Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

بستر پر پیشاب نکل جانا، دیسی نسخہ جات

بستر پر پیشاب نکل جانا، دیسی نسخہ جات
بول فی الفراش، بستر پر پیشاب نکل جانا، دیسی ٹوٹکے
نسخہ الشفاء : بکری کے سینگ کو جلا کر 2 گرام، کی مقدار میں لے کر 20 گرام شہد ملا کر کھانے سے پیشاب کی زیا دتی اور بول فی الفراش کے لیے بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : نر مرغ جو ان کو جلا کر 1 گرام، کی مقدار میں گرم پانی کے ساتھ رات کو کھانا، بول فی الفراش کے لیے مفید ہے دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : سنگھاڑا خشک 50 گرام، کوزہ مصری 50 گرام، دونوں ادویہ کو پیس کر سفوف بنا لیں اور ایک چھوٹا چمچ کی مقدار میں صبح اور شام پانی کیساتھ یاں دودھ کیساتھ 15 دن استعمال کریں سلس البول اور بول فی الفرش میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : حب الاس 50 گرام، زیرہ سیاہ مدبر 50 گرام، دونوں اجزاء کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں ایک چھوٹا چمچ چائے والا کی مقدار میں صبح و شام 15 دن تک استعمال کریں
نسخہ الشفاء : پوست آملہ 50 گرام، زیرہ سیاہ 50 گرام، دونوں ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنالیں اور 300 گرام، شہد میں ملا کر رکھ لیں ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام خالی پیٹ یاں کھانے کے دو گھنٹہ بعد پانی یاں دودھ کیساتھ 15 دن سے ایک ماہ استعمال کریں بستر پر پیشاب نکل جانا، بول فی الفراش کے لیے نافع ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

خون کا پیشاب، بول الدم، کیلئے دیسی نسخہ جات

خون کا پیشاب، بول الدم، کیلئے دیسی نسخہ جات
خونی پیشاب، نسخے، ٹوٹکے، دیسی مجربات
نسخہ الشفاء : چھال فالسہ 20 گرام، کو رات کے وقت ایک کپ پانی میں بھگو کر صبح چھان کر پینے سے خون کا پیشاب آنا بند ہو جاتا ہے
نسخہ الشفاء : چاکسو ایک عدد لے کر باریک کرلیں، اور برادہ صندل سفید 5 گرام، لے کر ایک کپ پانی میں رات کو بھگو دیں صبح کو نہار منہ پہلے چا کسو والا سفوف کھا کر خیساندہ کے پانی کو چھان کر پی جائیں
نسخہ الشفاء : پوست آملہ خشک 10 گرام، ہلدی 3 گرام، دونوں اجزاء کو موٹا موٹا کوٹ کرکے رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں، صبح کو چھان کر پی لیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : برگ اڑوسہ 10 گرام، کو رات کے وقت آدھا پاؤ پانی میں بھگو دیں اور صبح کو چھان کر پی جائیں
نسخہ الشفاء : مولی کا پانی 20 گرام، عرق گلاب 20 گرام، دونوں کو ملا کر روزانہ ایک بار تین روز تک پیئں
نسخہ الشفاء : کریلہ چھوٹا ایک عدد لے کر پانی میں پیس کرکے چھان لیں، روزانہ ایک بار پیئں خونی پیشاب میں بہت مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

پیشاب کی جلن دور کرنے کیلئے، دیسی نسخہ جات

پیشاب کی جلن دور کرنے کیلئے، دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے دیسی، نسخے، مجربات، چٹکلے
نسخہ الشفاء : بھون پھلی 10 گرام، کو رات کے وقت ایک کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح کو پانی چھان کر دو چمچ چینی ملا کر پینے سے پیشاب کی جلن دور ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : پالک کی پتیوں کا پانی نچوڑ کر 10 گرام کی مقدار میں تھوڑی چینی ملا کر پینا، پیشاب کی جلن میں مفید ہے، اور مرض یرقان میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : درخت مولسری کی چھال 10 گرام، لے کر تھوڑے پانی میں رات کو بھگو دیں، صبح کو چھان کر پینے سے پیشاب کی جلن درد ہوتی ہے سوزاک و آتشک میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : شورہ قلمی 20 گرام، بڑی الائچی 20 گرام، دونوں ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر رکھ لیں اور ایک چھوٹا چمچ کی مقدار میں صبح و شام پانی یا دودھ کی لسی کے ساتھ کھائیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : کیلے کے تنہ میں شگاف ڈال کر رات کو اس کے نیچے ایک برتن اس طرح رکھیں کہ شگاف سے پانی ٹپک کر اس میں گرے، صبح کو دو چمچ کی مقدار میں یہ پانی دن میں ایک بار10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : تخم خیارین کو موٹا موٹا کوٹ کرکے 10 گرام کی مقدار میں رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں صبح کو اس کا پانی چھان کر پی لیں 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گائے کے ایک گلاس دودھ میں 3 گرام کتیرا اور تھوڑی چینی ملا کر 10 دن پینا، پیشاب کی جلن کی پرانی شکایت کو دور کرتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سوزاک، قرحہ مجری قضیب، کیلئے دیسی نسخہ جات

سوزاک، قرحہ مجری قضیب، کیلئے دیسی نسخہ جات
دیسی ٹوٹکے، چٹکلے دیسی، مجربات، نسخے
نسخہ الشفاء : پتھر چٹ 7 گرام، مرچ سیاہ 5 عدد، دونوں کو ایک کپ پانی میں پیس کرکے دن میں ایک بار ایک ہفتہ تک مسلسل پینے سے سوزاک کی شکا یت جاتی ہے
نسخہ الشفاء : مصطگی رومی 3 گرام، کو باریک کرکے تھوڑی دہی ملا کر پینا پیشاب کے ساتھ ریم اور مواد آنے کو روکتا ہے خالی پیٹ دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : مغزکر نجوہ 20 گرام، کوزہ مصری دونوں ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں روزانہ ایک بارایک چھوٹا چمچ چائے والا کی مقدار میں دودھ کی لسی کے ساتھ کھانا مرض سوزاک میں بہت مفید ہے 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : شلجم کی تازہ پتیاں 20 گرام کو ایک گلاس پانی میں پیس کر15 دن پینے سے ابتدائے سوزاک میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : دوب سفید (مشہور گھاس ہے) 10 گرام، مرچ سیاہ 5 عدد ملا کر ایک کپ پانی میں پیس لیں، پھر اسے چھان کرکے پیئں دن میں ایک بار 10 دن  میں نئے اور پرانے سوزاک کی شکایت دور ہو جا تی ہے
نسخہ الشفاء : ببول کی تازہ پتیوں کا پانی نچوڑ کر 40 گرام، کی مقدار میں رات کو شبنم میں رکھیں اور صبح کو نہار منہ پیئں، سوزاک اور پیشاب کی جلن میں بہت مفید ہے دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : درخت فالسہ کی چھال 10 گرام کو موٹا موٹا کوٹ کر رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں صبح کو پا نی چھان کر پی لیں دن میں ایک بار15 دن استعمال کریں ابتدائے سوزاک میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : کونپل ببول 7 گرام، کو ایک گلاس پانی میں پیس کر چھان لیں  اس میں مصری 20 گرام ملا کر پینا ابتدئے سوزاک میں مفید ہے دن میں ایک بار15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : رال سفید 30 گرام، مصری 30 گرام، دونوں ادویہکو پیس کر باریک سفوف بنالیں 2 گرام صبح و شام، ٹھنڈے پانی کے ساتھ  15 دن استعمال کرنا، سوازک اور پیشاب کی جلن میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : کباب چینی پیس کر باریک سفوف بنا لیں 4 گرام، لے کر ایک پیالہ تازہ مٹھا جو زیادہ ترشل نہ ہو اس میں چھڑک کر پیالے کو کپڑے سے چھپا کر با ندھ دیں صبح کو یہ مٹھا پی لیں سوزاک میں مفید ہے پانچ روز تک مسلسل استعمال کریں
نسخہ الشفاء :  غذا میں خشک  بے نمک والا دہی کے ساتھ کھائیں
نسخہ الشفاء : سرخ پھٹکڑی کو کھل کر رکھ لیں آدھا گرام کھا کر اس کے اوپر تھوڑا سا دودھ پی لیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : درخت بوہڑ کی کونپلوں کو سایہ میں خشک کرکے کوٹ چھان کر باریک کر لیں پھر اس کے برابر دیسی چینی ملا کر رکھ لیں ایک چھوٹا چمچ کی مقدار میں گائے کے دودھ کی لسی کے سا تھ روزانہ صبح کو نہار منہ کھائیں، سات روز تک مسلسل استعمال کرنے سے سوزاک میں بڑا فائدہ ہوتا ہے زخم کو بھر دیتا ہے
نسخہ الشفاء : ہلدی 50 گرام، پوست آملہ خشک 50 گرام، چینی 50 گرام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں کر رکھ لیں ایک چمچ کی مقدار میں پانی کے ساتھ روزانہ ایک بار استعمال کریں، نئے سوزاک میں ایک ہفتہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے، اور پرانے سوزاک میں دو مہینے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
نسخہ الشفاء : گندہ بہروزہ 2 رتی کو تھوڑے گڑ میں لپیٹ کر کھائیں اور اس کے اوپر تھوڑا دہی پانی ملا کر پیئں دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : درخت سرس کے پتے 20 گرام، لے کر پا نی میں پیس کرکے چھان لیں، اور حسب ذائقہ چینی ملا کر پی جائیں دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

کثرت اسقاط حمل کیلئے، دیسی نسخہ جات

کثرت اسقاط حمل کیلئے، دیسی نسخہ جات
چٹکلے، ٹوٹکے، مجربات، نسخے، دیسی ہربل علاج
نسخہ الشفاء : مغزکر نجوہ کو سرخ دھاگے میں باندھ کر حاملہ عورتوں کے گلے لٹکانے سے حمل سا قط نہیں ہوتا اور دوسر ی آفتوں سے بھی بچہ محفوظ رہتا ہے
نسخہ الشفاء : کہربا 10 گرام کو کمر میں باندھنے سے حمل محفوظ رہتا ہے
نسخہ الشفاء : ببول کی کچی پھلی اور ربڑ کی کونپلیں دونوں سایہ میں خشک کرکے باریک سفوف بنالیں، پھر اس کے برابر شکر سفید ملا کر رکھ لیں روزانہ صبح کو ایک چمچ چائے والا کی مقدار میں ایک گلاس دودھ کے ساتھ 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : آملہ خشک 30 گرام، لودھ پٹھائی 30 گرام، چینی 60 گرام، سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں ایک چھوٹا چمچ چائے والا کی مقدار میں دودھ کے ساتھ صبح و شا م کھائیں حالت حمل میں اگر خون جا ری ہورہا ہو تو اسے بند کر دے گا
نسخہ الشفاء : مربہ آملہ ایک عدد کی گٹھلی نکال کر چاندی کے ورق میں لپیٹ کرکے روزانہ رات کو کھائیں اس سے حمل محفوظ رہے گا ایک ماہ استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

حاملہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات

حاملہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات
ہربل علاج، ٹوٹکے، نسخے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں دردسر ہوتو مربہ ہرڑ ایک عدد یا گلقند 20 گرام کھائیں، روغن ارنڈ 20 گرام، آدھا گلاس دودھ میں ملا کر بھی دے سکتے ہیں، اس سے قبض دور ہوجائے گی اور درد سر جاتا رہے گا
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کے دانت یا داڑھ میں درد ہوتو دانت میں روئی کے ذریعہ روغن لونگ یا روغن دار چینی لگائیں
نسخہ الشفاء : اگر حالت حمل میں تھوک کی زیادتی ہو تو ببول کی چھال 20 گرام لے کر آدھا کلو پانی میں جو ش دے کر اس سے چند بار کُلی کروائیں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں کھانسی ہوتو سہاگہ بریاں 10 گرام، ملٹھی 10 گرام، گوند ببول 5 گرام، سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اس میں سے 1 گرام، لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر چٹائیں
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کے پستانوں میں درد ہوتو گرم پانی سے پستانوں کو دھو کر روغن گل یا روغن چنبیلی لگائیں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں دل کی دھڑکن ہوتو سیب کا مربہ 20 گرام، لے کر چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کے صبح و شام کھائیں 10 دن استعمال کروائیں
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کے پیٹ میں درد ہو تو سونٹھ 20 گرام، زیرہ سفید 20 گرام، کالا نمک 20 گرام، ادویہ کو پیس کر باریک کرلیں اور 2 گرام، کی مقدار میں  دن میں دو بار پانی کے ساتھ 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں متلی اور قے کی شکایت ہو تو گلقند 10 گرام، سکنجبین لیموں 10 گرام، لے کر صبح، دوپہر اور شام کو کھائیں 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کو قبض ہو تو رات کو ہرڑ کا مربہ دو عدد یا گلقند 3 چمچ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیں
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کو دست آنے کی شکا یت ہو تو پو ست آملہ خشک کو باریک کر لیں اور 3 گرام کی مقدار ایک کپ پا نی کے سا تھ دیں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں اگر شرمگاہ میں خارش ہو تو کافور کو عر ق گلاب میں حل کر کے اس میں روئی یاململ کا صا ف کپڑا بھگوکر اندام نہانی میں رکھیں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں پیچش کی شکایت ہو تو تخم ریحان 10 گرام، عرق گلاب 150 گرام، میں پکا کر کھانا مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

زچہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات

زچہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے، نسخے، دیسی علاج، ہربل علاج
نسخہ الشفاء : اگر ولادت کے وقت رحم سے خون زیادہ آنے لگے تو گیرو 20 گرام، سنگ حراحت 20 گرام، دونوں ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں 2 گرام کی مقدار عرق گاؤ زبان 50 گرام، یا پانی کے ساتھ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ولادت کے بعد خون نفاس کم آئے یا بالکل بند ہو جا ئے تو پوست املتاس 10 گرام، بادیان 10 گرام، ایک گلاس  پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور گڑ 40 گرام ملا کر صبح و شام دن میں ایک بار پیئں 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : زچہ کے پستانوں میں ورم ہو تو پو ست خشخاش 10 گرام، برگ نیم 20 گرام، کو پا نی میں جوش دے کر اس میں صاف کپڑ ے کی گدی بھگو کر سینکیں
نسخہ الشفاء : زچہ کی پستانوں کی بھٹنی میں زخم ہو تو سفیدہ کاشغر ی  10 گرام، مردار سنگ 10 گرام، لے کر باریک کر کے تھو ڑے دیسی گھی میں حل کر کے دن میں دو تین بار زخم پر لگائیں
نسخہ الشفاء : زچہ کو بخار ہو تو سونف 5 گرام، مکوہ خشک 5 گرام، ایک کپ پانی میں جوش کرکے چھان کرکے تھوڑی شکر ملا کر پیئں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

چھوٹے بچوں کی بیماریاں، دیسی نسخے

چھوٹے بچوں کی بیماریاں، دیسی نسخے
ہربل ٹوٹکے، نسخے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : شہد میں سہاگہ پیس کر ماں یا گائے کے دودھ میں ملا کر چھوٹے بچوں کو پلانے سے ان کی کھانسی اور بدہضمی دور ہو جا تی ہے اور وہ دودھ پی کر قے نہیں کرتے
نسخہ الشفاء : چھوٹے بچے جنہیں موسم گر ما میں زیادہ پیاس لگے اور بار بار پا نی پینے پر بھی ان کو تسکین نہ ہوتو رتن جوت 2 گرام، کو پا نی میں پیس کر کے اور چھان کر کے انہیں پلا دیا جائے، اس سے پیاس کم ہو جاتی ہے اور گرمی کی مضرت سے بھی بچے محفوظ رہتے ہیں
نسخہ الشفاء : جس شیر خوار بچے کو پیاس کی شدت ہو تو کنول گٹہ سے سبزی علحیدہ کر کے پانی میں پیس کر کے پلانے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : کھٹے انار کی کلی کو پا نی میں پیس کر چھو ٹے بچو ں کو پلا نے سے دست رُک جاتے ہیں
نسخہ الشفاء : اندر جو شیریں 2 گرام، کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھوٹے بچوں کو پلانے سے پیچس کی شکایت دور ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : سہاگہ بریاں 5 گرام، نمک سیاہ 20 گرام، دونوں کو باریک کر کے رکھیں ایک چٹکی لے کر پانی میں ملا کر بچو ں کو پلائیں، بچوں کے درد شکم میں نفع بخش ہے
نسخہ الشفاء : کف دریا کو باریک کر کے شہد میں ملا کر مسوڑھوں پر ملنے سے بچوں کے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں
نسخہ الشفاء : چھوٹے بچوں کو ہچکی آئے تو اسے شہد چٹانے سے ہچکی بند ہوجاتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

زخم، پھوڑے، پھنسیاں، دیسی علاج، نسخہ جات

زخم، پھوڑے، پھنسیاں، دیسی علاج، نسخہ جات
دیسی ہربل علاج، ٹوٹکے، نسخے، چٹکلے
نسخہ الشفاء : امرود کی خشک پتیوں کو باریک کرکے زخم پر چھڑکنے سے زخم جلد خشک ہوجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : چھوہارہ کی گٹھلی کو جلا کر باریک کرلیں اسے زخموں پر چھڑکنے سے زخم جلد خشک ہوتے اور بھرجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : گوہ کی کھال کو جلا کر کسی عضو پر لیپ کیا جائے تو عضو اتنا بے حس ہو جاتا ہے کہ اگر اسے کاٹا جائے تو کوئی تکلف نہیں ہوتی ہے، بڑے پھوڑوں اور دملوں پر نشتر دینے میں تکلیف سے بچنے کے لیے ترکیب بہت مناسب ہے
نسخہ الشفاء : ارہر کے پتوں کو پانی میں پیس کر نیم گرم کرکے پھوڑں پر لیپ کرنے سے پھوڑے جلد پک کر پھوٹ جاتے ہیں اور آسانی سے لیپ خارج ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : درخت شیشم کی کونپلوں کو 20 گرام، کی مقدار میں لے کر ایک کپ پانی میں جوش کر کے چھان لیں، صبح و شام اس کا استعمال کرنا، اعلی درجہ کا مصفی خون ہے، جلدی بیماریوں میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : کنیرسفید کے خشک پتوں کو خوب باریک کرکے زخموں پر چھڑکنے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

خنازیر، کنٹھ مالا، دیسی علاج، نسخے

خنازیر، کنٹھ مالا، دیسی علاج، نسخے
ٹوٹکے، نسخے، مجربات، ہربل علاج
نسخہ الشفاء : لہسوڑے کے پتوں کو پیس کر نیم گرم کرکے ورم خنازر پر لیپ کرنے سے ورم تحلیل ہو جاتا ہے
نسخہ الشفاء : جوان بیل کے سینگ کا مغز لے کر ایک مٹی کے پیالے میں بند کرکے آگ پر اتنی دیر رکھیں کہ مغز جل جائے پھر اسے نکال کر باریک سفوف بنالیں، 3 گرام، اس سے لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر کھائیں ایک دن چھوڑ کر ایک خوراک 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : درخت املتاس کی جڑ کو پانی میں پیس کرکے لیپ کرنا ہر قسم کے ورم کو تحلیل کرتا ہے
نسخہ الشفاء : رائی کو کرم کلا کے پانی پیس کرکے لیپ کرنے سے ورم کو تحلیل کرتا ہے
نسخہ الشفاء : نیل کو سرکہ میں ملا کر خنازیر کے پھوٹے ہوئے ورم پر گیارہ دن تک متواتر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : تازہ دھنیا کا پانی نچوڑ کر اس میں جو کا آٹا ملا کر لیپ کرنے سے ورم تحلیل ہو جاتا ہے
نسخہ الشفاء : مسور کو سرکہ میں پکا کر خنازیر کی گلٹیوں پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : تخم سرس 300 گرام، شہد خالص 600 گرام ملا لیں اور مٹی کی نئی ہانڈی میں جس میں پانی نہ ڈالا گیا ہو رکھ کر ڈھک دیں، اور اس کے منہ کو ماش کے آٹے سے بند کرکے دو ہفتے تک دھوپ میں رکھیں، اس کے بعد کھول کر روزانہ 10 گرام کی مقدار میں کھائیں، دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں ترش اور بادی غذاؤں سے پرہیز کریں، ایک ہفتہ کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے