Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

عورت کے جسم سے بدبودار رطوبت کا خارج ہونا

عورت کے جسم سے بدبودار رطوبت کا خارج ہونا  مکمل دیسی علاج
بعض وجوہات کی بنا پر عورت کے جسم سے ناگوار بدبو دار رطوبت کا اخراج شروع ہو جاتا ہے،عورت مباشرت کے نام سے گھبراتی ہے، مباشرت سے جان چھڑاتی ہے، دوران مباشرت عورت کو شدید درد ہوتا ہے، ماہانہ نظام اوپر نیچے ہو جاتا ہے، جو بروقت توجہ نہ کرنے پر مزید پچیدگیوں کا باعث بنتا ہے یہ نسخہ ان تمام امراض کا مکمل شافی علاج ہے
نسخہ الشفاء : زرواند 75 گرام، عنب الثعلب 75 گرام، ابہل 75 گرام، تج قلمی 35 گرام، بندال ڈوڈہ 15 گرام، فرفیون 5 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح اور شام پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : رحم کی فضولیات کو خارج اور ماہانہ نظام کو بہتر اور ورم کو ختم کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

حیض کی خرابی، رحم کے امراض کا بہترین علاج

حیض کی خرابی، رحم کے امراض کا بہترین علاج
نسخہ الشفاء : سیکری کپاس 150 گرام، جڑ پان 80 گرام، املتاس  80 گرام، اسارون 40 گرام، مجیٹھ 40 گرام، میتھرے 40 گرام، بندال 5 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو موٹا موٹا کوٹ کر رات کو 4 کلو پانی میں بھگو دیں اور صبح اُٹھ کر چینی ملا کر معروف طریقہ سے شربت تیار کر لیں
مقدار خوراک : تین بڑے چمچ کھانے والے ایک کپ گرم دودھ میں ملا کر پلائیں پندرہ دن استعمال کریں
فوائد : منقی الرحم، مفتح سدد، اور مدر طمث ہے
نوٹ : یہ شربت حاملہ عورت کو استعمال نہ کروائیں اور صرف جائز ضرورت کے لئے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

اختناق الرحم، باوگولہ، ہسٹریا معلومات اور دیسی علاج

اختناق الرحم، باوگولہ، ہسٹریا معلومات اور دیسی علاج
یہ ایک مرض ہے  آج کل اس مرض کو جادو ٹونہ کی بنیاد بنا کر ڈبہ پیر، جعلی عامل، ان پڑھ اور شریعت مصطفی کے باغی افراد لوگوں کی بیٹیوں کو گمراہ کر کے لاکھوں روپے کماتے ہیں اور ستم ظریفی یہ ہے کہ بہت سی بیٹیاں اپنی آبرو عزت بھی کھو بیٹھتی ہیں اور آس پاس کی جاہل عورتیں توہمات کو بڑھاوا دیتے ہوئے گمراہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں فلاں کی بیٹی کو جن چمٹ گیا دورے پڑنے لگے ہیں دوسری کہے گی چڑیل ہے تیسری کہے گی  جن عاشق ہو گیا ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ ننانوے فیصد جن لڑکیوں کو ہی کیوں چمٹتے ہیں
اصل تو مسلہ یہ ہے
یہ ایک بیماری ہے جس کو عام زبان میں ہسٹریا کہا جاتا ہے اس مرض کی شکار اکثر غیر شادی شدہ لڑکیاں ہوتی ہیں جبکہ ایک مخصوص حد تک شادی شدہ عورتیں بھی اس مرض کا شکار ہوتی ہیں اور اس کے ذمہ دار ان عورتوں کے شوہر ہوتے ہیں
علامات : قوت ارادی کا کمزور ہو جانا، خوف کا آجانا، مریضہ کا اکیلے میں باتیں کرنا اور کبھی خود ہی ہنسنا اور خود ہی رونا، بے حیائی یا مذہبی باتیں کرنا، ڈراونے خواب آنا، واش روم جانے سے خوف آنا، کمرے میں جانے سے خوف آنا، کی چھت میرے اوپر ہی گر جائے گی، اکثر لڑکیاں عشقیہ گفتگو شروع کر دیتی ہیں، دورہ پڑنا، بوقت دورہ ہاتھ پاؤں کا ٹیڑھا ہو جانا، پیٹ میں ہوا کا گولا پھرنا
اسباب : لڑکیوں کی بروقت شادی نہ کرنا، جنسی ہیجان، عشقیہ ناول، انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی مواد دیکھنا، امراض رحم، ثقیل اور بادی چیزوں کا استعمال کرنا
اہم سبب : اگر طویل عرصے تک شادی شدہ عورت کو انزال نہ ہو تو شادی شدہ عورت بھی اس مرض کا شکار ہو جاتی ہے
نوٹ : بے ہودہ طریقوں اور سرعت انزال اور صرف اپنا کام نکالنے والے احباب اس نکتہ کی جانب توجہ فرمائیں اور مرد بن کر سوچنے کے بجائے انسان بن کر سوچئے
یہ مرض خون کی کمی سے بھی ہو جاتا ہے
علاج : غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کردی جائے، جبکہ شادی شدہ عورتوں کے شوہر اپنے علاج کی جانب توجہ دیں، ہلکی غذا استعمال کریں، معدہ اور قبض کا علاج کریں
اختناق الرحم، باوگولہ، ہسٹریا، کا دیسی علاج
نسخہ نمبر 1
نسخہ الشفاء : فلفل سیاہ 10 گرام، ہیرا ہینگ 2 گرام، نمک سیاہ 2 گرام، ست پودینہ 1 گرام،  لیموں کا رس 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کا سفوف بنا کر ست پودینہ اور عرق لیموں کے ساتھ کھرل کر لیں اور مٹر کے دانہ برابر گولیاں بنا لیں
مقدارخوراک : ایک گولی صبح شام  عرق سونف کیساتھ ایک ماہ استعمال کروائیں
اختناق الرحم، باوگولہ، ہسٹریا، کا دیسی علاج
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : مرمکی 10 گرام، دھماسہ 10 گرام، گندھک آملہ سار 10 گرام، فلفل دراز 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو  پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول کھانے کے ایک گھنٹہ بعد صبح، دوپہر، شام، پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کروائیں
مرد حضرات تو جہ فر مائیں
یہ نازک عورتیں اللہ کریم نے ہمارا لباس بنائی ہیں اور ازروئے قرآن یہ ہمارے سکون کے لیے بنائی گئی ہیں ان کی حفاظت کرنا مرد کے ذمہ لگایا گیا ہے خدا کے لئے تھانے دار بننے کے بجائے ان کے غم خوار و غمگسار بنیں قسم سے زندگی جنت کا منظر پیش کرے گی

