Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

جسم میں تکلیف محسوس ہو تو یہ دعا پڑھی جائے

جسم میں تکلیف محسوس ہو تو یہ دعا پڑھی جائے
حضرت عثمان بن ابي العاص رضي اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے جسم میں اسلام لانے کے وقت
سے درد رہتا تھا ، انہوں نے نبی کریم کو بتایا تو آپ نے فرمایا جسم کے جس حصے میں درد ہے اس پر ہاتھ رکھو اور تين مرتبہ كہو: بسم الله پھر سات مرتبہ کہو  أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدرَتِهِ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ میں اللہ کے جلال اور اس کی قدرت کی پناہ طلب کرتا ہوں اس بیماری کے شر سے جو مجھے اس وقت لاحق ہے اور جس کے آئندہ ہونے کا خدشہ ہے
صحيح مسلم (5867

مباشرت ایک تکلیف دہ عمل ہے؟

مباشرت کوئی بری چیز نہیں ہے۔ یہ ایک فطری عمل ہے، جس کی بدولت انسان کی نسل آگے بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

مباشرت کوئی تکلیف دہ چیز بھی نہیں ہے۔ بعض خواتین کو شروع شروع میں مباشرت سے معمولی تکلیف ہو سکتی ہے، مگر چند بار کے ملاپ کے بعد یہ عمل صرف راحت دیتا ہے اور تکلیف کا معمولی احساس بھی باقی نہیں رہتا۔

جن خواتین کو مباشرت تکلیف دہ محسوس ہوتی ہے اس کی وجہ صرف اور صرف ان کا نفسیاتی طور پر اس عمل کے لئے تیار نہ ہونا ہے۔ کسی سہیلی کی آپ بیتی سن کر پریشان ہو جانا اور مباشرت کے وقت بدن کو ڈھیلا چھوڑنے کی بجائے شدت احساس اور گھبراہٹ میں بدن کا اکڑ جانا دخول میں مشکل پیدا کرتا ہے اور عورت کے لئے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ اگر عورت نارمل احساس کے ساتھ مباشرت کے لئے خود کو تیار رکھے اور دخول کے وقت بدن کو ڈھیلا چھوڑے رکھے تو معمولی تکلیف بھی باقی نہیں رہتی۔

واضح رہے کہ مباشرت کوئی گناہ نہیں ہے بلکہ یہ نیکی اور صدقہ ہے اور میاں بیوی دونوں کے لئے نہایت تسکین کا باعث ہے

سانس کی تکلیف کا علاج

سانس کی تکلیف اس وقت ہوتی ہے جب پھیپھڑے یا پھیپھڑوں کی جھلی متورم ہو جائے یا سانس کی نالی میں بلغم جما ہوا ہو یا پھر دل کی دھڑکن کی زیادتی کی وجہ سے سانس کی تکلیف ہوتی ہے۔
اگر سانس کی تکلیف پھیپھڑوں اور پھیپھڑوں کی جھلی کا ورم، نمونیہ یا بلغم کی زیادتی کی وجہ سے ہو تو ایسی حالت میں مندرجہ ذیل نسخہ بہت مفید رہے گا۔
کلونجی 2گرام، برگ بانسہ 3 گرام
چائے کی پتی کی طرح ابال کر دن میں چار بار قہوہ پلائیں اور میٹھے کی جگہ شہد ملالیں۔