Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خونی امراض، پیپ، پس، خون آنے کا بہترین دیسی نسخہ

خونی امراض، پیپ، پس، خون آنے کا بہترین دیسی نسخہ
اللہ  کی سب سے عظیم نعمت تندرستی ہے جیسے بزرگ حضرات فرما گئے ہیں کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اپنی تندرستی برقرار یاں برباد کرنا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے،  اسکو برقرار رکھنے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ ہے حدا عتدالی، اور اسکو برباد کرنے کے بہت سے طریقے جیسا کہ بسیار خوری ہے اسکے بعد تمام دیگر طریقے جو بد ا فعالی جو انسان کو جانور بنا دیتی ہے صحت و تندرستی کو برباد کرتی ہے جس سے جسم کے ایک خلیہ سے لے گر اعضاء تک بیمار ہو جاتے ہیں اور انسان کی صحت و قوت ختم ہو جاتی ہے اور اگر ذندگی بچی بھی ہو تو ساری در در کے  ڈاکٹروں حکیموں کے چکروں میں گزر جاتی ہے  تمام لوگوں کو ہر معاملہ میں حد اعتدالی برتنی چاہیئے اس سے ایک طرف صحت برقرار دوسری طرف انسانی قوت و امیونٹی بھی برقرار رہتی ہے
نسخہ الشفاء : گندھک ڈنڈا تھوہر 80 گرام، اصلی زمینی قلمی شورہ باریک شدہ 80 گرام، گیرو باریک شدہ 80 گرام،  پارہ 6 گرام
ترکیب تیاری : پہلے گندھک کو لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر پگھلائیں جب پگھلنا شروع ہو جا ئے تو پارہ آہستہ سے ڈال کر لوہے کی سلاخ سے ہلائیں پارہ حل ہو کر یکجان ہو جائے گا پھر اس میں قلمی شورہ باریک شدہ ڈال کر ہلائیں جب حل ہو جائے تو اتار کر گیرو باریک کردہ اس میں ڈال کر آگ سے نیچے اتار لیں اور تمام ادویہ کو کڑا ہی سے نکال کر الگ برتن میں ڈالیں اور باریک کر کے کسی شیشی میں ڈال کر رکھ لیں
مقدار خوراک : دو سے تین گرام بمطابق عمر کم زیادہ کریں دن میں دو دفعہ دودھ سے انشااللہ جس مقصد کے لئے خونی امراض میں استعمال ہو گی شفا ملے گی بفضل تعالی پیپ پس و خون آنے میں مفید ہے رپورٹ کروا کر چیک کریں مکمل شفاء ہوگی
فوائد : جسم پر دانے، داغ، چنبل، برص، خارش، اندورنی سوزش، آتشک، سوزاک، بواسیر کی جلن وغیرہ میں نافع ہے باقی مختلف امراض میں حُکماء حضرات اپنی سمجھ کے مطابق استعمال کرواسکتے ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

برص کے لیے ہلدی کا تیل، بہترین نسخہ

برص کے لیے ہلدی کا تیل، بہترین نسخہ
نسخہ الشفاء : ہلدی 500 گرام،  کوٹ کر رات کو 8 کلو پانی میں بھگودیں صبح کے وقت آگ پر رکھ کر پکائیں جب 7 کلو پانی جل کر صرف 1 کلو  باقی رہے تو اس میں 500 گرام سر سوں کا تیل ملا کر دوبارہ پکائیں جب تمام پانی جل کر صرف تیل رہ جائے تو آگ سے اتار کر چھان لیں اور کسی شیشی میں ڈال کر رکھ لیں
طریقہ استعمال : اس تیل کو صبح و شام داغوں پر لگایا کریں اس کے چند روز استعمال سے برص کے داغ دور ہوکر سکن جلد نیچرل ہوجاتی ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

