Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

موٹاپا دور کرنے کیلئے نسخہ

موٹاپا دور کرنے کیلئے نسخہ
نسخہ الشفاء : اجوائن دیسی 100 گرام، لاکھ دانہ 50 گرام، مصبر سیاہ 100 گرام، افسنطین رومی 50 گرام، گل کنیر سفید 50 گرام، نوشادر50 گرام، قلمی شورہ 50 گرام، فلفل سیاہ 50 گرام، تیزپات 50 گرام، کلونجی 20 گرام، سنامکی 50 گرام، آب لیموں 1 کلو، آب کوار گندل 500 گرام
ترکیب تیاری : نوشادر قلمی شورہ اور مصبر کے بغیر سب اشیاء کو کوار گندل اور لیموں کے رس میں بھگو رکھیں جب خشک ہو جائے تو باقی دوسری چیزیں ملا کر کھرل کر کے خشک کر کے دوبارہ پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صرف ایک وقت رات کو کھانے کے بعد ایک سے دوماہ کے اندر اندر جتنا بھی بڑا موٹا پیٹ ہو بلکل اندر ہو جاتا ہے غلاظت معدہ دور ہو کر چربی نکلنا شروع ہو جاتی ہے کمر کی چربی اور پھیلاؤ کو درستگی ملتی ہے جو لوگ وزن کی زیادتی سے پریشان ہیں ان کو استعمال کریں جسم میں چستی اور توانائی پیدا ہو گی مزے کی بات یہ ہے کہ جن حضرات کو معدے جگر کی پریشانیاں ہیں مثلاً بھوک نہ لگنا شدید قبض کی شکایت سردرد پٹھوں کو کھنچاو رہنا غذا کا ہضم نہ ہونا چہرے پر کیل چھایاں آنکھوں کے نیچے سیاہ ہلکے پڑنا خرابی خون خارش وغیرہ ان سب امراضِ کا خاتمہ ہو جائے گا ایک ماہ کے اندر چار سے پانچ کلو تک وزن کم ہو سکتا ہے مُسلسل استعمال کرنے سے دوبارہ وزن نہیں بڑھتا بنائیں اور فائدہ اٹھائیں لوگ کہتے ہیں سب جھوٹ ہے وزن کم نہیں ہوتا پیٹ کم نہیں ہوتا میری درخواست ہے اس کو ایک بار استعمال کریں ان شا اللہ رزلٹ ملے گا حیران ہو جائیں گے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

خواتین، عورتوں، لڑکیوں کیلئے، چھاتیوں کا، سائز بڑا کرنے کے دیسی علاج

خواتین، عورتوں، لڑکیوں کیلئے، چھاتیوں کا، سائز بڑا کرنے کے دیسی علاج
چھاتی کا سائز بڑا کرنے کے طریقے
بعض لڑکیاں اور خواتین سپاٹ سے فگر رکھتی ہیں انہیں چاہیے کہ رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ کا ایک گلاس باقاعدگی سے پیئں
کھوپرا کھائیں کچے پکے ناریل کا پانی بھی پئیں آم، انار کا موسم ہو تو روزانہ اپنے استعمال میں لائیں، اس کے ساتھ ساتھ کالا زیرہ باریک گرائنڈر میں پیس کر ایک شیشی میں رکھ لیں، اس کے اوپر 21 بار سورۃ فاتحہ اول آخر درود ابراہیمی پڑھ کر دم کر دیں۔ اسے اپنے سینے پر پانی میں ملا کر لیپ کی صورت میں لگائیں۔
دن میں کم ازکم تین بار ایک گھنٹے کے بعد غسل کر لیں، تین ماہ میں ہی فرق پڑ جائےگا۔ انشاءاللہ
چھالیہ چبانے سے بریسٹ کا سائز بڑھتا ہے کوشش کریں کہ ذائقے کے بغیر والی چھالیہ چبائی جائے
املی بریسٹ سائز بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
کھانے میں سویابین آئل زیادہ استمال کریں اس سے بریسٹ سائز بڑھتا ہے
شہد کا بریسٹ پر مساج کرنے سے بریسٹ کا سائز بڑھتا ہے
انگور کے بیچ کھانے سے بریسٹ کا سائز بڑھتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

معلومات. خواتین کی حیض کی نالیاں

خواتین کی حیض کی نالیاں
الشفاء نیچرل ہربل : فیلوپن ٹیوبس بلا جنہیں طب یونانی کی اصطلاح میں قازف نالیاں کہا جاتا ہے زنانہ تولیدی نظام کا اہم حصہ ہے۔یہ عضلی ساخت کہ دو پتلی نالیاں ہوتی ہیں جو رحم (بچہ دانی)کے دائیں بائیں واقع ہیں۔عورت کی بیضہ دانی سے جب بیضہ نکلتا ہے تو وہ انہیں تالیوں سے ہویا ہوا عورت کے رحم (بچہ دانی) میں پہنچتا ہے اور پھر مرد کے تولیدی جراثیم کے ساتھ مل کر بچے کی افزائش شروع ہوتی ہے۔قاذف نالیوں (فیلوپن ٹیوبس)میں اگر کسی بھی وجہ سے کوئی بھی خرابی ہو جائے تو عورت اولاد سے محروم رہتی ہے۔لہٰذا فیلوپن ٹیوبس کی خرابی دور کئے بغیر زنانہ بانجھ پن سے نجات حاصل نہیں ہو سکتی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جدید میڈیکل سائنس میں فیلوپن ٹیوبس کی خرابی دور کرنے کے لئے صرف اور صرف آپریشن تجویز کیا جاتا ہے جس میں کامیابی کی شرح بہت کم ہے لہٰذا زیادہ تر عورتوں کو یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ IVFکروائیں یعنی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ اپنائیں
فیلوپن ٹیوبس کی خرابی,فیلوپن ٹیوبس کی خرابی
فیلوپن ٹیوبس میں کئی طرح کی خرابی ہو سکتی ہے مثلاً اب نالیوں میں سے دونوں یا کسی ایک میں زخم بن جاتا ہے یا رہ گل جاتی ہیں اسی طرح ٹیوبس کے جھالدار سرے کے قریب رسولیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔بعض مرتبہ کوئی ایک یا دونوں نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور ان سے خون جاری ہو جاتا ہے۔
فیلوپن ٹیوبس کی خرابی
فیلوپن ٹیوبس کے اندرونی حصوں میں ور م بھی ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ بعض مرتبہ نالیو ں کا سوراخ پیدائشی طور پر بند ہوتا ہے۔فیلوپن ٹیوبس بلا کج یا دیگر خرابیاں عموماًاس وقت ہوتی ہیں جب مریضہ کو کوئی دوسری بیماری ہو اور اس کا تسلی بخش علاج نہ کروایا گیا ہو۔ان بیماریوں میں سوزاک،آتشک ،تپ دق،تپ محرقہ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں جن کے زہریلے مواد کے باعث فیلوپن ٹیوبس میں مذکورہ خرابیاں پیدا ہوکر زنانہ بانجھ پن کی علامات نظر آتی ہیں
بانجھ پن
اگر کسی جوڑے میں درجِ ذیل اُمور پائے جائیں تو اِسے بانجھ پن کہا جاتا ہے۔
اگر عورت کی عمر 34 سال سے کم ہو اور یہ جوڑا کسی مانع حمل دوا یا طریقے کے بغیر جنسی ملاپ کرتا ہو اور اِس کے باوجود 12 ماہ کی مُدّت میں حمل قائم نہ ہُوا ہو۔
اگر عورت کی عمر 35 سال سے زائد ہو اور یہ جوڑا کسی مانع حمل دوا یا طریقے کے بغیر جنسی ملاپ کرتا ہو اور اِس کے باوجود 6 ماہ کی مُدّت میں حمل قائم نہ ہُوا ہو۔
اگر متعلقہ عورت میں اپنے حمل کو تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت نہ ہو۔
عورتوں میں بارآوری کا عروج بیس سے تیس سال کی عمر کے دوران ہوتا ہے ۔اِس عمر میں اچھی جسمانی صحت رکھنے والے جوڑے جو باقاعدگی سے جنسی سرگرمی کرتے ہوں تو اُن کے لئے حمل ہونے کا اِمکان ہرماہ 25 سے 30 فیصد ہوتا ہے۔عورتوں کے لئے تیس سے چالیس سال کی عمر کے دوران ،خاص طور پر 35 سال سے زیادہ عمر کے بعد، حاملہ ہونے کا اِمکان ہر ماہ 10 فیصد سے کم ہوتا ہے ۔
بانجھ پن کا سبب کیا ہوتا ہے؟
تناؤ سے خواتین میں بانجھ پن
بانجھپن کا سبب عورت یا مَردیا دونوںکے جسمانی مسائل ہو سکتے ہیں۔بعض صورتوں میں اسباب معلوم نہیں ہوتے ۔
