 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح اور شام خالی پیٹ تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں پندرہ دن مکمل علاج ہے
فوائد : آتشک، خارش، پھوڑے، پھنسی، مصفی خون، معدہ اور جگر کے لیئے بہترین نسخہ ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خونی امراض، پیپ، پس، خون آنے کا بہترین دیسی نسخہ

خونی امراض، پیپ، پس، خون آنے کا بہترین دیسی نسخہ
اللہ  کی سب سے عظیم نعمت تندرستی ہے جیسے بزرگ حضرات فرما گئے ہیں کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اپنی تندرستی برقرار یاں برباد کرنا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے،  اسکو برقرار رکھنے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ ہے حدا عتدالی، اور اسکو برباد کرنے کے بہت سے طریقے جیسا کہ بسیار خوری ہے اسکے بعد تمام دیگر طریقے جو بد ا فعالی جو انسان کو جانور بنا دیتی ہے صحت و تندرستی کو برباد کرتی ہے جس سے جسم کے ایک خلیہ سے لے گر اعضاء تک بیمار ہو جاتے ہیں اور انسان کی صحت و قوت ختم ہو جاتی ہے اور اگر ذندگی بچی بھی ہو تو ساری در در کے  ڈاکٹروں حکیموں کے چکروں میں گزر جاتی ہے  تمام لوگوں کو ہر معاملہ میں حد اعتدالی برتنی چاہیئے اس سے ایک طرف صحت برقرار دوسری طرف انسانی قوت و امیونٹی بھی برقرار رہتی ہے
نسخہ الشفاء : گندھک ڈنڈا تھوہر 80 گرام، اصلی زمینی قلمی شورہ باریک شدہ 80 گرام، گیرو باریک شدہ 80 گرام،  پارہ 6 گرام
ترکیب تیاری : پہلے گندھک کو لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر پگھلائیں جب پگھلنا شروع ہو جا ئے تو پارہ آہستہ سے ڈال کر لوہے کی سلاخ سے ہلائیں پارہ حل ہو کر یکجان ہو جائے گا پھر اس میں قلمی شورہ باریک شدہ ڈال کر ہلائیں جب حل ہو جائے تو اتار کر گیرو باریک کردہ اس میں ڈال کر آگ سے نیچے اتار لیں اور تمام ادویہ کو کڑا ہی سے نکال کر الگ برتن میں ڈالیں اور باریک کر کے کسی شیشی میں ڈال کر رکھ لیں
مقدار خوراک : دو سے تین گرام بمطابق عمر کم زیادہ کریں دن میں دو دفعہ دودھ سے انشااللہ جس مقصد کے لئے خونی امراض میں استعمال ہو گی شفا ملے گی بفضل تعالی پیپ پس و خون آنے میں مفید ہے رپورٹ کروا کر چیک کریں مکمل شفاء ہوگی
فوائد : جسم پر دانے، داغ، چنبل، برص، خارش، اندورنی سوزش، آتشک، سوزاک، بواسیر کی جلن وغیرہ میں نافع ہے باقی مختلف امراض میں حُکماء حضرات اپنی سمجھ کے مطابق استعمال کرواسکتے ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

معلومات سوزاک آتشک کی ایک بگڑی حالت

معلومات سوزاک آتشک کی ایک بگڑی حالت
تاریخ الامراض کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ موذی مرض تاریخ کے قدیم ترین ادوار میں بھی پھیلتا رہا ہے حضرت موسی علیہٰ السلام نے اس مرض کے حفظ ما تقدم کے بارے میں قواعد مرتب کئے
اگر مرد کو یہ معلوم ہو جائے کہ اس کی بیوی سوزاک میں مبتلا ہے تو اُسے اپنی بیوی کو طلاق دے دینے کا حق حاصل تھا
اس طرح توریت سے ہمیں 14/71 قبل از مسیح تک کا پتہ چلتا ہے
اس کے علاوہ یہ بات بھی پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ اس مرض کے بارے میں قدیم مصریوں، جاپانیوں، رومیوں اور یونانیوں کو بھی بہت کچھ معلوم تھا
قدیم مئولفین نے نسوانی سوزاک کی طرف توجہ نہیں کی، اور اس کے علاوہ انہیں درون باریطونی پیچیدگیوں کا علم نہیں تھا  چودہویں صدی عیسوی کے اواخر میں سوزاک کے متعدی پن کے بارے میں لوگوں کو کچھ معلومات حاصل ہونا شروع ہوئیں
چنانچہ قحبہ خانوں کے طبی معائنے شروع ہوئے پندرھویں صدی عیسوی کے آخر میں تمام یورپ میں آتشک کی پہلی بڑی وبا پھیلی چونکہ یہ نسبتاً ایک نیا مرض تھا اس لئے سوزاک اور آتشک کے درمیان واضح امتیاز مشکل ہو گیا سوزاک کو عام طور پر آتشک ہی کی ایک پیچیدگی تصور کیا جاتا تھا اور اس کے علاج کے لئے پارہ اور عشبہ کا استعمال عام تھا عورتوں میں سوزاک زیادہ خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس سے ان میں دور رس نقصانات پید ا ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات علاج کرنے کے باوجود اس سے نجات نہیں ملتی
ابتدا میں حاد ہونے کے بعد اس کا میلان کم فعال ہو جانے اور مرہن شکل میں برسوں تک برقرار رہنے کی طرف ہوتا ہے ان مرہن حالتوں میں ابتدائی سرایت کی موجودگی کا مظاہرہ کرنا بالعموم نہایت کٹھن ہوتا ہے کیونکہ مختلف قسم کے ریم زا عضویات سے سرائیت واقع ہو جاتی ہے، نبقہ سوزاک سے التہاب عام طور پر تمام تناسلی خطے میں مبال اور مثانے میں پھیل جاتا ہے
سوزاک اگر بچپن میں ہو تو اس سے مستقبل کے افعال میں کوئی خلل نہیں آتا
کیونکہ رحم اور نلیاں عام طور پر محفوظ رہا کرتی ہیں، اگر بعد ازاں اس قسم کی کوئی تکلیف ہو تو وہ فرج ہی کے کسی دیگر عارضہ سے متعلق ہوتی ہے جس کی علامات خارش اور جلن ہوتی ہیں۔ جو بچہ اس عارضہ کے علاوہ تندرست ہو اس میں مرض کا ممرموافق ہوتا ہے
اور بہت سی عورتیں یا تو بالکل بانجھ ہو جاتی ہیں یا ایک بچہ پیدا کرنے کے بعد ایسا ہو جاتا ہے، سوزاک اور اسقاط کے درمیان جو تعلق ہے اس کے بارے میں امراض نسواں کے ماہرین ابھی تک کسی ایک بات پر متفق نہیں ہو سکے
اسباب
