Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

حلوا اکسیر مسمن بدن

حلوا اکسیر مسمن بدن
اجزاء و ترکیب:چھوہارہ بغیر گٹھلی 300گرام،مغزچلغوزہ،مغزمادام،مغزپستہ،مغزاخروٹ
مغزفندق،ناریل پاؤڈر،ہر ایک 50گرام کالے بھنے ہوے چنوں کا اٹا250گرام،میتھرے25
گرام،کلونجی25گرام،آدھا کلودیسی گھی،آدھاکلوچینی،دودھ دو کلو
چھوہاروں کودودھ میں اس وقت تک پکائیں کہ چھوہارے پھول کر نرم ہو جائیں بعد میں
نکال کر انہیں کونڈے میں ڈال کر خوب گھوٹ لیں پھر اسی میں بقیہ دودھ اور چینی شامل
کرکے نرم آگ پر پکائیں تا کہ دود کا کھویا بن جائے بعد میں گھی کو آگ پر گرم کرکے
اسمیں چنوں کا اٹا ڈالکر ہلکا سا بریاں کرلیں بریاں کرنے کے بعد آگ سے اتار لیںپھر
اس میں تمام میوہ جات نیم کوب کر کےاچھی طرح مکس کر لیں،تیار ہے
مقدار خوراک:30گرام صبح نہا منہ دودھ کیساتھ
فوائد::سو کھا دبلا پتلا کمزور جسم اور تمام جسمانی کمزوری ختم کرتا ہے
جسم کو موٹا تازہ اور مظبوط بناتا ہے جریان کے لیے مفید ہے

مقوی حلوا

مقوی حلوا
گائے کے ایک سیر دودھ کو جو ش دیں ۔ جب ایک تہا ئی دودھ رہ جا ئے تو اس میں چار انڈو ں کی زرد یا ں ڈال کر چمچہ چلائیں ۔ دودھ گاڑھا ہو کر نصف رہ جائے تو اس میں نشا ستہ تیس گرام ، اصلی گھی تین چار چمچے میں بھون کر حلوے میں شامل کریں ۔ اب ڈیڑھ گرام دار چینی ، ثعلب مصری چھ گرام ، پسی ہو ئی شکر بقدر ذائقہ اور عرق گلا ب تین چمچے (کھانے کے ) اور ایک رتی یا چٹکی زعفران ملا کر نیم گرم کھائیں۔ جا ڑوں کے لیے یہ بہترین نا شتہ ہے ۔ اس کے بعد کسی اور نا شتے کی ضرورت نہیں ہو تی ، لیکن اسے ہضم کرنے کے لیے مضبو ط معدے اور اچھی ورزش کی ضرورت بھی ہو گی ۔

انڈے
انڈے ایک بڑی مقوی غذا ہیں ۔ اس مو سم میں انہیں استعمال کر نے سے جسم توانا ہو تاہے ۔ قوتِ شباب میں اضا فے کے لیے نیم بر شت یا ادھ ابلا انڈا بہترین ہو تا ہے ۔ سوتے وقت یا نا شتے میں ایک دوانڈے خو ب پھینٹ کر گرم گرم دودھ شامل کر کے پینا ایک بہترین قوت بخش ناشتا ہو تاہے ۔ زیا دہ مقوی بنا نا ہو تو اس میں شہد ، دس با رہ بادام اور تھوڑی سی زعفران کا اضا فہ کیا جا سکتا ہے ۔ خون میں کو لسٹرول کی کثرت کی صورت میں زیا دہ انڈو ں کا استعمال منا سب نہیں ہو تا۔