Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

ہلدی کی زندہ کرامات

عربی عروق الصفر
فار سی زرد چو ب
سندھی ہیڈ
انگریزی Turmeric
اس کا رنگ زرد اور ذائقہ تلخ ہو تاہے ۔ اس کا مزاج گرم اور خشک ہے ۔ اس کی مقدار خوراک ایک ماشہ سے تین ما شہ تک ہے ۔ اس کے درج ذیل فوائد ہیں ۔
 آنکھو ں کی بینائی کی تیز کر تی ہے اور آنکھوں کی جملہ بیماریوں میں مفید ہے ۔
 ہلدی کو دانت درد کے لیے متاثرہ دانت پر رکھ کر چبانا فائدہ مند ہے ۔
گہرے سے گہرے زخم پر ہلدی کو ہمراہ پانی پتھر پر گھس کر لگانے سے ٹھیک ہو جا تاہے ۔
 بر ص ( پھلبہری ) کو دو ر کرنے کے لیے ہلدی کو باریک کرے صبح و شام چا ر ماشہ سفوف ہلدی ہمراہ پانی کھلائیں اور دن میں دو تین بار ہلدی پتھر پر پانی کے ساتھ گھس کر داغوں پر لگانے سے بہت جلد بر ص دور ہو جاتی ہے ۔
 جگر کا سدہ کھو لتی ہے۔
 ورمو ں کو تحلیل کر تی ہے اور تسکین دیتی ہے ۔ ایسی صور ت میں ہلد ی پا نی میں رگڑ کر لیپ کر تے ہیں۔
 پرانا ناسور بھی ہلدی تین ماشہ دن میں دو تین مر تبہ گھس کر لگانے سے ٹھیک ہو جا تاہے ۔
 خار ش کو دور کرنے کے لیے پانچ تولہ ہلدی تقریباً چار کلو پانی میں جو ش دیں ۔ پانی جب ایک کلو رہ جائے تو اسے چھان کر بو تل میں بند کر لیں ۔ را ت کے وقت متا ثرہ جگہوں پر وہ پانی لگائیں اور صبح نہا لیں ۔ دو تین روز میں افا قہ ہو گا۔
 ہلد ی کو بطور ابٹن بھی استعمال کیا جاتا ہے ، اس سے جلد صاف اور نرم ہو جا تی ہے ۔
 پرانا سوزاک دور کرنے کے لیے چھ چھ ما شہ ہلدی صبح و شام ہمراہ پانی کھلا نا بے حد مفید ہے ۔
 ہلد ی کو پانی کے ساتھ پتھر پرگھس کر رات کو سوتے وقت لگانے سے چنبل دور ہو جا تاہے ۔
 یرقان میں صبح و شام تین تین ما شہ ہلدی ہمراہ پانی یا عرق مکو کھلانا مفید ہے۔
جریان میںبھی ایک ماشہ ہلدی صبح و شام پانی یا دو دھ کے ساتھ لینا انتہائی مفید ہے ۔
ہلد ی کو گھس کر بواسیر کے مسو ں پر لگانے سے جلن یا کھجلی وغیر ہ دور ہو جا تی ہے ۔
 سانپ کے ڈسنے کی صورت میں مریض کو پانچ تولہ ہلدی آدھ پاﺅ گرم دودھ میں رگڑ کر تھوڑی تھوڑی دیر بعد پلانے سے مریض جانی خطرے سے محفوظ ہو جا تاہے ۔ اس دوران اسے فوری طور پر ہسپتال آسانی سے لے جایا جا سکتاہے ، لیکن نسخہ ہر دس پندرہ منٹ بعد مریض کو دیتے رہیں۔ اگر ہسپتال نہ جا یا جا سکے تو زہر کے دور ہو نے تک مقدار خوراک پانچ تولہ ہی رکھیں ، بعد میں پندرہ دن تک تین تین ما شہ ہلدی دودھ کے ساتھ صبح و شام کھلاتے رہیں اور ڈسی ہوئی جگہ پر ہلدی کا لیپ بھی کریں ۔
 باﺅلے کتے کے کا ٹنے پر مریض کو ایک تولہ ہلدی پانی کے ساتھ دن میں دو بار کھلا نا مفید ہوتاہے اور کاٹی ہو ئی جگہ پر ہلدی کا لیپ کر نا بھی ضروری ہے۔ اس سے زخم جلدی بھر جاتا ہے۔
 چوٹ لگنے یا مو چ آنے کی صور ت میں ہلدی اور چونا ہم وزن رگڑ کر لیپ کر نا مفید ہے ۔
 زکام اور نزلہ میں ہلدی کو دہکتے ہوئے کوئلو ں پر ڈال کر دھونی لینا مفید ہوتا ہے۔ نزلہ کی شدت فوری طور پر کم ہو جا تی ہے ، مگریہ دھو نی شام کو لینی چاہئے اور دھونی لینے کے بعد دو تین گھنٹے تک کچھ نہیں کھا نا چاہئے۔
 چہرے کے دا غ دھبو ں کو دور کرنے کے لیے ہلدی میں سرسو ں کا تیل ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کا رنگ نکھر آتا ہے اور دا غ دھبے دور ہو جا تے ہیں ۔
 ہلدی کو بھون کر سونٹھ اور چینی ملا کر کھا نے سے جو ڑو ں کا درد دور ہو جا تاہے ۔
 ہلد ی خو ن صاف کر تی ہے ، ایک ما شہ ہمرا ہ پانی دس دن تک استعمال کرنا مفید ہے۔
 بلغم کو دور کر تی ہے ، جگر اور سینے کو صاف کر تی ہے ۔

عینک سے نجات سوفیصد

نیم کے پتوں کا عرق مخالف کان میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرام آجاتا ہے‘دکھتی آنکھ کے دوران کھجور نہ کھائیں

دکھتی آنکھ : مخالف پاﺅں کے انگوٹھے میں شیر مدار ٹپکائیں۔
نظر کی درستگی: سونف 250 گرام، دھنیا 250 گرام، خشخاش 500 گرام، مصری 300 گرام، مغزبادام 500 گرام ، چاروں مغز 500 گرام ان سب کو کوٹ کر چھان لیں اور پھکی بنائیں صبح و شام ایک چمچہ دودھ کے ساتھ استعمال کرلیا کریں۔

عینک سے بے نیازی: مٹی کا کورا حقہ 3/4 کلو روغن گاﺅ پانی کی جگہ ڈالیں نیچے سے بند دو کلو تمباکو کوشید کیا جائے تمام تمباکوختم ہونے پر تونٹری توڑ کر اندرونی جوہر اتار کر شیشی میں اتار لیں۔ سوتے وقت آنکھوں میں لگائیں۔ یہ سرمہ ایک ہفتے کے استعمال کے بعد عینک سے بے نیاز کردے گا۔

بینائی لوٹانا: بسکھپرا بوٹی کوٹ کر رس نکال لیں۔ اس میں سرمہ سیاہ کھرل کریں۔ سرمہ خشک ہو جائے تو شیشی میں ڈال دیں۔ روزانہ کے استعمال سے بینائی تیز ہوجائے گی۔

 آنکھ دکھنا: منڈی (گورکھ منڈی) کے پھول جتنی تعداد میں کھائیں، اتنے سال آنکھ نہیں دکھے گی۔ یہ پھول منہ نہار نگل جائیں۔ انہیں چبانا نہیں۔

نظر تیز کرنا: مال کنگنی کے تیل کی مالش ہتھیلیوں اور پاﺅں کے تلوﺅں پر کریں اور یہ عمل 40 روز متواتر کریں۔

گھی کوار کے پتے چیر کر تین ماشے سفوف ہلدی چھڑک کر گرم کرکے مریض کی دکھنے والی آنکھ کی جانب پاﺅں کے نیچے باندھیں۔

نیم کے پتوں کا عرق مخالف کان میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرام آجاتا ہے۔

آنکھوں کی سرخی زائل کرنا: برگ انار تازہ کوٹ کر نغدہ بنا کر آنکھوں پر باندھ دیا کریں 4-3 روز استعمال کریں۔
نوٹ: دکھتی آنکھ کے دوران کھجور نہ کھائیں

