Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص گُلسرخ ،گلاب ،گل سرخ ،گلاب کا پھول
red rose
دیگرنام :‌عربی میں ورد فارسی میں گل سرخ ،سندھی میں جرپھل لاطینی میں روزی گیلی سی پٹیلا اور انگریزی میں روز کہتے ہیں
ماہیت : مشہور پودا ہے جولگ بھگ تین چار فٹ سے تیرہ چودہ فٹ اونچا دیکھاگیاہے اس کے پتے گہرے سبز کنا رے کٹے ہوئے کھردرے اور نوک دارہوتے ہیں شاخیں کانٹوں سے بھرپور پھول سرخ رنگ کے جوبطور دواء بکثرت مستعمل ہیں ۔یہ پھول بہت سی پنکھڑیاں والے گولائی لئے ہوئے خوشبو دار اور خوبصورت ہوتے ہیں ۔ان کا ذائقہ قدرے کسیلاو شیریں ہوتاہے۔گلاب کے پھول کے درمیان بہت چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں جن کو زیرہ درد گلاب کا زیرہ کہاجاتاہے
گلاب کے پھولوں کی رنگت کے لحاظ سے بہت سی اقسام ہیں بلکہ سینکڑوں اقسام ہیں
مقام پیدائش : گلاب کا اصل وطن برصغیر ہے ۔یہاں سب سے پہلے اس کے عرق کو استعمال کیاگیا۔جس کی وجہ سے اس کو گل آب کانام دیاگیاآب گلاب کہلاتاہے۔گلاب پا کستان ہندوستان ایران اور شام وغیرہ میں بہت ہوتاہے
مزاج : سرد خشک درجہ دوم
افعال : مفرح و مقوی اعضائے رئیسہ مقوی بدن ،مقوی معدہ و آمعاء مسہل ،قابض خصوصاًخشک گلا سرخ مسکن حدت صفراء معطر معرق بدن ،محلل اورام مسکن اوجاع ،مجفف قروح اور کثرت پسینہ کو روکتاہے
استعمال بیرونی : گلاب کا پانی نچوڑ کر آنکھ میں قطور کرنے سے آشوب چشم حارکو اور کان میں ڈالنے سے کان کو درد کو فائدہ دیتاہے۔صداع کو تسکین دینے کیلئے پانی میں پیس کر پیشانی پر ضمادکرتے ہیں ۔گل سرخ میں قوت تحلیل کے باوجود قبض اور عطریت ہے۔لہذااورام جگر کے ضمادوں میں شامل کرکے استعمال کرتے ہیں ۔دانتوں کو مضبوط کرنے اور ان کے درد کو تسکین دینے کیلئے پانی میں جو ش دے کر غرغرے کراتے ہیں نیز سفوفات میں شامل کرکے دانتوں پر ملتے ہیں ۔گل سرخ خشک کو باریک پیس کر قلاع دہن میں ذرود کرتے ہیں پسینہ کی کثرت کو روکنے اور اس کی بدبو کو زائل کرنے کیلئے باریک پیس کر بدن پر ملتے ہیں گل سرخ کو منجن میں شامل کرنے سے منہ میں خوشبودار بنانا،مسوڑھوں کے ورم کو دور کرنا اور دانت درد میں تسکین دیتاہے۔اس میں سرمہ حل کیاہوا سوز ش چشم کو مفیدہے
استعمال اندرونی : تازہ پھولوں کو سونگھنادل و دماغ کو فرحت دیتاہے۔اندرونی طور پر خفقان حار غشی اور ضعف قلب کو دورکرنے معدہ و جگر اور آمعاء کو قوت دینے کےلئے استعمال کرتے ہیں ۔گرم دستوں کو بند کرنے پیچش اور نفث الدم کے ازالہ کیلئے کھلاتے ہیں اور اس کو معجونات سفوفات میں شامل کرتے ہیں
نفع خاص :‌ مفرح و محلل
مضر : باہ کیلئے
مصلح : انیسوں حب الزلم
بدل : بنفشہ اور مرز نجوش
مقدارخوراک : پانچ سے سات گرام تک
گل قند،گلقند گلاب