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

رحم کا نیچے ڈھلک جانا، بوجھ پڑنا، دیسی علاج

رحم کا نیچے ڈھلک جانا، بوجھ پڑنا، دیسی علاج
نتوء الرحم، خروج رحم، رحم کا نیچے ڈھلک جانا، بوجھ پڑنا
آج کل عورتوں کا انتہائی اہم مسئلہ ہے خروج رحم یا بوجھ پڑنا انتہائی تکلیف دہ مرض ہے
شادی شدہ عورتیں اس مرض کا شکار ہوتی ہے اور غلط علاج بہت ساری پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے اور اس کا بڑا سبب مرد کی عدم توجہ ہے جس کے نتیجے میں عورت اپنے گردونواح میں موجود دایہ کے ہتھے چڑھ جاتی ہے یا پھر بڑی بوڑھیوں سے  پوچھ کر علاج کرتی ہے جس کے نتیجے میں تکلیف دن بدن بڑھتی چلی جاتی ہے
علامات : اس مرض میں عورت کو بیٹھتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کے عضو مخصوص یعنی مقام فرج سے کوئی چیز باہر نکل رہی ہے، آنتوں میں دباؤ، قبض، پاؤں پر بوجھ، ٹانگوں میں شدید درد
اسباب مرض
بار بار اسقاط حمل، کمی خون، کثرت مباشرت کے باعث رحم کے عضلات کا کمزور ہونا اور ڈھیلا ہونا، اور رحم کے عضلات میں سوزش
نسخہ نمبر 1
نسخہ الشفاء : پھٹکری سرخ بریاں 30 گرام، سنگجراحت 30 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پاریک پیس کر سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح دوپہر شام بعد از غذا ایک گلاس دودھ  کیساتھ پانچ دن سے دس دن استعمال کریں
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : سنبل الطیب 20 گرام، فلفل دراز 20 گرام، عقر قرحا 20 گرام، جاوتری 20 گرام، مجیٹھ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح دوپہر شام  پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ برائے اندرونی استعمال پوٹلی
نسخہ الشفاء : مازو 20 گرام، مائیں کلاں 20 گرام، پھٹکڑی سرخ 20 گرام، کتھہ سفید 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر تین تین گرام کی چھوٹی چھوٹی پوٹلیاں بنوالیں
روزانہ رات میں فرج کے اندر رکھوائیں بیس دن استعمال کریں
پرہیز : مباشرت سے مکمل پرہیز کریں، بادی اور ثقیل اشیاء، قبض بالکل نہ ہونے دیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

رحم کی رسولی کا دیسی علاج

رحم کی رسولی کا دیسی علاج
ایک دردناک اور اعصاب شکن مرض ایلو پیتھک طریقہ علاج میں 99 فیصد آپریشن کے ذریعے یوٹرس کا نکال دینا ہی علاج تصور کیا جاتا ہے جبکہ طب اس کے متضاد سوچتی ہے، پہلے اس مرض کی علامات سمجھ لیجئے کامل تشخیص کے لیے پہلی سیڑھی الٹرا ساؤنڈ کروانا ہے
علامات : مریضہ کا بدن ٹوٹنا، پریشان اور کھوئے کھوئے رہنا، رنگ کاپھیکا پڑ جانا، حمل کا ضائع ہوجانا، عورت کو حمل کا شبہ ہونا یہ ساری اس نامراد مرض کی علامات ہوسکتی ہیں
اس مرض میں عورت کے رحم کے اندر مٹر کے دانے سے لے کر ایک چھوٹے آلو جتنی رسولیاں بن جاتی ہے
نوٹ : اگر رسولی سادہ ہو ایک مقام تک بڑھ کر رک جاتی ہے اور اگر سرطان زدہ یعنی کینسرزدہ ہوں تو یہ اپنے مقام پیدائش کے ارد گرد کو بھی متاثر کر دیتی ہے
اس مرض کے اسباب
ہارمون کی کمی بیشی، مانع حمل ادویات، اور ادھوری تسکین عورت کو اس مرض کا شکار بنا دیتا ہے
نسخہ نمبر 1
نسخہ الشفاء : ریوند خطائی 30 گرام، چاکسو 30 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں 250 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : دو کیپسول صبح دو پہر شام  پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : فلفل سیاہ 30 گرام، اسارون 30 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پاریک پیس کر سفوف بنا لیں اور بکرے کے پتے کا پانی لے کر اس سفوف میں خشک کر لیں اور 250 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح دوپہر شام پانی کیساتھ استعمال کریں پندرہ دن
فوائد : یہ نسخہ جات رحم کی رسولیوں کو ختم کرنے کے لیے بہترین علاج کی حیثیت رکھتے ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

الشفاء معجون حمل

الشفاء معجون حمل
جنین کی نشوونما رک جانا بچے کی حرکت رک گئی ہو ڈاکٹر ابارشن کے لئے کہ رہے ہوں
اس صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نسخہ لکھ رہا ہوں
اس مرض میں جنین کمزور اور خشکی کی جانب مائل ہو کر رحم میں نیم مردہ ہوکر پڑا رہتا ہے
حاملہ کی طبیعت اکثر خراب رہتی ہے رحم بڑھتا نہیں ہے حاملہ کو طرح طرح کے خیالات آتے ہیں ایسے حالات میں اگر تھوڑی سی توجہ کرلی جائے تو معاملات بہتری کی جانب جا نے کے 99 فیصد امکان ہوتے ہیں
اس مرض کے اسباب
رحم کا کمزور ہونا، خون اور غذا کی کمی ہونا، ہارمونز کا عدم توازن اور بالخصوص مرد کا جرثومہ کمزور ہونا اس صورت میں صورت میں الشفاء معجون حمل مکمل علاج ہے
نسخہ الشفاء : عنبر 30 گرام، مروارید 10 گرام، کہربا 10 گرام، جڑ مرجان 10 گرام، صندل سرخ 10 گرام، صبدل سفید 10 گرام، طباشیر بانسی 10 گرام، مازو بے سوراخ 10 گرام، درونج عقربی 10 گرام، عود صلیب 10 گرام، ابریشم خام 10 گرام، گل ارمنی 10 گرام، بیخ انجبار 10 گرام، مغز پیٹھا 20 گرام، خرفا 20 گرام، کشتہ سونا 1 گرام، کشتہ چاندی 1 گرام، شھد خالص 300 گرام، شربت انگور 300 گرام، چینی 600 گرام
ترکیب تیاری : عنبر، مروارید، کہربا، جڑ مرجان کو الگ الگ اچھی طرح کھرل کریں بقیہ تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور شربت انگور چینی  کا قوام بنا کر شہد شامل کرلیں اور تمام ادویہ کا سفوف ڈال کرزور دار ہاتھوں سے ملائیں مکس کریں الشفاء معجون حمل تیار ہے اب اسکو کسی شیشے کے جار میں ڈال کر رکھ لیں
مقدارخوراک : پانچ گرام صبح اور شام عرق گاؤ زبان کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : چند خوراکوں میں حمل کو کامل عمر تک پہنچانے کی قوت رکھتا ہے حاملہ عورت کے لئے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

رحم میں پانی کی تھیلیوں کا بن جانا دیسی علاج

رحم میں پانی کی تھیلیوں کا بن جانا دیسی علاج
بہت سی لڑکیاں، خواتین رحم میں پانی کی تھیلیوں یا دیگر مسائل رحم کی وجہ سے ماں نہیں بن پاتیں اور ان کی زندگی جہنم بنا دی جاتی ہے ایسے حالات میں یہ دواء امید کی کرن ثابت ہوتی ہے اور محض چند روز استعمال سے رحم سے فضولیات صاف کرکے حمل قبول کرنے کی صلاحیت پیدا کر دیتا ہے
نسخہ الشفاء : جڑ پان 60 گرام، فلفل دراز 60 گرام، سونٹھ 40 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو  باریک پیس کر سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک سے دو گرام صبح، دوپہر، شام، کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم پانی سے استعمال کریں ایک ماہ
فوائد : رحم میں پانی کی تھیلیوں کا بن جانا یا رحم کے اور امراض کا مکمل بہترین مکمل علاج ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

عورتوں کا بانجھ پن اور اسکا علاج

عورتوں کا بانجھ پن اور اسکا علاج
جب بچی بالغ ہوتی ہے تو قدرت کاملہ بدن سے اظہار کرواتی ہے، جسکو، ماہواری، مینسز، ماہانہ سائیکل، حیض کہتے ہیں، بہترین حالت یہ ہے کہ بچی کو ہلکی پھلکی فیلنگ ہو یا بلکل ہلکا درد ہو اور اگلے دن سے یہ نظام سٹا رٹ ہو جائے آج اس قسط میں اس کی کمی  زیا دتی یا رُک جانے کے معالجات پر بات ہوگی بسا اوقات خون کے داتھ چھچھڑے آتے ہیں شد ید ناقابل برداشت درد ہوتا ہے ایسی حالتوں میں حمل قرار نہی پاتا اگر حمل ہو بھی جائے تو اسقاط ہو جایا کرتا ہے جن خواتین میں اسقاط کے معاملات چل رہے ہوں وہ اپنی مکمل کیفیتات کی جانچ کر سکتی ہیں ان عوارضات کیلئے مکمل فارمولا دونگا رزق اللہ کریم دیتے ہیں اس پر ہمارا ایمان کامل یونا چاہیئے ہاں مگر نہ تجربہ کار آدمی کبھی بھی اپنی مرضی سے معالجاتی سسٹم میں ہاتھ نہ ڈالے  کیونکہ بعض دفع پرانی چیزیں مل جاتی ہیں اور لوگوں کو پتہ نہی ہوتا جسکی وجہ سے  وہ پیسے کے ضیاع کے ساتھ ساتھ پریشان بھی ہوتے ہیں
نسخہ الشفاء : مرمکی 20 گرام، مصبر مصفی 20 گرام،  کشتہ فولاد جامنی 6 گرام،زعفران 6 گرام، ہینگ 6 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح ایک کیپسول شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم  دودھ سے کھانا شروع کریں جب 25 دن کھا لیں تو اسارون پیس کر سفوف بنا لیں اور تین گرام فی خوراک صبح شام کیپسو ل کے ساتھ اضافہ کر لیں رُکے ہوئے، کم اور کم آنا تکلیف سے آنا چھچھڑوں سے نجات ہوگی پہلے دو دن دوران حیض جاری رکھ کر بند کر دیں اور پاکی کے بعد دوبارہ کیپسول شروع کریں اس طرح دو ماہ استعمال کریں  اللہ کریم آپکو قابل اولاد بنا دینگے
مینسز، ایام، حیض کی بے ترتیبی کا علاج
نسخہ الشفاء : زیرہ سفید 30 گرام، ریوند خطائی 30 گرام، جوکھار 30 گرام، شورہ قلمی 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور دو گرام صبح شام دودھ سے تین یوم قبل حیض شروع کریں اور وقت پر حیض ہونا شروع ہو جائیں گے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

الشفاء، اٹھرا کیپسول

الشفاء، اٹھرا کیپسول
Al Shifa-Athra l-Herbal Capsules
فوائد : ہر قسم کے اٹھرا کی وجہ سے ما یوس خواتین کے لیے آزمودہ علاج، معین حمل ہے خواتین کے حمل ضائع ہونے سے بچائے، دوا برائے 45 یوم مکمل کورس
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 3000 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

انشاء اللہ گود ہری بھری ہوگی اٹھرا ختم ہوجائے گا
نسخہ الشفاء : زعفران کشمیری 10 گرام، گل سرخ 10 گرام، زیرہ سفید 10 گرام، طباشیر 10 گرام، برگ تلسی 4 گرام، جائفل 40 گرام، برگ گل عباسی 20 گرام، ورق چاندی 2 گرام، کستوری خالص 2 گرام، چاکسو 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویات کو باریک پیس کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : جب حمل کا یقین ہوجائے تو ایک کیپسول صبح ایک شام تازہ پانی کے ساتھ لیں۔ اکیس روز کے بعد پھر بچہ پیدا ہونے تک فقط ایک گولی بوقت صبح سے کھائیں اور آدھی گولی سے ذرا کم بچہ کو ماں کے دودھ میں گھسا کر پلائیں اور باقی اس کی والدہ کو آدھی گولی دیں۔ اس طرح 37 دن استعمال کرکے بند کردیں
فوائد : انشاء اللہ گود ہری بھری ہوگی اٹھرا ختم ہوجائے گا

اٹھراہ کیلئے آزمودہ علاج
نسخہ الشفاء : مغز کول ڈوڈہ 10 گرام، فلفل سیاہ 10 گرام، رسونت مصفی 10 گرام، چاکسو مصفی 10 گرام، دھماسہ بوٹی 10 گرام، برہم ڈنڈی 10 گرام، گُل منڈی 10 گرام، بوپھلی 10 گرام، صندل سرخ 10 گرام، افتیمون 10 گرام، شاہتراہ 10 گرام، گل گاؤزبان 10 گرام، برگ نیم 10 گرام، برگ حنا 10 گرام، پوست ہلیلہ 10 گرام، گیری 10 گرام، بھوگنی بوٹی 10 گرام، مروارید ناسفتہ 5 گرام، کشتہ مرجان 6 گرام، کشتہ سنگ یشب 6 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : جب حمل قرار پاجائے تو روزانہ ایک کیپسول تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں
فوائد : اٹھرا کیلئے نہایت مجرب زبردست علاج ہے

اٹھرا کا بہترین علاج
نسخہ الشفاء : مغز کرنجوا 20 گرام، رسونت مصفی 20 گرام، افسنتین 20 گرام، دھماسہ بوٹی 20 گرام، سرمہ سیاہ 20 گرام، ست لیموں 20 گرام، دارچینی 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول نھر لیں
طریقہ استعمال: ایک کیپسول صبغ اور ایک کیپسول شام کھانے کت دو گھنٹہ بعد استعمال کریں حمل کے بغیر جب تک حمل نہ ہو تو کھاتے رہیں اور حمل کے دوران ایک  سے دو ماہ تک استعمال کریں
فوائد: انشاء الله حمل مکمل ہو گا اور الله اولاد سے نواز دے گا

معلومات اور علاج اٹھرا، اسقاط حمل
اٹھرا یہ 18 قسم کی بیماری ہوتی ہے جس میں بچہ پیدا ہونے کے چند منٹ یا چند گھنٹوں یا چند دنوں بعد مر جاتا ہے
علامات
بچے کا مرنے سے پہلے رنگ تبدیل ہو جاتا ہے بچہ نیلے رنگ یا کالے رنگ کا ہو جاتا ہے بچے کے ناخن سبز یا نیلے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں اٹھرا والا بچہ پیٹ میں ضائع نہیں ہوتا بلکہ اپنی مدت پوری ہونے پر پیدا ہوتا ہے اور پیدا ہونے کے بعد وصال کر جاتا ہے
جن عورتوں کے بچے ایک ماہ یا دو ماہ یا پانچ ماہ یا سات ماہ بعد ضائع ہو جائیں ان کو اٹھرا نہیں بلکہ اسقاط حمل کا مسئلہ ہوتا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں اٹھرا کیا چیز ہے یہ نہ تو سایہ کا مسئلہ ہے نہ کوئی جادو ٹونہ کچھ پیر اور تعویز کرنے والے ایسا کہتے ہیں ایسا کچھ نہیں بلکہ یہ خونی بیماری ہے ماں کے خون اور جسم میں زہریلے مادے اور فاسد اجزاء کی زیادتی ہے جو کہ بچے کو ماں کے پیٹ میں خوراک کے ذریعے منتقل ہوتی ہے جب بچہ پیدائش کے بعد بیرونی ماحول میں آجاتا ہے تو اس میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ باہر کے ماحول سے لڑ سکے اور اس طرح بچہ میں موجود فاسد مواد سے موت واقع ہو جاتی ہے ایک اور بھی وجہ ماں کے دودھ کا کڑواپن جو انہی زہریلے اجزاء کی وجہ سے ہوتا ہے اس دودھ کو پینے سے بھی بچہ مر جاتا ہے ان زہریلے مادے کے اخراج کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتاتا ہوں نوٹ فرما لیں یہ اٹھرا کا کامیاب علاج ہے
نسخہ اٹھرا دیسی علاج
نسخہ الشفاء : زہر مہرہ خطائی 50 گرام لے کر اس کو 4 گھنٹے مسلسل رگڑائی کریں اس کو اب کپڑے سے چھان کر جو موٹی دوا بچے پھینک دیں اس طرح 40 بار چھانیں اس کے بعد جتنی دوائی ہے اس سے آدھا شہد ملا کر رکھ لیں
مقدارخوراک: آدھی رتی سے ایک رتی خالی پیٹ عرق مرکب مصفی سے دیں
مزید نسخہ اٹھرا
نسخہ الشفاء : دھماسہ تازہ 120 گرام، کشتہ سنگھ 20 گرام
ترکیب تیاری: دھماسہ تازہ کو اچھی طرح کوٹ کر باریک پیس لیں پھر کشتہ سنکھ ملا کر کالے چنے چراچر گولیاں بنا کر سایہ میں خشک کر لیں
مقدارخوراک: دو گولیاں خالی پیٹ پانی کیساتھ استعمال کروائیں 40 دن تک مسلسل استعمال کریں ان شاء اللہ اٹھرا ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا
نوٹ َ ؟ ماں کا دودھ چیک کرنے کے لیے سنیاسی فارمولا بتا رہا ہوں کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رہے گی عورت کا دودھ لے کر کیڑوں کے بل کے اوپر ڈال دیں کیڑے دودھ پینا شروع کردیں گے ایک گھنٹے بعد آکر دیکھیں اگر کیڑے زندہ ہوں تو دودھ ٹھیک ہے اگر کیڑے مر جائیں تو دودھ کڑوا اور زہریلا ہے