بصارت نیند حافظہ کیلئے

اس نسخہ دماغی یعنی اکسیر دماغ کے نسخے کی طرف آتے ہیں۔ اس نسخہ کو ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بعض افراد کو دائمی نزلہ کی وجہ سے بھی نسیان اور ضعف دماغ ہوتا ہے۔ اگر وہ روشن دماغ دو گولی صبح و شام ایک ماہ تک استعمال کریں اور پھر یہ نسخہ استعمال کریں تو قدرت کا مشاہدہ ہوگا
نسخہ :  مغز بادام شیریں 250 گرام‘ مغز کدو‘ مغز خربوزہ‘ مغز خیار‘ مغز تربوز ہر ایک 30 گرام ہلیلہ سیاہ 20 گرام‘ پوست آملہ خشک 20 گرام‘ پوست بلیلہ 20 گرام‘ خشخاش 85 گرام‘ سونف 120 گرام‘ مرچ سفید دکنی 30 گرام تمام اجزا کوٹ پیس کر مصری آدھا کلو ملا کر کشتہ مرجان جواہردار 3 گرام اچھی طرح حل کرکے محفوظ رکھیں اور 20 گرام روزانہ صبح و شام نہار منہ استعمال کریں
کشتہ مرجان کسی اچھے دواخانہ سے لیں اور مغزیات پرانے نہ ہوں۔ اس کے استعمال میں بادی اور گرم غذاوں سے پرہیز کریں۔ نیز دماغی سکون اور نیند پوری کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

ضعف بصارت کیلئے

برصغیر کی معروف نباتی دوا انبرباریس کا پھل زرشک طب مشرق کی معروف عام اور مقبول دوا ہے جو اسہال اور پیچش میں استعمال ہونے والی ادویہ میں سرفہرست ہے۔ اس کے دیگر علاقائی نام یوں ہیں۔ اسے انگریزی زبان میں انڈین بربیری، اردو میں رسوت، ہندی میں دارہلد، عربی میں انبرباریس اور فارسی میں زرشک کہتے ہیں جبکہ اس کا نباتی نام Berberis Vulggaris

ہے۔ اس کا تعلق بربیری ڈیسی خاندان سے ہے۔ یہ پودا دنیا کے بیشتر ممالک مثلاً ہندو ستان، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، افغانستان، جاپان اور برطانیہ میں پایا جاتا ہے جبکہ ہمارے اپنے ملک میں دیر، سوات، گلگت، کاغان، پونچھ، مری اور کشمیر کے علاوہ دیگر پہاڑی علاقو ں میں عام طور پر پایا جاتا ہے۔ یہ ایک خار دار درخت کا پھل ہے جو کہ کچا سبز رنگ کا جبکہ پک کر سرخ اور پرانا ہونے پر سیاہ ہو جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ کھٹ مٹھا ہوتا ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں۔ ایک پہاڑی جو دراز قد اور سیاہ ہوتی ہے جبکہ دوسری قسم کا پھل گول اور سر خ ہوتا ہے۔ بعض میں گٹھلی ہوتی ہے جبکہ بعض میں نہیں ہوتی ۔اس کا درخت ایک سے چا ر گز تک بلند ہوتا ہے۔ اس کے پھول سفید زردی مائل جبکہ پتے چنبیلی کے پتوں جیسے ہو تے ہیں۔ جگر اور پتہ کے امراض میں اس کے فوائد مسلم ہیں۔ معدہ اور امعاءکی اصلاح کے علاوہ بھی اس کے ادویاتی فوائد ہیں۔ کئی امراض میں تنہا اور بعض میں دیگر نباتی ادویہ کے ساتھ مرکب کر کے اطباءاسے صدیوں سے استعمال کروا رہے ہیں۔
جدید تحقیقات کے مطابق اسے دافع جراثیم، التہاب، پھپھوند، اسہال وپیچش، تشنج، ملیریا، فشار الدم قوی اور سرطان قرار دیا گیا ہے۔ اسے سفید خلیات  میں اضافہ کرنے والی نباتی ادویہ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس میں کئی الکائیڈز پائے جاتے ہیں جن میں جوہر موثرہ بربرین بھی ہے صفراوی مادہ کی امعاءپر ترواش میں اضافہ کرتی ہے۔ زرشک کے الکائیڈز نہایت قوی دافع جراثیم اثرات رکھتے ہیں۔ پتے کی سوزش اور درد میں یہ بہت موثر ہیں۔ زرشک کی جڑ اور پتوں سے ٹے نین اور بربیرین حاصل ہوتی ہے۔
معلومات کے مطابق زر شک دوسرے درجے میں خشک جبکہ دار ہلد (زر شک کے پودے کا تنا) پہلے درجے میں سرد خشک ہے۔ اس کا عصارہ (رسوت) دوسرے درجہ میں سرد اور تیسرے درجہ میں خشک ہے جبکہ بعض کے نزدیک یہ معتدل ہے۔ زرشک، جگر، دل اور معدہ کو تقویت بخشتی ہے۔ یہ جگر کے بعض امراض مثلاً یرقان، پتے میں پتھری اور صفراوی بخاروں میں بھی مفید ہے۔ بواسیر میں فائدہ دیتی ہے اپنے اثرات کے باعث کثرت حیض میں مفید ہے۔ صفراوی دستوں میں اس کے شفائی اثرات بہت زیادہ ہیں بڑھی ہوئی تلی میں مفیدہے۔ زرشک کے پودے کی چھال کے جوشاندے سے کلی کرنا‘ قلاع (منہ آنا) میں مفید ہے۔ بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ ہومیو پیتھی میں استعمال ہوتی ہے اور درج ذیل عوارضات میں دی جاتی ہے۔ کمزوری کی وجہ سے سوئیاں چبھنا، معدہ کا اپھارہ، جگر اور پتہ کا درد، جوڑوں میں سوزش وغیرہ۔ زرشک کو پیٹ کی گیس، قولنج، کھانسی اور بلغمی مزاج کے لوگ استعمال نہ کریں کیونکہ ان میں مضر اثرات سامنے آسکتے ہیں۔ زرشک 6گرام تک استعمال کی جا سکتی ہے۔ طب مشرق کے مرکبات میں حب سیاہ چشم، حب رسوت، حب بواسیر، جوارش ۔

ضعف بصارت کیلئے
روزانہ صبح زرشک 6گرام چبا لینے کی ہدایت- ؟ عقاب زرشک کھاتا ہے اوراسکی نظر بہت تیز ہے۔

جس عورت کا حمل گر جاتا ہو

 جس عورت کا حمل گر جاتا ہو یا گرنے کا خدشہ ہو تو اسے چاہیے کہ صبح اکیس دانے سوکھے دھنیے کے گن کر تازہ پانی کے ساتھ کھائے اور رات کو کالا زیرہ دو چٹکی پانی سے کھائے تو انشاءاللہ حمل محفوظ رہے گا۔ یہ عمل شروع سے لے کر وضع حمل تک کرے۔
 اگر کسی عورت کو ولادت آسانی سے نہ ہوتی ہو یعنی آپریشن کیس ہو تو اس کیلئے تیس یا چالیس

نسخہ برائے عرق النسائ

خود کا استعمال کردہ اور مجرب ہے اور کئی لوگوں کو اس سے فائدہ ہو چکا ہے۔ ٹانگوں کی درد کیلئے لاجواب ہے۔
ہوالشافی:سلاجیت 2 تولہ۔ کشتہ شنگرف 2تولہ۔سوڈا بائیکارب 2 تولہ، ہڑتال گودنتی 2 تولہ، دیسی مرغ ایک عدد
ترکیب:مرغ کو ذبح کر کے پیٹ کو اندر سے صاف کر لیں۔ پہلی چاروں چیزیں باریک پیس کر ایک کپڑے میںلپیٹ کر دیسی مرغ کے پیٹ میں رکھ کر پیٹ کو سی دیں۔ ایک دیگچے میں تقریباً 3 کلو پانی لے کر اس مرغے کو اس دیگچے میں رکھ کر آگ پر رکھ دیں۔ جب مرغ پک جائے تو دیسی گھی ڈال کر تڑکہ لگائیں۔ مرغ اور دیگچے میں موجود پانی خوراک ہے۔24 گھنٹے تک صبح دوپہر شام یہی پانی خوب پئیں اور مرغ روٹی کے ساتھ کھائیں۔اس خوراک کے کھانے سے پسینہ خوب آئیگا اس لئے 24 گھنٹے تک کمبل میں رہنا چاہیے تاکہ ہوا نہ لگے۔ استنجا وغیرہ یا کسی اور ضرورت سے اگر جانا پڑے تو خوب کمبل لپیٹ کر جائیں انشاءاللہ بحکم تعالیٰ شفا ہو گی۔