یہ مرض عام طور پر سوزاک زدہ مرد یا عورت کے ساتھ مباشرت کرنے سے پھیلتا ہے، اعضائے تناسل کو صاف ستھرا نہ رکھنے، سوزاک زدہ مریض کے اندرونی پارچہ جات مثلاً تولئے وغیرہ کے استعمال سے بھی یہ مرض لاحق ہو جایا کرتا ہے
علامات
پیشاب کی نالی اور اندام نہانی کے سوراخ میں سوزش ظاہر ہوتی ہے اور بیرونی حصوں میں سرخی ورم اور گرمی ہوتی ہے
اور بعد میں سفید یا زرد رنگ کی رطوبت خارج ہونے لگتی ہے
جب سوزش شدید ہو تو جھلی چھد جاتی ہے اور پیشاب کرتے وقت پیشاب میں جلن ہوتی ہے، پیشاب کی نالی کا منہ متورم اور سرخ ہوتا ہے، کناروں سے پیپ خارج ہوتی ہے
انجام
انذار عام طور پر خطرناک ہوتا ہے اور یہ بالخصوص اس وقت ہوتا ہے جب کہ نبقات سوزاک کے ساتھ نبقات سجیہ بھی موجود ہوں
سوزاکی عفونت الدم بعض اوقات بذات خود مہلک ثابت ہوتی ہے
لیکن موت اکثر اوقات سرحات کے سبب واقع ہوتی ہے اور ان میں سے اہم ترین التہاب درون قلب، التہاب گدقلب، التہاب مفصل، التہاب گرد عظمہ، ذاتالجنب، نمونیہ اور حوضی کلوی التہاب
مردوں کی نسبت عورتوں میں تشخیص بہت مشکل ہوا کرتی ہے
کیونکہ مہبلی مواد امراضیاتی حالتوں کے تمام سلسلے کی ایک علامت ہوتا ہے۔ جو سرایتی نہیں ہیں اگر مہبل کا معائنہ کرنے پر مبال کو دبانے سے پیپ نظر آئے اور ساتھ ہی عنقی غشائے مخاطی اور مبال کی رنگت سرخ ہو، ایکٹرو پین موجود ہو تو سوزاک کا شبہ کیا جاسکتا ہے، مزمن درجوں میں بعض اوقات تبول کے بعد مبال میں پیپ نہیں ہوتی
تاوقتیکہ چند گھنٹے نہ گزر جائیں، بارتھولین کی قنات سے پیپ یا مخاطی پیپ کا خارج ہونا سوزاک کی طرف اشارہ کرتا ہے، لیکن اس قنات کے دھنے کی سرخی جسے سینگر سوزاکی قرار دیتا ہے، زیادہ تشخیصی وقعت نہیں رکھتی، بارتھولینی غدہ تقیح بالعموم سوزاک کو ظاہر کرتا ہے مگر ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا، کیونکہ یہ تقیح زمانہ نفاس میں اور باکرہ لڑکیوں میں بھی سرایت سے پیدا ہو سکتا ہے
علاج : نسخہ الشفاء
مرض کے ابتدائی درجہ میں سادہ مدرات اور ہلکی پچکاریاں مفید ہیں، چنانچہ اس مقصد کے لئے پوست فالسہ 10 گرام، رات بھر بھگو دیں، صبح نتھار کر شربت بزوری 40 گرام، ملا کر پلائیں شام کے وقت یہ نسخہ پلائیں
خارخشک 5 گرام، تخم خربوزہ 5 گرام، تخم کھیرا 5 گرام، تخم کاہو 5 گرام، تخم کاسنی 5 گرام، برادہ صندل سفید 5 گرام سب کو بھگو کر ان کا شیرہ نکال کر پھر شربت بزوری 30 گرام، ملا کر پلائیں خارجی طور پر پوست خشخاش کے جو شاندے سے تکمید کریں، مبال اور اندام نہانی میں اسی جوشاندے کی پچکاری کریں اور شام کو حسب ذیل نسخہ استعمال کرائیں
دانہ الائچی کلاں 6 گرام، طباشیر 6 گرام، کباب چینی 6 گرام، ست بیروزہ 6 گرام، کوزہ مصری 20 گرام،
سب کو باریک پیس کر روغن صندل 5 گرام ملا کر 3 گرام، کی مقدار میں شربت بزوری کے ساتھ صبح نہار منہ استعمال کرائیں
تحریر حکیم محمد عرفان

