Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

چہرہ پر دانے، کیل مہاسے، خون کی خرابی کا مکمل علاج

چہرہ پر دانے، کیل مہاسے، خون کی خرابی کا مکمل علاج
گر می دانوں کے لیے، بچوں جوان لڑکے اور لڑ کیوں کے لیے مفید ہے
نسخہ الشفاء : نیم کے خشک پتے 30 گرام، سونف 30 گرام، گلاب کی پتی خشک 30 گر ام دانہ سبز الائچی 10 گرام، چینی 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : آدھا چمچ چائے والا صبح اور شام خالی پیٹ پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
دس سال کے بچوں کو چائے والے چمچ کا تیسراحصہ استعمال کروائیں
فوائد : مصفا خون ہے، گر می دانوں کے لیے بہترین علاج ہے، چہر ے پر رونق اور سُرخی لاتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

نسخہ، گرمی دانوں کی وجوہات ،علامات اورعلاج

نسخہ، گرمی دانوں کی وجوہات ،علامات اورعلاج
الشفاء : گرمی کے موسم میں نکلنے والے گرمی دانے بڑی پریشانی اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں خصوصاً خواتین اس مسلے سے زیادہ پریشان نظر آتی ہیں کیونکہ انہیں باورچی خانے کی ذمہ داریا ں پوری کرنی ہوتی ہیں چھوٹے چھوٹے دانے صرف موسمیاتی حالات کا مظہر ہوتے ہیں عام طور پر یہ جلن اور خارش کے علاوہ کسی اور تکلیف کا باعث نہیں ہوتے لیکن جب انکو بار بار کھجایا جاتاہے یا کھجانے کے دوران ناخن لگ جائے تو یہ چھل جاتے ہیں اور چھلنے کے باعث جلد میں دراڑ پیدا ہونے سے جراثیم کو داخل ہونے کا راستہ مل جاتاہے اور وہاں پھنسیاں نکل آتی ہیں جب پسینہ آتاہے تو لباس میں سے ہوا نکل کر اسے خشک نہیں کرتی اور اس طرح پسینہ کو زیادہ دیر تک جلد کو خرا ب کرنے کا موقع ملتارہتاہے اس ناخوشگوار کیفیت سے ناجائز فائدہ اٹھاکر جسم کے ڈھکے ہوئے حصوں پر پھپھوندی کا بھی حملہ آور ہونے کا خطرہ رہتاہے لیکن پسینہ قدرت کا ایک انعام بھی ہے جسم کے وہ ٹاکسن جو پیشاب کے راستے خارج ہوتے ہیں انھی کا کچھ حصہ پسینہ کے ذریعہ خارج ہوتاہے اور اس طرح گردوں کے بوجھ میں کچھ کمی آجاتی ہے
وجوہات
گرمی کی شدت اور ہوا میں نمی کی زیادتی سے پسینہ زیادہ آتاہے اور اگر یہ پسینہ جلدی سوکھ نہ جائے تو اپنی تیزابیت کی وجہ سے جلد کو نقصان پہنچاتاہے اور جلد میں پسینہ پیدا کرنے والے غدود کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے کبھی وہ پھٹ بھی جاتی ہیں ان نالیوں کے منہ کی بندش کے نتیجہ میں دانے نکلتے ہیں گرمی میں نکلنے والاہر دانہ پسینہ نکالنے والی ایک نالی کے منہ کی رکاوٹ کا نتیجہ ہے
علامات
چھوٹے چھوٹے ان گنت دانے جو جلدکی سرخی ،خارش اورجلن کا باعث بنتے ہیں اور کپڑو ں کی رگڑسے ان میں مزید اضافہ ہوتاہے۔چھوٹے بچوں میں چہرہ ،گردن، ہاتھوں اور ٹانگوں میں زیادہ دانے نکلتے ہیں جو بچوں کو اضطراب میں مبتلا کردیتے ہیں موسم خوشگوار ہو یا بارش ہوجائے تو دانوں کی تعداد اور علامات میں کمی آجاتی ہے
گرمی دانوں سے نجات کے نسخے
پسینہ کو خشک کرنے کیلئے سوتی ، ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے لباس زیب تن کریں ایسے انتظامات کریں کہ پسینہ کم سے کم آئے اور پسینہ کو جلد از جلد خشک کرنے کی کوشش کریں
خون صاف کرنے والی ادویات مفید ہیں
گرمی دانوں کا پاؤڈر لگائیں اس پاؤڈر سے ٹھنڈک کا احساس اور پسینہ جلد خشک ہوجاتاہے
گرمی دانوں کے لئے وٹامن سی کی گولیاں وقتی آرام کے لئے بہترین ہیں
پھلوں کے سرکہ  میں تھوڑا سا پانی ملاکر گرمی دانوں پر لگانے سے فوری آرام آتاہے دن میں ایک سے دو مرتبہ لگائیں
نبی نے سنگترے کو دل کے لئے بہترین قرار دیاہے سنگترے کی قاشوں پر شہد لگاکر کھاناگرمی دانوں کی جلن دور کرنے کے لئے بہترین ہے
میٹھے انار کا جوس اور تربوز گرمی دانوں سے نجات کے لئے مفید ہیں
بہت زیادہ تعداد میں نکلے گئے گرمی دانوں کے لئے صعتر فارسی بیس گرام اور سناء مکی پچیس گرام لے کر پانچ سو گرام پانی میں دس منٹ ابال کر چھان لیں اس میں اسی کے برابر سرکہ ملا لیں یہ گرمی دانوں کا لوشن بن جائے گا* یہ لوشن دانوں والی جگہ لگائیں بہت فائدہ ہوگا اگر دانوں میں پس پڑ گیا ہوتو بیس گرام مرمکی یا لوبان بھی شامل کرلیں
خواتین اپنے ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگائیں اس سے ٹھنڈک کا احساس اور جلن دور ہوگی
گھر میں گرمی دانوں کا پاؤڈر بنانے کے لئے ایک کپ پسا ہوا رال سفید، پہاڑی پودینہ پسا ہواآدھا کپ ،کافور کی دو گولیاں پسی ہوئی،سب کو اچھی طرح باریک پیس کر چھان کر ایک کپ ٹیلکم پاؤڈر میں ملالیں* اور بوتل میں بھر کر رکھ لیں اگرگرمی دانے زیادہ نکلتے ہیں تو رال سفید کی مقدار کو تھوڑا بڑھا لیں
عناب،نیلوفر کے پھول،خشک دھنیاا ور خربوزے کے بیج ابال کر بلینڈ کرکے پی لیں گرمی دانے نہیں نکلیں گے
برگِ کاسنی دو چمچ، پھٹکری کا ایک ٹکڑا اور ست کافور کی پوٹلی بناکر نہانے کے پانی میں ڈال کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں اسکے بعد نہالیں پانچ سے چھ گھنٹے تک آپ گرمی سے محفوظ رہیں گے اس پانی سے نہانے کے بعد آپکو ٹھنڈک کا احساس ہوگا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal