Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

حکماء کی نصیحت آموز باتیں

حکماء کی نصیحت آموز باتیں
جو شخص اپنی زندگی کو باقی رکھنا چاہتا ہے اس کیلیے ضروری ہےکہ صبح کے وقت غذا
کرےاورشام کے وقت نہ کھائے اور شکم پُری کی حالت میں غذا نہ کھائے

جو شخص گندگی دھواں اور غبارسے اپنے آپ کو محفوظ رکھے اور بحالت شکم پُری اور
سونےکے وقت غذا نہ کھائے اور معتدل موسم میں فضلات کا تنقیہ کرے تو اسکو مرض
موت کے سواکوئی مرض نہیں ہوسکتا

جب بیماری ہو تو پوری کو شش کیساتھ دوا استعمال کرو اور جب صحت ہو جائے تو دوا بلکل
چھوڑدو

تند رستی کے زمانہ میں پرہیز کرنا مرض کی حالت میں بد پرہیزی کرنے کے برابر ہے اور
بے ضرر دوا کا استعمال ضرورت کے وقت دوا کو چھوڑنے کے مثل ہے

جو عورتوں کے ساتھ کم سوئے اور شام میں کم کھانا کھائے اور باسی غذا کے قریب نہ جائے
وہ تمام بیماریوں سے محفوظ رہے گا
Read More

حکماءکی حکمت آمیز باتیں

حکماءکی حکمت آمیز باتیں
٭دل آزاری بڑی مصیبت ہے۔ (بوعلی سینا)
زندگی میں تین چیزیں سخت ہیں‘ فاقہ کشی‘ ذلت قرض‘ شدت مرض۔ (بو علی سینا)
٭ صحت مند زندگی کا راز کم کھانے‘ کم سونے میں ہے۔
٭طب و حکمت در حقیقت علماءکا شعبہ ہے۔
٭حکمت ایک درخت ہے اور زبان اس کا پھل ہے۔
٭صبح و سویرے گھڑے سے پانی کا استعمال پیٹ کی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
٭لیٹ کر پڑھنا اور بلاوجہ چشمے کا استعمال خود کو اندھا کرنے کا آسان طریقہ ہے۔
٭گرمی کے بخار کا علاج ٹھنڈے پانی سے کیا کرو۔
٭نہایت خوشحالی اور نہایت بد حالی برائی کی طرف لے جاتی ہے۔ (بو علی سینا)