Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

بہترین لاجواب دانتوں کا منجن


بہترین لاجواب دانتوں کا منجن
بانس کے پتے حسب ضرورت لیکر سایہ میں خشک کرکے جلالیں اور راکھ کسی ڈبیہ میں محفوظ کرلیں دانتوں کیلئے بہترین منجن تیار ہے۔
2 بانس کے پتے ایک تولہ لے کر آدھا لیٹر پانی میں ابال لیں یہاں تک کہ پانی پک کر آدھا رہ جائے۔ نیم گرم پانی ہونے پر پانی کو چھان کر اس پانی سے کلیاں کریں۔ دانت کے درد میں افاقہ ہوگا دن میں دو مرتبہ ایسا کریں۔

دانتوں کے امراض

دانت خداوند کریم کی عطا کردہ بیش بہا نعمت ہیں مگر افسوس کہ ہماری لا پرواہی کے باعث یہ عظیم نعمت وقت سے پہلے چھن جاتی ہے۔ کیکر کے کوئلے کو خوب باریک پیس لیں‘ اس میں تھوڑا سا خوردنی نمک ملا لیں لیجئے، منجن تیار ہے۔ صبح وشام انگلی سے منجن لگائیں۔ دانتوں کوموتیوں کی طرح چمکا دے گا۔نسخہ نمبر2۔کیکر کا کوئلہ ایک تولہ‘ پھٹکڑی خام ایک تولہ‘ گیرو ایک تولہ‘ سنگجراحت ایک تولہ‘ عقر قرحا ایک تولہ‘ گل انار ایک تولہ اور نمک حسب ذائقہ تمام اجزاءکو کوٹ کر پیس لیں بس منجن تیار ہے۔ بوقت ضرورت دانتوں پر ملیں اور کم از کم آدھا گھنٹہ تک کلی نہ کریں۔ دانت کا ہر قسم کا درد‘ دانتوںکا ہلنا‘ خون آنا‘ مسوڑھوں کا پھولنا کیلئے انتہائی اکسیر ہے