Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص گھونگچی، کونچ، رتی، رتیاں

خواص گھونگچی، کونچ، رتی، رتیاں
Abrus precatorius
دیگرنام : عربی میں عین الدیک، فارسی میں سرخ چشم خروس، بنگالی میں کونچ، سنسکرت میں گنجا، سندھی میں چنوٹھی یا ریتوں، پنجابی میں رتی، انگریز ی اور لاطینی میں ابیرس پریک ٹوری آس، کہتے ہیں
ماہیت : اس کی بیل نمابوٹی نرم و نازک بہت ہی نرم شاخوں والی ہوتی ہے پتے املی کی طرح ایک سے چارانچ لمبے ایک پتے میں آٹھ یا نو سے بیس جوڑے پتیاں ایک دوسرے کے متوازی ہوتی ہیں جو کہ ذائقہ میں قدرے شیر یں پھول سیم کے پھولوں کی طرح اور قدرے بڑے سردی کے موسم میں گچھوں کی شکل میں نیلے یا گلابی رنگ کے لگتے ہیں پھلی لگ بھگ ڈیڈھ دو انچ لمبی اور آدھ انچ چوڑی نوک دار گچھوں میں لگتی ہے۔پھلیوں کے اندر پانچ چھ سرخ کالے یا سفید رنگ کے گول بیج جن کا منہ کالا ہوتاہے اور یہ چمک دار سخت ہوتے ہیں۔جن کو رتی یا گھونکچی کہاجاتاہے یہ پودا پھلی کے پک جانے پر سردیوں میں خشک ہوجاتاہے۔اور موسم برسات میں جڑ سرسبز ہو کرنیا پودا بن جاتاہے
اقسام : تین قسمیں سرخ سفید اور سیاہ
خاص بات : پہلے زمانے سے لے کر آج تک پنساری سنار اور صراف بطور وزن استعمال کرتے ہیں ایک رتی کا وزن تقریباًپونے دو گرین ہوتاہے اور طب کی کتب میں رتی ماشہ اور تولہ کا وزن مستعمل ہے اور آٹھ رتی کا وزن ایک ماشہ کے برابرہوتاہے
مقام پیدائش : پاکستان اورہندوستان کے میدانوں اورہمالیہ کے دامن میں تین سے چار ہزار فٹ کی بلندی تک ۔اس کے علاوہ امریکہ اورجزائر غرب الہند میں ہوتاہے
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : جالی ،محلل،اکال، مہیج
استعمال بیرونی : رتی کو زیادہ تر بیرونی طور پر استعمال کرتے ہیں محلل ہونے کی وجہ سے اورام کیلئے بطور ضمادمستعمل ہے۔جالی ہونے کی وجہ سے بہق برص داد کلف وغیرہ میں اس کا طلاء کیاجاتاہے۔اور آنکھ کا جالا پھولا کو زائل کرنے کیلئے اکتحالاًاستعمال کرتے ہیں۔اکال ہونے کے باعث زخموں کے زائد اور خراب گوشت کو دور کرنے کرنے اور بواسیری مسوں کو زائل کرنے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔ہیجان و تحریک کی وجہ سے مقو ی باہ مقوی اعصاب طلاء میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے پتوں کو کوٹ کر بھجیا بناکر ورموں کو تحلیل کرنے میں فائدہ کرتے ہیں
اس کے پتوں اور بیجوں میں ایک زہریلا جوہر ہوتاہے۔جس کی قلیل مقدار دی جائے تو وہ جسم کو زہر سے محفو ظ کردیتی ہے۔ آیوودیدک میں گنج کیلئے خصوصی طورپر تیل بناکر گلقند بناکر لگایاجاتاہے
استعمال اندرونی : اس کی جڑ کا شربت کھانسی کے مریضوں کیلئے نافع ہے اندرونی طورپر مقوی اعصاب محا فظ قوت بدن مانع شیخونت ،مقوی باہ اور مغلظ و مولدمنی ہے
فوائد خا ص : مقوی باہ
مضر: گرم مزاج
مصلح : ترنجین کشنیز سبز
بدل : ایک قسم دوسرے کی بدل ہے
مقدارخوراک : سفوف نصف یا ڈیڈھ رتی دودھ میں جوش دیکر

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More