Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص، کریلا
Bitter melon
ماہیت : یہ ایک مشہور ترکاری ہے جس کی بیل درمیان سے دھاگے کی طرح بہت لمبی ہوتی ہے اور پتے پھٹے ہوئے کھردرے ان پر کانٹے ہوتے ہیں پھول زرد رنگ کے جو نرم اورخوبصورت ہوتے ہیں پھل یعنی کریلاایک انچ سے لے کرپانچ  چھ انچ تک لمبے دونوں سروں پر پتلے اور درمیان سے موٹے ہوتے ہیں  کریلے کے اوپر چھو ٹے پھوڑوں کی طرح ابھار ہوتے ہیں تخم کدو کی طرح اور کھردرے ہوتے ہیں لیکن دوسری قسم کے کریلے پتلے اور کافی لمبے ہوتے ہیں جو کھانے میں بھی لذیز ہوتے ہیں اس کی ایک قسم جنگلی ہے۔اس کے اوپر کریلے کی طرح ابھار تو ہوتے ہیں لیکن ان کی طرح بیج نہیں ہوتے ان کا ذائقہ کریلے کی طرح ہوتا اور اس کو مرض زیا بیطس میں مفیدخیال کیاجاتاہے اس کو پنجاب پاکستان میں چوہنگ کہتے ہیں
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : مقوی معدہ ،ملین شکم منفث بلغم قاتل کرم شکم دافع موٹاپا،دافع ذیابیطس
استعمال : کریلے کو عموماًبطور نانخورش استعمال کرتے ہیں اکثر گھر میں اسےچھیل کر نمک مل کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیاجاتاہے اس سے تلخ پانی نکل جاتاہے اس کے بعد پیاز چنے کے دال تنہا یا گوشت کے ساتھ پکا کر کھاتے ہیں اس طرح تلخی تو کم ہوجاتی ہے لیکن اس کا اثر بھی زائل ہوجاتاہے بہتر یہ ہے کہ اس کا تلخ پانی نکالانہ جائے بعض لوگ اس کے اندر کا بیج نکال کر اس میں قیمہ یا کوئی دوسری چیز بھر کر اس کو پکاتے ہیں جوکہ بھرے ہوئے کریلے کے نام سے مشہور ہے اور کریلے مجھے ہر طریق پکے ہوئے پسند ہیں
جالی ہونے کی وجہ سے اس کارنگ آنکھوں کے امراض جالہ پھولا دھند میں استعمال کرنا مفیدہے۔دردوں میں اس کا لیپ آرام دیتاہے سرکہ کے ہمراہ کریلے کو پیس کر لگاناورم گلو کوتحلیل کرتاہے
دافع ذیابیطس ہونے کی وجہ اس کا دو تولہ پانی ہر روز نہارمنہ پینایا اس کوخشک کر کے اس کا سفوف بناکر دو گرام سے تین گرام تک استعمال کرنامفید ہے اگر اس کے ساتھ چھال فالسہ کا خیساندہ بھی استعمال کریں تو انتہائی مفید ہے اس کا تازہ رس یرقان اورخون کوصاف کرتاہے۔اس کے پانی کا رس قاتل کرم شکم ہے۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے دمہ کھانسی میں استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ وجع المفاصل نقرس استسقاء اور ورم طحال میں کھلانامفیدہے اس کا پانی دو دوتولہ صبح و شام اور روغن زیتون دو تولہ دودھ میں ملاکر سوتے وقت پلانابہت مفید ہے
فوائد خاص : دافع امراض بلغمی
مضر: خشکی پیداکرتاہے
مصلح : مرچ سیاہ ،فلفل دراز روغن
مقدارخوراک : پتوں کا پانی دس گرام سے بیس گرام تک، سفوف خشک کریلا ایک سے تین گرام تک
کریلے کا جوس : کریلے کا جوس کڑوا ہوتا ہے مگر اس کے فائدے ہیں پرانے زمانے میں حکیم دوتازہ کریلے دھو کر آسما ن کے نیچے رکھواتے اور صبح ان کو اچھی طرح کوٹ کر رس نکال کر نہارمنہ پلاتے شوگر کے مر یضوں کے لیے تو کریلے کی سبزی بہترین غذا ہے میں نے ایک خاتون کو دیکھا ان کی عمر چالیس سال تھی دیکھنے سے بیس سال کی لگتی ہیں انہوں نے بتایا چہرے پر کیل مہاسے نکلتے تھے کسی عورت نے کریلے کا جوس پینے کی تاکید کی چند روز پینے سے فرق پڑگیا پھر اس عورت نے کہا اگر تم کریلے کا جوس پیتی رہیں تو تمہارا چہرہ ایسا ہی رہے گا عمر یہیں تک رک جائے گی اس خاتون نے کریلے کا جوس پینا شروع کیا تقریباً تین چارکریلے لے کر جوس نکال کر پیئں اس کا چہرہ واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا میں نے اپنی زندگی میں ایسا خوب صورت چہرہ نہیں دیکھا۔ مجھے کچھ لوگوں نے پھر بتایا  ایک وقت ایسا آتا ہے جب کریلا کام نہیں کرتا لہٰذا آپ اس کا جوس پئیں مگر چھوڑ بھی دیں آپ ایک کریلا لیں اس کا جوس نکال کر صبح پی لیا کریں جب دانے داغ دھبے ختم ہوجائیں تو چھوڑ دیں کریلے میں ایسے غذائی اجزا ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں لوگ تو ان کو سکھا کر رکھتے ہیں تازہ کریلوں کا مزہ ہی اور ہے کریلے کی سبزی کھائیے
کریلے سے تندرستی کا کامیاب سفر
کریلا ایک جانی پہچانی سبزی ہے جو پورے برصغیر میں لگائی اوربڑے شوق سے کھائی جاتی ہے شفاءبخش اور طبی استعمال کریلا اعلیٰ قسم کی طبی خوبیوں سے مالا مال ہے یہ دافع زہر، دافع بخار، اشتہا ءانگیز، مقوی معدہ، دافع صفر اور مسہل ہے۔ عام جسمانی امراض میں بھی کریلے بطور غذائے دوائی مستعمل ہیں ان کا پابندی سے کھانا وجع المفاصل کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے اسی طرح نقرس اور گنٹھیا کے مریض بھی اس سے بہت استفادہ حاصل کرتے ہیں ان امراض میں کریلوں کا سالن بہت مفید ہے علاوہ ازیں فالج اور لقوہ اور دیگر اعصابی امراض میں بھی کریلے کے فوائد بہت نمایاں ہوتے ہیں کریلوں کے استعمال سے اعصاب میں تحریک ہوتی ہے اور کریلے اعصاب کی قوت کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ذیابیطس کریلا ذیابیطس کے لئے دیسی علاج ہے حالیہ طبی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں انسولین سے مشابہہ ایک مادہ پایا جاتا ہے اسے نباتاتی انسولین کا نام دیا گیا ہے یہ مادہ خون اور پیشاب میں شوگر کی مقدار کم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طبیب کریلے کا استعمال غذا کے طور پر شوگر کے مریضوں کو باقاعدگی سے کرنے کے لئے مشورہ دیتے ہیں زیادہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ذیابطیس (شوگر) کے مریضوں کو چار پانچ کریلوں کا پانی روزانہ صبح نہار منہ پینا چاہئے۔ کریلوں کے بیج کا سفوف بناکر غذا میں شامل کرنا بھی بہتر ہے شوگر کے مریض کریلوں کو ابال کر ان کا پانی یعنی جوشاندہ بنا کرپئیں یا ان کا سفوف استعمال کریں تو شفاءیاب ہوں گے شوگر کے زیادہ تر مریض عموماً ناقص غذائیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کریلا چونکہ تمام ضروری معدنی اجزاء اور وٹامنز بالخصوص وٹامن اے، بی سی اور آئرن کی غذائی صلاحیت رکھتا ہے چنانچہ اس کا باقاعدہ استعمال بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتا ہے جن میں ہائی بلڈپریشر، آنکھوں کے امراض، اعصاب کی سوزش اور کاربوہائیڈریٹس کا ہضم نہ ہونا شامل ہے کریلوں کا استعمال انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے بواسیر کریلوں کے تازہ پتوں کا جوس بواسیر میں بہت مفید رہتا ہے چائے کے تین چمچے پتوں کا جوس، ایک گلاس لسی میں ڈال کر روزانہ صبح ایک ماہ تک پینا بواسیر کے عارضہ کو دور کرتا ہے کریلوں کی جڑوں کا پیسٹ بواسیر کے مسوں پر لگانا بھی بہت مفید ہے خون کے امراض خون کے متعدد امراض جن میں فساد خون سے پھوڑے پھنسیاں نکلنا، خشک خارش،تر خارش، چنبل، بھگندر، جلندھر شامل ہیں کا علاج کرنے کے لئے کریلا بہت کارآمد ہے تازہ کریلوں کا جوس (پانی) ایک کپ، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملاکر صبح نہار منہ چسکی چسکی پینا مفید رہتا ہے۔ پرانے امراض میں یہ علاج چار سے چھ ماہ تک جاری رکھنا پڑتا ہے جن علاقوں میں جذام پھیل جائے وہاں کریلوں کا استعمال اس سے تحفظ دیتا ہے۔ سانس کی بیماریاں کریلے کے پودے کی جڑوں کو قدیم زمانے سے سانس کی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے جڑوں کا ملیدہ ایک چائے کا چمچ اسی مقدار میں شہد یا تلسی کے پتوں کا جوس ملاکر ایک ماہ تک روزانہ رات کو پینے سے دمہ، برونکائٹس، زکام، گلے کی سوزش اور ناک کے استر کی سوزش کا عمدہ علاج میسر آتا ہے شراب نوشی کے بد اثرات کریلے کے پتوں کا جوس شراب کے بد اثرات کا اچھا علاج ہے شراب کے زہریلے مادوں کے لئے یہ موثر تریاق کا کام دیتا ہے شراب نوشی سے جگر کو پہنچنے والے نقصان کی بھی اصلاح کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Leave a Reply