Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

پھیپھڑوں کا ورم، نمونیا، کورونا وائرس علاج
Pneumonia
معلومات مرض : یہ ایک خاص قسم کا بخار ہے جس میں پھیپھڑے متورم ہو جاتے ہیں
وجوہات : اس مرض کا باعث ایک خوردبینی جراثیم ہوتا ہے جس کونیوموکاکس(کرم نمونیا ) کہتے ہیں یہ کیڑا مریض کے تھوک اور بلغم میں پایا جاتا ہے عام طور پر نزلہ و کام کی حالت میں یا بعد میں سردی لگنے سے ہوتا ہے کبھی شدید کھانسی تپ محرقہ,خسرہ, چیچک وغیرہ سے بھی ہو جاتا ہے
علامات : سینہ میں درد ہوتا ہے کھانسی کے وقت درد زیادہ ہوتا ہے لیس دار بلغم بلا جھاگ خارج ہوتا ہے کبھی پھیھپڑے کا ایک حصہ اور کبھی دونوں پھیپھڑے مبتلائے مرض ہو جاتے ہیں سانس کی تنگی ہوتی ہے سانس لیتے وقت ناک کے نتھنے پھول جاتے ہیں اور سانس جلد جلد آتا ہے لرزہ سے بخار ہو جاتا ہے جس کی حرارت ایک سو تین سے ایک سو پانچ تک ہو جاتی ہے جس طرف کے پھیپھڑے میں ورم اس طرف کا گال لال ہو جاتا ہے
کرونا وائرس کی معلومات
انٹرنیشنل ویب سائٹس جو چائنہ،یورپ اور پاکستان کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور نشنیل انسٹیوٹ آف ہیلتھ وغیرہ پر مبنی ہیں سے تجویز کردہ ہیں اور بے شک اللہ تعالی ہی شفا دیتا ہے
کورونا وائرس ( COVID-19 )
کورونا وائرس Novel Coronavirus (2019-nCoV)

ایک متعدی اور وبائی مرض ہے جس کی پہلی مرتبہ نشاندہی دسمبر 2019 میں چائنہ کے شہر ووہان میں ہوئی کرونا وائرس پیدا ہونے کی وجوہات جانوروں کے گوشت کھانے جیسا کہ کتا،بلی گدھا وغیرہ اور تقریبا تمام حرام جانور اس میں شامل ہیں اور پاکستان کی ویب سائٹ نشینل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق اونٹ کا گوشت کھانے سے جبکہ میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کیونکہ اونٹ کا گوشت مسلم ممالک میں بے تحاشہ استعمال کرنے کے باوجود بھی کوئی مریض اس سے متاثر نہیں ہوا اور بقول ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاکستان میں تمام مریض غیر ملک سے ہی بیمار ہو کر آئے ناں کہ اونٹ کے گوشت سے لہذا اونٹ کا گوشت جو کہ حلال ہے بے دریغ استعمال کر سکتے ہیں انشاء اللہ اس سے وبا نہیں پھیلی گی بلکہ مسلم ممالک میں وبا پھیلنی کی وجہ جو مریض کرونا وائرس سے بیمار ہے اس کے قریب جانے اور ساتھ کھانے سے لاحق ہوئی ہیں
وائرس نمونیا کیا ہے ؟
وائرس کا مطلب ہے متعدی مرض کا زہر و زہر کا اثر جسم میں شدت اختیار کر جانا جیسا کہ
انفلوئینزا،نمونیا مطلب پھیپھڑوں کا ورم
ذات الریہ فصی (خسرہ و انفلوئینزا سے پیدا کردہ
ذات الریہ نقبہ غیبہ (سٹیفلو کوکل سے پیدا کردہ
ذات الریہ فربد لینڈر (کلیب سیلا سے پیدا کردہ
ذات الریہ ہیمو فلپس یعنی زکام وبائی ( اس میں ہوائی نالیوں میں سوجن ہو جاتی ہے انفلوئینزا جراثیم سے پیدا ہوتا ہے یہ عارضہ عام طور پر بچوں کو ہوتا ہے
ذات الریہ حبشی ( یہ وائرس نمونیا ہے یہ عارضہ انفلوئنیزا یا خسرہ کی تکلیف میں پیدا ہوتا ہے
ذات الریہ سعالی یعنی برانکو نمونیا ( اس برانکو نمونیا بھی کہتے ہیںاس قسم کا نمونیہ اکثر چھوٹے بچوں میں کالی کھانسی اور بعض حالتوں میں خسرہ سے پیدا کردہ
کورونا وائرس اور مرض کی حقیقت
چائنہ کی انٹرنیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق کورنا وائرس جیسے کوڈ 19 کا نام دیا گیا ہے
کوڈ 19 سے مراد کورنا وائرس سے پیدا ہونے والا نمونیا ہے
کورونا وائرس کی علامات
کورونا وائرس کی انفیکشن ہونے پر ایک ہفتہ کے اندر مندرجہ ذیل مسائل ظاہر ہوتے ہیں نظام تنفس کی مسائل جیسا کہ کھانسی،سانس پھولنا،سانس لینے میں دشواری اور اس کے ساتھ نظام انہضام کے مسائل میں الٹی کا نہ رکنا اور اسہال و دست کا جاری ہونا اور بدنی علامات میں تھکاوٹ محسوس کرنا اور بخار مگر یہاں پر معزز حکماءحضرات کے لیئے یاد کراتا چلو کہ اکثر مریضوں میں کورونا وائرس کی انفیکشن بڑھنے پر بھی بخار نہ چڑھنا اور بعض مریضوں میں آنکھوں کی جھلی کی سوزش اور شدت مرض یعنی کورونا وائرس کی انفیکشن بڑھنے سے قلبی تکالیف دھڑکن تیز ہونا سانس رک جانے سے موت واقع ہو جانا شامل ہیں
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بنیادی ذرائع
اس کے بنیادی ذرائع تین ہیں
نظام تنفس
رابط
ایروسیل
ترسیل بذریعہ نظام تنفس
گفتگو یعنی بات چیت کے دوران کھانسنے یا چھینکنے سے تقریبا ایک تا دو میڑ تک حساس لعابی جھلی میں داخل ہو سکتے ہیں جس سے تندرست مریض مرض نمونیا سے لاحق ہو جاتا ہے
ترسیل کورونا بذریعہ رابطہ قطرات متاثرہ مریض کے کسی چیز پر جمع ہو جائے اور پھر تندرست آدمی کے ہاتھ اس متعلقہ چیز پر ٹچ ہو جائے اور وہ ہاتھ پھر منہ،ناک،آنکھ یا دیگر اعضاء کی لعابی جھلی سے مس ہو تو کورونا وائرس سے نمونیا ہو جاتا ہے
ایروسیل
کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کے کھانسنے یا چھنیکیں مارنے پر چھوٹے ذرات ہوا میں منتشر ہو کر ایروسیل کی صورت اختیار کر لیتے ہیں اور ہوا میں معلق رہتے ہوئے تندرست آدمی کر لاحق ہو جاتے ہیں
وبا کو روکنے کی حفاظتی تدابیر
باہر کم نکلیں تاکہ ایروسیل سے بچ پائے ذیادہ لوگ جمع نہ ہو تاکہ ترسیل بذریعہ تنفس نہ ہو
چہرے پر ماسک پہنے (صرف سرجیکل ماسک یعنی این 95 یا اس سے اوپر والا ہی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیئے کار آمد ہیں لہذا سوتی یا ریشمی ماسک سے پرہیز کریں
باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں بقول ورلڈ ہیتلھ آرگنائزیشن کھلے پانی میں 75 فیصد الکحل یعنی شراب والا مرکب جراثیم کش دوا ڈال کر ہاتھ دھوئے جائے یہ بلکل غلط اور مسلمہ امہ پر اپنی جہالت ڈھونسنے والی بات ہو گی لہذا موت کا وقت مقرر ہے اور فقط سنت سمجھ کر نمازوں کے اوقات میں ہاتھ دھونا،کھانے سے پہلے اور بعد میں دھونا،کام سے فارغ ہو کر ہاتھوں کو صاف رکھنا مطلب جو سنت طریقہ ہے بس ان پر ہی اکتفا کرنا کافی و شافی ہو گا انشاءاللہ لہذا الکوحل کے مرکبات استعمال نہ کرے
علاج
پرہیز علاج سے ہزار گنا بہتر ہے لہذا باہر جانے کی صورت میں سرجیکل ماسک پہنے اور واپس آ کر ہاتھ اور منہ دھوئے اور لباس تبدیل کرے اور حکماء حضرات اپنے دواخانہ پر حفاظتی تدابیر خود بھی اپنائے اور دوسرے کو بھی آگاہ کرے
قابل اعتماد اور مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کرے اور وبا کو معقول انداز میں سمجھنے کی کوشش کرے اور افواہوں پر دھیان نہ دیں اور نہ ہی ان پر یقین کرے
علاج
انجیر خشک 2 عدد، کشمش دیسی 20 گرام دن میں ایک بار کھائیں
صبح نہار منہ اور عصر کے وقت نیم گرم پانی میں شہد ملا کر پینا کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھے گا انشاءاللہ
علاج نمونیا
نسخہ الشفاء :  خمیرہ بنفشہ میں کشتہ بارہ سنگا ایک رتی دن میں دو تین بار دیں
نسخہ الشفاء : کوزہ مصری  160 گرام، طباشیر اصلی 80 گرام، فلفل دراز 40 گرام،دانہ سبز الائچی 20 گرام، دار چینی 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : آدھا چمچ چائے والا صبح دوپہر رات تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : تپ دق، پرانی کھانسی، بخار ہر قسم، دمہ، امراض کمزوری ہاضمہ، جنرل کمزوری کو دور کرتا ہے، بلغمی بخاروں میں یہ سفوف بڑا خوشگوار اثر دکھاتا ہے انفلوئنیزا اور نمونیہ میں بلغم کو خارج کر کے تسکین دیتا ہے
پرہیز : بادی اور سخت غذا سے پرہیز کریں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

No Comments اعصاب اور پٹھوں، کے امراض، کیلیے، مختلف، دیسی نسخہ جات, بخار،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, حکماء، کیلئے نسخہ جات, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, سینہ،اور پھیپھڑے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مجرب چٹکلے، دیسی ٹوٹکے، مختلف امراض کیلئے, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, نمونیہ کیلئے، دیسی علاج, ٹوٹکے دیسی، مجرب ٹوٹکے ہر مرض کیلئے, پسلیوں کے درد اور امراض کیلئے، دیسی علاج, پسلیوں کے نیچے کا درد ذات الجنب، دیسی علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج, کھانسی کے امراض، جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, کیرا، نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی، سانس کی تنگی، دیسی علاج , , , , ,

Leave a Reply