علاج، جن خواتین کے بچے پیٹ میں مر جاتے ہیں ان کے لیے یہ نسخہ استعمال کریں
یہ نسخہ اٹھرا اور اسقاط حمل کی تمام بیماریوں کا علاج ہے
نسخہ الشفاء : اجوائن چاروں اقسام 50گرام، فلفل سیاہ 50 گرام، برگ نیم 25 گرام، پوست ہلیلیہ 25 گرام، مور کے پر 25 گرام کشتہ کۃشتہ مراوید 50 گرام ورق چاندی 30 عدد، گُڑ حسب ضرورت
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں آخر میں کشتہ مراوید بعد میں شامل کریں اور اتنا گڑ ڈالیں کہ گولی بن جائے گولی بنا کر چاندی کے ورق چڑھا دیں
مقدارخوراک: صبح اور شام ایک گولی روزانہ تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں
فوائد: انشاءاللہ ہمیشہ کے اٹھرا ختم اولاد لمبی عمر والی صحت مند اور اسقاط بچہ ضائؑع کی تمام اقسام میں موثر ہے یہ دوا بچے میں جان پڑنے تک استعمال کریں دوا کسی طبیب سے تیار کروائیں یا ہم سے منگوانے کیلئے رابطہ کریں
فاضل طب والجراحت حکیم محمد عرفان (ایف ٹی جے)

اٹھرا کی حقیقت اور علاج
بانجھ پن کی طرح بے اولادی کی ایک ایسی حالت کا نام ہے جس میں اولاد پیدائش سے لے کرآٹھ سال تک مرجاتے ہیں
اس میں اکثرخیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق جنات کے ساتھ یا کسی ایسی عورت کے ساۓ کا اثر ہوتا ہے جس جنات یا ایسے امراض کا اثر ہو اسی طرح بھوت پریت تعویز گنڈوں کا اثربھی خیال کیا جاتا ہے..‏
حقیقت: یہ ایک بدن انسانی کی خرابی کی وجہ سے جینز کی کمزوری کی وجہ سے لا حق ہونے والی علامت ہے.جب تعویز گنڈاکرنے والے لوگوں کو لوٹ چکتے ہیں تو حکم صادر کردیتے ہیں جنات کے اثرات ختم کردئیے ہیں ابھی آپ علاج کروائیں بچہ ٹھیک پیدا ہوگا کچھ عطائ حکماء نے بھی لوٹ کا بازار گرم کررکھا ہے،‏
علامات: ایسی عورتوں کا جب باربار بغور مطالعہ کیا گیا تو ان میں خاص اقسام کی علامات پائ گئیں. جس میں پیشاب میں جلن اور تنگی- ہاتھ پاؤں کی جلن،نلوں میں جلن جیسے وہاں زخم ہوں اکثرقبض خشکی پیٹ و رحم کی جکڑن رحم کی خارش، بعض کو دانے پھنسیاں بھی نکلتے ہیں طبیعت میں غصہ کسی بات برداشت نہ ہونا گھربھرسے ناراض رہنا بچہ جو وضع حمل کے دنوں میں گر جاتا ہے یا پیدا ہوتا ہے تو اس میں خون کی انتہائ کمی نظرآتی ہے سوکھا کمزور بعض کے جسم پہ دانے پیروں اور ہاتھوں کی جلد نیلاہٹ مائل بعض بچوں میں سوزاک کی علامات بھی دیکھی جاتی ہیں بعض بچے کی آنکھیں میں سیاہی پھیلی ہوتی ہے بعض بچے پیدا تو تندرست ہوتے ہیں مگر تین چاردن میں کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں
علاج
اٹھرہ کا علاج سوزاک کے اصولوں پرکرنا چاہیے اور سوزاک کا علاج امراض مخصوصہ میں سے ہے جس سے ہرحکیم طبیب باخوبی واقف ہے
اٹھروالی عورتوں کے لئے غذا: دودھ گھی اور گوشت سبزی کا استعمال زیادہ رکھیں روٹی چاول برائے نام البتہ دیسی گھی والا حلوہ یا دلیا زیادہ مفید ہوتا ہے
شاندار نسخہ اٹھرا کیلئے
نسخہ الشفاء : سرمہ سیاہ 20 گرام، پوست ریٹھا 20 گرام، سرمہ پاوڈر 40 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک بنا کر دال مونگ کے برابر گولیاں بنا لیں
مقدارخوراک: صبج دوپہر شام ایک ایک گولی کھانے کے دو گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ 40 دن استعمال کریں
فوائد: اسقاط حمل اور اٹھرا کا مکمل شافی علاج ہے

اٹھرا، اسقاط حمل کے لیے بہترین نسخہ جات
نمبر 1 نسخہ: زہر مہرہ خطائی 50 گرام
ترکیب تیاری: زہر مہرہ خطائی کو اچھی طرح پیس کر پھر کم از کم دو دن کھرل میں رگڑائی کریں مثل غبار ہوجانے پراس کو باریک کپڑے سے چھان لیں جو موٹی نکلے اسکو پھینک دیں جو بچ جائے اس میں دوا سے آدھا شہد اچھی طرح ملا کر رکھ لیں
مقدارخوراک: دو رتی سے چار رتی تک صبح خالی پیٹ پانی سے دیں
نسخہ نمبر 2 ساتھ میں یہ نسخہ بھی استعمال کریں
نسخہ نمبر2: دھماسہ 100 گرام، عناب 20 گرام، سرپھوکہ 20 گرام، ہلیلہ سیاہ 20 گرام، تخم کاسنی 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو موٹا موٹا کوٹ لیں رات کو 10 گرام سفوف لے کر ایک گلاس پانی میں بھگودیں صبح اس کو کپڑے سے پن چھان لیں جو پانی نکلے اسے آدھا صبح ناشتے کے دو گھنٹہ بعد اور آدھا شام خالی پیٹ پی لیں اسی طرح روزانہ تازہ بھگو کر پیئں یہ دونوں نسخہ جات اکٹھے شروع کرنے ہیں اور بچہ لینے سے چالیس دن پہلے شروع کریں یعنی حمل ہونے سے چالیس دن پہلے پلادیں پھر حمل لیں
فوائد: چالیس دن استعمال کرنے سے اٹھرا کا اور اسقاط کا مرض ہمیشہ کیلئے دور ہوجائے گا اور اللہ اولاد سے نوازے گا