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

خون کی خرابی کا مکمل خاتمہ

خون کی خرابی کا مکمل خاتمہ
نسخہ الشفاء : ہڑتال ورقیہ 1 گرام، میٹھا سوڈا 25 گرام
ترکیب تیاری : دونوں اجزاء کو اس حد تک کھرل کریں کہ مانند غبار ہوجائے
مقدارخوراک : بڑوں کیلئے ایک رتی سفوف دن میں دو مرتبہ ناشتہ کے آدھا گھنٹہ بعد اور عصرکے وقت شربت عناب 25 گرام کے ساتھ آٹھ سال تک کے بچوں کیلئے نصف رتی دن میں دو مرتبہ استعمال کریں
فوائد : پھوڑے پھنسی اور خون کی خرابی کیلئے بہترین علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، خارش داد اور چنبل کا خاتمہ

نسخہ، خارش داد اور چنبل کا خاتمہ
نسخہ الشفاء : شاہتراہ 30 گرام، گلو خشک 30 گرام، خاکسی 30 گرام، اجوائن دیسی 30 گرام، کاسنی 30 گرام، چرائتہ 30 گرام، گل غافث 30 گرام
ترکیب تیاری : اجوائن اور کاسنی کو ہلکا سا کوٹ کر دوسری جڑی بوٹیوں سمیت تین کلو پانی میں ڈال دیں، چوبیس گھنٹے کے بعد اس پانی کو ہلکی آنچ پر جوش دیں پک پک کرجب ایک کلو پانی رہ جائے تو اس میں 6 گرام پسی ہوئی سفید پھٹکڑی ڈالیں اور رات بھر پڑا رہنے دیں، صبح اس کو اچھی طرح سے چھان لیں ایک چمچ نوشادر پسا ہوا اور ایک چمچ گندھک کا تیزاب ملا کر رکھ دیں
مقدارخوراک : ایک سے دو چمچ دن میں تین مرتبہ استعمال کریں
فوائد : یہ دواء ہر قسم کے چنبل، خارش، پھوڑے پھنسیوں اور آتشک کیلئے بہترین علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

دیسی نسخہ جات امراض جلد کیلئے

دیسی نسخہ جات امراض جلد کیلئے
یہ نسخہ جات صرف حکماء حضرات کیلئے ہیں
نمبر 1 نسخہ الشفاء : ہڑتال ورقیہ 10 گرام، میٹھا سوڈا 50 گرام
ترکیب تیاری : پہلے ورقیہ کو باریک کر کے میٹھا سوڈا ملاکر کم از کم دس گھنٹہ کھرل کریں اور 250 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول روزانہ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی یا عرق عشبہ سے پندرہ دن استعمال کروائیں
جلاب اور مصفی خون کیلئے نسخہ
نمبر 2 نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار مصفی گائے کے دودھ میں 50 گرام، رائی 50 گرام، مغز کرنجوہ 50 گرام، بابچی 50 گرام، نرکچور50 گرام، مغز حب سلاطین مدبر 6 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ باریک پیس کر حب السلاطین ڈال کر کر خوب کھرل کریں اور ایک گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : پہلے دن ایک کیپسول کھلائیں اور ہر سات دن کے بعد ایک کیپسول دیں تمام جلدی امراض کا بہترین جلاب ہے
نسخہ سفوف مصفی خون
نمبر 3 نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار مصفی دودھ گائے 200 گرام، قلمی شورہ زمینی مصفی 100 گرام، گیرو انڈین 50 گرام، پارہ مصفی نمک سادہ والا 20 گرام
ترکیب تیاری : ایک بڑی لوہے کی کڑاہی لیں اور قدرے گھی لگا کر گندھک ڈالیں اور انتہائی ہلکی آنچ جلائیں جب گندھک پگھلنے لگے تو پارہ ڈالیں اور ایک بڑی آہنی سلاخ سے دونوں کو یکجان کریں جب اچھی طرج یکجان ہو جائے تو آگ بند کر دیں اور نکال کر تین گھنٹے کھرل کریں اور قلمی شورہ اور گیرو باریک پیس کر ملالیں اور اب یکجان کر کے مزید تین گھنٹے کھرل کرلیں تیار ہے
مقدار خوراک : ایک گرام سے دو گرام تک صبح شام کھانے سے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کروائیں
نسخہ، مرہم سکن انفیکشن کیلئے
چھوت دار زخم, پانی والے زخم پانی کے بلبلے سے ہوتے ہیں اس کا پانی آگے لگتے سے پھیلتے جاتے ہیں اور ڈاکٹر حضرات مختلف انجکشن اور شربت دے دے کر تنگ آجاتے ہیں یہ اکثر بچوں اور بڑوں کو سر رانوں اور ٹانگوں پر نکلتے ہیں وہاں یہ مرہم جادو اثر ثابت ہوتی ہے اور سینکڑوں دفعہ کی مجرب المجرب ہے تین دفعہ لگانے سے زخم خشک ہو جاتے ہیں اور احتیاطا 7 دن  دیں انشاءاللہ کافی ہو گا ایک ساتھ سفوف مصفی حسب عمر دیں
نمبر 4 نسخہ الشفاء :  کڑو 50 گرام، کمیلہ 50 گرام، کالی جیری 50 گرام، مردارسنگ 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ باریک پیس کر کپڑچھان کر کے ملالیں اور 5 گرام نیلاتھوتھا باریک پیس کر اچھی طرح ملالیں اور سرسوں کاتیل 500 گرام ملا کر خوب اچھی طرح کھرل کر کے یکجان کر لیں اور متاثرہ جگہ پر لگاہیں
نسخہ، مصفی خون گولیاں
نمبر 5 نسخہ الشفاء : سفوف پوست ریٹھا 200 گرام، کشتہ رسکپور6 گرام، نمک نیلا 6 گرام، تازہ دہی 1 کلو ملا کر خوب کھرل کریں اور500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول روزانہ تازہ پانی کیساتھ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پندرہ دن استعمال کریں
فوائد :  بواسیر، ناسور، بھگندر، خارش، داد، چنبل سورائسز، پھوڑے، پھنسی
 دواء مصفی خون
نمبر 6 نسخہ الشفاء : کٹھ شیریں 30 گرام، کلونجی 30 گرام، برگ حناء 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام کھانے کے دو گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

