Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

پیٹ درد، درد شکم، امراض معدہ کیلئے نسخہ جات
الشفاء : پیٹ درد کے ہر مریض کو انشاءاللہ شفاء ملے گی پیٹ درد بہت زبردست علاج ہے اس لیے پیٹ درد کی تشخص بہت ضروری ہوتی ہے پیٹ کے داییں بایں درمیانے اوپر نیچے مخاطب کر کے تشخیص کرسکتے ہیں
 پتہ چل سکتا ہے درد جگر میں ہے، پتے گال بیلیڈر یا تلی میں انتڑیوں کا درد ہے، یا اپینڈیکس کا گردے درد کررہے ہیں، یا اوری بچہ دانی، مثانے کادرد ہے، یا یوٹرس کا ہے، دل کا درد پیٹ میں محسوس ہوتا ہے، پٹھوں کے کھینچاؤ کا درد ہے، یا کسی زہریلی چیز کے ڈنگ کا درد ہے، کوئی پھوڑاپھنسی بن رہا ہے، کہ گانٹھ بن رہی ہے، یا ہرنیا ہے، گا ہے چوٹ سے پیٹ میں درد ہوجاتا ہے ،اس لئے پیٹ درد کے لئے بہت توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، درد کس مقام پر ہے کس عضوء کا ہے، کس طرف سے شروع ہے، اور کس طرف کوجاتا ہے، پیٹ درد میں درد ناف کے ادھر اُدھر ہوتا ہے
درد معدہ, درد شکم, کلیجہ کا درد
اس مرض میں معدہ کے مقام پر درد ہوتا ہے، پیٹ درد ناف کے ادھر اُدھر ہوتا ہے، کچی غذا، نہ ہضم ہونے والی اشیاء و غذا، جلی ہوئی، باسی
اگر معدہ میں درد ہو تو ناف سے اوپر مقام معدہ پر ہوتا ہے، فم معدے کے منہ کا درد دیکھا جاتا ہے، فم معدہ میں ٹھہر ٹھہر کر درد ہوتا ہے، کھانا کھانے کے بعد عموماً ہو جاتا ہے، پیٹ میں نفخ، جی متلانا، ڈکار، کبھی یہ درد خالی معدہ میں ہوا کرتا ہے، زیادہ تمباکو نوشی یا زیادہ چائے کے استعمال سے، نفخ، معدے کے عضلات میں اینٹھن ہو تو اس وقت درد شدید اور نوبتی ہوتا ہے، عام طور پر اکثر عصبی ہوتا ہے، در حقیقت بدہضمی کی ایک علامت ہے، کبھی مروڑ پڑتے ہیں اور درد دورہ کے ساتھ ہوتا ہے، نازک اندام لڑکیوں کو عام طور پر بدہضمی یا قبض کی وجہ سے ہوا کرتا ہے
السر کا درد، زخم معدہ
معدہ میں بدہضمی کی جملہ علامات اور شکایات کے علاوہ پیٹ میں معدہ کے مقام پر درد ہوتا ہے اس کے ساتھ قے آتی ہے، السر معدے کا درد زیادہ تر خالی معدے میں ہوتا ہے، معدے کا سرطان اس طرح دل میں سینے کا درد بھی گاہ ہے بائیں طرف سینے سے پیٹ میں محسوس ہوتا ہے لیکن اس کی تشخیص میں درد عام طور پر ایک یا دونو بازوؤں میں ضرور جاتا ہے معدے سے سینے کی طرف دباؤ کا درد عام طور گیس کا ہوتا کبھی کبھی سینے کی علامات یا درد پیٹ کے اوپری حصے میں محسوس ہوتا ہے جیسے ڈایافرام کی سوزش یا پھیپھڑوں کی جھلی کی سوزش یا پانی پڑھنے سے ہونے والا درد
در دل
دل کے مقام پر سخت درد، پہلے قدرے بےچینی، گرانی، اچانک شروع ہو جاتا ہے، یہ درد چھاتی کے درمیان محسوس ہوتا ہے، خاص دل کی نوک پر معلوم نہیں ہوتا، درد کی ٹیسیں دور دور تک جاتی ہیں، خاص طور پر بائیں بازو تک
پتے کا درد
پتے کے مقام پر پیٹ کے دائیں طرف پسلیوں کے نچلے کنارے پر شدید درد رہتا ہے، الٹیاں آتی ہیں، پیٹ میں ہوا, ڈکاریں، سینے میں جلن، کچھ ہضم نہیں ہوتا، چکنائی والی چیزوں سے تکلیف نہ بڑھ جاتی ہے
جگر کا درد
جگر کی جگہ دائیں طرف پسلیوں کے شدید درد، دبانے سے زیادہ اور کروٹ بدلنے سے قدرے کم ہو جاتا ہے، اس کو اپنڈی سائٹیس کے درد سے تشخیص کرنا چاہیے، مقام جگر سے درد کی ٹیسیں پیٹ، پشت اور داہنے کندے تک جاتی ہیں پپوٹے پھولے ہوئے، متلی اور قے زیادہ ہوتی ہے، درد کی نوبت چند دنوں تک رہا کرتی ہے، درد کم یا زیادہ ہوتا رہتا ہے، جگر کا سرطان، کینسر
درد طحال تلی
تلی کے مقام پر درد ہوتا ہے، ریاح کی کثرت، پیٹ میں گیس سے یہ عارضہ ہو جاتا ہے، اور کبھی سردی یا گرمی یا ورم اور طحال تلی کے بڑھ جانے میں شدید درد بھی ہوتا ہے، تلی بائیں طرف پسلیوں کے نیچے نویں دسویں پسلی کے قریب معدے کے بالائی بیرونی حصے فنڈس کے بالمقابل موجود ہوتی ہے اور نیچے بائیں گردے کو بھی چھوتی ہے، ورم کے ساتھ اکثر بخار بھی ہو جاتا ہے
اپنڈکس کا درد
پیٹ کے نچلے حصے میں دائیں طرف ہوتا ہے
زائدہ عور یعنی کانی آنت، پیٹ میں ناف کے اردگرد زور کا درد ہوتا ہے، اور اپنی جگہ بدلتا رہتا ہے، لیکن آخر طور ناف کے دائیں طرف درد قائم ہو جاتا ہے، مریض دائیں ٹانگ کو پیٹ کی طرف کھینچتا رہتا ہے، متلی و قے بھی آتی ہے، مقام ماؤف پر ابھار پھولی ہوئی نظر آتی ہے، اور ہاتھ لگانے دبانے سے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے
آنتوں میں گرہ پڑ جانا، درد پیٹ
اس کا مقام ناف کے نزدیک ہوتا ہے، قبض شدید ہوتی ہے، بعض دفعہ بار بار قے آتی ہے, پیٹ میں شدت کا درد ہوتا ہے، کسی پہلو آرام نہیں آتا, مرض کی شدت میں پہلے قے معدہ کی خوراک اور بعد میں بدبودار قے پاخانہ کی قے خارج ہوتی ہے, اس مرض کی خاص نشانی ہے
قولنج، کالک
اس مرض میں ٹہر ٹہر کر مروڑ ہوتی ہے، اور پیٹ میں درد اُٹھتا ہے، مریض بےچین ہو کر لوٹتا ہے اور پیٹ دباتا ہے, شدید قبض، جی متلاتا ہے، قولون آنت میں سدہ پڑ جاتا ہے اس لیے قولنج کہتے ہیں، اگر ریاح کی کثرت سے یہ عارضہ ہو تو قولنج ریاحی اور اگر آنت میں بل پڑ جانے سے ہو تو قولنج التوائی، اگر قولنج صفراوی بیلیری کالک جس کو درد جگر بھی کہتے ہیں اس میں صفراوی علامات نمایاں ہوتی ہیں، دائیں پسلی شکنجہ میں کسی ہوئ معلوم ہوتی ہے
گردہ کا درد
مقام گردہ سے اُٹھتا ہے، جیسے گردے کا درد عام طور پر کمر میں پیچھے سے آگے کو آتا ہوا محسوس ہوتا ہے، پیٹ کے نچلے حصے میں مثانہ تک پہنچتا ہے، درد کی ٹیسسیں رانوں اور فوطوں تک جاتی ہیں اور پیشاب رک رک کر خارج ہوتا ہے، مریض لوٹنے لگتا ہے، الٹیاں آتی ہیں، درد گردہ یا درد پتھری کو جگر کے درد اور کمر کے درد سے تشخیص کرنا ضروری ہے
مردوں میں درد خصیوں اور عورتوں میں اعضائے تناسل رحم کی طرف جاتا ہے
مثانہ کا درد