برص، سفید داغ، کیلئے دیسی نسخہ جات

برص، سفید داغ، کیلئے دیسی نسخہ جات
نسخہ الشفاء : سرس کے بیج کا تیل، سفید داغوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے
نسخہ الشفاء : رائی اور سہاگہ دونوں برابر وزن لے کر سرکہ میں پیس کر لیپ کرنے سے داد اور برص کو فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : تخم کتان (السی) کو سرکہ میں پیس کر برص کے مقام پر لیپ کرنے سے داد اور برص کو فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : سرسوں کے بیج کو باریک کرکے 7 گرام، کی مقدار میں بکری کے دووھ ایک گلاس کے ساتھ روزانہ تین ہفتے تک استعمال کرنا برص کے لئے مفید ہے دوران استعمال میں غذا کم کردیں
نسخہ الشفاء : سانپ کی کینچلی جلا کر اس کے برابر نوشادر ملا کر باریک کرلیں پھر تھوڑے سرکہ میں حل کرکے برص کے مقام پر لیپ کرنا بہت نافع ہے
نسخہ الشفاء : بچھ 3 گرام، کی مقدار میں لے کر 50 گرام پانی میں جوش دے کر صبح و شام پیئیں، برص میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : شیطرج (چیتہ) کو خوب باریک کرکے سرکہ میں ملا کر برص کے مقام پر لگائیں
نسخہ الشفاء : کٹکی سفید کو سرکہ میں پیس کر لیپ کرنا برص میں بہت مفید ہے۔
نسخہ الشفاء : چھوٹی ہرڑ کو باریک کرکے رکھ لیں ایک چمچ کی مقدار میں روزانہ نہار منہ ایک ماہ تک کھائیں برص میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : ریٹھہ کو پانی میں پیس کر برص کے مقام پر لگائیں
نسخہ الشفاء : خراطین (کیچوہ) چند عدد لے کر ایک برتن میں بند کرکے ایک ماہ تک چھوڑدیں اس مدت میں تمام کیچوے راکھ ہوجائیں گے اس میں پانی ملا کر برص کے مقام پر لیپ کریں
نسخہ الشفاء : اجمود 40 گرام، گیرو 20 گرام دونوں کو باریک کرکے رکھ لیں 2 گرام، کی مقدار میں پانی کیساتھ روزانہ کھائیں اور بے نمک کی غذا استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

بہق، چھیپ، کیلئے دیسی نسخہ جات

بہق، چھیپ، کیلئے دیسی نسخہ جات
نسخہ الشفاء : بابچی کو نیم کوب کرکے 3 گرام کی مقدار میں لیکر تھوڑے پانی میں رات کو بھگودیں صبح کو اس کا پانی پینا اور ثقل برص یا بہق کے مقام پر لیپ کرنا بہت مفید ہے چند روز کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : کلونجی کو پانی میں پیس کر لیپ کریں
نسخہ الشفاء : آب لیموں کو چھیپ کے مقام پر ملیں
نسخہ الشفاء : کندش (نک چھکنی) کو سرکہ میں پیس کر لیپ کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

برص پھلبہری، روغن ہڑتال ورقیہ اکسیراعظم تریاق، بہترین نسخہ

برص پھلبہری، روغن ہڑتال ورقیہ اکسیراعظم تریاق، بہترین نسخہ
نسخہ الشفاء : ہڑتال ورقیہ بہترین کوالٹی 50 گرام، سفیدی بیضہ مرغ 1 عدد، آب گھیکوار 100 گرام، روغن گاؤ اصلی 2 کلو
ترکیب تیاری : ورقیہ کو باریک پیس کر پورا ایک دن سفیدی بیضہ مرغ میں کھرل کریں پھرآب گھیکوار میں کھرل کریں پھر قرص بنا کر دھوپ میں خشک کرلیں پھر قلعی دار دیگچے میں دو کلو روغن مزکورہ ڈال کر قرص داخل کریں اور اس کے نیچے آگ چراغ کی مانند 4 چار گھنٹے متواتر جلائیں تاکہ اس کا رنگ سیاہ ہو جائے آگ بندکر دیں جب سرد ہو جائے روغن کو صاف کر کے نتھار کےشیشی میں سنبھال رکھیں اور تہ نشین سیاہ مواد کو علیحدہ رکھیں
مقدار خوراک : روغن مزکورہ ایک چمچ چائے والا روزانہ بعد از ناشتہ مریض کو پلائیں دو ماہ۔
مرہم برص : ساتھ یہ استعمال کریں تہ نشین سیاہ مواد کو روغن زرد میں کھرل کر کے برص کے داغوں پہ ملتے رہیں

ساتھ میں یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گندھک مدبر 50 گرام، بابچی 50 گرام، درونج عقربی 50 گرام
ترکیب تیاری :ادویہ کو پیس کر باریک  سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں اور صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی کیساتھ استعمال کریں
غذا : گیہوں کی روٹی چنے کی روٹی ، روغن زرد دال مونگ مقشر ، فروٹ وغیرہ دیں
پرہیز : دودھ انڈہ مچھلی بازاری اشیاء سے 40 دن کا کورس ہے مرض کا نام و نشان مٹ جاتا ہے برص کیلئے اس سے بہتر کوئی دوا نہیں مجرب المجرب ہے

فوائد : برص پھلبہری، کا اکسیری علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

برص یعنی سفید داغ کا، انتہائی آسان علاج

برص یعنی سفید داغ پڑ جانا بدن کی رنگت کو بگاڑ دیتا ہے اس کیلئے نسخہ ہے اس کو اپنائیں اور فیض یاب ہوں
نسخہ الشفاء : روغن بادام صبح و شام برص کے داغوں پرلگاتے رہا کریں
فوائد : داغ برص کو مٹاتا ہے اور اصلی رنگت پر لاتا ہے کم از کم 3 ماہ استعمال کریں
پر ہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں ، شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سفید داغوں کا، دیسی علاج

نسخہ الشفاء : پھٹکڑی کی ڈلی کو پانی میں ملا کر سفید داغوں پر صبح و شام لیپ کیا کریں اور پھٹکڑٰی بریاں   ایک گرام صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی سے کھلایا کریں ہر ماہ دس دن استعمال کریں اس سے انشاءاللہ چند روز میں داغ دور ہو جائیں گے
پر ہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

پھلبہری کا، دیسی علاج

نسخہ الشفاء : بیر بہوٹی 12 گرام، پارہ 12 گرام ، مردار سنگ 12 گرام، اور سم الفارہ 3 گرام، تمام ادویہ کو ایک پاؤ دہی میں کھرل کر لیں اور پھلبہری کے داغوں پر لگا کر دھوپ میں بیٹھا کریں ایک ہفتہ تک یہی عمل کریں انشاءاللہ پھلبہری کے داغ ختم ہو جائیں گے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

برص کے داغ دور کرنے کیلئے لاجواب نسخہ

برص کے داغ دور کرنے کیلئے لاجواب نسخہ
نسخہ الشفاء : زنجبیل 10 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، مغز کرنجوہ 10 گرام، مغز جمال گوٹہ 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویات کو پیس کر کھرل کرکے کالے چنے کے برابر گولیاں بنالیں
مقدارخوراک  : ایک سے دوگولی تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں
فوائد : کوڑھ، جذام، برص وغیرہ کیلئے بےحد مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

خواص گندھک آملہ سار، کبریت

خواص گندھک آملہ سار، کبریت
Sulphur
دیگرنام : عربی میں کبریت، فارسی میں گوگرد، بنگالی میں گندروگ، سندھی میں گندرف، ہندی میں گندھک، اور لاطینی اور انگریزی میں سلفر کہتے ہیں
ماہیت : گندھک معدنی عنصر ہے۔ جوکہ کبھی طبعی صورت میں خالص اور کبھی مرکبات کی شکل میں حاصل ہو تی ہے۔ یہ اٹلی اور سسلی جہاں آتش فشاں پہاڑ ہیں۔ وہاں خالص یا دیگر دھاتوں سیسہ جست اور تانبہ کے ساتھ نکلتی ہے۔ خالص کو سلفائیڈ جبکہ لیڈ سلفائیڈسیسہ کے ساتھ پائی جاتی ہے پھر اس کو خاص ترکیب کے ساتھ علیحدہ کرلیا جاتا ہے۔ جو زرد رنگ کی ڈلیاں تیزبودار ہوتی ہیں
خاص بات : خوردنی طور پر صرف دھلی ہوئی گندھک استعمال کیجاتی ہے۔جس کو گندھک آملہ سارکہتے ہیں گندھک انسانوں کے علاوہ اکثر نباتات کا ایک جز ہیں
گندھک بعض چشموں میں بھی پائی جاتی ہے۔ اورچشموں کے پانی میں نہانے سے جلدی امراض دورہوجاتے ہیں جیسے کراچی میں منگوپیر
اقسام  : گندھک کی دو مشہور اقسام ہیں گندھک آملہ سارجس میں چمک ہوتی۔ دوسری گندھک ڈنڈا اس میں چمک نہیں ہوتی یہ مرہم میں استعمال ہوتی ہے
مقام پیدائش : اٹلی سسلی ،کشمیر ،افغانستان ،برما،اور نیپال
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : مجفف ،ہلکی ملین، مصفیٰ خون، قاتل جراثیم، محلل، جالی، حابس الدم، منفث بلغم، قاطع بواسیر
استعمال : سلفر کو مصفیٰ خون ادویہ میں بڑی دواء تصورکیاجاتاہے۔ کیونکہ یہ مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے امراض جلدیہ مثلاً چمبل نارفاسی ثبورلبنیہ جذب و حکہ قوبااور داء لثلعب وغیرہ میں کھلاتے اور لگاتے ہیں ملین ہونے کی وجہ سے اس کو بواسیر شقاق المقعد اور قبض خفیف میں استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ بواسیری مسوں کے درد کو ساکن کرتی ہے۔سل اور نفث الدم میں شربت اعجاز یا خمیرہ خشخاش میں میں ملاکر چٹاتے ہیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سرفہ اور ضیق الفس بلغمی میں کھلاتے ہیں گندھک کا تیزاب ایک قطرہ آب لیموں 20 گرام میں ملاکر بعدازطعام پینا ہاضمہ بڑھاتاہے
استعمال بیرونی : قاتل جراثیم اور مجفف و جالی ہونے کی وجہ سے بیرونی طور پر مذکورہ امراض جلدیہ میں طلاء استعمال کیاجاتاہے۔جبکہ دیگرقروح رطبہ سعفہ رطب آکلہ داء الثعلب داء الحیہ بہق و برص خارش اور متقرح میں اس کا مرہم بناکر لگایاجاتاہے۔ تحلیل صلابات ورم ،مفاصل ورم طحال کیلئے بھی طلاء استعمال کرتے ہیں ۔مقام عقرب گزیدہ پر تسکین درد اور جذب سم کے لئے طلاء کرتے ہیں
گندھک قوی دافع تعفن اور دافع بدبو ہے۔اس لئے متعدی امراض کی چھوت سے گھر کو پاک و صاف کرنے کیلئے گندھک سلگایاکرتے ہیں اس کو سلگا کرکمرہ بندکر دیں اور پانچ چھ گھنٹے تک بندرکھنا چاہیے۔اس کے بعد اس کمرہ کو استعمال کریں
گندھک کی چٹکی سے سیسہ کشتہ ہوجاتاہے۔ یادرکھیں گندھک مرکبات حب کبریت گندھک کا محلول اور گندھک کا تیل خوردنی طورپر استعمال کرنے سے پاخانہ میں سفیورٹیڈہائیڈروجن کی ناگوار بوآتی ہے
فوائد خاص : مصفیٰ خون ،امراض سوداوی
مضر : دماغ اور معدے کو
مصلح : کتیرا ،تازہ دودھ
بدل : ایک قسم دوسرے کی بدل
مقدارخوراک : آدھ گرام سے ایک گرام تک
گندھک ہومیوپیتھی کے ایلوپیتھی میں بھی اس کے مرکبات سلفائیڈ کے نام سے مستعمل ہیں میں گندھک آملہ سار اور دیگرادویہ کے ہمراہ استعمال کرتاہوں
 گندھک آملہ سار کے کچھ نسخہ جات پیش ہیں
مرض برص، پھلبہری کا علاج
Vitiligo 
