Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

تلی کا بڑھنا، دیسی علاج

تلی کا بڑھنا، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : اونٹنی کا دودھ تلی بڑھنے کا مریض اگر روزانہ تین گلاس پیئے تو تلی اپنی جگہ پر واپس اجاتی ہے اور تلی کے بڑھنے کا عمل رک جاتا ہے خدا کے فضل سے مرض میں افاقہ ہو گا ۔
نوٹ ؟ اس نسخہ کا ستعمال تین ماہ تک کرنا چاہیے

پیلا یرقان، یرقان زرد کا، دیسی علاج

پیلا یرقان، یرقان زرد کا، دیسی علاج
نسخہ الشفاء  : کاسنی کے پتوں کا پانی 50 گرام، ،مولی کے سبز پتوں کا پانی 50گرام، ملا کراسے آگ پر ایک اُبالا دیں لیں پکا لیں پھر اسے کپڑے میں چھان کر کسی شیشے کی بوتل میں رکھ لیں اور مریض کو صبح نہار منہ 10 یوم تک پلائیں ان شاء اللہ مکمل صحت یاب ہو جائے گا جگر کی کمزوری اور پیلا یرقان آنکھوں کی ذردی کو مکمل طور پر درست کرتا ہے یہ نسخہ
نوٹ؟ یہ ایک خوراک ہے اسی مقدار میں روزانہ تازہ ہی بنا کر استعمال کریں

یرقان، کیلئے دیسی علاج

یرقان، کیلئے دیسی علاج
نسخہ الشفاء : ( پیپل کے پتے5 عدد ) (لسوڑے کے پتے 5 عدد ) دو گلاس پانی میں پانی میں سردائی کی طرح گھوٹ کراورتھوڑا سا نمک ملا کر صبح نہار منہ 15 یوم تک استعمال  کریں یرقان،زرد ،اور، آنکھوں کے پیلا پن کے کے لئے سو فیصد مکمل علاج ہے

پیچس، دست روکنے کے لیے، دیسی علاج

phitkari-potassium-alum-crystalپیچس، دست روکنے کے لیے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : پھٹکڑی کھل کی ہوئی پاؤڈر پھٹکڑی کو توے پر ڈالکر کھل کر لیں آدھا چائے والا چمچ اگر ذیادہ شدید ہوں تو ایک چائے والا چمچ ایک گلاس دودھ میں ملا کر حسب ذائقہ چینی بھی ملاکر پلائیں خدا کی مہربانی سےفوری پیچس و دست روک جائیں گے
پرہیز ۔ گرم اشیاء مثلا گوشت سرخ مرچ وغیرہ سے
خوراک ۔ دہی چاول وغیرہ دیں

ہیضہ کیلئے، دیسی علاج

ہیضہ کیلئے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : کافور1 گرام لے کر اسمیں 4 چمچ گرم گرم پانی ملا دیں حل ہوجانے پر جب کبھی ہیضہ کی وبا علاقے میں پھوٹ نکلے تو گھر والوں کو اس 10 قطرے  پانی میں ملا کرپلانا شروع کر دیں دن میں چار مرتبہ۔اگر خدانخواستہ کسی پر ہیضہ کا حملہ ہو بھی گیا ہو تو اس کا استعمال بہت مفید مند ہو گا 
ہیضہ ختم گولیاں
نسخہ الشفاء : آک کی جڑ کا چھلکا10گرام مرچ سیاہ 10گرام دونوں کو باریک پیس کرادرک کے 10گرام پانی میں دو تین گھنٹے تک متواتر کھرل کریں اور پھرثابت مسور کے دانے کی جتنی گولیاں بنا لیں
ترکیب استعمال : ایک گولی مریض کو آدھے آدھےگھنٹے کے بعد عرق سونف کے ہمراہ دیں یہ دوا ہیضہ کے زہر کو دور کرنے کے لئے بے حد مفید ہے ۔
ہیضہ کا علاج
نسخہ الشفاء : مرچ سرخ 10 گرام ،رائی 10 گرام، پم وزن لے کرالگ الگ سفوف بنا کرملا لیں پھر قدرے پانی ملا کر ثابت مسور کے دانے جتنی گولیا ں بنا لیں اور ایک گولی روزانہ مریض کو دیں ان شاءاللہ  پندرہ منٹ بعد افاقہ ہو گا ۔
علاج ہیضہ کا
نسخہ الشفاء :   لیموں کے بیج حسب ضرورت لیکر خوب بار یک پیس لیں پھر ثابت مسور کے جتبی گولیاں بنا لیں ہمراہ عرق گلاب ایک ایک گھنٹے بعد دیں ہیضہ سے بچنے کی چند ہدایات
نسخہ الشفاء : سب سے پہلے اپنے گناہوں سے توبہ کرو زیادہ وقت نیک کاموں میں صرف کرو جسم ،پوشاک ، اور مکان کو صاف رکھو بیماری کا دل میں خوف نہ آنے دو بلکہ دل کو مضبوط رکھو ہیضہ کے دنوں میں نہ ہی تو پیٹ بھر کر کھانا چائیے اور نہ ہی خالی پیٹ رہنا چائیے ، پر ہیز، تمام دالیں اورحلوا پوری ۔ کچوری ایسی دیر ہاضم غذا اور خراب سبزیاں ہرگزنہیں کھانی چائیے۔

خناق کا، دیسی علاج

amltassخناق کا، دیسی علاج
خناق  کے معنی گلا گھٹنے کے ہیں لیکن اصللاح طب میں شدید ورم کو کہتے ہیں
اسباب
نزلہ زکام بگڑجائے یا کسی خلط کی وجہ سے یہ مرض پیدا ہوتا ہے ہوتا ہےعلامات مریض کوایسا محسوس ہوتا ہے کہ حلق میں کچھ اٹکا ہے ، بعض دفعہ بہت درد محسوس ہوتا ہے بار بار کھانسی آتی ہے اسکا بہترین اور سادہ علاج یہ ہے
نسخہ الشفاء: املتاس پھلی  یہ عام پنسار کی دوکان سے مل جاتی ہے40گرام کو آدھ کلو پانی میں جوش دے کر مریض کوغرغرے کروائیں 15 منٹ تک انشاء اللہ ایک گھنے کے اندر مریض کو آرام آ جائے گا ۔

بہرا پن، کے لیے دیسی علاج

Neem-Oilبہرا پن، کے لیے دیسی علاج
نسخہ الشفاء : نیم کے تخم کا خالص تیل امراض کان کو مفید ہے رات سوتے وقت ایک ایک قطرہ کانوں میں ڈال کر سوئیں چالیس یوم کے استعمال سے پہرا پن دور ہو جائے گا

بہرے پن کا، دیسی علاج

akhبہرے پن کا، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : پودا، آک کے زرد پتے توڑ کر توے پر اچھی طرح گرم کریں اور پتے کو زور سے نچوڑیں گے توکچھ قطرے پتے کا پانی نکل آئے گا یہ نیم گرم پانی کان میں ٹپکائیں ایک دن چھوڑ کر دس دن یہ عمل کریں ابتدائی بہرا پن کے لئے فائدہ مند ہے۔

کان سے پیپ آنا بند، دیسی علاج

acacia flawrکان سے پیپ آنا بند، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : سرسوں کا تیل 50 گرام، میں کیکر کے30 گرام، پھول جلا کر تیل چھان کرشیشی میں رکھ لیں دو سے تین قطرے صبح شام کان میں ڈالٹے رہیں مرض ختم ہونے تک اسی سے انشاء اللہ کان کا درد اور کان سے پیپ آنا بند ہو جائے گی ۔