اٹھراہ کا تیر بہدف نسخہ
یعنی حمل مکمل ہونے سے پہلے ہی اسقاط ہو جانا
یہ سخت نامراد مرض ہے جس کی وجہ سے عورتوں کے بچے دوران حمل یا پیدائش کے کچھ عرصے بعد ضائع ہو جاتے ہیں اس مرض میں عورتوں کو حمل ٹھہرتے ہی جلد اسقاط ہو جاتا ہے یا مردہ بچہ پیدا ہوتا ہے اگر بچہ زندہ پیدا ہو، تو طرح طرح کے امراض میں مبتلا ہو کر آخر چل بستا ہے مثلاً سوکھے کی حالت میں، ام الصبیان (بچوں کی مرگی) فساد خون یا سرخبادہ وغیرہ
اس بیماری میں بعض عورتوں کے رحم میں ایسی خرابی جنم لیتی ہے کہ آٹھویں ماہ حمل گر پڑتا ہے اور بچہ مرا ہوا پیدا ہوتا ہے حمل کے ساتویں ماہ پیدا ہونے والا بچہ زندہ تو رہتا ہے لیکن طبعاً کمزور ہوتا ہے مگر آٹھویں ماہ والے کے بچنے کے آثار بہت کم ہوتے ہیں۔ اگر بچہ پوری مدت کے بعد پیدا ہو، تو بھی پیدائش کے آٹھویں دن، آٹھویں ہفتے، آٹھویں ماہ یا آٹھویں سال فوت ہو جاتا ہے یہ بیماری اسقاط حمل کی طرح عورتوں کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔ توہم پرستوں کا خیال ہے کہ جس عورت کا بچہ اس مرض سے بچ جائے، اگر اس کا سایہ دوسری عورت پر پڑے، تو اسے بھی یہ مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ یہ بات خلافِ حقیقت ہے۔
دراصل اس بیماری کی اصل وجہ مرد کے مادہ کا کمزور ہونا ہے۔ اس وجہ سے حمل گر جاتا ہے۔ بالفرض نہ بھی گرے، تو بچہ اتنا کمزور ہوتا ہے کہ زندہ نہیں رہ پاتا۔ یہ مرض جنم لینے کے اہم اسباب میں سؤ مزاج رحم، ضعف رحم، رقت اور قلتِ خون، عام جسمانی کمزوری یا دماغی خرابی مرگی، جنون، مالیخولیا یا فساد خون کی وجہ سے پیدا ہونے والے امراض شامل ہیں۔ خون کی قلت، رقت یا عام کمزوری کی وجہ سے چہرہ زردی مائل یا بالکل سفید ہو جاتا ہے۔ بعض عورتوں کی پسلی کے نیچے ہلکا سا درد ہوتا ہے چاہے حمل ہو یا نہ ہو۔ ایسی خواتین کا تو حمل گر جاتا ہے یا خاص عمر میں پہنچ کر اولاد فوت ہو جاتی ہے یا پیٹ کے اندر بچہ سوکھ جاتا ہے۔ مخزن حکمت کے مصنف حکیم اور ڈاکٹر غلام جیلانی لکھتے ہیں بعض عورتوں کے گھر اولاد نہیں ہوتی اور کچھ کے ہاں جنم لے کر فوت ہو جاتی ہے اور عمر طبعی کو نہیں پہنچتی۔ بعض کے لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں اور نرینہ اولاد جنم نہیں لیتی۔ اس حالت کو اٹھراہ کہتے ہیں۔ علاج یہ ہے کہ دوران حمل مصفی خون اشیاء کا استعمال بہ کثرت کیا جائے، اس سے بچہ تندرست پیدا ہوتا ہے، لیکن بچے کی پیدائش کے بعد قلیل مقدار میں وہی دوا بچے کو بھی کھلانی چاہیے۔ بعض اوقات سوزاک یا آتشک کے زہریلے مادے اٹھراہ کا سبب ہوتے ہیں، تب ان کا علاج کرنا چاہیے۔ اٹھراہ کا شروع میں تو علم ہی نہیں ہوتا، جب دو تین بچے مر جائیں تب پتا چلتا ہے کہ اس کا سبب کیا ہے۔ جدید سائنس اور ڈاکٹروں کے پا س اس کا علاج نہیں کیونکہ کوئی ڈاکٹر اس مرض کے جراثیم تلاش نہیں کر سکا۔ حکیم انقلاب دوست، محمد صابر ملتانی کی رائے یہ ہے کہ اٹھراہ کا مرض ان خاندانوں میں پایا جاتا ہے جن میں کسی نہ کسی شکل میں سوزاک کا اثر ہو۔ یہ اثر باپ کی طرف سے اولاد میں منتقل ہوتا ہے۔ تاہم پہلے بیوی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ایسے میاں بیوی کو اول تو اولاد ہی پیدا نہیں ہوتی اور اگر ہو بھی تو زندہ نہیں رہتی۔ اگر انتہائی جدوجہد سے بچ جائے، تو اس کی آئندہ نسلوں میں اٹھراہ کا مرض ضرور جنم لیتا ہے۔ یہ بات نہایت اہم ہے کہ عورتوں میں یہ خرابی مردوں کی طرف سے آتی ہے، اس لیے لازم ہے کہ مردوں کا بھی علاج کرایا جائے۔ اٹھراہ میں مبتلا عورتوں کا جب معائنہ کیا گیا تو ان میں درج ذیل علامات پائی گئیں پیشاب کے دوران جلن، ہاتھ پاؤں یا بغلوں میں جلن اور وہاں زخم ہونے کا احساس، شدید قسم کی قبض یا خشکی، یوں محسوس ہو کہ رحم کے گرد کسی نے کس کر پٹی باندھ دی، چہرے پر دانے، خارش یا پھوڑے پھنسی، گلے میں زخم، مستقل نزلہ رہنا، آنکھوں میں جلن، باؤ گولہ، اختناق الرحم، طبیعت میں چڑ چڑا ہٹ، غصہ کسی کی بات برداشت نہ کرنا اور گھر کے ہر فرد سے ناراضی کی کیفیت ایسی خواتین کے بچے ہو بھی جائیں، تو سوکھے سڑے اور خلقی طور پر بیمار ہوتے ہیں۔ جسم پر دانے، زخم یا پھنسیاں اور ہاتھ پائوں ٹیڑھے میڑھے۔ بعض بچوں میں پیدائشی طور پر سوزاک کی علامتیں موجود ہوتی ہیں۔ بعض عورتوں کے اندھے بچے پیدا ہوئے اور بعض کے آٹھ دن، آٹھ ہفتے یا آٹھ ماہ میں اندھے ہو گئے۔ ضروری نہیں کہ اٹھراہ کی تمام مریضاؤں میں سبھی درج بالا علامتیں موجود ہوں، کسی میں ایک، کسی میں دو اور کسی میں زیادہ علامتیں بھی پائی گئی ہیں
اٹھرا کا سو فیصد کامیاب مجرب نسخہ بنائیں اور فائدہ اُٹھائیں
نسخہ الشفاء : نوجوان مادہ بھینس کا پتہ لے کر اس میں 12 گرام فلفل دراز، اور 12 گرام، کچور کا موٹا موٹا سفوف کر کے اس میں 12 گرام، براہ فولاد جوہر دار ملا لیں اورتما کو پتے میں ڈال دیں اب اس کا منہ دھاگے سے باندھ کر اونچی جگہ لٹکا دیں اور تقریباً ایک ماہ لٹکائے رکھیں تاکہ تمام پانی ادویات میں جذب ہو جائے۔ پھر تمام ادویہ بالکل باریک پیس کر خشک کر لیں اور اس کا وزن کر کے دوا کی مجموعی مقدار سے آٹھ گنا زیادہ خشک دھمانسہ ملائیں اور اچھی طرح کھرل اور شہد ملا کر کے کالے چنے سے ذرا بڑی گولیاں بنا لیں اٹھراہ کی مریضہ کو جب حمل کا یقین ہو جائے، تو وہ ایک گولی روزانہ ناشتے کے ایک گھنٹے بعد تازہ پانی کے ساتھ لے اور وضع حمل تک مسلسل لیتی رہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد چوتھائی گولی ماں کے دودھ میں حل کر کے چھ ماہ تک بچے کو بھی استعمال کرائیں ان شاء اللہ بچہ صحت مند رہے گا۔ اس ضمن میں دو باتیں یاد رکھنے کے قابل ہیں
دھمانہ بوٹی ایسے وقت اکھاڑیں جب اس پر پھل لگ کر پکنے کے قریب ہو، لیکن پوری طرح سے پختہ نہ ہو۔ دوسری بات یہ کہ گولی چنے سے ذرا بڑی رکھیں تاکہ سوکھنے پر چنے کے برابر رہ جائے۔ یہ نسخہ میں الحمدللہ ہزاروں مریضوں پر آزما چکا ہوں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

