Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

دیسی نسخے بڑها ہوا پیٹ اور موٹاپا کم کرنے کے لیے
الشفاء : موٹاپے کو آج کے دورمیں ایک پیچیدہ تحولی بد نظمی
Metabolic Disorder
سمجھا جاتا ہے، موٹاپا بذات خود ایک بیماری ہے ،لیکن اس کے باعث اور بھی بہت سے مرض لاحق ہو سکتے ہیں اور ان امراض سے بسا اوقات موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔موٹاپے کے باعث پیدا ہونے والے خطرناک امراض میں امرض قلب، کینسر، شوگر اور ہائی بلڈ پریشروغیرہ خاص طور پر شامل ہیں واضع رہے کہ موٹاپے کی حالت میں موت واقع ہونے کا تعلق دل کے فعل میں بے ربطگی، اور قلب و شرائین کی پیچیدگیوں سے ہے، جس کا بنیادی سبب خون میں بڑھی ہوئی چربی کی مقدار اور کولیسٹرول کا بڑھناہے، موٹاپے کی وجہ سے بلڈپریشر کا بڑھ جانا عام ہے، موٹاپے کے باعث ہی عورتوں میں رحم کا کینسر ،سن یاس کے بعد بریسٹ کا کینسر، مردوں میں پرو سٹیٹ کا کینسراور مردو زن میں مقعد کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، موٹاپا کیا ہے؟موٹاپے کے لئے اردومیں فربہی یا فربہ کا لفظ استعما ل ہوتاہے، انگریزی میں
 Obesityاور Corpulency
کے الفا ظ استعمال کئے جاتے ہیں
در اصل جب جسم میں اضافی چربی جمع ہونے لگے اور وزن میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے تو ایسی کیفیت کو موٹاپا کہتے ہیں، طبی نقطہ نگاہ سے موٹاپا کسی بھی مرد یا عورت کی ایسی کیفیت کو کہتے ہیں جب ان کا وزن طبی لحاظ سے مقرر کردہ شرح سے بڑھ جائے شرح وزن کا تعین بلحاظ عمر
 Ageجنس Gender اور قد Height
سے کیا جاتا ہے
 موٹاپے کی بیماری میں مبتلا لوگ سب سے زیادہ اس بات پر حیران ہوتے ہیں کہ کامیابی سے وزن کم کرنے کے بعد ان کا موٹاپا واپس کیوں آ جاتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس کی وجہ اور علاج دریافت کر لی ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بار بار وزن واپس آنے کا سبب آنتوں کے بیکٹیریا ہوتے ہیں، جب کوئی شخص موٹاپا کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کرتا ہے تو عارضی طور پر وہ سمارٹ ہوتا جاتا ہے، لیکن جب وہ اصل خوارک کی طرف آتا ہے اور بیکٹیریا کو چکنائی والی خوراک دوبارہ ملنی شروع ہوتی ہے تو زیادہ سرگرم ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص کا وزن تیزی کے ساتھ واپس آ جاتا ہے
اس کا حل ڈھونڈتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کے رکن ایرن سیگل کا کہنا تھا کہ  اجوائن اور بابونہ میں وافر مقدار میں فلیوونوائیڈز موجود ہوتے ہیں لہذا اجوائین اور بابونہ کا کثیر مقدار میں استعمال ان کے وزن کو قابو میں رکھ سکتا ہے  ان کی چائے بھی بہترین چیز ہے روزانہ اس کاایک کپ پینے سے جسم میں جمع ہونے والی چربی کو پگھلانے میں خاطرخواہ مدد ملے گی اگر آپ زیرہ سفید کا صرف ایک چمچ دن میں کھائیں تو آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔ایران کی شاہد سادوگہی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بات بھی دیکھنے میں آئی کہ زیرہ کھانے والی خواتین میں کولیسٹرول کی مقدار بھی کافی کم ہوچکی تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) بھی کم تھا
زیرہ کی خاصیت
زیرے میں انٹی آکسیڈینٹس اور
 phytosterols
پائے جاتے ہیں۔موخرالذکر میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے، زیرے کا استعمال کینسر کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ یہ آئرن کی کمی کو دور کرکے انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے
سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے
سبز چائے میں موجود اجزاء جسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے، عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے، لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے
نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا
شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے، یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے، اسے صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے
نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی
کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے
دار چینی اور ادرک کا پوڈر بهی استعمال کیا جا سکتا ہے
وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے
کالا زیرہ لاکھ دانہ کلونجی اجوائن کے پتے ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کهایئں کم ازکم 40 دن کورس کریں، وزن میں کمی ہو گی
گل یاسیمین چائے اجوائن اور سرکہ(کوئی سا بھی) پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور فریج میں رکھ لیں، جب پینا ہو تو شہد ،دار چینی کا پائوڈر اور کلونجی مناسب مقدار میں ڈال کر روزانہ ناشتے کے 2 گھنٹے بعد ایک کپ پی لیں، اس سے آپ کے پیٹ کی گیس کا مسئلہ اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوگا۔ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں ،خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد 15 سے 20 منٹ کی چہل قدمی بہت اہم ہے
زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کو گھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں
ہر صبح دیسی لہسن کے ایک یا دو جوئے کھانا بہت مفید ہوتا ہے، اگر لہسن کا جویا چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے
لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتو چربی توانائی کے لئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائد چربی سے نجات ممکن ہو جاتی ہے
ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی
دارچینی بھی جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے، آدھ چائے کا چمچ دارچینی پاوڈر لے کر اسے پانی میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں، پھر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کر کے اس محلول کو چھان لیں، یہ قہوہ سونے سے پہلے اور ناشتے سے قبل استعمال کریں اور حیران کن طریقے سے پیٹ کی چربی کم ہو گی
لونگ اور السی کے بیج ہیں
ترکیب تیاری : گرام خشک لونگ اور 100گرام السی کے بیجوں کو کسی گرائینڈر میں اچھی طرح باریک کر لیں اس طرح باریک ہوں کہ بالکل پاوڈر کی شکل بن جائے
ترکیب استعمال :صبح ناشتے سے قبل یا دوران کھانے کے دو بڑے چمچ اس پاؤڈر کو گرم پانی میں حل کر کے پئیں تین دن استعمال کرنے کے بعد تین دن ناغہ کریں پھر تین دن استعمال کریں ایسا سال میں کم از کم 150بار کریں
انشاءاللہ آپ اپنے آپ کو پرسکون اور ہلکا محسوس کریں گے اور خدا کے فضل سے ہپ،ٹانگوں،کمر،پیٹ کی چربی کم ہو گی
نسخہ الشفاء : لاکھ دانہ، سیاہ زیرہ اور کلونجی ہم وزن لے کر پیس لیں اور کیپسول بھر لیں ناشتے سے قبل ایک کیپسول کھالیں یہ نسخہ بھی کافی کارآمد ہے
موٹاپا کم کرنے کے لیئے ایک نئی تحقیق
( تائیوان یونیورسٹی ) میں کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ مسلسل ٹماٹر کے جوس کے استعمال سے انسان کے جسم سے اضافی چربی کچھ ہی دنوں‌ میں پگھلنے لگتی ہے اور اس کے استعمال سے کینسر سے بھی بچا جا سکتا ہے یہ تحقیق خواتین پر کی گئی اور اس میں بتایا گیا کہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس ہر روز ایک خاتون کو پلایا گیا جس کے مسلسل استعمال سے اس خاتون کے جسم سے حیرت انگیزی سے فالتو چربی ختم ہونے لگ پڑی اور اس خاتون کا جسم فٹ ہونا شروع ہو گیا .اس تحقیق کے آخر میں اس بات پر بھی توجہ کی گئی اور اس عورت کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس سے پتا چلا کہ اس کے جسم سے کولیسٹرول کا لیول بھی کافی مقدار میں کم ہوا ہے اور ساتھ ساتھ خون میں ایک ایسا مادہ لائسو فین بڑھا ہےجو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے
موٹاپا ختم کرنے کیلئے، لا جواب نسخہ
نسخہ الشفاء: سونف 50 گرام ، اجوائن دیسی 50 گرام ، ثنا مکی 100 گرام ، تخم خربوزہ 100 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویات کو اچھی طرح صاف کر کے دس کلو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی جب سات کلو رہ جائے تو پانی کو چھان کر بوتلوں میں محفوظ کر کے رکھ لیں
مقدارخوراک : صبح و شام خالی پیٹ آدھا گلاس نیم گرم کر کے پیئں 1 سے 2 ماہ تک
فوائد : تمام جسمانی سوزش ختم کرتا ہے اور یورک ایسڈ ختم کرتا ہے گیس قبض ختم کرتا ہے ، پیٹ اور جسم کی فالتو چربی ختم کر کے جسم کو خوبصورت بناتا ہے ، بہت عمدہ اور لا جواب نسخہ ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Leave a Reply