No Comments آتشک ،جذام، کوڑھ کا، دیسی علاج, آتشک-کا،-دیسی-علاج, بواسیر خونی, و بادی کے, نسخہ جات, بواسیر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بھگندر، ناسور، کا دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, حکماء، کیلئے نسخہ جات, خارش کا، دیسی علاج, خنازیر، کنٹھ مالا کے لئے، دیسی نسخہ جات, خون،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, پھوڑے پھنسیوں کا، دیسی علاج, چنبل، داد، کا دیسی علاج, کشتہ جات، ہربل، دیسی ہرمرض کےعلاج کیلئے, کینسر، سرطان، کا دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج , , , ,

نسخہ، کشتہ نیلا تھوتھا

نسخہ، کشتہ نیلا تھوتھا
نسخہ الشفاء : نیلا تھوتھا ڈلی 10 گرام، لے کر  پوست ریٹھہ 250 گرام لے کر سفوف بنائیں اور شیر مدار میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا کر خشک کرکے کافور 10 گرام باریک کر کے ڈالیں اس کے اوپر نیلا کی ڈلی درمیان میں رکھ کر اس کے اوپر 10 گرام  کافور باریک شدہ ڈال کر کوزہ گلی کو احتیاط سے گل حکمت کر کے 5 کلو اُپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر پیس کر رکھیں
نوٹ : احتیاط کشتہ کو دہی میں ڈال کر دیکھیں، اگر رنگ دے جائے تو دوبارہ سفوف ریٹھہ میں آگ دیں
مقدار خوراک : دو چاول ہمراہ ایک چمچ مکھن میں رکھ کر صبح ناشتہ کے دو گھنٹہ بعد کھائیں ساتھ دودھ کا ایک گلاس پیئں
فوائد : کوڑھ، قروح خبیثہ، آتشک، سوزاک، اندرونی زخم، زخم قرحہ، رحم، سوزاکی، ناسور، بھگندر کو مفید ہے، بواسیر کو بھی فائدہ مند ہے، نیلا تھوتھا پیپ کو بہت جلد ختم کرتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

حب آتشک، زبردست دیسی نسخہ

حب آتشک، زبردست دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء : رس کپور 10 گرام ، کتھ سفید 20 گرام
ترکیب تیاری : دونوں اجزاء کو ایک لیٹر عرق برگ نیم تارہ میں کھرل کر کے دانہ مونگ کے برابر گولیاں بنالیں
مقدار خوراک : ایک گولی صبح ناشتہ کے بعد ایک چمچ  مکھن  میں رکھ کر کھلا دیا کریں پندرہ دن استعمال کریں
فوائد : آتشک، جذام، کوڑھ کی ہر حالت میں اکسیر علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

جذام، کوڑھ، کے لیے مختلف دیسی علاج

جذام، کوڑھ، کے لیے مختلف دیسی علاج
نسخہ الشفاء : شنگرف رومی 10 گرام، کو لیموں کے پانی میں حل کریں یہاں تک کہ ایک سو ایک لیموں کا پانی ختم ہوجائے پھر اسے محفوظ کرلیں ایک چاول کی مقدار میں پان میں رکھ کر کھانا مرض جذام میں مفید ہے کچھ دنوں تک استعمال کریں اور مضر چیزوں سے پرہیز کریں
نسخہ الشفاء : بسفائج کو کوٹ کر باریک سفوف بنالیں اور 10 گرام، کی مقدار میں روزانہ ایک بار پانی کے ساتھ استعمال کریں یا اسی مقدار میں پانی میں جوش دے کر چھان کر پیئں کچھ روز کے استعمال سے مرض جذام میں نمایاں فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : ہلیلہ سیاہ کو باریک کرلیں اورپانچ دن استعمال کر کے پھر پانچ دن کا ناغہ کریں پھر پانچ دن استعمال کریں دن میں ایک بار 15 گرام کی مقدار میں پانی کیساتھ کھائیں اسی طرح پچاس دنوں میں دس بار استعمال کریں مرض کی ابتدا و انتہا دونوں حالتوں میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : اسگند ناگوری 10 گرام، کو رات کے وقت تھوڑے پانی میں بھگو دیں، صبح کو اس کا پانی چھان کر 20 گرام، شہد خالص ملا کر پیئں کچھ روز تک استعمال کریں ابتدائے جذام میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : درخت نیم کی مستی کو جذام کے زخموں پر لگانا بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : ہرن کھر بوٹی کو سفوف بنا کر اس کے برابر وزن شکر سفید ملا کر رکھ لیں 10 گرام کی مقدار میں روزانہ استعمال کریں یا اتنی ہی مقدار میں رات کو پانی میں بھگودیں اور صبح کو چھان کر مصری ملا کر پیئں مرض جذام میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : سرس کے پتے ایک یا دو گرام، سیاہ مرچ 2 گرام، دونوں کو پانی میں پیس کر روزانہ چالیس یوم تک پینا شفائی اثر رکھتا ہے
نسخہ الشفاء : اگر جذامی کی سانس میں تنگی ہو تو تازہ دودھ پینا مفید ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : ببول کی چھال 35 گرام، کو نیم کوب کرکے رات کو تھوڑے پانی میں بھگو دیں اور صبح کو پانی چھان کر پیئں
نسخہ الشفاء : مہندی کی خشک پتے 35 گرام، لے کر ڈیڑھ پاؤ پانی میں رات کو بھگو دیں اور صبح کو اتنا جوش دیں کہ آدھا پانی باقی رہے پھر اسے چھان کر 20 گرام شہد ڈال کر پیئیں چالیس روز تک مسلسل استعمال کرنا بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : چھال مونگرا، بابچی دونوں برابر وزن لے کر علیحدہ علیحدہ باریک کرکے ملالیں اور 3 گرام کی مقدار میں استعمال کریں
نسخہ الشفاء : نیم کے پتے ایک تولہ، کالی مرچ پانچ عدد، دونوں کو پانی میں پیس کر روزانہ پیئیں اور جسم پر نیم کا تیل لگائیں
نسخہ الشفاء : چھال مونگرا کا تیل پانچ قطرے تھوڑے دودھ میں ڈال کر پیئں اور اس تیل میں نیم کاتیل ملا کر جذام کے داغوں پر لگائیں