الشفاء، لیکوریا کیپسول

الشفاء، لیکوریا کیپسول
Al Shifa-Likoria-Leucorrhea-Herbal Capsules
فوائد: اندام نہانی سے سفید یا پیلا پانی خارج ہونا چہرے کی رنگت زرد، کمر ٹانگوں رانوں میں درد، معدہ میں تیزابیت، پٹھوں میں کھینچاؤ، چڑچڑا پن، شدید جسمانی کمزوری، کمر درد، ماہانہ نظام میں خرابی، حمل کا نہ ٹھہرنا، ٹانگوں میں درد، بھوک نہ لگنا وزن کا تیزی سے گھٹنا، لو بلڈ پریشر، اداسی، بانجھ پن، نسوانی حسن میں کمی، چہرے کی بے رونقی، خون کی کمی، طبیعت میں سستی اور جلدی غصہ آنا، دل ڈوبنا، خواتین میں لیکوریا کے خاتمے کے لئے یہ دواء مفید علاج ہے، دوا برائے ایک ماہ
مقدارخوراک: ایک کیپسول صبح ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 3000 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70)فون نمبر اور واٹس ایپ

رحم میں سے سفید رطوبت جاری ہونا یہ بڑی سخت بیماری ہے اس سے عورتوں کی صحت بہت جلد بگڑ کر خراب ہو جاتی ہے
لیکوریا کے اسباب
رحم کا ورم یا ٹل جانا، ہمبستری کی زیادتی وغیرہ اس کے اسباب ہیں
لیکوریا کی علامات
طبیعت سست اور کمر درد پیشاب کی بار بار حاجت رہتی ہے اندام نہانی میں خارش اور اس سے سفید زرد پانی بہتا رہتا ہے
نسخہ الشفاء: پھٹکڑی 25 گرام، ریزہ ریزہ کر کے پھر کڑاہی پر رکھ کر آگ پر بریاں کریں اور بریاں کرتے وقت چینا گوند 6 گرام، باریک پسی ہوئی پانی میں ملا کر چھڑکتے رہیں جب تمام یک جان ہو جائیں تو اتار لیں اور تین گل دھاوے ملا کر پیسں رکھیں
ترکیب استعمال: رات کو سوتے وقت اس میں سے 6 گرام قدرے پانی میں حل کرلیں اور اس میں ململ کا کپڑا تر کر کے مقام مخصوص میں رکھیں اس کے چند روز استعمال سے مرض کو آرام ہو جاتا ہے نیز رحم کو بھی تنگ کرتی ہے
پر ہیز: دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں

لیکوریا کو ختم کرنے والا نسخہ
لیکوریا کی علامات
عورت کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے دو چار قدم چلنے پر سانس پھول جاتا ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے طبیعت ہر وقت سست اور بے چین رہتی ہے اٹھتے بیھٹتے آنکھوں کے آگے اندھیرا آتا ہے سر چکرانا اور بوجھ سا محسوس ہوتا ہے کمر پیڑو میں میٹھا میٹھا درد ہوتا ہے پیشاب کی زیادتی جب تک یہ مرض زیادہ رہتا ہے حمل قرار نہیں پاتا ہے اگر ہو بھی جائے تو اولاد کمزور اور ناتواں اور نالائق پیدا ہوتی ہے۔
نسخہ الشفاء: طباشیر 10 گرام، الائچی خورد 10 گرام، کمر کس 20 گرام، کشتہ ہڑتال سفید 40 گرام، مصری کوزہ 80 گرا م
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر آخر میں کشتہ ملا کر یکجان کر لیں
مقدار خوراک: ایک چھوٹا چائے والا چمچ صبح اور شام خالی پیٹ ایک گلاس دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد: لیکوریا کے لئے بہت مفید نسخہ ہے خواہ لیکوریا جتنا بھی پرانا ہو اس نسخہ کے استعمال سے دور ہوجاتا ہے

لیکوریا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے والا دیسی نسخہ
لیکوریا کیلئے ایک آزمودہ جادو اثر دوا۔ لیکوریا کی سب سے بڑی وجہ ورم رحم ہے۔ علاوہ ازیں عام جسمانی کمزوری، خون کی کمی وغیرہ اس کی وجوہات شامل ہیں۔ لیکوریا خواتین کی ایسی مہلک بیماری ہے جو نسوانی حُسن کو ماند کر دیتی ہے۔ لیکوریا کے موذی مرض کیلئے لاجواب اور نہایت پُر اثرنسخہ تیار کیا ہے، جو کہ سیلان الرحم یعنی لیکوریا کا کامیاب اور مکمل علاج ہے۔
نسخہ الشفاء: گوند موچرس 50 گرام، گل نیلوفر50 گرام، لودھ پٹھانی50 گرام، گوند کتیرہ 50 گرام، دانہ الائچی کلاں 50گرام، گوند کیکر50گرام، کمرکس 50گرام، خارخسک 50گرام، چھوہارے 50گرام، مجیٹھ 50گرام، نشاستہ 50گرام، کوزہ مصری 100گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک: صبح و شام نہار منہ ایک کھانے والا چمچ پانی یا دودھ کے ساتھ لیں
فوائد: لیکوریا کو جڑ سے اکھاڑتا ہے لیکوریا کی وجہ سے ہونے والی کمزوری کو ختم کرتا ہے جسمانی کمزوری، چہرے کی زردی، خون کی کمی، اعضاء شکنی میں مفید و موثر ہے کیلشیم کی کمی دور کرنے کا قدرتی اور موثر زریعہ ہے
خواتین،کے لیکوریا کا ،علاج
سیلان الرحم یعنی کہ ،لیکوریا، عورتوں کے حسن و جمال اور اس کی صحت برباد کرنے والی بیماری ہے
علامات
اندام نہانی سے سفید پانی آہستہ آہستہ خارج ہو تا ہے مریض کے چہرے کی رنگت
زرد اور مٹیالے رنگ کی ہو جاتی ہے ہاتھ اور پاوں کے تلے جلتے رہتے ہیں کمر میں درد رہتا ہے
معدہ میں تیزابیت رہتی ہے ٹانگوں میں درد اور پٹھوں میں کھچاؤرہتا ہے
نسخہ الشفاء: اجوائن دیسی50گرام، کالی مرچ20گرام، پودینہ خشک30گرام، سونٹھ20گرام، تیزپات20  گرام، اسگندھ30گرام،، گوند کیکر20گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک: آدھا چمچ چائے والا صبح و رات کھانےکے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں
فوائد: ہر قسم کے لیکوریا کو ختم کرتا ہے اور لیکوریا کی وجہ سے پیدا شدہ تمام خرابیاں بھی درست ہوجاتی ہیں
نوٹ؟ اس نسخہ کا استعمال ایک ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں اللہ کے فضل سے مکمل افاقہ ہوگا

