Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص زعفران، کیسر
Saffron
 لاطینی نام Rocus Sativus
دیگر نام : زعفران ہندی میں کسیر عربی میں زعفران بنگالی میں جعفران اور انگریزی میں سیفران
ماہیت : کیسرکاپودا پیاز کی مانند ڈیڈھ فٹ اونچاہوتاہے۔ جس کیجڑ نیچے پیاز جیسی ایک گانٹھ نکلتی ہے پتے گہرے سبز پیاز کی طرح لمبے گھنے اور ان کا رخ زمین کی طرف زیادہ ہوتاہے۔جڑ کے پاس کے پتوں کے کنارے باہر کی طرف مڑے ہوئے ہوتے ہیں ستمبر اور اکتوبر میں پھل لگتے ہیں جوکہ بیگنی رنگ کے گچھوں میں دو سے تین ایک ساتھ بڑے خوبصورت معلوم ہوتے ہیں اس کی پنکھڑیاں چھ حصوں میں تقسیم ہوتی ہے اور اس میں کیسر کی تین تریاں نکلتی ہیں جو مادہ کیسر سے حاصل ہوتاہے ۔پھول نیم شگفتہ حالت اتار لئے جائیں ۔اس حالت میں پنکھڑ یاں تقریباًلپٹی ہوئی ہوتی ہے۔لیکن سورج نکلنے پر پردہ کھل کر چپٹی ہوجاتی ہیں ۔یہ نیم وا پنکھڑیاں اتارتے ہی ان چھلنیوں میں ڈال دی جاتی ہیں جن کے نیچے نہایت مدھم آنچ ہوتی ہے۔اورا س طرح یہ نرم آنچ پرخشک ہوکروہ شکل اختیار کرلیتی ہیں جس کو ہم بازار سے خریدتے ہیں
مقام پیدائش : یہ کشمیر میں پام دکشن میں عموماً4300ہزار فٹ کی بلندی پر اور کوئٹہ کے گرد و نواح میں اس کے علاوہ اٹلی سپیس فرانس ایران پرتگال ترکی اور چین وغیرہ میں ہوتا ہے
مزاج : گرم درجہ دوم خشک دوجہ اول
افعال: مدربول وحیض محلل ،جالی،مقوی قلب و دماغ اور جگر مقوی بدن محرک باہ
استعمال بیرونی : زعفران کو بعض اورام خصوصاًورم جگر ورم رحم کوتحلیل کرنے یا بعض ادویہ کی اصلاح کی غرض سے شامل کرکے ضماد کرتے ہیں ضعف بصر میں تنہا یا دوسرا ادویہ کے ہمراہ کھرل کرکے آنکھوں میں ڈالتے ہیں مدربول ہونے کی وجہ سے اس کا ریشہ احلیل یعنی پیشاب کی نالی میں رکھنے سے پیشاب جاری ہوجاتاہے ادارحیض کے لئے بھی فرزجہ کرتے ہیں
استعمال اندرونی :‌ دل و دماغ کو تفریح و تقویت دینے کے لئے مختلف طریقوں سے بکثرت استعمال کرتے ہیں ضعف باہ کے لئے مرکبات میں شامل کرکے کھلاتے ہیں اورادار حیض کیلئے کھلاتے ہیں فرحت بخشتی حواس اور دل و دماغ کو قوت دیتی ہے اس کا سونگھنا سرسام کو مفید ہے ۔رخسار کے رنگ کو صاف کرتی ہے۔بچہ آ سا نی سے پیدا ہونے کیلئے ایک گرام تک کھلاتے ہیں ایک یا ڈیڈھ گرام یا زعفران پچاس ملی لیٹر شیرگائو حل کرکے کپڑے میں چھان کر پلانے سے حیض بلاتکلیف کھل کر آتاہے۔پنجرے والے پالتو پرندوں کو اکثر بیماری میں ز عفران کے چند ریشے پانی میں ڈال کر پلاتے ہیں
فوائد خاص : مفرح تریاق افیون
مضر: مضعف گردہ
مصلح : انیسوں ،زرشک،سکنجین
بدل : تخم اترج قسط اور تج
مقدارخوراک : دو چاول سے دو رتی تک
مذید معلومات : زعفران میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سلینیم اور زنک پایا جاتا ہے ز عفران کے پودے وادی کشمیر میں لگائے جاتے ہیں ۔اس پر نہایت خوبصورت پھول اگتے ہیں جن کو توڑ کر زعفران حاصل کیا جاتا ہے، زیادہ تر لوگ اس کو کاروبار کے لئے استعمال کرتے ہیں اس کا پودا پنتالیس سینٹی میٹر ہوتا ہے اور یہ پیاز سے ملتا جلتا ہے۔زعفران کی کاشت اونچے اونچے ٹیلوں پر کی جاتی ہے تاکہ وہاں پانی کا ٹھہراؤ نہ ہو- زعفران کا استعمال ہربل ادویات میں کیا جاتا ہے اور اس سے تیار شدہ ادویات نہایت قیمتی ہوتی ہیں کیونکہ یہ بیش قیمت بوٹی ہے۔ زعفران نہ صرف کشمیر بلکہ مصر، ایران، سپین، شام اور اٹلی میں بھی کاشت کیا جاتا ہے زعفران کے پودے میں پھولوں سے زعفران حاصل کیا جاتا ہے یہ چھوٹی چھوٹی کونپل نما جو ریشے کی مانند مالٹا رنگ کی ہوتی ہیں۔ بعد میں ان کونپلوں یا ریشوں کو خشک کر لیا جاتا ہے۔ بس زعفران تیار ہے
زعفران کی تیاری یا کاشت ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں نہ زیادہ سردی پڑے اور نہ زیادہ گرمی پڑتی ہو۔ہمارے کسان اس کو نہایت کم قیمت پر کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس پودے کا خیال بہت زیادہ رکھنا پڑتا ہے۔ زعفران کو اگر کھانوں میں استعمال کیا جائے تو بہت لذیز کھانے تیار ہوتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانے زمانوں میں زعفران کو کپڑے رنگنے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ سب سے زیادہ اور کم قیمت میں صرف ایرانی زعفران ملتا ہے۔ اور یہ ایران میں ہی سب سے زیادہ مقدار میں کاشت بھی کیا جاتا ہے۔ ایک سو پچاس پتیوں سے صرف ایک گرام زعفران حاصل کیا جاتا ہے۔اس کی فصل کو کم پانی دیا جاتا ہے صرف سال میں دو دفعہ ہی پانی دیا جاتا ہے۔ ایک دفعہ فصل تیار ہونے سے پہلے اور ایک بار فصل کو کاٹنے سے پہلے دیا جاتا ہے۔
زعفران کے فوائد:  زعفران گردے، مثانے اور جگر کو قوت دیتا ہے
زعفران بخار کی حالت میں دن میں دو بار پانی میں ملا کر کھلایا جائے تو بخار اتر جاتا ہے
زعفران گردے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے
زعفران خارش ہونے کی صورت میں فائدہ مند ہے
زعفران بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے
زعفران کے استعمال سے بلغم کا اخراج بآسانی ہو جاتا ہے
زعفران کا استعمال اگر آنکھوں میں کیا جائے تو سرخی اور درد سے نجات مل جاتے ہے
زعفران عورتوں میں اگر حیض رک رک کر آتے ہوں تو دینا مفید ہے
زعفران پیشاب کی رکاوٹ میں دینا فائدہ مند ہے
زعفران شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے
زعفران کا شربت بنا کر حاملہ خواتین کو پلایا جائے تو فائدہ مند ہوگا
زعفران بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے
زعفران تشنج میں بھی مفید ہوتا ہے
زعفران ڈپریشن میں بھی مفید پایا گیا ہے
زعفران الزائمر میں فائدہ مند ہے
زعفران ہماری یاداشت کو بڑھاتا ہے
زعفران وزن کم کرنے میں بھی ہمارا مددگار ہے
زعفران گوہانجنی پر لگایا جائے تو ٹھیک ہو جاتی ہے


Leave a Reply