تیاری تازہ اور دیسی گلاب کے پھولوں کی پتیوں سے گلقند بناتے ہیں اس کے لئے گلاب کی پتیاں اور شکر ہم وزن ملانے سے تیارکرتے ہیں دونوں کو ہاتھوں سے مل کر ایک ہفتے ہیں تک دھوپ میں رکھ دیاجاتاہے۔اس کو گلقند کہتے ہیں گلقند کو صدیوں سے رفع قبض کیلئے استعمال کیاجاتاہے اور ایسی ملین دواہے۔جس کا آنتوں پر کوئی مضراثر نہیں ہوتاہے۔شیخ الرئیس بو علی سینا گلقند سے ٹی بی کے مریض کا علاج مفید قرار دیاہے جبکہ میں بھی تپ دق کے مریض کو اکثر گلقند کھانے کامشورہ دیتاہوں  جس سے کمزوری ختم ہوجاتی ہے۔کھانسی میں کمی اور بلغم باآسانی نکلتی ہے
عرق گلاب : گل سرخ کا عرق کشیدکیاجاتاہے جو تقویت قلب و دماغ اور ازالہ خفقان و غشی کیلئے استعمال کیاجاتاہے اس کا عرق گرمی کے خفقان کو مفیدہے۔عرق گلاب غسولات اور آنکھوں میں ڈالی جانے والی دواؤں کے لئے بہترین بدرقہ ہے عرق گلاب میں تھوڑی سی سرخ پھٹکڑی ملا کر اکثر آشوب چشم میں استعمال کرواتے ہیں
گلاب کے پھول سے موٹاپے کا مکمل علاج یہاں کلک کریں
گلاب کے پھول سے موٹاپا ختم کرنے کیلئے دنیا کا سب سے بہترین آزمودہ دیسی نسخہ یہاں کلک کریں
گلاب کے پھول  فوائد
دنیا میں پھولوں کی ہزاروں اقسام ہیں ، جن میں خوشبو اور رنگت کے علاوہ کئی طرح کی طبی خصوصیا ت بھی پائی جاتی ہیں۔ ان میں کئی اقسام ایسی ہیں جنہیں براہ راست کھا کرکئی طرح کے فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔اور بعض پھولوں کے عرق یا روغن کے ذریعے مختلف امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے
ان مفید پھولوں میں ایک پھولوں کا بادشاہ گلاب ہے جسے گلِ سرخ بھی کہا جاتا ہے ۔اس پھول کے درمیان چھوٹے چھوٹے بیج ہوتے ہیں جنہیں گلاب کا زیرہ کہتے ہیں
اس پھول کے استعمال کے بہت سے طبی فوائد ہیں جو روزمرہ زندگی کی پیچیدگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ذیل میں چند ایک بیان کیے جا رہے ہیں
سردرد میں گل سرخ کی تازہ پتیوں کو پیس کر کنپٹیوں پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
عرق گلاب، گلاب کے تازہ پھولوں سے کشید کیا جاتا ہے ، یہ عرق اگر آنکھ دکھنے کی شکایت میں استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے
دستوں کی صورت میں گلاب کا زیرہ کو پیس کر کھانا ایک موثر علاج ہے
دل کی طاقت اور فرحت کے لئے صبح نہار منہ آدھا کپ عرق پی لیا جائے تو فوری اثر دکھاتا ہے
کم زور مسوڑوں کو مضبوط بنانے کے لئے گل سرخ کی پتیوں کوابال کر کلیاں کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے
گلاب امراض ِقلب میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے ۔گلاب کا زیرہ ادویات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ سکون آور ہے اور قلب کو فرحت بخشنے کے ساتھ ساتھ زخموں کو جلد مندمل کرتا ہے
گل قند بھی گلاب کے تازہ پھولوں سے بنایا جاتا ہے جس کا استعمال ہر عمر کے افراد کے لئے مفید ہے خاص طور پر وہ افراد جنھیں قبض کی شکایت ہو
دمے کا شکار افراد گل سرخ پیس کر شربت بنفشہ دو چمچ کے ساتھ استعمال کریں تو افاقہ ہوگا
حاملہ عورت کو جی متلانے کی صورت میں عرق گلاب نیم گرم دو دو چمچ وقفے وقفے سے پلانے سے فائدہ ہوتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

 

 

Leave a Reply