Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص گُل نیلوفر، چھوٹا  کنول، کمیاں، کمل کا پھول
Water Lily Flower
Ipomoea
Water lilies
دیگرنام : ہندی میں چھوٹا کنول ،مرہٹی میں کرشن کمل کاٹھیاواڑی میں کلاکمل عربی میں کرنب الماء پنجابی میں کمیاں اور انگریزی میں واٹر للی کہتے ہیں
ماہیت : برسات کے موسم میں یہ چھپڑوں تالابوں اور جوہڑوں میں خودرو ہوتی ہے اس کی کلی سبز رنگ کی طرح گول ہوتی ہے یہی کلی بعد میں گل نیلوفر کہلاتی ہے اس کے اندر خشخاش کے دانوں کی طرح بہت سے سفید رنگ کے تخم ہوتے ہیں جن کاذائقہ خشخاش کی طرح ہوتاہے اور لوگ ان کو شوق سے کھاتے ہیں نیلوفر کی جڑ اوپر سے سیاہ اور اندرسے ذائقہ ہوتی ہے۔نیلوفر کے پتے کنول کی طرح لیکن ان سے چھوٹے صاف اور نرم پانی پر تیرتے ہوتے ہیں ۔پھول گول صراحی دار سطح آب سے اونچا خاص خوشبودار اور نیلاہٹ لئے ہوئے ہوتا ہے
مزاج : سرد تر درجہ دوم
افعال و استعمال : مقوی دل و دماغ مسکن حرارت صفراء کی تیزی کو توڑتاہے پیاس کو تسکین دیتاہے۔پھول کا سونگھنا گرم مزاجوں کو نافع ہے ۔آنتوں کے زخم کو فائدہ کرتاہے۔سرخ پھول والی نیلوفرکی جڑ ابال کر مرض بوا سیر میں بطور غذاکھلاتے ہیں نیز اس کے بیجوں کی کھیر پکاکرکھائی جاتی ہے گل نیلوفرکا جوشاندہ ورم حلق اور خناق میں غرغرے کرانے سے فائدہ ہوتاہے احتلام اور چیچک میں مفید ہے گل نیلوفر کا شربت خیساندہ یا جو شاندہ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے پیاس اور حدت خون کو کم کرتاہے۔کھانسی سینہ کی خشونت اور خفقان کیلئے مفید ہے
مقدار خوراک : تین سے سات گرام، بطور شربت 20 گرام، بطور عرق 120 گرام
مشہور مرکب : شربت نیلوفر،عرق نیلوفر،عرق ہرا بھرا وغیرہ
نسخہ فشارالدم
نسخہ الشفاء : گل نیلوفر10 گرام، آلو بخارا 10 گرام، گل بنفشہ 10 گرام، سنبل الطیب 10 گرام، برگ پودینہ 10 گرام، گل منڈی 10 گرام، پوست ترنج 10 گرام، بادرنجبویہ 10 گرام، کشنیز10 گرام، عرق گلاب 1 لیٹر
ترکیب تیاری : عرق گلاب میں ایک جوش دے کر رکھ لیں
مقدارخوراک : دو بڑے کھانے والے چمچ صبح وشام خالی پیٹ استعمال کیا کریں
فوائد : فشار الدم اعتدال میں آ نے کے بعد خمیرہ ابرشم ا رشدو الا قرص جواھر مہرہ کے ساتھ نہارمنہ جوارش شاھی رات کو استعمال کریں
گل نیلوفرکے فوائد
گل نیلوفر ایک خوبصورت پھول ہے  عام طور پر لوگوں کو علم نہیں کہ اگر آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں تو نیلوفر کا پھول سونگھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو بے خوابی کے مرض کو د ±ور کردیتی ہے اور پیاس گھٹانے میں مدد کرتی ہے
درد سر دائمی : کنول درد سر کا علاج ہے۔ بعض لوگوں کوگرمیوں میں شدید دردہوتا ہے یا گرم تلی ہوئی اشیاء کے کھانے سے زیادہ دردہوتاہے تو ایسے درد سر کو صفراوی درد کہتے ہیں نیلو فر اس کا بہترین علاج ہے۔اس کا شربت پئیں یا رات کواس پھول کو ایک کپ گرم پانی میں بھگوکر رکھیں صبح مل چھان کر ہلکا میٹھا ملا کر پی لیں
درد شقیقہ : آدھے سر کا درد اگر بائیں طرف ہو تو اس کا علاج نیلو فر سے کیا جائے تو کامیاب ہے اس درد میں مریض کو بعض اوقات قے بھی ہو جاتی ہے اور مریض محسوس کرتاہے کہ سورج طلوع ہوتے ہی درد شروع ہوجاتاہے۔ جوں جوں سورج چڑھتاہے، درد بڑھتاہے حتیٰ کہ سورج جب غروب ہونے لگتاہے تو درد کم ہونا شروع ہو جاتاہے۔ یہ درد اگر بائیں طرف ہو تو اس کا علاج ٹھنڈی چیزیں ہیں اور ان میں نیلو فر کو اولین حیثیت حاصل ہے
بے خوابی : جب تک ہم روحانی دنیا کے قریب تھے، یہ مرض نہیں تھا جب سے ہم مادی دنیا کے قریب تر ہوئے ہیں ،اس مرض نے گھیرلیا ہے۔ پھر اس کے علاج کیلئے طرح طرح کی ادویات گولیاں انجکشن استعمال کیئے جاتے ہیں۔ بعض اوقات بے خوابی کی وجہ دماغی پردوں کی خشکی ہوتی ہے اور مریض خواب آور گولیوں سے وقت گزارتاہے لیکن یہ گولیاں وقتی طور پر تو فائدہ دیتی ہیں جبکہ خشکی مزید بڑھتی رہتی ہے۔ حتیٰ کہ یہ گولیاں بھی بے اثرہو جاتی ہیں۔ پھر مریض اس سے زیادہ طاقت ور گولیاں استعمال کرتاہے حالانکہ اس کا مرض خشکی سے شروع ہوا تھا، تری پر ختم ہو سکتا تھا لیکن مزید خشک ادویات استعمال کرنے سے مرض میں اضافہ ہوتاہے۔ ایسی کیفیات کیلئے نیلو فر کا تیل، شربت اور اکیلا سفوف بھی مفید ترثابت ہوتاہے
شربت نیلوفربنائیں : گل نیلوفر ا1 کلو، دانہ الائچی خورد 100 گرام، صندل سفید 100 گرام، تمام ادویہ کو دھیمی آنچ پر سات کلو پانی میں جوش دیں۔ جب پانی چار کلو باقی بچے تو ٹھنڈا کریں اور مل چھان کر اس پانی میں پانچ کلو چینی ڈال کر شربت کی طرح دھیمی آنچ پر پکائیں۔ گاڑھا کر کے محفوظ رکھیں