اسے سفید داغ سفید کوڑھ بھی کہتے ہیں جلد پر سفید داغ پڑجاتے ہیں جو ابتدا میں عموماً چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں. لیکن بدریج بڑے ہوتے جاتے ہیں اس قسم کے داغ تمام اعضاء پر ہوسکتے ہیں مگر ہاتھ اور منہ پر زیادہ پائے جاتے ہیں کبھی سارا بدن ہی سفید ہوجاتا ہے اس قسم کا نام پھیلا ہوا برص ہے
سبب مرض : یہ اس وجہ سے ہوتی ہے کہ عضوء کا مزاج بدل کر بارد ہوجاتا ہے اور اس خون میں بلغم کی کثرت ہوتی ہے جو تعدیہ میں صرف ہوتا ہے قوت مغیر کمزور ہوجاتی ہے اور اعضاء کو اعضاء کی ساخت کی طرف پورے طور پر تبدیل نہیں کرسکتی
گاہے برص میں عضوء کا مزاج بدل کر ایسا سرد تر ہوجاتا ہے کہ اس کا گوشت سیپ کے گوشت کی طرح پھیلا ہوا اور سفیدی مائل ہوجاتا ہے. اس لیے جو نیا خون اس جگہ آتا ہے وہ اسی طرح بارد المزاج سفید رنگ ہوجاتا ہے گاہے یہ مرض مورثی ہوتا ہے گاہے ویسے ہی ہوجاتا ہے بظاہر اس کا کوئی سبب معلوم نہیں ہوا
علامات : برص کی علامت یہ ہے کہ اس کا رنگ براق ہوتا ہے اور و جگہ چکنی ہوتی ہے اور اس کی سفیدی گوشت جلد بلکہ ہڈی تک سرائت کیے ہوتی ہے اور اس مقام پر جو بال اگتے ہیں وہ بھی سفید ہوتے ہیں برص والی جگہ پر سوئی چبھوئی جائے تو خون کی جگہ سفید رطوبت خارج ہوتی ہے کیونکہ مثل ہے برتن سے وہی رستا ہے جو اس کے اندر ہوتا ہے
برص کا علاج : یہ مرض معالج کو تھکا دینے والا مرض ہے اور دیرینہ علاج یعنی لمبا علاج ہے اس مرض کا لیکن قابل علاج ہے سب سے پہلے بدن سے غلیظ بلغم کا اخراج کریں بدن کو اس سے پاک کریں پھر مزاج کی تبدیلی کے لیے گرم ادویات اور خوراک دیں اور ایسے طلاء اور مرہم جلد پر لگائیں جن کا مزاج گرم ہو اور ان کے لگانے سے زخم کا رنگ سرخ ہوجائے
نسخہ جات برص کے لیے
بلغم کے اخراج کے لیے نسخہ
نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار مصفی 50 گرام، قلمی شورہ 50 گرام، فلفل سیاہ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک :  چھوٹا آدھا چمچ صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے دیں 45 دن کھائیں
اس کے بعد نیچے والا نسخہ نمبر دو دیں
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : پارہ 10 گرام، گندھک آملہ سار مصفی 10 گرام، چاکسو 10 گرام، بابچی 10 گرام، تخم پنواڑ 10 گرام،  مغز نیم 10 گرام
ترکیب تیاری : پہلے پارہ اور گندھک کو رگڑ کر کجلی بنائیں پھر باقی ادویات کا سفوف ملا کر چار چار رتی کی گولیاں بنائیں
مقدار خوراک : دو گولی صبح و شام پانی سے دیں
نسخہ مرہم برائے برص
نسخہ الشفاء : پارہ 10 گرام، گندھک 10 گرام، تخم پنواڑ 10 گرام، بابچی 10 گرام
ترکیب تیاری : پہلے پارہ اور گندھک کی کجلی تیار کریں پھر باقی ادویات ملاکر خوب باریک کریں اور اب ویزلین ملاکر مرہم بنالیں
طریقہ استعمال : برص کے داغوں پر روزانہ لگائیں تین چار روز لگانے سے برص کے داغوں پر آبلے پڑھ جائیں گے دوا لگانا بند کردیں آبلوں پر گھی لگانا شروع کردیں جب برص کے داغوں سے چھلکے اتر جائیں اور جلد صاف ہوجائے تو پھر دواء لگانا شروع کردیں اسی طرح کچھ عرصہ لگانے سے برص کے داغ ختم ہوکر جلد صاف ہوجائے گی
پرہیز : دودھ، دھی، لسی، چاول، اور کیلا، برص کا مریض دوران علاج یہ چیزیں نہ کھائے اور سرد غذاء نہ کھائے
خوراک : بھنے ہوئے گوشت انڈے اور گرم اشیاء کا زیادہ استعمال کرے
نسخہ بواسیر، خونی و بادی
نسخہ الشفاء : پارہ مصفی 6 گرام، .گندھک آملہ سار مصفی 10 گرام، جلوتری 2 گرام
ترکیب تیاری : پہلے پارہ اور گندھک کی کجلی تیار کریں بعد ازاں جلوتری ساتھ ملا کر خوب کھرل کریں اور شیشی میں رکھیں خوراک ایک رتی ہمراہ مکھن کھائیں