Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

پتے کی پتھری کیا تحلیل ہو سکتی ہے

پتے کی پتھری کیا تحلیل ہو سکتی ہے
آج میں آپ کے ساتھ ایک ایسا نسخہ شیئرکر رہا ہوں جو میرے لیے مجرب المجرب ہے اسکی ساری علامات گيس ٹربل کی طرح کی ہوتی ہیں کچھ سمجھ نہیں آتا دائيں طرف پسلیوں کے نیچے بوجھ کی شکائیت رہتی ہے
انشاءاللہ آپریشن نہیں ہو گا مجرب نسخہ ہے 100٪ پتے کی پتھری تحلیل ہو سکتی ہے
نسخہ الشفاء : صبح خالی پیٹ یاں کھانے کے دو گھنٹہ بعد دو 2 بڑے چمچ کھانے والے میگنیشیا سلفاس (سالٹ) گھول کر پلا ئیں پھر 10 بجے رات سونے سے قبل پلائیں
دوسرے دن ایک چھوٹا گلاس چکوترے کا تازہ جوس اور اس میں 4 چمچ روغن زیتون شامل کر کے پلا ئیں اور مریض کو سونے کی ہدایت کریں تا کہ چلنے پھرنے سے متلی نہ آئے، 100 گرام تک روغن زیتون پلاسکتے ہیں تیسرے دن چکوترے کے جوس میں 3 چمچ روغن زیتون پھر پلائیں چوتھے دن 2 چمچ/ پھر پانچویں دن ایک چمچ روغن زیتون جوس میں پلائیں پھر بے فکر ہو کر پتہ کی پتھری کا ٹیسٹ کروائیں
نسخہ کی تفصیل : 4 دن کا کورس
نمبر 1 میگنیشیا سلفاس (سالٹ) (ایپسم سالٹ) 2 چمچ رات 8 بجے پھر اس کے بعد رات 10 بجے (سونے سےپہلے)
نمبر 2 چکوترے کا جوس ایک چھوٹا گلاس
نمبر3 روغن زيتون 4 ٹیبل سپون پہلی دفعہ (روزانہ ایک چمچ کم کرتے جائيں)
نتیجہ : انشااللہ پتھری پہلے ہی دن اپنے انجام کو پہنچ جائے  گی
نوٹ : اگر مریض نازک مزاج ہے تو سالٹ ذرا کم دے دیں ایک چمچ
نوٹ : پتے کی نالی زائد گوشت کی وجہ سے بند ہو گئ ہوتو پھر سرجری کروانی پڑے گی

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

پتھری کا علاج

پتھری کا علاج
پتہ میں پتھری اکثر لوگوں کو ہو جاتی ہے لیکن ہر شخص کو ایسی کوئی تکلیف نہیں ہوتی جس سے اسکی موجود گی کا شبہ یا اندازہ ہو سکے کیونکہ علامات کے بغیر دنیا میں کافی لوگ اسکا شکار ہوتے ہیں۔ اسباب جدید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جسم میں داخل ہونے کے بعد چکنائیوں اور خاص طور پر حیوانی ذریعہ سے حاصل ہونے والی چیزوں میں کولیسٹرول زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ پانی میں حل نہیں ہوتی لیکن صفرا میں شامل ہو جاتی ہے جگر جب صفرا بناتا ہے تو اس میں کولیسٹرول کا ایک حصہ بھی موجود ہوتا ہے جو مرکب کی شکل میں پتہ میں ذخیرہ ہوتا ہے لیکن جگر کی بعض بیماریوں میں صفرا کی پیدائش کا عمل غلط ہو جاتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جگر نے ابتداءہی میں کولیسٹرول کی اتنی زیادہ مقدار پیدا کر دی ہے کہ اسے مرکب میں حل رکھنا ممکن نہ ہو سکا یا مرکب کے دوسرے اجزاءناقص ہونے کی وجہ سے اسے حل پذیر نہ رکھ سکے لیکن پتھری بنانے میں پتہ کا اپنا کردار بھی اہم ہے اگر وہ تندرست ہو تو عام حالات میں وہ پتھری بننے نہیں دیتا۔ پتہ میں اگر کسی وجہ سے سوزش ہو جائے تو پھر سوزش والے مقام پر کولیسٹرول جمنا شروع ہو جاتا ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ سوزش یعنی التہاب مرارہ کے 90 فیصد مریضوں کو صرف سوزش نہیں ہوتی بلکہ اس کے ساتھ پتہ میں پتھریاں بھی ہوتی ہیں۔ تشخیص پتھریوں میں اگر کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو تو ایکسرے میں نظر آجاتی ہیں ورنہ ان کی تشخیص کا بہترین طریقہ الٹرا ساﺅنڈ ہے جس کی مدد سے نہ صرف پتھریوں کا پتہ چل سکتا ہے بلکہ ان کا صحیح سائز بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔ علامات اکثر مریضوں کو پتہ میں پتھریوں کے باوجود کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور پتھریوں کی موجودگی کا پتہ اتفاقاً چلتا ہے اس لئے زیادہ تر علامات پتھری کی وجہ سے نہیں بلکہ ان سے ہونے والے مسائل سے ہوتی ہیں۔ جیسے کہ (1) نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے پتہ میں سوزش (2) نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے لبلبہ میں سوزش (3) بڑی عمر کے مریضوں میں پتہ میں کینسر ہو جاتا ہے۔ (4) پتہ اور چھوٹی آنت کے درمیان ایک سوراخ بن کر صفرا کے اخراج کا براہ راست غلط راستہ بن جاتا ہے جس میں بھی کوئی پتھر پھنس کر رکاوٹ یا پھر یرقان اور پیٹ کے اندر دوسرے خطرات اور حوادث کا باعث ہو سکتا ہے۔ علاج طب جدید میں اس حصہ جسم کی کسی بھی بیماری کا شافی علاج موجود نہیں۔ شدید سوزش کے دوران قے، بدہضمی اور معدہ کی سوزش ‘بخار اوردرد کا علامات کے مطابق علاج کیا جاتا ہے جبکہ پتھری اور مزمن سوزش کیلئے درد دور کرنے والی ادویہ کے علاوہ اور کوئی حل موجود نہیں۔ پتہ کی ہر بیماری کا علاج آپریشن ہے جن لوگوں کا پتہ نکالا جا چکا ہے وہ عمر بھر بدہضمی کا شکار رہتے ہیں، وہ چکنائیاں ہضم نہیں کر سکتے۔ پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرحمت کی ہوئی ادویات میں انجیر پتہ کی بیماریوں کے علاج میں بہت اہمیت رکھتی ہے نہار منہ کھانے سے خون کی نالیوں میں اور پتہ کی نالیوں سے پتھریاں اور سدے نکالتی ہے۔ انجیر پتہ کی سوزش اور پتھری کے خلاف سب سے بڑی پیش بندی ہے۔ اسے کھانے سے چکنائیوں کے ہضم کرنے میں کوئی مشکل نہ ہو گی اور نہ ہی کولیسٹرول کی کوئی مقدار جسم میں جاکر خون کی نالیوں میں جم کر دل کے دورے کا باعث بنے گی اور نہ یہ جگر سے نکل کر پتھریاں بنائے گی۔ اطباءقدیم میں سے ابن السیطار اور اکبر ارذانی نے پتے کی پتھری کو توڑنے کے لئے انجیر تجویز کی ہے ان کا یہ نسخہ مرض کی ماہیت کے مطابق درست اور تجربات سے ہمیشہ مفید پایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ کے جملہ امراض کے لئے جو کا دلیہ جس میں دودھ اور شہد ملایا گیا ہو‘ تجویز فرمایا ہے یہ پیٹ کی سوزش کیلئے انتہائی مفید ہے چونکہ اس میں چکنائی نہیں ہوتی اس لئے اسے ہر کیفیت میں ‘خاص طور پر ان مریضوں میں جن کو معدہ میں جلن کی وجہ سے قے ہوتی ہے فائدہ دیتا ہے  جو کا دلیہ پیشاب آور ہے پتہ کے مریضوں کے لئے یہ دلیہ از حد مفید ہے یہ خون کی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔پتہ کی بیماریوں کو پیدا کرنے میں چکنائیوں کا بڑا عمل دخل ہے، بیمار ہونے کے بعد مریض کی غذا میں چکنائی کی موجودگی اس کی بیماری میں اضافہ کا باعث ہوتی ہے۔ایسے حالات میں کوئی ایسی چیز جو بذات خود چکنائی ہو ‘اس سے بیماری میں اضافہ کا امکان موجود رہتا ہے۔ اس بنیادی اصول کی صداقت کے باوجود اطباءقدیم نے زیتون کا تیل استعمال کیا ہے۔ حکیم نجم الغنی خان اس کے بہت معترف تھے زیتون کا تیل پتہ کو سکیڑ کر اس کے صفرا کو باہر نکال دیتا ہے اس عمل میں کئی چھوٹی پتھریاں باہر نکل جاتی ہیں ماہرین طب پتہ سے پتھری نکالنے کے لئے زیادہ مقدار میں زیتون کا تیل پلانے کا مشورہ دیتے ہیں تقریباً 9اونس زیتون کا تیل مریض کو پلایا جائے تو پتھریاں نکل جاتی ہیں  زیتون کا تیل ایک ایسی مفید چکنائی ہے جو دوسری چکنائیوں کو بھی ہضم کرتی ہے اطبائے قدیم نے پتہ کے سدے دور کرنے کے لئے سرکہ کو بہت مفید قرار دیا ہے۔ بو علی سینا کے ایک نسخہ کے مطابق انجیر کو سرکہ میں بھگو کر کھلایا جائے تو پتے کے مسائل جلد حل ہو جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلونجی کو ہر بیماری میں شفاءکا مظہر بتلایا ہے اطباءاسے پتے کی پتھری نکالنے والی قرار دیتے ہیں صبح نہار منہ شہد کے شربت کے ساتھ کلونجی 3گرام کھانا پتہ کی بیماریوں میں انتہائی مفید وموثر ہے کیونکہ طب جدید میں پتہ کی بیماریوں کا آپریشن کے علاوہ اور کوئی علاج نہیں ہے اس لئے بیماری کے علاج میں طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھرپور استفادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

اعلی نسخوں پر مشتمل بہترین کتاب ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے

اعلی نسخوں پرمشتمل بہترین کتاب
ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

BOOK IN URDU

بیاسی(82) صفحات پر مشتمل کتاب
حکیم محمد عرفان
الشفاء نیچرل ہربل فارما لاہور پاکستان

کتاب پڑھنےکیلئے

نیچے پیج نمبر ہیں

4 Comments آتشک ،جذام، کوڑھ کا، دیسی علاج, آتشک-کا،-دیسی-علاج, آنکھو ں کے ڈارک سرکل، سیاہ حلقے، ختم کرنے کا دیسی علاج, آنکھوں ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, اطلاع عام، الشفاء نیچرل ہربل لیبارٹریز، کے ممبران،وزٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے, اعصاب اور پٹھوں، کے امراض، کیلیے، مختلف، دیسی نسخہ جات, الشفاء شاہی نسخہ، مکمل کورس, اٹھرا کا، دیسی علاج, اچانک،ہوجانے،والے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بادام کا شربت،خود بنائیں, بالوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بخار،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, برص، پھلہری، کیلئے جڑی بوٹیوں، سے دیسی علاج, بلڈ پریشر ہائی، اور بلڈ پریشر لو، کا دیسی علاج, بواسیر خونی, و بادی کے, نسخہ جات, بواسیر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بچوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچھوکے کاٹنے کا، دیسی علاج, بھگندر، ناسور، کا دیسی علاج, تلی کے امراض کیلئے، دیسی نسخہ جات, تھلیسمیا کیا ہے، اور اسکا روحانی علاج, جب بیمار ہو جاو تو حکیم، ڈاکڑ، کے پاس جانے سے پہلے یہ وڈیو لازمی دیکھیں, یہاں پر کلک کریں, جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جڑی بوٹیاں، Herbs, جڑی بوٹیوں کا استعمال، اور فوائد, جڑی بوٹیوں کے قہوہ جات، سے ہر مرض کا, دیسی علاج, جگر کے حقیقی افعال، بہت ہی زبردست معلومات, جگر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, حکماء، کیلئے نسخہ جات, خارش کا، دیسی علاج, خبردار ؟ چند مریضوں کیلئے ضروری معلومات, خواتین سے متعلقہ, خواتین عورتوں، کے پانجھ پن، کا دیسی ہربل، علاج, خواتین کی خوبصورتی، کیلئے دیسی نسخہ جات, خواتین کے حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز، کے مسائل دیسی علاج, خون،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دانتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, درد شقیقہ، آدھے سر کے درد کا، دیسی علاج, دردیں، تمام جسمانی دردوں کا، دیسی علاج, دست، پیچش، لوز موشن، جلاب کا، دیسی علاج, دل،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دماغ ، کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دمہ خشک، دمہ بلغمی، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, زخم، ہر قسم کے زخموں کا، دیسی علاج, سر سام کا، دیسی علاج, سر کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, سنیاسی، نسخہ جات, سوزاک کا، دیسی علاج, سوزش، ورم، تمام جسمانی سوزشوں، ورموں کا، دیسی علاج, سینہ،اور پھیپھڑے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, شوگر، ذیا بیطس کا علاج، شوگر کنٹرول، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, عرق النساء کا، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، مالش، دیسی علاج, عطائی حکیموں، جعلی حکیموں، سے بچ کر رہیں, عورتوں میں، دودھ کی کمی کا، دیسی علاج, عورتوں کی بریسٹ، نسوانی حسن، پستان، چھاتیاں، سائز بڑھانے کیلئے دیسی علاج, عورتوں کے لیکوریا، کیلئے مختلف،دیسی نسخہ جات, عورتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, فالج مرض، کیلئے دیسی علاج, فالج، لقوہ، کا دیسی علاج, فنگس، انفیکشن کا، دیسی علاج, قبض دور، کرنے کیلئے مختلف، دیسی علاج, قد بڑھانے کیلئے، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مثانہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مثانے کی بتھریاں، نکالنے کا دیسی علاج, مربہ جات، کا استعمال اور فوائد, مردانہ طاقت کیلئے، اہم غذائیں, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مروں ، اور عورتوں کیلئے، جنسی تعلیم معلومات, مرگی کے دورہ کا، دیسی علاج, مشت زنی، ہاتھ رسی، ماسٹر بیشن کا، دیسی علاج, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مقّعد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ملیریا بخار، کیلئے، دیسی علاج, منشیات کے خطرناک اثرات، اور نقصانات, موٹاپا ختم کرنے کیلئے، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, موٹاپے کا، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, میوہ جات، ڈرائی فروٹ کے، فوائد, ناتوانی، نامردی، ضُعف، عنانت, نزلہ زکام، کی حقیقت اور اس کا دیسی علاج, ٹانسلز، گلے کے غدود، کیلئے دیسی علاج, ٹی بی، مرض کیلئے دیسی علاج, پتہ کی پتھری کا، دیسی علاج علاج, پسلیوں کے درد اور امراض کیلئے، دیسی علاج, پسلیوں کے نیچے کا درد ذات الجنب، دیسی علاج, پٹھوں کا درد، اورپٹھوں کا کھنچاؤ، دیسی علاج, پھوڑے پھنسیوں کا، دیسی علاج, پیشاب کے امراض کیلئے، دیسی علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج, پیٹ کے کیڑ وں کا، دیسی علاج, چنبل، داد، کا دیسی علاج, چھپاکی کا، دیسی علاج, چہرے سے مرض کی تشخیص ہو سکتی ہے, چہرے کے دانے، کیل مہاسے اور چھائیوں، کا دیسی علاج, کان،اور ناک،کے ،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, کشتہ جات، ہربل، دیسی ہرمرض کےعلاج کیلئے, کمر درد کیلئے، جڑی بو ٹیوں سے، دیسی علاج, کمزوری، عام جسمانی کمزوری کا، دیسی علاج, کولیسٹرول، کا دیسی علاج, کھانسی کے امراض، جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, کیرا، نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی، سانس کی تنگی، دیسی علاج, کینسر، سرطان، کا دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, گردہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, گردے کی پتھریوں، کو نکالنے کا دیسی علاج, گلٹیاں، تمام جسمانی گِلٹیوں کا، دیسی علاج, گلے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ہر قسم کے زہریلے جانور کے کاٹنے کا، دیسی علاج, ہرنیاں کا، بہترین دیسی علاج, ہڈیوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, یرقان، ہیپا ٹائٹس کا، دیسی علاج, یورک ایسڈ کا، دیسی علاج , , , , , , , , , , ,

پتے کی پتھری وجوہات

پتے کی پتھری وجوہات

پتے کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ اس بارے میں اس وقت متوجہ ہوتے ہیں جب پتے میں پتھریوں کی وجہ سے درد ایک روگ کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ جن لوگوں کو پتے میں پتھریاں ہوتی ہیں ان کو شروع میں اس بارے میں علم ہی نہیں ہوتا، کیونکہ یہ پتھریاں کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرتیں۔ جب کوئی پتھر پتے سے چھوٹی آنت میں رک جاتا ہے تو سخت درد ہوتا ہے جو ایک گھنٹہ سے چھ سات گھنٹے تک چلتا ہے۔ اس وقت مریض متوجہ ہو کر معائنہ کراتا ہے تو علم ہوتا ہے کہ اس کا سبب پتے میں پتھریاں ہیں۔
پتے کی پتھری وجوہات

پتے میں پتھریوں کا مرض مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ بیس سے ساٹھ سال تک کی عمر میں خواتین میں یہ مرض زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد کی عمر میں عورتوں کی تعداد مردوں کے برابر ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ عورتوں میں زنانہ ہارمون ایسٹروجن ہے جس کے باعث ان کے صفراءمیں کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی کی گولیاں، موٹاپا اور زیادہ چکنائی والی اشیاءکا بکثرت استعمال اور ریشہ ( فائبر ) کی کمی بھی شامل ہے۔

 ( Gall Bledders )

پتہ جسے کہتے ہیں  ناشپاتی کی شکل میں چھوٹی سی تھیلی ہے۔ جو جسم انسانی میں جگر کے پیچھے واقع ہے اسے جگر کا حصہ بھی کہا جاتا ہے۔ جس میں صفرا ( Bile ) بھرا رہتا ہے۔ صفرا کی فالتو مقدار پتے میں جمع رہتی ہے۔ صفرا ایک تیزابی مادہ ہے جسے جگر بناتا ہے۔ یہ ایک نالی کے ذریعے آنتوں پر گرتا ہے اور چکنائیوں ( روغنی مادوں ) کو توڑ کر چھوٹے چھوٹے ننھے ذروں میں بدل کر ہاضم بناتا ہے۔ اس کے علاوہ چکنائی کی دو تہیں جو معدہ میں پروٹین پر چڑھ جاتی ہیں انہیں ہٹا دیتا ہے اور نظام ہضم کو تقویت بخشتا ہے۔ اگر صفرا کم خارج ہو اور غذا میں چکنائی زیادہ ہو تو وہ ہضم نہیں ہوتی۔ کیونکہ چکنائی ( روغنی مادے ) ٹوٹ کر باریک نہیں ہوتی۔ غیر ہضم شدہ اجزاءآنتوں میں جراثیم پیدا کر کے بدہضمی کا سبب بنتے ہیں۔ ان حالات میں صفرا کے تیزابی مادے زیادہ ہو جاتے ہیں تو کولیسٹرول و کیلشیم زیادہ ہو کر ان کے ذرات پتھری کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ جو سرسوں کے دانے سے لے کر گاف کے گیند جتنے ہوتے ہیں۔

پتے کی پتھریاں عموما زیادہ تر کولیسٹرول سے ہی بنتی ہیں۔ یہ پتھر پتے کے اندر ہوتے ہیں یا ان نالیوں میں جو پتے اور جگر کو چھوٹی آنتوں سے ملاتی ہیں۔ اگر پتھریاں چھوٹی ہوں تو ایکسرے میں نہیں آتیں البتہ الٹرا ساؤنڈ میں پتہ چل جاتا ہے۔ یہ مقدار ایک سے لے کر پچاس تک بھی ہو سکتی ہے۔ چھوٹی پتھری نقصان نہیں دیتی مگر جب یہ مقدار اور حجم میں بڑھ جائیں تو تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ جن میں پتہ کا ورم شامل ہے جب یہ بڑھ جائے تو شدید درد بھی ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے مقام پر درد ہو اور ساتھ بخار بھی ہو جائے تو دیکھا گیا ہے کہ یہ عموماً پتہ کا درد کہلاتا ہے جو قے اور متلی کے ساتھ ہوتا ہے۔ یہ درد پتہ میں پتھری پر دلالت کرتا ہے جو کہ ریت کے ذروں کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے اور بڑی بھی۔ کبھی کبھی پتھری پتے کے منہ میں پھنس جانے سے ورم کی وجہ سے درد ہوتا ہے۔
احتیاطی تدابیر : پتے کی پتھریاں ادویہ سے خارج نہیں ہوتیں کیونکہ پتے کی نالی بہت باریک ہوتی ہے۔ اس میں لچک بھی ہوتی ہے۔ درد کی شدت میں پودینہ، الائچی خورد، سبز چائے کا قہوہ بنا کر بغیر چینی ملائے دو دو چمچے تھوڑے تھوڑے سے وقفے سے پلائیں اس سے ریاح خارج ہو کر درد ختم ہو جاتا ہے۔ معدہ اور آنتوں کے تناؤ میں کمی آ جائے گی۔ درد کے مقام پر مالش ہر گز نہ کریں۔ اس سے درد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پتھریاں نکلنے کی کوئی صورت نہیں ہوتی اس لیے اگر تکلیف بڑھ جائے یعنی درد ہو تو پھر عمل جراحی کروا لینا مناسب ہے۔ پتہ نکوالنے سے انسانی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ البتہ طرز زندگی متاثر ہو سکتا ہے۔

پتے کی پتھریوں سے محفوظ رہنے کے لیے چکنائیوں کا استعمال کم کیا جائے۔ غذائی ریشہ سالم اناج پھلوں اور سبزیوں کی صورت زیادہ استعمال کریں۔ پروٹین ( گوشت ) روزانہ ڈیڑھ دو چھٹانک سے زیادہ نہ لیں۔ وزن کو کنٹرول رکھیں۔ ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں۔ کولیسٹرول والی غذائیں کم کھائیں۔ اس طرح بلڈ پریشر کے بڑھنے اور امراض قلب سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کا غذا میں اضافہ کریں۔ ڈبل روٹی، آلو اور چاول سے پرہیز رکھا جائے۔ کھانے کے درمیان پانچ چھ گھنٹے سے زیادہ وقفہ نہ رکھیں۔ حیاتین بھی کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ہے۔ دودھ، مکھن، کیلا اور انڈے کا استعمال کم رکھیں۔ سبزیاں اور پھل زیادہ مفید ہیں۔ ذہنی سکون کا بھی خیال رکھیں۔ اپنے طور پر ٹوٹکے وغیرہ نہ کریں۔ اور عمل جراحی کی صورت میں کسی ماہر مستند سرجن سے رجوع کریں۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal