Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

کھانسی اور گلے کی خراش دور، بہترین شربت

کھانسی اور گلے کی خراش دور، بہترین شربت
نسخہ الشفاء : ملٹھی100 گرام، ہلدی20 گرام، اجوائن 20گرام، تیزپات50 گرام، شہد خالص200گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کا سفوف بنا کر ایک کلو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی جب پک پک کرآدھا کلو رہ جائے تو اس کو ململ کے کپڑے سے چھان لیں پھراس پانی کو ہلکی آنچ پر رکھ کراس میں 100گرام چینی اور 200گرام شہد ملا کر پانچ منٹ تک پکائیں شربت کھانسی تیار ہے اب اس کو ٹھنڈا ہونے پرکسی شیشےکی بوتل میں محفوظ رکھ لیں
مقدارخوراک : کھانسی اورگلےکی خراش کے لیے ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح ،دوپہر،شام پانچ بجےاوررات میں کھانے کے ایک گھنٹہ پہلے یا ایک گھنٹہ بعد ایک ماہ تک استعمال کریں مزید نزلہ زکام اور ریشے کی وجہ سے سانس میں تنگی اور سینے میں سے سائیں سائیں کی آوازیں آنا اس کے لیے اس شربت کا استعمال اس طرح سے کریں ایک کپ خوب گرم پانی لےکراس اس میں دو بڑے کھانے والے چمچ اچھی طرح حل کرکے چائے کی طرح گرم گرم پیئں دن میں تین بار تین تین گھنٹے کا وقفہ دے کر استعمال کریں
فوائد : گلے کی خراش اورخشک و تر کھانسی نئی ہو یاں پرانی سانس کی تنگی اور نزلہ زکام کیرا اور سر درد ان امراض کا یہ مکمل اور بہترین علاج ہے کبھی کسی ڈاکٹر یاں حکیم کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی آپ آسانی کے ساتھ بنا سکتے ہیں یہ میرا نہایت آزمودہ اور ذاتی ریسرچ شدہ نسخہ ہے

نسخہ،معجون, کھانسی

نسخہ،معجون کھانسی
نسخہ الشفاء، کاکڑاسنگی50گرام، فلفل سفید10گرام،ہلدی10گرام،شہد خالص220گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کا سفوف بنا کراچھی طرح شہد میں ملا لیں،معجون کھانسی
تیارہے:مقدارخوراک:بچوں کےلیےایک انگلی چٹا دیں بڑوں کےلیےآدھا چمچ چائے
والا دن میں تین بار کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی یاں دودھ کیساتھ
فوائد:ہر قسم کی کھانسی اورگلے کی مسلسل خراش کے لیے مجرب ترین نسخہ ہے
ہر قسم کی کھانسی اورگلےکی خراش صرف پانچ دن استعمال کرنے سے مکمل آرام
مل جاتا ہے خواہ کتنا ہی پرانا مرض کیوں نہ ہو

کھانسی کا فوری علاج

کھانسی کا فوری علاج
نسخہ الشفاء:ادرک کا عرق نکال لیں اور اسے شہد میں ملا کر بچے کو دیں کھانسی کا خاتمہ ہوجائے گا۔٭ آٹے کا چھان پانچ تولے لیں اسے پانی میں ڈال کر خوب ابالیں اور حسب منشاءاس میں نمک یا میٹھا شامل کرکے اس پانی کو پئیں‘ کھانسی ختم ہوجائے گی سرد پانی ہرگز استعمال نہ کریں۔٭ ابلے ہوئے انڈے کی زردی لیں اور اسے شہد میں ملا کر کھائیں اس عمل سے سخت سے سخت کھانسی کو بھی شفاءنصیب ہوتی ہے,الشفاء

کھانسی کا علاج

کھانسی کا علاج

دو کپ پانی میں دو کھانے کے چمچے پسی ھوئی ادرک ڈال کر ابال لیں اور گرم گرم پیئیں ۔

یہ پھیپھڑوں میں ھوا کی نالیوں میں تنگی ، دمہ ، کالی کھانسی اور تپ دق میں فائدہ مند ھے

.بلغمی امراض میں ادرک کے تازہ رس میں تھوڑا شہد ملا کر چاٹنے سے سینہ اور گلا بلغم سے صاف ہو جاتا ہے ۔

.اسی مرکب کو گرم پانی میں ملا کر پینے سے بھی نزلہ ، کھانسی، گلے کی خراش اور درد کو آرام ہو جاتا ہے۔

 

پیاز شہد سے کھانسی ختم

نسخہ – ایک یا دو پیاز لے کر آگ پر بھون لیں جب اس کا بیرونی چھلکا جل کر سیاہ ہو جائے ‘ اس بیرونی جلے ہوئے چھلکے کو اتار کر پھینک دیں اور اندرونی حصہ پیاز کو خوب رگڑ کر باریک کر لیں اور اس میں ہم وزن شہد ملا کرایک چمچ صبح و شام مریض کو دیں انشاءاللہ پہلی خوراک میں شفاءہو گی