ورم مثانہ کی وجہ سے مقام مثانہ پر درد ہوتا ہے ادھورے ملاپ سے بھی درد مثانہ، چوٹ، پتھری، عورتوں میں بچہ دانی کی سوجن یا ورم معقد یا بعض دفعہ برتھ کنٹرول وقفہ کرنے کے لیے ادھورا ملاپ جماع سے یہ عارضہ ہو جاتا ہے، بندش پیشاب سے تکلیف ہوتی ہے، اور اپینڈیکس اور قولنج کادرد آگے سے پیچھے کو جاتا ہوا لگتا ہے، گردے کی پتھری کا درد یہ قولنج کی صورت میں ہوتا ہے، جب کوئی کنکری گردے سے مثانہ کی طرف چلنا شروع کرتی ہے تو درد ہونے لگتا ہے، ماہواری کا درد، ایام حیض کی کمی تنگی، بےقاعدگی، بچہ دانی کی سوجن، ملاپ جماع کے وقت سخت تکلیف سے درد، بچہ دانی میں درد، زخم، یا رحم کا ٹل جانا  اس طرح رحم کا درد پیڈ دو یا کمر کے نچلے حصے سے وجائینا سے نکلتا ہوا لگتا ہے، آوری کے درد کے ساتھ حیض کی بے قاعدگی، علامات ضرور ہوتی ہیں، پیڑو, کمر، کولہوں اور رانوں میں درد ہوتا ہے
پیچش کا درد
آنتوں میں ورم ہو کر زخم بن جاتے ہیں جس سے پیٹ میں مروڑ ہو کر درد کے ساتھ اجابت ہوتی ہے، ہوا اور بدہضمی کی علامات
بواسیر کادردمقعد سے پیٹ کی طرف جاتا ہے
مثانے کے درد کے ساتھ پشاب کی علامات ضرور ہوتی ہیں پتے کا درد دائیں طرف پیٹ کے اوپری حصے سے کمر اور پیٹ کے آمنے سامنے ضرور ہوتا ہے وہاں سے ہوتا ہوا سینے میں محسوس ہوتا ہے
جگر کا درد بھی دائیں طرف پیٹ کے اوپری حصے میں ہی ہوتا ہے جو پھیل کر پیٹ کی طرف جاتا ہوتا ہے اس کے سامنے بائیں طرف تلی کا درد ہوتا ہے تلی اور جگر کے درمیان معدے کے منہ کا درد دیکھا جاتا ہے عام طور پر السر کا درد بھی تلی کے قریب ہی محسوس ہوتا ہے
اس طرح دل میں سینے کا درد بھی گاہ ہے بائیں طرف سینے سے پیٹ میں محسوس ہوتا ہے لیکن اس کی تشخیص میں درد عام طور پر ایک یا دونو بازوؤں میں ضرور جاتا ہے
معدے سے سینے کی طرف دباو کا درد عام طور گیس کا ہوتا کبھی کبھی سینے کی علامات یا درد پیٹ کے اوپری حصے میں محسوس ہوتا ہے جیسے ڈایافرام کی سوزش یا پھیپھڑوں کی جھلی کی سوزش یا پانی پڑھنے سے ہونے والا درد
گردے کا درد پیٹ کے نچلے حصے میں دائیں یا بائیں طرف ہوتا ہے گردوں کے درمیان میں اسہال پیچش سے ناف کے گرد قولنج کا درد ہوتا ہے تھوڑا اوپر لبلبے کا درد ہوتا ہے اور ناف سے نیچے یوٹرس یا مثانے کا درد ہوتا ہے اس طرح دائیں گردے کے قریب اپینڈکس کا درد اورحیض کے دنوں میں ہو تو اوری کا درد کہاں جائے گا اس طرح بائیں طرف گردے کے علاوعہ اوری اور پاخانے کی نالی انسٹائن کا درد دیکھا جاتا ہے کمر کی چوٹ کا درد بھی گاہے پیٹ میں محسوس ہوتا ہے کبھی پراسٹیٹ گلینڈ کا درد بھی نچلے حصے میں مقعد سے پیٹ میں جاتا ہوا لگتا ہے اس لئے پیٹ کے درد کو بغور دیکھ کر ہی تشخیص کرکے دوا دی جاتی ہے ہاں کبھی کبھی بھوک کا درد بھی تنگ کرتا ھے اور زیادہ کھانےاور بیٹھے رہنے سے بھی پیٹ اکڑ کر دکھنے لگتا ہے اور اکثر بدہضمی کا درد بڑا مشہور ہے جب آپ درد کی تشخیص کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو سو فیصد امید ہے کہ آپ صحیح دوا تجویز سلیکٹ کر کے دیں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور شفاء دینے والا ہے
دیسی نسخہ جات، دیسی علاج
درد معدہ شکم ریاح خارج کرنے والی دواوُں سے آرام ہو گا
نسخہ الشفاء : امرت دھارا : ست پودینہ 10 گرام، ست اجوائن 10 گرام، کافور10 گرام، لے کر شیشی میں ڈال کر منہ بند کر کے تھوڑی دیر دھوپ میں رکھدیں، دس منٹ میں گھل جائے گا
استعمال ایک سے دو بوند بتاشہ میں ڈال کر دیں یا پانی میں ملا کر اس مرض میں خاص طور پر مفید ہے
گولیا ں درد شکم، کیلئے
درد معدہ پیٹ،انتڑیوں کیلئے
نسخہ الشفاء : کشتہ نمک سیاہ 100 گرام، مرچ سیاہ 30 گرام، سہاگہ بریاں 20 گرام، تمام ادویہ کو پیس کر آب سہانجنہ میں کھرل کر کے  کالے چنے کے برابرگولیاں بنائیں، مقدار خوراک : دو گولی صبح دوپہر اور شام ہمراہ عرق سونف یا پانی کیساتھ استعمال کروائیں
دوائے معدہ
تمام جملہ امراض معدہ کا اعلے علاج، درد پیٹ دواء حلق سے اترتے ہی فائدہ ہو جاتا ہے
نسخہ الشفاء : نوشادر پھلی 30 گرام، الائچی خورد 20 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، نمک سیاہ 150 گرام، ست پودینہ 1 رتی, تمام ادویہ کو پیس کر باریک کر کے شیشی میں محفوظ کر کے رکھیں
خوراک ایک رتی منہ میں ڈال کر چوسیں، یا پانی سے
گولیاں وجع المعدہ
ضعف معدہ، درد شکم، بدہضمی، اپھارہ ڈکار، کمی بھوک، قے متلی، ہیضہ ، اسہال کبدی و معدی، پیچیس
نسخہ الشفاء : زنجبیل 10 گرام، کالی مرچ 20 گرام، نمک سیندھا 20 گرام، فلفل دراز30 گرام، گندھک آملہ سار50 گرام، تمام ادویہ سفوف کر کے لیموں کے رس میں دس دن کھرل کریں اور ایک رتی کی گولیاں بنا لیں
استعمال ایک سے دو گولی
سفوف نمک،آسان نسخہ
معدہ کی تمام شکایات کے لیے ازحد مفید
نسخہ الشفاء : سونف 25 گرام، سونٹھ 25 گرام، اجوائن 25 گرام، کالی مرچ 25 گرام، فلفل دراز 25 گرام، پودینہ خشک 25 گرام، سہاگہ خام 25 گرام، نمک سیاہ 25 گرام، نمک طعام 25 گرام، دارچینی 15 گرام، نوشادر پھلی 50 گرام، سب ادویہ کو  پیس کر سفوف بنا کر رکھ لیں
خوراک چار رتی سے ایک گرام تک ہمراہ پانی بعد غذا
ہینگ، منقی کے لپیٹ کر نیم گرم پانی سے کھانا پیٹ درد کو فوراً، آرام دیتا ہے
تریاق معدہ
نسخہ الشفاء : نوشادر پھلی 3 رتی، دار فلفل 3 رتی، نمک سیاہ 3 رتی، الائچی خورد 3 رتی، سب ادویہ کو پیس کر کر سفوف تیار بنا لیں
نسخہ، السر معدہ کے لیے
گولیاں درد شکم
درد شکم, درد امعاء, ضعف معدہ, ضعف ہضم, قے دست, ہیضہ, کثرت ریاح, وغیرہ, ہر قسم خرابی ہضم کیلیے نہایت سریع الاثر
نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار30 گرام، نوشادر30 گرام، فلفل دراز30 گرام، فلفل سیاہ 30 گرام، جوکھار6 گرام، گل مدار خشک, سہاگہ بریاں 6 گرام، لونگ 6 گرام، ہینگ بریاں 3 گرام، نمک سیاہ 70 گرام، ست لیموں 15 گرام
تمام ادوریہ کو پیس کر سفوف بنا کر رکھ لیں خوراک ایک گرام صبح اور شام کھانے کے 30 منٹ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں یاں ہمراہ عرق سونف، عرق پودینہ 60 گرام، سرکہ 10 گرام کیساتھ

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Leave a Reply