سیلان الرحم‘ لیکوریا

یوں تو خواتین کی متعدد پوشیدہ بیماریاں ہیں مگر ان میں لیکوریا عورتوں کی صحت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ اگر اس موذی مرض پر بر وقت گرفت نہ کی جائے تو پھر یہ مرض آہستہ آہستہ عورت کی صحت کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے بلکہ شادی کے بعد بیشتر خواتین اولاد کے ثمر سے بھی محروم رہ جاتی ہیں۔ ان تمام خواتین کیلئے کیکر ایک نہایت جید الاثر چیز ہے۔ جن خواتین کے اس مرض کی وجہ سے حمل نہ قرار پاتا ہواس نسخہ کے استعمال سے یقینا ان کی گود ہری ہو جائے گی‘ چنانچہ مذکورہ نسخہ کے استعمال سے ایک شخص کے ہاں پچاس سال کی پیری میں بھی ایسی تمنا کے طفیل عین مایوسی کی حالت میں چاند جیسا لڑکا پیدا ہوا۔ یہ دوا نہ صرف لیکوریا کا جڑ سے خاتمہ کر دے گی بلکہ خواتین کی دیگر پوشیدہ بیماریوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اللہ کے فضل سے بانجھ عورتوں کو بھی اولاد کے ثمر سے باآمد کریں گی۔خواتین کے تمام پوشیدہ امراض اور بانجھ عورتوں کی گود ہری کرنے والا نادر نسخہ
اکلیل الملک‘ تخم سبت‘ گل بنفشہ‘ پوست انار‘ مغز تخم‘ خرما‘ زیرہ سفید‘ الائچی خورد‘ مائیں‘ طبا شیر‘ تج‘ آملہ خشک‘ گل نیلوفر‘ برگ پودینہ‘ تخم کرخس‘ فلفل دراز جملہ ادویات مساوی الوزن 33 ماشہ کو باریک پیس کر کشتہ بیضہ مرغ ایک تولہ ملا کر پھر کھرل کریں۔ بعد ازاں ایک تولہ کوزہ مصری ملا کر پھر کھرل کریں مانندغبار کے بحفاظت رکھیں‘ مقدار خوراک‘ ایک ایک ماشہ صبح و شام ہمراہ جوشاندہ کیکر کے استعمال کر کے قدرت الٰہی کا کرشمہ دیکھیں

قوت باہ کا آسان نسخہ

کیکر کا گوند سیر بھر لے کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور کسی مٹی کے فراخ منہ کے برتن میں رکھ کر آگ پر رکھیں اور پھر اوپر سے سفید پیاز کے پانی کے چھینٹے دے کر بریاں کرتے جائیں یہاں تک کہ ڈیڑھ پاﺅپانی جذب ہو جائے۔ بریاں ہوجانے کے بعد گوند کو اتار کر پیس لیں اور اس کے برابر چینی یا مصری ملا کر رکھیں‘ بس مقوی باہ تیار ہے‘ صبح و شام تولہ تولہ سفوف کو دودھ سے کھلائیں‘ جریان‘ سرعت انزال اور قوت باہ کیلئے نہایت اکسیر ہے۔

سوزاک

کیکر کے پھول تر یا خشک دو تولہ لے کر ایک مٹی کے کورے کوزے میں پاﺅ بھر پانی میں بھگو دیں اور بوقت صبح مل چھان کر دو تولہ مصری ملا کر پلا دیں چند روز کے استعمال سے سوزاک کو قطعی آرام ہو گا۔ جریان  یہ نسخہ بظاہر بہت معمولی لگتا ہے مگر فائدے کے لحاظ سے بہت عجیب ہے ۔ کیکر کے پتے‘ کیکر کا پھل‘ کیکر کے پھول‘ کیکر کی چھال‘ کیکر کی گوند‘ پانچوں انگ ہم وزن لے کر سایہ میں خشک کرلیں اور پھر باریک پیس کر ملا لیں اور ان تمام کے برابر چینی شامل کر لیں ایک تولہ صبح اور ایک تولہ شام دودھ کے ہمراہ کھائیں ‘ اس نسخہ کے استعمال سے 25 سالہ پرانا جریان کو بھی فائدہ حاصل ہوا ۔

امراض مقعد‘ سفوف بواسیر

کیکر کی ایسی پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑے ہوں سایہ میں خشک کر لیں اور خشک ہونے پر باریک پیس کر سنبھال رکھیں‘ بس سفوف بواسیر تیار ہے چھ ماشہ سفوف لے کر تازہ پانی سے صبح وشام استعمال کریں۔ بواسیر بادی و خونی دونوں طرح کی بواسیر میں فائدہ بخش ہے۔