عورتوں کے عام عوامل / مسائل
انفکشن یا سرجری کے نتیجے میں نَلوں کو نقصان پہنچنا۔
بچّہ دانی کے اندر رسولی ہونا۔ یہ غیر عامل ٹیومرز ہوتے ہیں جو بچّہ دانی کے عضلات کی تہوں سے پیدا ہوتے ہیں ۔
Endometriosis
اِس کیفیت میں بچّہ دانی کی اندرونی تہوں سے مماثلت رکھنے والے عضلات بچّہ دانی سے باہر پیدا ہوجاتے ہیں اور اِ سی وجہ سے درد پیدا ہوتا ہے ،خاص طور پر ماہواری کے دِنوں میں بچّہ دانی کے مُنہ سے خارج ہونے والی خلافِ معمول رطوبت۔ اِ س کیفیت میں بچّہ دانی کے مُنہ سے خارج ہونے والی رطوبت بہت گاڑھی ہوجاتی ہے ،جس کی وجہ سے منی کے جرثومے بچّہ دانی میں داخل نہیں ہوپاتے۔
منی کے جرثوموں کے لئے اینٹی باڈیز کاپیدا ہوجانا، یعنی عورت میں اپنے ساتھی کے منی کے جرثوموں کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوجاتی ہیں۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض مثلأٔ کلیمائیڈیا ، سوزاک، وغیرہ ۔بانجھ پن کے اِن اسباب کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
اگر جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض کا علاج نہ کروایا جائے تو عورتوں میں 40 فیصد تک نچلے پیٹ کی سُوجن (PID) کا مرض پیدا ہو سکتا ہے،جو بانجھ پن کا سبب بنتا ہے اور نَلوں کے عضلات کی بناوٹ میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض مثلأٔ کلیمائیڈیا ، سوزاک، وغیرہ ۔بانجھ پن کے اِن اسباب کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
ٹی بی کی وجہ سے جسم کے مختلف نظام،بشمول عورتوں اور مَردوں کے تولیدی نظام متاثر ہوتے ہیں،اور بانجھ پن پیدا ہوتا ہے ۔
ہارمونز کا عدم توازن
تھائیرائڈہارمون کی مقدار میں تبدیلی ہونا(گردن میں سامنے کی جانب واقع ایک چھوٹے غدود سے خارج ہونے والا ہارمون جو خون میں شامل ہوجاتا ہے)۔ ۔ prolactinoma نامی دِماغ کے ایک ٹیومر کی وجہ سے
prolactin
نامی ہارمون کی افزائش زیادہ ہوتی ہے۔یہ کیفیت عام طور پر
galactorrhea
(چھاتیوں سے دُودھ رِسنے کی کیفیت) سے منسلک ہوتی ہے ۔
اِنسولین نامی ہارمون کی افزائش زیادہ ہونا۔
ذیابیطیس mellitus اور
کلاہ گردہ کے غدود (adrenal gland) کی عدم فعّالیت (کام نہ کرنا)۔
زائدوزن یا کم وزن کی کیفیت ہونا۔
Polycystic Ovarian Syndrome (PCOS)
بچّہ دانی میں متعدد گلٹیاں ہونے کی کیفیت۔ اِس کیفیت میں،انڈوں کے پختہ ہونے اور اِن کے اخراج کا عمل نہ ہونے کی وجہ سے حمل نہیں ہوپاتا ، بچّہ دانی کے اندر متعدد گلٹیاں پیدا ہوجاتی ہیں ۔
مُٹاپے کی وجہ سے انڈوں کے اخراج کا عمل درست طور پر نہ ہونا ، تھائیرائڈ کی عدم فعّالیت (کام نہ کرنا)، بلوغت کی عمر (13 سے 16 سال)یا ماہواری بند ہونے کی عمر (40 سے 45 سال)۔
نفسیاتی مسائل، مثلأٔ جذباتی لحاظ سے معاونت کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی تشویش کے نتیجے میں ہارمونز کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جن کی وجہ سے عورت کی بارآوری کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
رحم کی رسولیاں
شرمگاہ کے لبوں کے اندر یا کناروں پر جو رسولیاں پیدا ہو جاتی ہیں، انہیں اصطلاحاً سلعتہ الفُرج کہتے ہیں۔ ابتدا میں یہ رسولیاں مٹر کے دانوں کے برابر ہوتی ہیں۔ لیکن رفتہ رفتہ ان کی جسامت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور مریضات کو چلنے پھرنے میں بے حد تکلیف ہوتی ہے۔
یہ رسولیاں چونکہ مختلف مواد کے زیر اثر پیدا ہوتی ہیں۔ اس لئے ان کی اقسام بھی مختلف اور متعدد ہیں۔ بعض رسولیوں میں درد کا احساس بالکل نہیں ہوتا اور بعض بے حد تکلیف دہ ہوتی ہیں، بعض خارش سے بالکل خالی اور بعض میں بڑی پریشان کن خارش ہوتی ہے اور جب مریضہ انہیں کھجاتی ہے تو ان میں سے ایک رقیق اور بدبو دار رطوبت بہنے لگتی ہے۔ ان کے علاوہ سرطانی قسم کی رسولیاں بھی ہوتی ہیں۔ معائنہ کرنے پر بعض انتہائی سخت اور بعض انتہائی نرم پائی جاتی ہیں۔ بعض کی رنگت خاکستری اور بعض کی سرخی مائل ہوتی ہے۔ اور ان میں سے تیزابی رطوبت بہتی رہتی ہے۔ لیکن جب انہیں شدت سے کھجایا جائے تو زخم پیدا ہو جانے کے باعث ان میں سے خون جاری ہو جاتا ہے۔ خاکستری رنگ کی رسولیاں مواد اور خارش سے خالی ہوتی ہیں۔ بعض اوقات یہ رسولیاں بڑی آہستگی سے اور بتدریجاً بڑھتی ہیں اور بعض اوقات جلد ہی انڈے جتنی جسامت اختیار کر لیتی ہیں۔ فُرج کی رسولیاں
یہ رسولیاں عام طور پر آتشکی مادے کا نتیجہ ہیں٫ بعض کیسوں میں خون کا گاڑھا پن اور غیر معمولی حدت بھی ان رسولیوں کا سبب بنتی ہے۔
ابتدء میں یہ دکھائی نہیں دیتیں۔ اس لئے شفران کو چٹکی میں لے کر دبانے سے محسوس ہوتی ہیں لیکن بعد ازاں جب بڑھ جاتی ہیں تو خود بخود ظاہر ہو جاتی ہیں۔ متاثرہ مقام پر درد ہوتا ہے۔ لیکن بعض اصابتوں میں درد بالکل نہیں پایا جاتا۔ چلنے پھرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔
ان رسولیوں کو جدید طب میں ’’فائبر ائیڈیوٹرس‘‘کہا جاتا ہے۔یہ رحم کی عضلاتی رسولیاں ہوتی ہیں جو کہ عموماً چالیس سال کی عمر میں ہوتی ہیں لیکن عملی تجربات و مشاہدات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کنوار پن میں یہ رسولیاں زیادہ ہوتی ہیں۔رحم میں ان رسولیوں کی تعداد ایک سے لے کر سینکڑوں تک ہو سکتی ہے۔اسی طرح ان رسولیوں کے سائز میں بھی فرق ہوتا ہے اور یہ مٹر کے دانے لیکر 10کلو وزنی تک ہو سکتی ہیں اور بعض رسولیاں اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ عورت پر حاملہ ہو نے کا گمان ہونے لگتا ہے۔رحم جو کہ بچے کی پرورش گاہ ہے اس میں خرابی کی صورت میں اولاد سے محروم ہونا لازمی امر ہے۔رحم میں رسولیوں کے وقوع پذیر ہونے سے عورت کے بدن میں کئی طرح کی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں مثلاً ماہواری کا خون زیادہ مقدار میں آنے لگتا ہے،ماہواری درد اور تکلیف کے ساتھ آتی ہے۔ماہواری کے درمیانی وقفے میں دوبارہ سے خون آجاتا ہے۔ماہواری کی مقدار یعنی خارج ہونے والے خون کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے،کمر اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد رہتا ہے جوکہ مباشرت کے وقت زیادہ ہو جاتا ہے،پیٹ کے نچلے حصے میں بوجھ محسوس ہوتا ہے،لیکوریا کی تکلیف ہو جاتی ہے،بدہضمی،اپھارہ پن،بھوک کی کمی اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے،پیٹ کا سائز بڑھ جاتا ہے۔چھوٹی رسولیوں کی صورت میں اگر حمل قرار پائے جائے تو یہ رسولیاں بہت تیزی سے ساتھ بڑھنے لگتی ہیں جن کی وجہ سے حمل گر جاتا ہے۔رحم میں جب تک رسولی ہو حمل کی توقع کرنا بیکار ہے لہٰذا اس کی طرف فوری توجہ دی جائے تو بہتر ہے۔بصورت عورت اولاد کی نعمت سے محروم رہتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

موٹاپا ختم کرنے کیلئے، مجرب نسخہ

موٹاپا ختم کرنے کیلئے، مجرب نسخہ
نسخہ الشفاء : کلونجی 10 گرام، اجوائن 10 گرام، میتھرے 10 گرام، چھلکا اسپغول 10 گرام، ،سبز چائے 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں سوائے چھلکا کے، یہ سفوف کے بعد ڈالیں
مقدار خوراک : دو گرام صبح دوپہر، شام ہمراہ ایک کپ چہار عرق ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : ایک ماہ کے استعمال سے انشاءاللہ بغیر کسی تکلیف کے وزن میں خاطر خواہ کمی ہو گی،انتہائی بے ضرر اور مفید نسخہ ہے
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : تخم مولی حسب ضرورت لے کر باریک سفوف بنا لیں، اور500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح و شام ہمراہ عرق گلاب آدھ کپ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں موٹاپا اگربہت زیادہ ہو تو صبح دوپہر شام دیں پندرہ یوم میں وزن انشاءاللہ کم ہوگا،ایک ماہ استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

موٹاپا، پیٹ کی چربی، فیٹ، پیٹ کم کرنے _____کے ٹوٹکے

پیٹ کم کرنے کے ٹوٹکے
دور جدید میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے  جس نے ہر مردو عورت کو پریشان کر رکھا ہے پیٹ کم کرنے کے لیے بہت سے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے ٹوٹکے درج زیل ہیں جن پر عمل کر کے آپ کو یقیناَ فرق محسوس ہو گا۔ ایک پاؤ انگور کے رس کو 3 پاؤ روغن زیتون میں شامل کر کے ایک ہفتے کے لیے دھوپ میں رکھ دیں  گاہے بگاہے ہلاتے رہیں ایک ہفتے بعد ململ کے کپڑے میں چھان کر بوتل میں رکھ لیں اس تیل سے مالش کرنے سے چند دنوں میں فرق محسوس ہو گا
صبح سویرے نہار منہ نیم گرم 4 گلاس پانی پیئیں پیٹ کم ہونے کے ساتھ ساتھ جلد بھی شفاف ہو جائے گی۔
نہار منہ بھنی ہوئی سونف کھانے سے پیٹ اور وزن دونوں کم ہو جاتے ہیں۔ کھڑے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ سیدھے کھڑے ہوں۔ پیٹ ڈھیلا نہ ہونے پائے۔ زیادہ سے زیادہ پانی پینے بھوک نہیں لگتی اس سے وزن اور پيٹ دونوں کم ہو جاتے ہیں
سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے
سیب اور کیلے کا استعمال پیٹ کی چربی کو ختم کرتا ہے۔
صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے تکیے کو پیٹ کے نیچے دبا کے الٹا لیٹ جائیں کوشش کریں کہ دو سیکنڈ کے لیے سانس اندر کی جانب کھینچیں پیٹ کم ہو جائے گا۔
کھانے میں نمک کا کم استعمال پیٹ کی زائد چربی کو زائل کرتا ہے۔
کھولتے گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ لیں۔ پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔
کھانے میں دارچینی اور ادھرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سبزیوں کا کثرت سے استعمال اور چکن کا کم استعمال بھی معاون ہوتا ہے۔
ہر گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پینے سے پیٹ نہیں بڑھتا۔
چاول سے زیادہ گندم کا استعمال کریں کیونکہ چاول وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔
موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟
موٹاپا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ آپ اپنے وزن کو قدرتی طریقے سے کم کرنے کی کوشش کیجیئے۔
وزن کم کرنے کے لیے چند گھریلو ٹوٹکے
پھل اور ہری سبزیاں کم کیلوریز والی غذا ہیں۔ لہٰذا زیادہ وزن والے افراد کو ان زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے۔
زیادہ وزن والے افراد کو نمک زیادہ استعمال کرنے سے بچنا چاہیئے۔ نمک جسم کے وزن کو بڑھانے کے لئے ایک عنصر ہو سکتا ہے
دودھ کی بنی مصنوعات،جیسا کہ پنیر،مکھن وغیرہ سے پرہیز کرنی چاہیئے کیونکہ ان میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ گوشت اور Non-Vegeterian
(غیر ,سبزیات) کھانوں سے بھی بچنا چاہیئے۔
مصالحہ جات جیسا کہ خشک ادرک،دارچینی،اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں اور مختلف طریقوں سے بڑی تعداد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کڑوی قسم کی سبزیاں مثلاً کریلا،تمبی وغیرہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔
شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا ضحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔
بند گوبھی وزن کو کم کے لئے ایک مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ سبزی چینی اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے میں یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کچّی یا پکی ہوئی کھائی جا سکتی ہے۔
ورزش وزن میں کمی کی منصوبہ بندی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سےچربی کے طور پر جسم میں محفوظ کیلوریز استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ،اس سے پریشانی سے نجات ملتی ہے۔ اور عضلات کی قوت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پیدل چلنا ورزش کی ابتداء کے لیے ایک بہترین عمل ہے اور اس کے بعد دوڑنا،تیراکی اور روئنگ کی جا سکتی ہے۔
عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔
اپنے ہر کھانے کی غذا کی پیمائش کریں اور اس بات کا یقین کریں کہ حصے چھوٹے ہیں۔ مثال کے طور پر چاول کے ایک حصہ کی مقدار، جواپنی مٹھی میں فٹ کر سکتے ہیں سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ 4 سے 5گھنٹے کی ایک باقاعدہ وقفے میں کم کم کھانا آپ کے عمل تحول کو تیز رکھے گا اور جو غذا آپ کھاتے ہیں اس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکے گا۔ آپ کو وزن کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے باقاعدگی سے اپنی روٹین میں ورزش کو بھی شامل کرنا ہوگا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

معجون سیلان الرحم، لیکوریا

معجون سیلان الرحم، لیکوریا
نسخہ الشفاء : مازو 50 گرام، مائیں 50 گرام، گل انار 50 گرام، پھٹکڑی بریاں 30 گرام، ثنا مکی 10 گرام، سیپاری 15 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پیس کر 200 گرام شہد میں خوب اچھی طرح ملا لیں
مقدار خوراک : تین گرام صبح وشام ہمراہ دودھ سے استعمال کروائیں پندرہ دن
فوائد : عورتوں کے مرض لیکوریا کیلیے نہایئت مجرب دوا ہے، اس کے استعمال سے سیلان الرحم ٹھیک ہو جاتا ہے اوررحم کی قوت بڑھ جاتی ہے، بانجھ پن دور ہو جاتا ہے  اللهُ کے فضل سے حمل ہو جاتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ موٹاپا کنٹرول، موٹاپا ختم

نسخہ موٹاپا کنٹرول، موٹاپا ختم
نسخہ موٹاپا کنٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا ہے یہ نسخہ آہستہ آہستہ موٹاپا کنٹرول کرتا ہے، قدرتی طریقے سے وہ لوگ جو دو چار دن کے اندر سلم اور سمارٹ ہونے کے خواب دیکھتے ہیں وہ اس نسخے سے دور رہیں
نسخہ الشفاء : حنظل بیج نکال کر 30 گرام، سونف 30 گرام، دارچینی 30 گرام، پودینہ خشک 30 گرام، کالی مرچ 30 گرام، کلونجی 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد یاں کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے سادہ پانی سے استعمال کریں ایک سے دو ماہ مزے کی بات یہ ہے کہ اس دواء سے بھوک بھی ذیادہ لگتی ہے اور موٹاپا بھی ختم کرتی ہے، تمام جسم اور پیٹ کی فالتو فیٹ، چربی ختم ہوجاتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

لیکوریا کیلئے، دیسی علاج

 لیکوریا کیلئے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : مازو سبز 50 گرام، مائیں 50 گرام، نسپال 50 گرام، پھکٹری سفید بریاں 50 گرام، گل دھاوا 50 گرام، سنگجراحت 30 گرام، رال سفید 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنالیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح اور شام خالی پیٹ شربت انجبار کے ساتھ 15 دن استعمال کریں شربت انجبار مارکیٹ سے مل جاتا ہے 2 چمچ شربت اور آدھا کلاس پانی ہو، لیکوریا جو پانی کی طرح بہتا ہے اس کا مکمل علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

کثرت حیض کا، بہترین دیسی علاج

 کثرت حیض کا، بہترین دیسی علاج
یہ نسخہ ان خواتین کیلئے ہے جن کو مینسسز بار بار آتے ہوں ایک ماہ میں یعنی مرض کثرت حیض کا ہونا، بار بار خون کا آنا، اس کے علاوہ یہ پیچش اور پَس سیل کو بھی مفید ہے، بنا کر استعمال کریں اور ان موذی امراض سے چھٹکارہ پائیں
نسخہ الشفاء :  گندھک آملہ سار 300 گرام، بادیان 300 گرام، زیرہ سفید 200 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : آدھا چمچ چائے والا چمچ دن میں تین بار کھانے کے 30 منٹ بعد سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں
نوٹ ؟ جو خواتین ایلو پیتھک ادویات خون روکنے والی کھا کھا کر تھک چکی ہیں وہ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں قدرت کا کرشمہ دیکھیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

الشفاء . معلومات حیض کیا ہے؟

الشفاء .معلومات حیض کیا ہے؟
حیض (یا ماہواری) کسی خاتون کے جسم میں چکر سے متعلق ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے لگاتار خون بہنے کو کہتے ہیں جب بچی پیدا ہوتی ہے، تو اس کی بیضہ دانیوں میں پہلے ہی سے ملینوں ناپختہ کار بیضے ہوتے ہیں۔ بلوغت کے وقت، مہینے میں ایک بار ان میں سے دسیوں ہارمونی ہیجان کے تحت بڑھنا شروع کردیں گے۔ عام طور پر، بیضہ دانی میں صرف ایک بیضہ پختگی کو پہنچتا ہے اور وہ ہر چکر میں رحم مادر میں چلا جاتا ہے (جسے اخراج بیضہ کہا جاتا ہے) اسی دوران، حمل کی تیاری کے لیے رحم مادر زیادہ موٹا ہوجاتا ہے۔ اگر بیضہ زرخیز نہیں ہے، تو یہ حیض کے خون کے طور پر پیٹ کے اضافی ٹشو استر کے ساتھ اندام نہانی سے باہر نکل جائے گا۔ پھر، حیض کا دوسرا چکر دوبارہ شروع ہوتا ہے لڑکی کو کس عمر میں ماہوری آنے لگتی ہے؟ کس عمر میں ماہواری بند ہوتی ہے ؟ اکثر لڑکیوں کو تقریبا 11 – 12 سال کی عمر میں ماہواری آنی شروع ہوتی ہے۔ اکثر خواتین کے لیے، قدرتی طور پر 45 – 55 سال کی عمر کے درمیان حیض آنا بند ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں، ماہواری مستقل طور پر بند ہوجاتی ہے (سن یاس) اور خواتین اب مزید بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہیں کیا یہ ضروری ہے کہ مجھے ہر مہینہ ماہواری آ ہی جائے؟نہیں، ہر خاتون کو ہر مہینہ ماہواری نہیں آتی ہے کسی بھی خاتون کا چکر اس کی کیفیت کے اعتبار سے مختلف ہوسکتا ہےحیض کا چکر 21 – 35 دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ چکر کی طوالت کی صراحت ماہواری کے پہلے دن سے لے کر اگلی ماہواری کے پہلے دن کے درمیان کے دنوں کی تعداد کے طور پر کی جاتی ہے
مثلا: مثال کے طور پر
پچھلی ماہواری کا پہلا دن : 1 اکتوبر
موجودہ ماہواری کا پہلا دن : 29 اکتوبر
چکر کی طوالت : 28 دن
جنسی طور پر سرگرم کسی بھی خاتون میں حمل کے امکان پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو ماہواری نہیں آئی ہے، تو براہ کرم اپنی نگہداشت صحت کے فراہم کنندگان سے مشورہ لیں۔
ان لڑکیوں میں، جن کے حیض کی شروعات ہوئی ہے اور سن یاس کو پہنچنے والی خواتین میں بے ضابطہ ماہواریاں آسکتی ہیں مخصوص کیفیات ہارمونی عدم توازن کے ساتھ وابستہ ہوسکتی ہیں، جو سلسلہ وار بے ضابطہ ماہواریوں کا سبب بنتی ہیں۔ ان میں شامل ہے:زیادہ وزن یا کم وزن کھانے کی بد نظمیاں (جیسے بھوک مرجانا) تھکا دینے والی ورزش تناؤمخصوص ادویات (جیسے مانع حمل انجکشن) منشیات کا غلط استعمال دودھ پلانادیرینہ امراض، ہارمونی گڑبڑیاں (جیسے کثیر تھیلیوں پر محیط و مشتمل بیضہ دانی کا سنڈروم، تھائی رائیڈ کی بیماری وغیرہ) ایسی کیفیات جو بچہ دانی کے عمل کو متاثر کرتی ہیں رحم مادر کے استر میں غیر طبعی حالت، پولپس، رحم کی گردن یا اندام نہانی کے انفیکشن کی وجہ سے، یا رحم کی گردن کے کینسر وغیرہ کی وجہ سے ماہواریوں کے درمیان اندام نہانی سے خون بہہ سکتا ہے۔ اس پر بسا اوقات بے ضابطہ ماہواری  کا شبہ ہوسکتا ہے کیا مجھے بھاری ماہواری ہوئی ہے؟بھاری ماہواریوں کا مطلب ہے حیض کے خون بہنے کی شدت یا طوالت میں اضافہ، آپ کو بھاری ماہواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر، آپ کی ماہواری 7 دنوں سے زیادہ جاری رہتی ہے (اکثر خواتین کی ماہواری 2 – 7 دنوں تک جاری رہتی ہے)آپ کو ہر 1 – 2 گھنٹے میں دیرپا اور بہت زیادہ جذب کرنے والے پیڈز کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہےآپ کے جسم سے خون کے بڑے بڑے لوتھڑے نکل رہے ہیں، آپ کے جسم سے سیال نکل رہے ہیں (یعنی اچانک بڑی مقدار میں خون نکلنا جو آپ کے زیر جامہ اور کپڑوں میں جذب ہوجاتا ہے)آپ کو پیڈ بدلنے کے لیے رات میں بار بار جاگنے کی ضرورت پڑتی ہےپیڈ / پھاہا استعمال کرنے کے باجود، سونے کے دوران آپ کی بیڈ شیٹ پر خون لگ جاتا ہےآپ کی بھاری ماہواری سے آپ کے کام، خاندانی زندگی اور معاشرتی زندگی پر اثر پڑ رہا ہےآپ کو اپنی ماہواری کے دوران اور اس کے بعد چکر، سانس پھولنے اور تھکن کا احساس ہوتا ہے ماہواری کے درد کیاہیں؟ماہواری کا درد اکثر ماہواری آنے سے ٹھیک پہلے یا اس کے آغاز پر شروع ہوتا ہے۔ عام طور پر نچلے پیٹ میں ہلکے تا شدید درد کا احساس ہوتا ہےبھاری خون آنے کے وقت عام طور پر درد زیادہ ہوتا ہےدرد پیٹ کی گڑبڑی کے ساتھ وابستہ ہوسکتا ہے جیسے قے یا پتلا پاخانہ کرنا۔ ماہواری کے درد 2 طرح کے ہوتے ہیں
جو طبی کیفیت کی وجہ سے نہیں ہوتا
جو کسی بنیادی کیفیت کی وجہ سے ہوتا ہے
عام طور پر نوجوان خواتین میں ماہواری کی شروعات کے فورا بعد ہوتا ہے یہ ورم درون رحم، پیڑو کے انفیکشن، درون رحمی مانع حمل آلہ وغیرہ کے استعمال جیسی کیفیات سے پیدا ہوسکتا ہےخاتون کی عمر بڑھنے کے ساتھ یا بچہ جننے کے بعد درد کم ہوجاتا ہے یا یہاں تک کہ غائب بھی ہوجاتا ہےدرد حیض کے چکر کے کسی بھی وقت واقع ہوسکتا ہے 1 – 3 دنوں تک جاری رہتا ہےانہیں اندام نہانی سے بدبو دار مواد یا بخار کا سامنا کرنا پڑسکتا ہےگرم پٹی استعمال کرنے یا عام پین کِلرز لینے سے درد سے آرام مل جاتا ہےجنسی تعلق کے دوران درد کا احساس ہوسکتا ہے، جو خواتین باضابطہ طور پر ورزش کرتی ہیں، انہیں ماہواری میں کم درد ہوتا ہے ممکن ہے کہ عام پین پین کِلرز لینے سے درد سے آرام نہ ملے
بنیادی سبب کے علاج سے درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے
اگر آپ کو مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی علامت ہو، تو اپنے معالج سے رجوع کریں
عمر 16 سال ہے اور ماہواری شروع نہیں ہوئی ہے، ماہواری اچانک بے ضابطہ ہوگئی ہے، ماہواریوں کے درمیان اندام نہانی سے خون بہتا ہے، ایک سال سے زیادہ تک ماہواری بند رہنے کے بعد اندام نہانی سے خون بہتا ہے، ماہواری کا درد جو 40 سال کی عمر میں یا اس کے بعد شروع ہوتا ہےحیض کا چکر 15 دنوں سے کم ہےبھاری ماہواری، شدید درد والی ماہواری ، پیٹ درد، ماہواری ایک سال سے زیادہ تک رکی رہی ہے لیکن عمر 45 سال سے کم ہے
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان