Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص سونا، طلاء، ذہب، گولڈ

خواص سونا، طلاء، ذہب، گولڈ
Gold
سونا کو انگریزی میں گولڈ عربی میں ذہب اور لاطینی زبان میں اورم کہا جاتا ہے۔اس کا رنگ شوخ سنہری ہوتا ہے یہ ایک ملائم قسم کی دہات ہے یہ زمین سے دیگر دہاتوں کے ساتھ ملاہوا ذرات کی صورت میں پایا جاتا ہے جسے بعد ازاں ریفائنری میں دیگر دہاتوں سے جدا کیا جاتا ہے یہ ایک ایسی نفیس قسم کی دہات ہے جس پہ موسمی اثرا ت اثر انداز نہیں ہوتے اس پر عام تیزابات اور الکلی اثرانداز نہیں ہوتے اس کوپانی کی صورت میں تحلیل کرنے کے لئے ایکواریجیا کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ دو مختلف، نائٹرک ایسڈ، شورے کا تیزاب، ہائیڈرکلورک،نمک کا تیزاب، تیزابوں کا مرکب ہوتا ہے یہ باقی سب دھاتوں کے ساتھ مکس بھی ہوسکتا ہے اور بعد ازاں ان کو جداجدا کرنا بھی ممکن ہے سونا اور دیگر دھاتوں کے مرکب کو اگر تیز آگ میں پگھلایا جائے توآہستہ آہستہ سونے کے علاوہ دیگر تمام دھاتیں جل جاتیں ہیں
اس کا ایٹمی وزن 196.97 ہے اور اس کا ایٹمی نمبر79 ہے سونا اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ علم تاریخ کیوں کہ قرآن میں اور دیگر مذہبی اور تاریخی کتابوں میں اس کا ذکر ملتا ہے دنیا کہ مختلف علاقوں میں آثار قدیمہ سے بھی اس کی موجودگی کے شواہد ملتے ہیں اور ہر دور میں اس کی اہمیت مسلم رہی ہے۔سونا دنیا کے کئی ممالک میں پایا جاتا ہے جن میں اکثریت مسلم ممالک کی ہی ہے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تیل اور تانبہ کے علاوہ سونے کے بھی وسیع ذخائر ہیں تاہم ابھی تک اس کو نکالنے کا باقاعدہ آغاز نہیں کیا گیا سونے میں موجود چاندی کو الگ کرنے کو انگریزی میں
gold parting
کہتے ہیں انسان نے سونے میں سے چاندی الگ کرنےکا فن لگ بھگ 2,600 سال پہلے لیڈیا (ترکی) میں دریافت کرلیا تھا اور سونے کے سکے بنانے شروع کیئے
سونا 1064ڈگری سنٹی گریڈ پر پگھلتا ہے جب سونے کو پگھلایا جاتا ہے تو اس میں موجود بہت ساری دھاتیں جیسے زنک اور قلعی وغیرہ ہوا کی آکسیجن سے مل کر آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جو اوپر تیرنے لگتا ہے اور بآسانی الگ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اتنی سخت حرارت پر بھی سونا آکسائیڈ بناتا ہے، نہ ہی چاندی۔ یعنی سونے کو جلانے سے کئی دوسری کثافتیں تو الگ ہو جاتی ہیں، مگر چاندی الگ نہیں ہوتی۔ کُپی کے طریقے
Cupellation
سے سیسہ بھی الگ کیا جا سکتاہے، مگر چاندی پھر بھی الگ نہیں ہوتی
سونا پانی سے19.32 گنا بھاری ہوتا ہے یعنی کہ اس کی سپیسیفک گریوٹی 19.32 ہے۔ سونا 1065 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر پگھلتا ہے یعنی کہ اس کا میلٹنگ پوائنٹ 1065 سینٹی گریڈ ہے۔ سونا 2600 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ابلنے لگتا ہے یعنی کہ اس کا بوائلنگ پوائنٹ 2600سینٹی گریڈ ہے
اسی سونے کو پلاٹینیم کے ساتھ ایک مخصوص مقدار میں ملا کر سفید سونا یا وائٹ گولڈ کا نام دیا جاتا ہے دنیا کے کچھ ممالک میں وائٹ گولڈ کے زیورات کا رواج ہے
سونا کو زیورات کے علاوہ طب،ایلوپیتھک اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں دوائیوں کے طور پہ استعمال میں لایا جاتا ہے دور جدید میں اس کا استعمال الیکٹرونکس کے پرزہ جات کی تیاری میں بھی کیا جاتا ہے جیسے موبائل، گھڑیوں اور کمپیوٹر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔زمانہ قدیم میں اس کے برتن،آرائشی سامان،بادشاہوں کے تخت،اسلحہ کے اوپر نقش نگار،مورتیوں اور بت وغیرہ بنانے کے آثار ملتے ہیں ماضی بعید اور قریب میں سکہ اور کرنسی کے طور پہ سونا استعمال کیا جاتا تھا اور دیگر ملکوں سے لین دین میں سونا کا ہی استعمال ہوتا ہے دنیا کی قیمتی دھات ہونے کی وجہ سے آج بھی بینک ممالک اور حکومتیں اپنے اثاثہ میں سونے کی موجودگی کو یقین بناتی ہیں
مصنوعی سونا اور چاندی : سونا اور چاندی دونوں قدرتی دھاتیں ہیں دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ان دونوں دھاتوں کو مصنوعی طریقہ کار یا مزید دھاتوں کی ہیئت کو بدل کر سونا اور چاندی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ان کو کیمیا گر کہا جاتا ہے ایسے لوگ تقریبا ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں اس طبقہ میں سونا کو عموما شمس اور چاندی کو قمر کہا جاتا ہے
نسخہ اکسیر سونا قوت باہ اعصاب کے لیے
کشتہ سونا اکسیری  جو ایک آگ میں تیار ہوتا ہے اور فوائد میں سو آگ والے سے کسی طرح بھی کم نہیں
نسخہ الشفاء : بُرادہ سونا 10 گرام ﮐﻮ کنگھی بوٹی 250 گرام پانی میں کھرل کر کے اسی بوٹیکے پتوں اور کونپلوں کے ایک کلو نغدہ میں رکھ کر گڑھے میں 40 کلو اُپلوں کی آگ دیں سرد ہوبے کے بعد نکال کر سنبھال رکھیں
مقدارخوراک : نصف تا ایک چاول، ایک کلو نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں سات خورا کیں کافی ہیں
فوائد  : قوت باہ، اعصاب اور اعضائے رئیسہ کو نوجوان کر دیتا ہے 
نسخہ کشتہ سونا
صرف مستند طبیب ہی اسے بنانے کے اہل ہیں عام فرد اسے بنانے کی کوشش نہ کریں
نسخہ الشفاء: پارہ مصفیٰ۔ 10 گرام، ورق طلاء 10 گرام،  مروارید۔ 6 گرام، شنگرف 3 گرام
ترکیب تیاری : آب لیموں سے 15 دن کھرل کریں فی دن کم سے کم 6 گھنٹے کھرل کریں پھر چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں اور سکوروں میں گل حکمت کرکے 2من اوپلوں کی آگ دیں کشتہ ہو گا جو اکسیر اعظم ہے یہ کشتہ سال بعد استعمال کروائیں
مقدارخوراک : ایک چاول لبوب کبیر یا کسی اور معجون میں دیں
فوائد : مقوی باہ و اعضاء رئیسہ ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More