لیکوریا ہے کیا کیوں ہوتا ہے مکمل معلومات جو آج تک کسی نے نہیں تفصیل سے نہیں بتائی
لیکوریا کو سیلان الرحم بھی کہا جاتا ہے یہ سفید رنگ کی رطوبت ہوتی ہے جو وجائینہ سے خارج ہوتی رہتی ہے۔
زنانہ اعضائے تناسل کی بلغمی جھلیوں سے خاص قسم کی رطوبات خارج ہوتی رہتی ہیں یہ قدرت کی طرف سے ان اعضاء کی حفاظت اور کسی مقصد کیلیئے خارج ہوتی ہیں۔ لیکن جب کسی بےاحتیاطی یا بیماری کی وجہ سے یہ تراوش بڑھ جائے تو سیلان بڑھ جاتا ہے۔ جو تکلیف دہ ہوتا ہے اور مریضہ کو کمزور کردیتا ہے۔ اندام نہانی سے سفید رطوبت کا اخراج خواتین کے بہت سے عوارض کی علامات کو ظاہر کرتا ہے۔ بعض اوقات یہ حاد اور شدید نوعیت کا ہوتا ہے۔ اس حالت میں یہ گاڑھا اور سفید رنگ کا ہوتا ہے بعض اوقات شفاف رطوبت کی مانند اور مزمن حالت میں پتلا پیلا بدبو دار خراش دار اور کبھی جما ہوا سبزی مائل چھیچھڑوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ اگر معمولی نوعیت کا ہوتو حیض سے ایک دن قبل یا ایک دن بعد میں ہوتا ہے۔ جو خواتین اس عارضے میں مبتلاء ہوتی ہیں۔ ان کی صحت کمزور ہوتی ہے چہرہ زرد اور مرجھایا ہوا۔ کمر کے نچلے حصے اور ٹانگوں میں درد۔ معمولی محنت سے تھک جانا۔ ہڈیوں اور پٹھوں کی کمزوری ہوجاتی ہے۔
یاد رہے لیکوریا بذات خود کوئی مرض نہیں ہے کیونکہ ایک صحت مند عورت کو مخصوص حالات میں وجائنہ میں چپچپاہٹ کا احساس رہنا چاہیئے۔ جیسے بلوغت کے بعد۔ خواتین کو حیض سے قبل۔ جماع کے وقت۔ انڈا نکلتے وقت۔ یہ سیلان خارج ہوتا ہے۔ اگر یہ سیلان بڑھ جائے اور تکلیف یا بدبو کا باعث بنے تو رحم کی سوزش ورم یا رسولیوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے خواتین ذہنی طور پر کمزور اور یاداشت میں کمی محسوس کرتی ہیں۔ جونہی اس عارضے کی علامات شروع ہوں تو مناسب دواء کے ساتھ کسی ماہر طبیبہ سے مکمل چیک اپ کروانا ضروری ہے۔
لیکوریا کی درجہ بندی
عمر کے لحاظ سے لیکوریا کی مختلف درجہ بندیاں ہیں۔
نمبر1: بچپن کا لیکوریا
یہ عموما بلوغت سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ اس وجہ سے بچیاں تکلیف دہ حالات کا شکار رہتی ہیں
تیز خراش دار پیشاب، یا پیشاب کی جلن ہونا
بچیاں جب لیکیوریا کو چھپاتی ہیں تو ان میں وجائنا کی سوزش پیدا ہوجاتی ہے۔ اور لیکیوریا اپنی حالتیں بدلنے لگتا ہے
نمبر2: شرم گاہ کی خارش
شرم گاہ کی خارش انتہائی شدید ہوتی ہے۔ مریضہ کو شرم گاہ کھجاتے ہوئے لذت آتی ہے۔ اور وجائنہ کی نالیوں میں سوزش پیدا ہوکر لیکیوریا کو بدبو دار بنادیتی ہے
نمبر3: سوتی کیڑوں کا شرم گاہ میں داخل ہونا
وجائینہ کی خارش کی شکایت کرتی لڑکیوں کو اس مقام پر سخت چبھن اور درد کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ ایسی صورت میں پیٹ کے کیڑے مقعد کے راستے وجائینہ میں داخل ہوجاتے ہیں۔ جو نہ صرف خارش پیدا کرتے ہیں بلکہ لیکیوریا کا باعث بھی بنتے ہیں۔
نمبر4: غذائی بد پرہیزی کے اثرات۔
ایسی لڑکیاں جو بہت زیادہ کھٹی اشیاء کھاتی ہیں ان میں لیکوریا کا مرض پیدا ہوجاتا ہے۔ عموما بچیاں کھٹی چیزیں۔ املی اور املی سے بنی ہوئی چیزیں۔ اچار۔ چٹنیاں۔ چاٹ۔ دہی بھلے۔ امبیاں۔ لیموں اور دیگر مصالحوں والی ڈشیں شوق سے کھاتی ہیں تب لیکیوریا بگڑ جاتا ہے۔ اور یہ بچیاں آگے چل کر کئی مسائل کا شکار ہوجاتی ہیں۔
نمبر5: غم، فکر، پریشانی
بلوغت کی عمر میں پاوں رکھتے ہی لڑکیاں عشق و محبت کا روگ پال لیتی ہیں اس پریشانی سے لڑکیوں کے ماہانہ نظام میں گڑ بڑ پیدا ہوجاتی ہے۔ خیالوں خیالوں میں محبوب سے ملتی ہیں جس کی وجہ سے شرم گاہ یا رحم میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے اور لیکیوریا شدید ہوجاتا ہے۔
نمبر6: زیادہ دیر کھڑے رہنے سے۔
جاب کرنے والی لڑکیاں زیادہ دیر کھڑی رہتی ہیں جس کی وجہ سے لیکیوریا جیسے مرض میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔
نمبر7: لڑکے لڑکیوں کا ایک جگہ اکٹھے رہنا
ایسی لڑکیاں جو مردوں کے ساتھ رہ کر کام کرتی ہیں، یا کو، ایجوکیشن کیلئے آتے جاتے اٹھتے بیٹھتے لڑکوں کی شہوت انگیز نظروں کے سبب لیکیوریا کا شکار ہوجاتی ہیں۔
نمبر8: نئی دلہن کا لیکوریا
نئی نئی شادی کی وجہ سے جماع کی زیادتی ہوتی ہے تو رحم کی نالیوں میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے اور لیکوریا کا باعث بنتی ہے۔ اور پھر مسلسل جماع سے سسٹ یا رسولیاں بننے لگتی ہیں۔
نمبر9: بچوں والی خواتین کا لیکوریا
ایسی جواتین جو کئی بچے پیدا کرچکی ہوں وہ رحم کی رسولی۔ سوزش یا کثرت جماع کی وجہ سے لیکوریا کا شکار بنتی ہیں۔
نمبر10: سن یاس کا لیکوریا
سن یاس کی عمر میں خواتین کی شرم گاہ میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے لیکن اگر رحم میں انفیکشن یا رسولی بن جائے تو سیلان شروع ہوجاتا ہے۔
لیکوریا کی اقسام۔
عام طور پہ لیکوریا چھے اقسام کا ہوتا ہے۔
نمبر1: سیلان فرجی۔
اس میں اندام نہانی کے بیرونی حصے سے لیسدار رطوبت خارج ہوتی ہے۔ اس قسم کا لیکوریا نوجوان لڑکیوں کو ہوا کرتا ہے۔
نمبر2: سیلان مہبلی
اندام نہانی کے اندرونی حصے سے گاڑھی دودھیا رطوبت نکلتی ہے جو خارش اور جلن پیدا کرتی ہے۔ یہ لیکیوریا نئی نویلی دلہن کو ہوتا ہے۔
نمبر3: سیلان عنقی
اس قسم میں عنق الرحم سے سیلان ہوا کرتا ہے جو انڈے کی سفیدی کی طرح لیسدار اور کھارا ہوتا ہے۔
نمبر4: سیلان رحمی
رحم کے اندرونی حصے سے رطوبت کا افراز ہوتا ہے جو سفید یا نیلگوں ہوتی ہے۔ لیکن لیسدار نہیں ہوتی۔ لیکوریا پرانا ہونے کی صورت میں مادے کی رنگت سرخی مائل۔ زردی مائل اور پانی جیسی خارج ہونے لگتی ہے۔ سیلان کی شدت سے کپڑے ہر دم تر رہتے ہیں مرض کی یہ قسم ہر عمر کی عورت کو ہوسکتی ہے۔
نمبر5: سیلان بیضی
یہ سیلان عورت کے خصیہ الرحم کے کمزور۔ اور قوت ماسکہ کے ختم ہونے سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ رطوبت قازف نالیوں سے بہتی ہے۔
نمبر6: سیلان بارتھولی
اس سیلان کا سبب گوناکوکس جراثیم ہوتے ہیں۔ التہاب کی وجہ سے غدہ بارتھولین سے رطوبت جاری ہوتی ہے جو کہ مردوں میں سیلان منی کی طرح ہوتی ہے۔ اگر سیلان رحم میں خون کے زرات پائے جائیں تو یہ رحم میں ورم سوزش یا رسولی کا اظہار ہے۔
لیکوریا کی علامات
اس مرض سے متاثرہ خواتین میں درج ذیل میں سے کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
نمبر1: مرض کے شروع میں بغیر تکلیف کے لیکوریا ہونا۔
نمبر2: مرض بڑھ جائے تو وجائینہ میں خارش اور جلن ہونا۔
نمبر3: چپچپاپانی خارج ہونا۔
نمبر4: انڈے کی سفیدی کی طرح ہونا۔
نمبر5: دودھیا لیسدار ہونا۔
نمبر6:بدبودار لوتھڑوں کی شکل میں ہونا۔
نمبر7: لیکیوریئے میں خون کے زرات ہونا۔
نمبر8: مریضہ کا چہرہ زرد ہونا۔
نمبر9: آنکھیں گال اندر دھنسے ہونا۔
نمبر10: چڑچڑا پن ہونا۔
نمبر11: سستی و کاہلی سے کام میں جی نہ لگنا۔
نمبر12: سر کمر پنڈلیوں اور جوڑوں میں شدید درد ہونا۔
نمبر13: قبض ہونا۔
نمبر14: بھوک بند ہونا۔
نمبر15: جی متلانا۔
نمبر16: بار بار پیشاب جلن دار آنا۔
نمبر17: رحم کی خارش۔
نمبر18: رحم کا بار بار ٹل جانا۔
نمبر19: رحم کی رسولیاں۔ سسٹ وغیرہ۔
لیکوریا کی وجوہات
اس مرض کی عموما درج ذیل وجوہات ہوتی ہیں۔
نمبر1: رحم اور اس کے متعلقات کی خرابیاں۔
نمبر2: رحم یا اس کے ارد گرد اعضاء میں خرابی یا بیماری پیدا ہونے کے باعث فرج کے راستے سیلان ہونا۔
نمبر3: جنسی اعضاء کی عدم صفائی۔
نمبر4: جوڑوں میں بائی کے دردوں کا مزمن عارضہ۔
نمبر5: جو خواتین جوڑوں کے دردوں کیلیئے گرم ادویہ استعمال کرتی ہیں ان میں اس مرض کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
نمبر6:بندش حیض۔
نمبر7: بواسیر و قبض کا عارضہ۔
نمبر8: رحم کی سوزش۔
نمبر9: آتشک، سوزاک۔
نمبر10: پریشانی مایوسی غصہ۔
نمبر11: رحم یا اس کے متعلقہ اعضاء میں سرطان ہونا۔
نمبر12: رحم کا ٹل جانا۔
نمبر13: کثرت حیض۔
نمبر14: چٹ پٹی کھٹی اشیاء کا استعمال۔
نمبر15: خون، کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی ہونا۔
نمبر16: شہوت کی زیادتی ہونا۔
نمبر17: ہارمونز کی کمی بیشی ہونا۔
نمبر18: زچگی کے بعد نفاس کے دب جانے سے شدید بخار کی کیفیت نمایاں ہوتی ہے اس کے ساتھ رحم سے نفاس کے بجائے لیکیوریا جاری ہوجاتا ہے۔
نمبر19: بعض خواتین میں یہ عارضہ اندام نہانی میں ٹرائیکومونس ویجینائلیس جراثیم کے انفیکشن کے باعث پیدا ہوجاتا ہے۔ یہ جراثیم چالیس فیصد خواتین کے رحم میں موجود ہوتا ہے۔ اور جنسی اعضاء میں سوزش پیدا کرکے سیلان کا باعث بنتا ہے۔
الشفاء، لیکوریا کیپسول کورس
مزید معلومات اور علاج کے لئے رابطہ کریں

