Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

رعشہ, کا دیسی علاج CHOREA

رعشہ کا معنی کانپنا ہے چونکہ اس مرض میں مریض کے ہاتھ اور بازو کے عضلات کانپتے ہیں اس لیے اسے رعشہ کہا جاتا ہے
جسم کے ایک جانب یا دونوں جانب کے اختیاری عضلات کی غیر منتظم حرکات ہوتی ہیں ہاتھ اور پاوں کے ساتھ چہرے کے عضلات میں بھی واقع ہوتی ہیں اور سوتے وقت رفع ہو جاتی ہیں اور بعض مریضوں کے دوسرے مختلف عضلات میں بھی حرکت آجاتی ہے اس مرض میں وہ سیلز جن کا کام دماغ میں ڈوپامین بنانا ہوتاہے وہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کے سبب سے دماغ میں ڈوپامین کی کمی ہو جاتی ہے ڈوپامین ان سیلز سے بن کر دوسرے حصے سٹرائیم میں جاتی ہے سٹرائیم کے صحیح کام کرنے کے لیے ڈوپامیں کا صحیح مقدار میں ملنا ضروری ہو تا ہے جب یہ اسے صحیح مقدار میں نہیں مل پاتی تو وہ صحیح کام نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں رعشہ کی علامات شروع ہو جاتی ہیں ….. کیونکہ سٹرائیم کا کام ہے دماغ کے دوسرے حصوں کے تعاون کرکے جسم کی حرکات کو نارمل رکھنا
اسباب
سرد خشک اشیاء کا بکثرت استعمال . سرد آپ و ہوا . کثرت مباشرت . وجع المفاصل . کمی خون. عصبی کمزوری . آنتوں میں کیڑوں کی موجودگی سے بھی یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے . دماغی صدمہ سے بھی یہ مرض ہوسکتا ہے

Read More