Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

بال چھڑ کا علاج
الشفاء : علاج مشکل نہیں ہے  بال چھڑ جدید سائینس اسے وائرس کا کمال کہتی ہے اور اس کا علاج اندرون جلد اور بیرون جلد سٹیرائڈ ہے ہماری طب اس کو جلد کے اندر ایسے مادے کا پیدا ہونا ہے جو بالون تک غذا نہین پہنچنے دیتا اور بال کٹے شہتیر کے انداز مین جھڑنے شروع ہوتے ہیں اب اس کا علاج یہ ہے کہ سطح جلد پہ کوئی خراش دار تیز دوا لگائی جائے جیسے نیلا تھوتھا ، جمال گوٹہ، یا بلادر وغیرہ جس سے سطح جلد کو زخمی کیا جا سکے اس سے جلد کے اندر سے سفید لعابدار پانی نکلتا ہے پھر اس کے اوپر روغن بیضہ مرغ لگایا جائے یا کوئی اور تیل لگایا جائے جس سے زخم بھی ٹھیک ہوں اور پھر بال بھی اگنے لگ جائیں دس بارہ انڈون کا خود تیل نکال لیں اور اس میں پوٹاشیم پرمیگنٹ 1 گرام، شامل کر لیں پھر خواہ اس میں تیل سرسون پاؤ بھر شامل کر لیں یا السی کا تیل شامل کر لیں کچھ عرصہ مسلسل لگائیں یہ تیل بغیر تکلیف دیے خود ھی ہلکی خراش بھی پیدا کرے گا اور فاسد مادے کا جلد سے اخراج بھی کرے گا اور پیدا شدہ زخم بھی یہی درست کرے گا اور بال بھی اگائے گا ہاں بعض اوقات پورے جسم پر سے بال جھڑ جاتے ہیں اس کے لئے

نسخہ الشفا ء : ہڑتال ورقیہ 10 گرام، سنڈھ 40 گرام، مرچ سیاہ 30 گرام، مسلسل 4 گھنٹہ کھرل کریںن لیکن پہلے علیحیدہ سے ہڑتال ورقی کو کھرل کرکے میدہ کی شکل بنا لیں اور اس کی چمک ختم کر لیں پھر باقی دوائیں ملا کر کھرل کریں اب 1رتی یہ دواء 3 دفعہ دن میں پانی کے ساتھ کھلا دیں پورے جسم کے جھڑے بال ٹھیک ہو جائیں گے دوسرا علاج گائے کے گوشت کی آدھ پاؤ بوٹی پاؤ بھرتلوں کے تیل میں جلا لیں اب اس تیل کو گنج پہ رگڑیں دس روز تک بال نکل آتے ہیں، تیسرا علاج اب آپ اس مرض کی شدت کی حالت میں یہ بھی علاج کر سکتے ہیں حب سلاطین کو متاثرہ حصہ کے اوپر بطور لیپ لگائین جب دانے نکل آئیں تو پھر صرف روغن بیضہ مرغ لگائیں اور ساتھ بطور دواء
حب سلاطین کا نسخہ
نسخہ الشفاء : کچلہ مدبر سفوف 40 گرام، رائی 80 گرام، شنگرف 20 گرام، جمالگوٹہ 10 گرام،  پہلے شنگرف کو 4 کھرل گھنٹہ کرکے چمک ختم کریں پھر جمالگوٹہ چھیل کر کھرل کریں جب تیل سا بن جائے تو رائی اور کچلہ جن کو آپ پہلے سے پیس کر رکھ لیں اب ان سب دواؤں کو یکجا کرکے کھرل کریں گھنٹہ بھر کھرل کرنے سے دوا تیار ہے چوتھا علاج بعض دفعہ صرف گندھک کا تیل السی والا ہی کام کر جاتا ہے یہ شروع مرض میں بہت مفید رہتا ہے اب 100 گرام السی کے تیل میں 20 گرام گندھک آملہ سار شامل کرکے آگ پہ رکھیں جب گرم ہو کرگندھک بھی تیل بن جائے تو اتار کر رکھ دیں دوسرے دن پھر اسے اسی طرح گرم کریں 3 تا 4 روز یہ عمل کرنے سے گندھک تیل مین مکمل حل ہو جائے گی اب اس تیل کو تھوڑا تھوڑا روزانہ لگائیں بالچر اور گنج پن میں مفید ہے ان چار طریقون سے میں نے آپ کو آسان ترین علاج کرنے بتا دیئے ہیں اللہ نہ کرے اگر پھر بھی آپ کے بال نہیں اگتے یہ مسلہ یعنی بال نہ بھی اگنے والا معاملہ سو مین سے 2 تا3 لوگون کے ساتھ ہو جایا کرتا ہے پریشان وہ بھی نہ ہوں اب جو ٹریٹمنٹ آپ کر چکے ہیں اب مزید کی ضرورت نہیں مرض کے شروع ہونے سے اڑھائی سال بعد ویسے ہی آپ کے سیل یعنی خلیات کی تعمیر ہوا کرتی ہے پرانے خلیات کی جگہ نئے لیتے ہیں تو مرض خود بخود ہی ٹھیک لازمی ہو جایا کرتی ہے اب یہ عرصہ گزرنے کے بعد جب آپ کے بال ٹھیک ہو رہے ہوں تو کسی دوا کا کمال نہیں ہے یہ فطری طور پہ ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور لازماً ٹھیک ہوتے ہیں آپ کے جسم مین یہ سسٹم پہلے سے موجود
نسخہ بالچھڑ
نسخہ الشفاء : برادہ دندان فیل 10 گرام، کو بھیڑ کے دودھ 20 گرام میں کھرل کر کے مقام ماوف پر لیپ کریں 5۔4 دن میں بال نکلنے شروع ہو جائیں گے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Leave a Reply