لیکوریا کی مزید معلومات

لیکوریا کیا ہے
لیکوریا اور وائٹ ڈسچارج کیا ہے
کیا لیکوریا کا علاج ضروری ہے
کیا لیکوریا بانجھ پن کا سبب بنتا ہے
لیکوریا ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جو عورت کی تمام زندگی کو مکمل طور تباہ کر دیتا ہے۔ ہر عورت کی فُرج میں سے کچھ رطوبتوں کا اخراج ہوتا ہے ۔کیمیائی توازن قائم رکھنے کے لئے ،یہ اخراج ،فرج کا نارمل دفاعی نظام ہوتا ہے ۔اور اِس اخراج کے ذریعے فُرج کے عضلات کی نارمل لچک بھی قائم رہتی ہے۔تاہم اگر اِس اخراج کی مقدار واضح طور پر بڑھ جاتی ہے اور یہ سفید رنگ کی گاڑھی رطوبت بن جائے تو اِسے لیکوریا کہا جاتا ہے ۔لیکوریا میں مبتلا مریضہ کی حالت چند مہینوں میں ہی عجیب سے عجیب تر ہوتی چلے جاتی ہے۔لیکوریا اپنا پہلا ٹارگٹ ریڑ کی ہڈی کو بناتا ہے جس سے اٹھنے بیٹھنے کی سکت کم ہو جاتی ہے۔ آگر آپ نیچے دی گئی کسی بھی علامت سے دوچار ہیں تو کہیں یہ لیکوریا کے سبب تو نہیں؟
لیکوریا کی علامات
نمبر1:بالوں کا گرنا
نمبر2: چہرے پے دانوں کا نکلنا
نمبر3: غذائی بد پرہیزی
نمبر4: ماہواری میں عدم توازن
نمبر5: دل ڈوبنا
نمبر6: بھاری پن
نمبر7: چڑچڑاپن
نمبر8: ہر وقت غصہ کا رہنا
نمبر9: پاؤں اور ٹانگوں میں ہر وقت درد کا رہنا
نمبر10: پٹھوں کا کھینچاؤ
نمبر11: کمر کا درد
نمبر12: حمل کا نہ ٹھہرنا
نمبر13: ریڑ کی ہڈی میں درد رہنا
نمبر14: دل کی دھڑکن کا تیز رہنا
نمبر15: بھوک نہ لگنا
نمبر16: معدہ کا خراب رہنا
نمبر17: چکر آنا
نمبر18: بلڈ پریشر کا کم رہنا
نمبر19: وزن کا تیزی سے گھٹنا
نمبر20: جسمانی کمزوری
نمبر21: ہڈیوں میں درد
نمبر22: وڑوں کا درد
نمبر23: نسوانی حسن میں کمی
وجوہات
نمبر1: بچپن میں مٹی کا کھانا
نمبر2: بچپن کا لیکوریا
نمبر3: پیشاب کی جلن ہونا
نمبر4: شرم گاہ کی خراش
نمبر5: وجائنہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنا
(sexual feelings) نمبر6: سیکسول فیلنگز کا زیادہ یا کم ہونا
نمبر7: خوراک کا متوازن نہ ہونا
پریشانی (stress) :نمبر8
نمبر9: ٹائلٹ کا انفیکشن
نمبر10: غیر اخلاقی مواد کا دیکھنا
ماسٹربیشن (vigina rubbing or fingering) : نمبر11
نمبر12: زیادہ بھاری وزن اٹھانا
نمبر13: ماہانہ نظام میں خرابی
جو خواتین لیکوریا کے مسئلہ کو ختم کرنا چاہتی ہیں وہ الشفاء، لیکوریا کیپسول کورس ایک ماہ استعمال کریں اور ان تمام مسائل سے چھٹکاڑہ پائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal