Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

 Hibiscus rose –  گڑھل کے پھول کے فوائد
گڑھل کے پھول  ہمارے ملک کے باغوں کی رونق دوبالا کرنے کے علاوہ اپنے شفائی اثرات سے دل کی اُجڑی ہوئی بستی کو آباد کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔ یونانی حکیموں نے صدیوں سے دل کی تفریح کے لیے باغوں میں اس کی قلمیں لگانے کا رواج دیا۔ ہمارے ملک کے طول و عرض میں شاید ہی کوئی سرکاری یا نیم سرکاری ایسا باغ ہو جہاں گُڑھل کا پودا موجود نہ ہو، عموماً عوام ہر جگہ اپنی کوٹھیوں اور باغوں میں اس صحت بخش پودے کو لگوایا ہوا ہے۔ سفید پھول والا کمیاب اور خونی رنگ کا لال سُرخ انار کے پھول سے بڑا کُھلے مُنہ والا عام مِلتا ہے۔ ایک جدید قسم بند مُنہ والا بھی اب عوام کوٹھیوں اور مکانوں میں لگوانے لگے ہیں۔ طبی فوائد کے لحاظ سے کُھلے منہ والی قدیم قسم ہی مفید ہے، اس کا مزاج گرمی اور سردی میں معتدل اور تر رطوبات کا خزانہ ہے۔ اس میں گوشت بنانے والے نشاستہ دار، آبی اور چربیلے اجزاء کے علاوہ، فولاد، فاسفورس، کیلشیم، پوٹاشیم اور وٹامنز اے، بی کے ساتھ وٹامن ڈی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے پچیس پھول کھانے سے دو درمیانی روٹیوں کے برابر غذائیت حاصل ہوتی ہے۔ اس میں شامل شکری اجزاء گلوکوزڈی سے کہیں زیادہ غذائیت اور توانائی اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔
فوائد و استعمال : پیاس کے غلبہ سے جب طبعیت نڈھال ہو رہی ہو تو اس کے آٹھ دس تازہ پھول کھانے سے پیاس دُور اور بدن میں توانائی محسوس ہونے لگتی ہے۔
اس کے تازہ پھول اکٹھے کر کے دو چند کھانڈ کے ساتھ زوردار ہاتھوں سے خوب مل کر شیشے یا روغنی مٹی کے جار میں ڈال کر مُنہ بند کر کے ایک ہفتہ دھوپ میں رکھنے سے عمدہ گلقند تیار ہو جاتا ہے۔ یہ گلقند پندرہ گرام تا پچاس گرام تک صبح و شام دودھ یا شربت انار کے ساتھ استعمال کرنا خون کی تیزابیت کو دُور کر دیتا ہے۔ دل میں تازگی اور جلے ہوئے خون کے سوداوی بُخارات سے بدن کو پاک کرتا ہے۔ اس کے چند روز استعمال سے قبض دُور اور خون کا دباؤ کم ہو جاتا ہے۔
اس کے پتّے خشک کر کے کوٹ پیس کر برابر وزن کھانڈ مِلا کر روزآنہ چھ گرام سے بارہ گرام تک پھانکنے اور اس کے ساتھ کوئی دماغی ٹانک چند روز استعمال کرنے سے بدنی تھکان دُور اور گرہستی زندگی خوش گوار ہو جاتی ہے۔
جب پیشاب کی نالی میں خراش اور زخم ہو کر پیشاب کے ساتھ پیپ آنے لگے یا سوزاک ہو جائے تو ابتدا میں پہلے دن ایک گُڑھل کا پھول ایک بتاشے کے ساتھ توڑ پھوڑ کر صبح ناشتے کے ساتھ دہی کی لسّی یا گنّے کا رس ایک گلاس۔ دوسرے دن دو پھول اور دو بتاشے اس طرح پانچ پھولوں کے بعد چھٹے روز سے ایک ایک پھول اور بتاشہ کو کرتے جائیں تو دس دن میں اللہ کا ہو جاتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Leave a Reply