خوراک 3 سے 5 تولہ تک دن میں دو سے چار بار ہائی بلڈ پریشر میں لا جواب شربت ہے جب کسی دوا سے بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوتاہو تو ایسی کیفیت میں یہ شربت بہت ہی زیادہ مفید ہے۔ بلڈ پریشر کو نارمل کرتاہے۔ نیز دل کو تقویت بخشتا ہے
خفقان القلب : دل کی غیر معمولی دھڑکن یعنی کسی غم یا غصے کی بات پر دل کی دھڑکن بے قابوہو جانا یا دوڑ نے، اوپر نیچے حرکت کرنے، سیڑھیوں پر چڑھنے اترنے سے دل کی دھڑکن اور پھر سانس کا پھولنا ان حالات میں شربت نیلو فر مفید ہے۔ نیز بیماری کے بعد دل کی کمزوری، دھوپ کی گرمی بھی برداشت نہ کرسکنا، ان تمام کیفیات میں شربت نیلوفر مفید ہے
جگر کی گرمی : گرمیوں کے موسم میں گرمی کے مریض سینے پر پانی ڈالتے ہیں ،چہرے پر ٹھنڈا پانی چھڑکتے ہیں، بار بار کا نہا نا ٹھنڈی اشیا  کی طرف رغبت‘ دھوپ اور آگ سے شدید نفرت وغیرہ یہ تمام علامات حرارت جگر کی ہیں۔ ان علامات میں شربت نیلوفر مفید ہے
یرقان جس کو پیلیا بھی کہتے ہیں: یرقان صفراوی میں شربت نیلو فر مفیدہے۔ حتیٰ کہ جب یرقان کے مریض کو بار بار پیاس لگے، پیشاب جل کر آئے‘ بھوک ختم ہوجائے، منہ کا ذائقہ ختم ہوکر کڑوا ہوجائے تو یہ شربت مفید تر ہے
سوزش بول : ہاتھ پاؤ ں کی جلن، پیشاب کی جلن، آنکھوں سے گرمی نکلنا، تمام بدن کا گرم ہونا یہ تمام علامات شربت نیلوفر سے ختم ہوسکتی ہیں
نکسیر : گرمی کے موسم میں خاص طور پر اور موسم سرما میں کبھی کبھار بعض لوگوں کو نکسیر آجاتی ہے وقتی علاج کے بعد اس کا مستقل علاج نہیں کیا جاتا۔ اس مرض میں شربت نیلوفر مفید ترہے۔ تین ماہ تک استعمال کروائیں
ذکاوت حس و جریان : ان امراض کے لئے شربت نیلو فر کے لاجواب اثرات مسلمہ ہیں‘ مستقل استعمال کثرت احتلام کو مفید ہے
الرجی : الرجی چاہے اس کا سبب ہسٹامین ہو یا جگر کا فعل و صفرا کا بڑھنا، شربت نیلوفر اس کیلئے مفید ہے۔ جلد پر نشان پڑجاتے ہوں یا خارش شروع ہو جاتی ہو، اس کیلئے بھی مفیدہے معدے کی گرمی تیزابیت اور ترشی کیلئے بھی شربت نیلوفر بہت مفیدہے۔ البتہ ان تمام نسخوں کو اپنے طبیب کی نگرانی میں استعمال کرنا چاہئے
حکیم محمد عرفان

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal



Leave a Reply