Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

جریان اور سرعت انزال کا علاج

جریان اور سرعت انزال کا علاج
نسخہ الشفاء : زیرہ سفید 10 گرام سقمونیا 7 گرام
ترکیب تیاری : سقمونیا کو دو گھنٹے کھرل کرکے سفید زیرے کا پاؤڈر ملا کر منقٰی کی مدد سے کالے چنے کے برابر گولیاں بنالیں
مقدارخوراک : ایک ایک گولی صبح دوپہر شام ہمراہ پانی استعمال کریں
فوائد : جریان اور سرعت انزال کیلئے نہایت مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

کشتہ جات پختہ کامل اور خام کچا کی پہچان

کشتہ جات پختہ کامل اور خام کچا کی پہچان
یہ آرٹیکل صرف حُکماء حضرات کیلئے ہے
بزرگ حکماء اور کیمیا گروں کاملین کی نظر میں نوٹ کشتہ جات بنانے سے پہلے ادویہ مزکور کو ادویہ و کشتہ سازی کے اصولوں کے مطابق صاف مصفی کر کے اور خالص ادویہ سے بنائیں, نقصان کا خدشہ نہ رہے
عام مشہور ہے, کہ اگر کشتہ آگ پر رکھنے, دہکتے انگارے پر ڈالنے سے کشتہ دھواں دینے لگے تو خام کچا ہوتا ہے
کچے خام کشتہ کے استعمال سے نقصان ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اس خام کشتہ کو استعمال نہیں کرنا چاہیے, دوبارہ حسب اصول طریقہ آگ دے کر کامل درست کر لیں
ماہرین نے کشتوں کی شناخت کے لیے چند اصول وضع کئے ہیں, اور کشتہ جات کے رنگ, سفوف, ذائقہ سے پتہ چل سکتا ہے کہ کشتہ صحیح کامل ہے یا ناقص
نوٹ : تمام دھاتوں آپ دھاتوں کے کشتہ جات بنانے سے پہلے انہیں مصفی یا اصلاح کرنا لازم ہے, تاکہ اس میں سے زہریلے اثرات ختم کیے جائیں بغیر شدھ یا مصفی کیے کشتہ اگر بناۓ جاتے ہیں تو ان کے استعمال سے جسم انسانی میں کئ قسم کے مزید امراض جنم لیتے ہیں
اس لیے شدھ، صاف، مصفی کیا جاتا ہے، ہمیشہ اصلاح کر کے بنائیں
پارہ، شنگرف، سم الفار اور ہڑتال ورقی، ان چاروں کو آگ انگارے دہکتے ہوئے پر ڈالیں دھواں نہ دیں تو عمدہ ورنہ خام کچا ہے
کشتہ تانبہ : دہی میں کھرل کرنے یا دہی پر چھڑک دیا جائے اگر 4 گھنٹے سے زنگار نہ د ے، رنگ تبدیل نہ ہو تو عمدہ، ورنہ قابل استعمال نہیں ہوتا،سبز رنگ ہو تو ناقص، کشتہ سیاہ، سفید، سرخ، آسمانی رنگ کا ہوتا ہے، نیلا توتیا کی طرح سبزی مائل رنکت اختیار کرے تو خام ہوتا ہے برخلاف اس کے کامل ہے
کشتہ ابرک : اگر بکری کے پتے پانی میں کھرل کریں اصلی حالت پر آجائے تو عمدہ ورنہ کچا کشتہ ابرک انگلی پر لگا مسلنے کر دیکھیں اگر چمک دے تو کشتہ ناقص ہے ورنہ ٹھیک، دھوپ میں چمک نہیں دیتا بے چمک مسلنے انگلی کی ریکھاوں میں گھس جائے تو کامل ہوتا ہے، گیری یا نسواری سفید رنگ کا ہوتا ہے
کشتہ جست : کے کھانے سے دست آنے لگیں تو خراب، قبض ہو تو عمدہ، اس کی پہچان یہ ہے کہ اس کے کھانے سے اجابت نہیں ہوتی
سفید خاکستری رنگ پانی پر تیرتا ہے ملائم بے چمک، قبض ہو تو عمدہ ہے
کشتہ چاندی : لونگ ملا کر کھرل کرنے سے سیاہ ہو جائے تو عمدہ ورنہ ناقص، بے چمک اور ملائم ہو، سرخ، سیاہ، سفید اور خاکستری رنگ کا ہوتا ہے، پانی پر تیرتا ہے، چمک نہیں ہوتی
کشتہ قلعی : آگ پر ڈالنے سے زرد رنگ ہو تو اعلی ہے، برنگ سفید خاکستری ملائم، پانی پر تیرتا ہے، نہ تیرے تو خام ہو گا
کشتہ شنگرف : دہکتے انگارے آگ پر ڈالنے سے دھواں نہیں دیتا مگر اُڑ جاتا ہے، یہی اس کی پہچان ہے، سرخ یا سفید رنگ میں
کشتہ پارہ سیماب : اول آگ دہکتے انگارے پر دھواں نہ دے دوسرے پدبھیڑہ کو ہاتھ پر مل کر کشتہ پارہ میں ڈالیں تو پارہ زندہ نہ ہو، ورنہ کچا سخت نقصان دہ ہے، سفید رنگ اور مختلف میں ہوتا ہے
کشتہ ہڑتال : سفید رنگ بے میل کا ہوتا ہے، آگ پر ڈالنے سے دھواں نہیں دیتا ہے کشتہ ہڑتال ورقیہ سفید رنگ کا ہوتا ہے، اگر کسی منجمد جمے خون پر ڈالا جاے تو خون اپنی اصلی حالت میں بدل کر سیال بن جاتا ہے، اور بہنے لگتا ہے، اگر خام کچا ہو گا تو منجمد شدہ خون پر ڈالنے سے خون ویسے کا ویسا منجمد ریے گا کامل کشتہ منجمد خون کو تیز کر دیتا ہے
کشتہ سنکھیا : سفید رنگ کا ہوتا ہے، آگ پر ڈالنے سے دھواں نہیں دیتا، شگفتہ ملائم
کشتہ سونا طلاء : عرق لیموں کے ساتھ کھرل کرنے سے سرخ ہو جائے تو اچھا ہے، مختلف رنگوں میں گلابی، سیاہی مائل، اور خاکستری، بے چمک اور ملائم، پانی میں تیرتا ہے
کشتہ سکہ یا سیسہ : زرد بسنتی، سیاہ، سفید رنگت، سرخ کو سندور کہتے ہیں، خالص کشتہ پانی پو تیرتا ہے، ترشی کے ساتھ ہرگز نہ دیں، سخت نقصان کا اندیشہ، زہریلے اثرات ہو جاتے ہیں، اگر سیاہ لکیر دے تو ناقص ہے، تیز آگ پر سرخ رنگ دے تو کامل ہے
کشتہ نیلا طوطیا : دہی پر ڈالنے سے اگر زنگار نہ دے تو عمدہ تصور ہوگا، اس کی رنگت سفید ہوتی ہے، اس کے ساتھ ترشی سے پرہیز،
کشتہ فولاد : اگر پانی پر ڈالنے سے تیرتا رہے تو خالص، کشتہ کی رنگت سرخ، نسواری، سفید
کشتہ مرجان سفید رنگ ملائم
کشتہ عقیق سفید خاکستری رنک
کشتہ سنکھ :  شیر مدار والا شہد پر ڈالیں اگر شہد جلنے لگے تو کشتہ درست ہے، ورنہ شیر مدار کی اور آگیں دیکر یہی تجربہ کریں، ویسے بھی شیر مدار کی جتنی آگیں دیں اتنا ہی کامل اور اکسیر ہو گا، اس کو تریاق الامراض بھی کہتے ہیں
کشتہ بارہ سنگھا : برنگ سیاہ، سفید
کشتہ بیضہ مرغ : سفید خاکستری مائل ملائم
کشتہ مرگانگ : مثل سونے کے رنگ سنہری دواء ہوگا
کشتہ سونامکھی : سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، خالص کشتہ کی پہچان یہ ہے پانی پر تیرتا ہے
کشتہ منور سیاہ : سرخ رنگ کا ہوتا ہے، یہ بھی خالص ہونے کی صورت میں پانی پر تیرتا ہے
کشتہ مرجان : اس کی رنگت سفید ہوتی ہے، جتنا زیادہ کھرل کیا جائے، اسی قدر سفید و موثر ہوتا ہے
کشتہ صدف، مونگا، عقیق، مروارید، سنگ یشب، سنکھ ، کوڑی، بارہ سنگھا، ہڑتال گئودنتی سفید رنگت لئے ہوئے ہوتے ہیں، جس قدر زیادہ کھرل کیئے جائیں،اس قدر یہ مفید ہوتے ہیں
کشتہ سہہ دھاتہ : زرد رنگ کا کشتہ تیار ہوگا
کشتہ جات کے فوائد ونقصان کے لیے اہم معلومات
ہر دھات کو پہلے شد مدبر کرنا لازم ہے, تاکہ دھات میں زہریلے اثرات ختم ہوں، اگر بغیر شدھ صاف استعمال کیا گیا تو بدن میں خارش، الٹیاں، پیچس، جسم آگ کی طرح گرم ہونا بار بار پیاس لگنا، پیشاب میں جلن کا ہونا، دل گھبرانا بے چینی، سستی، معدہ پر بوجھ ہونا، جلد پر لال سرخ نشانوں کا ظاہر ہونا یے جسم پھٹنے کی علامات ہے، جان انسانی کا نقصان ہونا وغیرہ وغیرہ اس لیے دھاتوں کا کشتہ بنانے سے پہلے ان دھاتوں کو شدھ مصفی اصلاح لازم کیا جاتا ہے
کشتہ سونا شدھ و فوائد
شدھ : رس لیموں، کھٹی لسی، تارامیرا کا تیل، کلتھی کا پانی ہر ایک میں سات سات بجھاؤ دینے سے مصفی کہلاتا ہے، حافظہ کی طاقت بڑھاتا ہے زہریلے اجزاء کا اثر جسم سے ختم کرتا ہے جلد کو نکھار کر جلد کو تروتازه سرخ گلابی پرکشش بناتا ہے، منی کی طاقت کو بڑھاتا ہے کھانے والی ہر غذا کو بدن کا جز بناتا ہے، مرگی جنون پاگل پن کو ختم کرتا ہے، بھوک پیدا کرکے خوراک کو ہضم کرنے کی طاقت پیدا کرتا ہے، بلڈ پریشر ہائی دل کی تیز دھڑکن، ضعیف دل دماغ جگر کو طاقت بخشتا ہے
پہچان کشتہ سونا
چمک ختم ہو پانی میں ڈالنے سے اوپر تیرتا رہے تو عمدہ تصور کیا جاتا ہے
سونا، چاندی، پیتل، تانبہ ان کو ان چار اجزا میں سے بجھاؤ دینے سے شدھ ہوتے ہیں
رس لیموں، کھٹی لسی، تارامیرا کا تیل، کُلتھی کا پانی
چاندی کشتہ کے فوائد
شدھ : رس لیموں، کھٹی لسی، تارامیرا کا تیل، کلتھی کا پانی ان میں بجھاؤ دینے سے مصفی کہلاتا ہے
کشتہ چاندی کے فوائد : خوراک کو ہضم کرکے بھوک بڑھاتا ہے، منی کو گاڑ ھا کرکے طاقتور بناتا ہے، جریان، احتلام، سرعت انزال، دل کی کمزوری دور کرتا ہے، جسم کی اضافی گرمی کو ختم کرتا ہے چاندی کو بغیر شد اگر کشتہ کیا گیا تو کھانے سے جسم میں کس طرح تبدیلی دکھاتا ہے، پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے انتہائی قبض پیدا ہونا, جسم میں آگ محسوس کرنا، جلد سفیدی مائل خشک ہونا جسم پر دانے نکلنا، خام کشتہ کی علامت ہیں
کشتہ پیتل کے فوائد
برص کو ختم کرتا ہے، داد، چمبل، پھنسی پھوڑے، جلد خون کے امراض میں ذیاده مفید ہے
کشتہ تانبہ : قوت باہ بڑھاتا ہے، قوت ہاضم بڑھا کر بھوک پیدا کرتا ہے، دودھ گھی کو خوب ہضم کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے، جلد وخون کی جملہ امراض میں مفید ہے
کشتہ تانبہ خام کی پہچان
دھی میں 24 گھنٹے رکھنے سے نیلا یا سبز کلر کا زنگار دے تو تو خام سمجھا جاتا ہے
خام کشتہ کے نقصان
بار بار پیاس لگنا, جسم بہت تیز گرم ہونا، جلد خشک ہونا، الٹی قے دل گھبرانہ موت واقع ہونا
کشتہ سکہ کے فوائد : پیشاب کی نالی میں زخم یاں پیپ آنا، سوزاک، پیشاب کی جلن، جریان کے لیے مفید ہے
خام کشتہ کے نقصان
جگر میں سوزش و زخم پیدا کرتا ہے، ہیشاب کم ہوتا ہے، جلد میں خشکی پیدا کرتا ہے
کشتہ قلعی فوائد : پیشاب کی جلن، جریان، احتلام، سرعت انزال، کے لیے مفید ہے، قلعی کو مصفی کرتے وقت احتیاط کی جاتی ہے کیونکہ اس کو جب کسی پانی میں بجھاؤ دیتے ہیں تو یے فوراً اچھل کر باہر نکلتی ہے اس لیے اس کو شدھ کرتے وقت ایک خاص برتن جس کا منہ باریک بنایا گیا ہو ایسے برتن میں بجھاؤ دیے جاتے ہیں
کشتہ فولاد فوائد : قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، جسم سے بیماریاں ختم کرتا ہے، نیا خون پیدا کرتا ہے، قوت باہ اور امساک پیدا کرتا ہے، بڑھاپے میں بھی جوانی والی طاقت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
خام کشتہ
پانی میں ڈالنے سے اگر پانی میں نیچے بیٹھنے لگے تو خام سمجھا جاتا ہے
کشتہ جست کے فوائد : سنگرہنی، تپ دق،سل، جریان، گرمی، سرمہ کی طرح آنکھوں میں استعمال کرنے سے نظر تیز ہوتی ہے
تمام دھاتوں اُپ دھاتوں کے کشتہ جات بنانے سے پہلے انہیں مصفی یا اصلاح کرنا لازم ہے, تاکہ اس میں سے زہریلے اثرات ختم کیے جائیں، بغیر شدھ یا مصفی کیے کشتہ اگر بنائے جاتے ہیں تو ان کے استعمال سے جسم انسانی میں کئ قسم کے مزید امراض جنم لیتے ہیں
اس لیے شدھ ،صاف، مصفی کیا جاتا ہے، ہمیشہ اصلاح کر کے بنائیں
تحریر و ترتیب حکیم محمد عرفان

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

كولیسٹرول بڑھنے کے شدید نقصانات

 كولیسٹرول بڑھنے کے شدید نقصانات
یہ یاد ركھيے دنیا میں سب سے زیادہ اموات كولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہیں آپ خود اپنے ہی گھر میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہوں گے جن کا وزن اور كولیسٹرول بڑھا ہوا ہے
امریکہ کی بڑی بڑی كمپنياں دنیا میں دل کے مریضوں کو اربوں کی دواء فروخت کر رہی ہیں
لیکن اگر آپ کو کوئی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کہے گا (انجيوپلاسٹي) كرواؤ .اس آپریشن میں ڈاکٹر د ل کی نالی میں ایک، سپرنگ ڈالتے ہیں جسے سٹنٹ کہتے ہیں امریکہ میں بنتا ہے اور اس کی کا سٹ خرچہ صرف تین ڈالر ہے. اسی سٹنٹ کو پاک و ہند میں لاکر 3یا5 لاکھ روپے میں فرو خت کیا جاتا ہے اور آپ کو لوٹا جاتا ہے.ڈاکٹروں کو ان روپوں کا کمیشن ملتا ہے ، اسی لیے وہ آپ سے بار بار کہتا ہے کہ (انجيوپلاسٹي)  كرواؤ
Cholestrol، BP ya heart attack
آنے کی اہم وجہ ہے، (انجيوپلاسٹي)  آپریشن. یہ کبھی کسی کا کامیاب نہیں ہوتا.كيونکے ڈاکٹر جو سپرنگ دل کی نالی میں رکھتا ہے وہ بالکل پین  کی طرح ہوتی ہے. کچھ ہی مہينوں میں اس سپرنگ کی دونوں سائیڈوں پر آگے اور پیچھے  کولیسٹرول، بلاکیج، اور فیٹ جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے.اس کے بعد پھر آتا ہے دوسرا  (ہارٹ اٹیک) ڈاکٹر کہتا ہے دوبارہ انجيوپلاسٹي كرو اؤ .آپ لاكھوں روپے لٹاتے ہیں اور آپ کی زندگی اسی میں نکل جاتی ہے
اس مرض‌کا قدرتی علاج
 Ginger juice
ادرک اس خون کو پتلا کرتا ہے یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا ہے
 Garlic juice
لہسن  میں موجود کولیسٹرول اور بی پی کو کم کرتا ہے. دل کے بلاکج کو کھولتا ہے
Lemon juice
لیموں میں موجود
Antioxidants، vitamin C، potassium 
خون کو صاف کرتے ہیں.یہ بیماری کے خلاف مزاحمت  بڑھاتے ہیں
Apple cider vinegar
ایپل سائڈر سرکہ  میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں
ان مقامی  چیزوں  کو  اس طرح استعمال میں لائیں
ایک کپ لیموں کا رس لیں، ایک کپ ادرک کا رس لیں، ایک کپ لہسن کا رس لیںم  ایک کپ ایپل  سرکہ ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں اب آپ اس میں 3 کپ شہد ملا لیں
طریقہ استعمال : روز اس دواء  کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں نسخہ کی مقدار کو مکمل استعمال کرنا ہے
اس کے استعمال سے سارے کی ساری بلاکج ختم ہو جائیں گی .یعنی شریانیں کھل جائینگی إن شاء اللہ 
ذرا سوچیں کہ شام کے وقت  آپ گھر جا رہے ہیں وہ بھی بالکل اکیلے .ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ہوتا ہوا آپ جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وہاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے 

ایسے میں دل کے دورے سے بچنے کے لئے یہ اقدامات کریں
چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے. ایک زور کی سانس لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلے اور کھانسی اتنی تیز ہو کہ  سینے سے تھوک نکلے . جب تک مدد نہ آئے یہ عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا  جائے تاکہ دھڑکن عام
ہو جائے. زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں آکسیجن پیدا کرتی ہے اور زور کی کھانسی کی وجہ دل سكڑتا ہے جس سے
خون باقاعدگی سے چلتا ہے. جہاں تک ممکن ہو اس پیغام کو سب تک پہنچائیں . ایک دل کے ڈاکٹر نے تو یہاں تک کہا کہ اگر ہر شخص یہ پیغام 10 لوگوں کو بھیجے تو ایک جان بچائی جا سکتی ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

مجھے ہے حکم آذان.، انسان اور امراض

مجھے ہے حکم آذان.، انسان اور امراض
کائنات  کے اصول کے تحت روان دوان ہے سوہنا خدا اس کائنات کا خالق ہے اور خالق اپنی مخلوق یعنی کائنات کےسائنسی قوانین کا پابند نہیں ہے وہ ان تمام پابندیوں کا خالق ہے اور وہ تمام تر پابندیوں سے آزاد ہے ہم جو بہی سائنسی قوانین دریافت کرلیں نا ان قوانین کو ہم بدل سکتے ہیں اور نہ کوئی ان قوانین میں تبدیلی لا سکتا ہے  کائنات کی ہر شئے ہر دوسری شئے کے لیے سبب مرض بہی ہے اور کائنات کی ہر شئے دوسری شئے کے لیے سبب شفاء بھی  اکثر ماہرین فزکس دعوی کرتے ہیں
کہ Worm Hole Travel ممکن ہے
اور سائنسدان یہ بات بہی تسلیم کر چکے ہیں کہ آگ سے بنی ہوئی مخلوق سورج اور دیگر ستاروں پر موجود ہو سکتی ہیں اسلام نے جو جنات کے بارے میں کہا آج جدید سائنس تسلیم کر رہی ہے ستارے جو جدید سائنس کی نظر میں آگ سے بنے ہوئے ہیں بہت سے سائنسدان اعتراف کر چکے ہیں کہ کائنات میں بے شمار ایسی چیزیں جو ابھی تک دریا فت نہیں ہو سکی اور ان کے سگنل اور شعائیں ریڈار میں بیرونی فضا سے آکر مدہم پڑ جاتی ہیں اور وہ کیا چیز یں ہیں یاں کیا مخلوق ہیں یہ بات سائینسدانوں کے لیے آج تک ایک پرا سرار چیز اور معمہ بنی ہوئی ہیں اگر سائنسدان کھل کر تصدیق کرلیں تو پھر یہ سارے جھگڑے ہی ختم ہوجائیں جو اس وقت دنیا میں مذہب کے نام پر ہو رہے اور اس بات کو قرآ ن الحکیم میں اس جدید سائنس سے 1400 سو سال قبل پڑھا جا چکا ہے مگر ہم تفکر نہیں کرتے  قرآن الحکیم مین یہ اشارہ ہے کہ اور یہان تک کہ اگر ہم انکے لیے آسمان میں ایک دروازہ کھول دیں جس سے یہ آسمان کی طرف سفر کر سکین تو یہ لازمی کہیں گے ہماری آنکھ پر پردہ ہے
قرآن الحکیم میں Black Holes کا ذکر ہے
مگر ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہم نام نہاد مسلمانوں کو فرنگیوں کی باتیں اچھی لگتی ہیں ہم دو سے 3 گھنٹے کسی سائنسی فلم کو تو دے دیں گے مگر ہم قرآن الحکیم میں غور و فکر نہیں کریں گے پھر رونا روتے رہتے ہیں کہ آج کے مسلمان فرنگیوں سے پیچہے کیوں ذہن کی وسعت بہت کم لوگون میں ہوتی ہے آپ ذہن کو وسیع کریں یہ کائنات بہت بڑی ہے
 Magnet
کائنات میں بنیادی اصول ہی کا ہے جب انسان قوانین قدرت کی پیروی کرتا ہے تو کائناتی ایونٹس اسکی طرف خود کھنچی چلی آتی ہیں کوئی بہی علم اس کائنات سے باہر نہیں ہے ہر علم یہیں موجود ہے تمام تر علوم کو ایک جگہ اکٹھا کریں اور اسکو صرف ایک لفظ میں بیان کریں قرآن الحکیم میں وہ لفظ درج ہے اور وہ لفظ ہے لدنی ہما را جسم ہمارا جیومیٹریکل پلان ہے ہمارے برے اعمال ڈی این اے، کا کیمیاوی بدل دیتے ہیں
Sturcture
تو زرا غور کریں کہ جب والدین ہی ٹھیک نہیں تو آنے والی نسلوں کو ہم ورثہ میں کیا دیکر جا رہے ہیں اگر آپ ان نعمتوں کو شمار کریں جو سوہنے اللہ نے آپکو دی ہوئی ہیں تو آپ خود کو کسی سے کم تصور نہیں کر سکتے مایوسی بڑی بیماری ہے  ہمیں تو نعمتوں کو شمار کرنے کی بھی سمجھ نہیں ہے ہمیں حسد, نفرت, غصہ, بغض, بدلا,  اور احساس کمتر ی کے امراض لاحق ہیں ہمیں جب یقین ہوجائے کہ ہمیں وہ ملنا ہے جسکی ہم نے کوشش کی ہے تو محرومی اور مایوسی ختم ہوجائے جب مایوسی نہیں رہیگی تو بیماری کیسے رہ سکتی  ہے جسم میں ہمیں تو آج تک ان اللہ علی کل شئی قدیر  کی سمجھ نہیں آئی اور باتیں  کرتے ہیں ہم شکوے اور شکایات والے انداز میں اگر کسی پی سی او ایس میں مبتلا مریضہ کو کوئی ڈاکٹر/ طبیب یہ کھ دے کہ آپکو اولاد نہیں ہو سکتی تو وہ ڈاکٹر کی بات پر
یقین کر لیگی مگر اس مریضہ کو ان اللہ علی کل شئی قدیر والی آیت پر یقین نہیں ہوگا آیت کا ورد کرنا الگ بات ہے مگر آیات پر یقین رکھنا ایک الگ معاملہ ہے ڈاکٹر کی بات پتھر پر لکیر تو نھیں
ہم اتنے Materialistic ہو گئے ہیں کہ
ہمیں قوانین قدرت نظر ہی نہیں آتے
اگر آپ Depression کے شکار ہیں تو
آپ اسکی Conversation کسی مثبت
انداز میں کریں ناکہ برائیوں میں ملوث ہوجائیں بیعزتی یاں احساس کمتری کے شکار افراد
اپنے Way اور Mind مثبت رکھیں
آپکو جس چیز کی طلب ہوگی وہ چیز خد آپکے سامنے آجائے گی قوانین قدرت کسی اور کو بیچ میں آنے ہی نہین دیں گے اگر آپ مثبت ہیں اگر منفی ہیں تو وہ چیز کسی اور کی ہوجائے گی یہی قوانین ہیں پہلے آپ قیمت دیں پھر ڈیمانڈ  کے لیے کوئی نہ کوئی حساس نقطہ ہوتا ہے اگر اس حساس نقطے سے انصاف کیا جائے تو مسلا حل سکتا ہے خواہ وہ مسلہ اولاد کا ہو یاں صحت کا قدرت نے ہر وقت علاج سامنے رکھا ہوتا ہے بس ہمیں علم نہیں ہو تا اگر کسی گھر کی جیومیٹری جنسی ہے تو وہان جو بھی کرایہ پر رہیگا اسکا نقصان ہوجائے گا اور وہاں وہی رہیگا جو خود ویسا ہوگا قوانین قدرت کسی شریف انسان کو وہاں رہنے کے لیے وہ گھر ہی نہیں دیگی
جنس زدہ کمرے کا تالا Megnatic Field
توڑنے کے لیے بہت ہی پرہیزگار ہونا ضروری ہے ورنہ کمرے کا ھالا چھوٹی موٹی پرہیزگاری کی چھٹی کرا دیتا ہے کسی کرپٹ کو اگر کسی پرہیزگار کے کمرے میں ایک ماہ تک رکھا جائے تو اسکا مزاج اعتدال پر آجائے گا اسکے مسلے بنا دواء کے ٹھیک ہوجائینگےگھر ہو یاں درخت جب تک آپ اسکے جیومیٹریکل پلان پر پورے نہ اتریں تو وہ آپکو اپنے قریب نہیں آنے دیتا آپ نے دیکھا ہوگا کہ آجکل بوھڑ اور پیپل کے درخت گاؤں میں ویران پڑے ہیں کوئی انکے نیچے نہیں بیٹھتا جب تک ایک پورے گاؤں کا آپس میں اتفاق نہ ہو بوھڑ کا درخت انہیں اپنے سائے میں بیٹھنے نہیں دیتا ہر شئے کی اپنی اپنی ویلیو ہے ہماری سوچ ماحول کو متاثر کرتی ہے اور ماحول ہمیں متاثر کرتا ہے آپ کسی مثبت پہلو کو لیکر تصرف اختیار کر کے دیکھ لیں اگر کسی انسان کو اپنے وارد کرلیا جائے اور اس کے لیے دل و دماغ کے رستے کھول دیے جائیں تو وہ آپ جیسا بن سکتا ہے
Silent Multiplying
تصرف  میں لہریں کام کرتی ہیں مسلہ یہ ہے کہ نہ ہم خود ٹھیک ہونا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی اور کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ہمیں کھانے, پینے, اور سونے سے غرض ہے تمام امراض کا علاج ممکن ہے مگر ہم شروعات ہی خود سے کرینگے تو ہی مسلے حل ہونگے جب ہماری وجہ سے ماحول اثر انداز ہو رہا تو ہم خود کو ٹھیک کیوں نہیں کرتے قرآم الحکیم میں اشارہ ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کرو  کیا مدد صرف چند روپوں تک محدود ہے
کھیل One Man Show کا ہے
مگر Law Of Relativity کے بغیر کھیلا نہیں جا سکتا
کیا آپ نے کبہی کسی ایسے نابینہ شخص کو دیکہا ہے جو آپ کو ٹائم ٹھیک سے بتا سکتا ہو  حالانکہ ایسے لوگ ان پڑھ بھی ہوتے ہیں اور انکے پاس کوئی واچ/گھڑی بھی نہیں ہوتی وہ صرف اندازا لگا کر ٹائم بتا دیتے ہیں اور وہ بھی صحیح ٹائم کیا ہر شخص کے اندر ایک گھڑی بھی ہوتی ہے جو اکثر اندھوں کے پاس ہوتی ہے  اندھوں کو یہ آگاہی کیسے ملی کیا کبھی غور کیا آپ نے کیا کبھی اندر کا سفر بھی کیا آپ نے یہ تو آپ سب نے سنا ہوگا کہ
پرہیز علاج سے بہتر ہے لیکن پرہیز کسےکہتے ہیں پرہیز اور، توکل، میں کیا فرق ہے کیا تقوی اور پرہیز ایک ہی شئے ہے سیگرٹ, چائے, شراب, بھنگ, کافی, سموسے, پکوڑے, یہ انسانی غذائیں نہیں بلکہ یہ دوائیں ہیں اور یہ جسم میں جاکر پرو نگ شروع کردیتی ہیں ان کو ردی اخلاط کہا جاتا ہے اور یہ اخلاط طالح اخلاط/ غذاؤں کی جگہ لے لیتی ہیں نتیجہ دونوں صورتوں میں یہ ہوتا ہے کہ انسان اپنی پاکیزہ اناٹومی سے نیچے گرجاتا ہے اور بیمار ہوجاتا ہے جیسے یہ اجزاء صرف غذائی صورت میں اپنا اثر رکھتی ہیں ویسے ہی کیفیاتی اثرات انسانی جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں جن میں حسد, نفرت, بغض, غرور, فریب دھوکا, ظلم, جھوٹ, انتقام, مکاری وغیرہ
کوئی بھی جب کسی دوسرے شئے کو متاثر کر لیتی ہے تو اسے اپنے جیسا بنالیتی ہےتجاوز  Aggravation
ہی امراض کا باعث بنتا ہے اور معاشرتی مسائل کھڑے کر دیتا ہے قدرت ہر انسان کو کوئی نہ کوئی ہنر پیدائشی دیا ہوتا ہے ہم اس کا استعمال غلط کرتے ہیں کوئی بھی شخص اس کام میں فراڈ کر ہی نہیں سکتا جسے کرنے کی اسے سمجھ ہی نہ ہو انسان ہمیشہ وہیں فراڈ کرتا ہے  جس میں وہ ماہر ہو نئی چیز میں فراڈ کرنے کے لیے پہلے اسے اس چیز کو سمجھنا ہوگا اور سمجھ جانے کے بعد وہ رنگ دکھاتا ہے جیسے مثال دی تھی گرگٹ کی آپ کو ٹھوکر وہی مار سکتا ہے جسکی ٹانگ آپ تک پہنچ سکتی ہو ہم اندر اور باہر سے بیمار لوگ ہیں کوئی ہمیں بیمار بنا دیتا ہے اور کسی کو ہم بیمار کر دیتے ہیں اور یہ باتیں وہی سمجھ سکتا ہے جس
میں Spiritualism بھی ہو
اور Behaviorism بھی
اور Scienceism بھی
دو وقت کی روٹی اور اور سکون بہھری زندگی گزارنے کی خواہش رکہنے والوں کو یہ باتیں کیسے سمجھ میں آ سکتی ہیں کیا علم والا اور جو علم نہیں رکھتا برابر ہیں  کیا رات کو سو نے والا اور پوری رات جاگنے والا برابر ہیں خیر ہو آج تو خد سے لڑ پڑا ہوں میں خواب کیوں دیکھتا رہا ہوں میں جرم یہ تو نہیں کہ جانتا ہوں میں جرم یہ ہے کہ بولتا ہوں میں جو فرا موش ہو چکی کب کی اسی تہذ یب کا گِلا ہوں میں

پتھری کا علاج

پتھری کا علاج
پتہ میں پتھری اکثر لوگوں کو ہو جاتی ہے لیکن ہر شخص کو ایسی کوئی تکلیف نہیں ہوتی جس سے اسکی موجود گی کا شبہ یا اندازہ ہو سکے کیونکہ علامات کے بغیر دنیا میں کافی لوگ اسکا شکار ہوتے ہیں۔ اسباب جدید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جسم میں داخل ہونے کے بعد چکنائیوں اور خاص طور پر حیوانی ذریعہ سے حاصل ہونے والی چیزوں میں کولیسٹرول زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ پانی میں حل نہیں ہوتی لیکن صفرا میں شامل ہو جاتی ہے جگر جب صفرا بناتا ہے تو اس میں کولیسٹرول کا ایک حصہ بھی موجود ہوتا ہے جو مرکب کی شکل میں پتہ میں ذخیرہ ہوتا ہے لیکن جگر کی بعض بیماریوں میں صفرا کی پیدائش کا عمل غلط ہو جاتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جگر نے ابتداءہی میں کولیسٹرول کی اتنی زیادہ مقدار پیدا کر دی ہے کہ اسے مرکب میں حل رکھنا ممکن نہ ہو سکا یا مرکب کے دوسرے اجزاءناقص ہونے کی وجہ سے اسے حل پذیر نہ رکھ سکے لیکن پتھری بنانے میں پتہ کا اپنا کردار بھی اہم ہے اگر وہ تندرست ہو تو عام حالات میں وہ پتھری بننے نہیں دیتا۔ پتہ میں اگر کسی وجہ سے سوزش ہو جائے تو پھر سوزش والے مقام پر کولیسٹرول جمنا شروع ہو جاتا ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ سوزش یعنی التہاب مرارہ کے 90 فیصد مریضوں کو صرف سوزش نہیں ہوتی بلکہ اس کے ساتھ پتہ میں پتھریاں بھی ہوتی ہیں۔ تشخیص پتھریوں میں اگر کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو تو ایکسرے میں نظر آجاتی ہیں ورنہ ان کی تشخیص کا بہترین طریقہ الٹرا ساﺅنڈ ہے جس کی مدد سے نہ صرف پتھریوں کا پتہ چل سکتا ہے بلکہ ان کا صحیح سائز بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔ علامات اکثر مریضوں کو پتہ میں پتھریوں کے باوجود کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور پتھریوں کی موجودگی کا پتہ اتفاقاً چلتا ہے اس لئے زیادہ تر علامات پتھری کی وجہ سے نہیں بلکہ ان سے ہونے والے مسائل سے ہوتی ہیں۔ جیسے کہ (1) نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے پتہ میں سوزش (2) نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے لبلبہ میں سوزش (3) بڑی عمر کے مریضوں میں پتہ میں کینسر ہو جاتا ہے۔ (4) پتہ اور چھوٹی آنت کے درمیان ایک سوراخ بن کر صفرا کے اخراج کا براہ راست غلط راستہ بن جاتا ہے جس میں بھی کوئی پتھر پھنس کر رکاوٹ یا پھر یرقان اور پیٹ کے اندر دوسرے خطرات اور حوادث کا باعث ہو سکتا ہے۔ علاج طب جدید میں اس حصہ جسم کی کسی بھی بیماری کا شافی علاج موجود نہیں۔ شدید سوزش کے دوران قے، بدہضمی اور معدہ کی سوزش ‘بخار اوردرد کا علامات کے مطابق علاج کیا جاتا ہے جبکہ پتھری اور مزمن سوزش کیلئے درد دور کرنے والی ادویہ کے علاوہ اور کوئی حل موجود نہیں۔ پتہ کی ہر بیماری کا علاج آپریشن ہے جن لوگوں کا پتہ نکالا جا چکا ہے وہ عمر بھر بدہضمی کا شکار رہتے ہیں، وہ چکنائیاں ہضم نہیں کر سکتے۔ پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرحمت کی ہوئی ادویات میں انجیر پتہ کی بیماریوں کے علاج میں بہت اہمیت رکھتی ہے نہار منہ کھانے سے خون کی نالیوں میں اور پتہ کی نالیوں سے پتھریاں اور سدے نکالتی ہے۔ انجیر پتہ کی سوزش اور پتھری کے خلاف سب سے بڑی پیش بندی ہے۔ اسے کھانے سے چکنائیوں کے ہضم کرنے میں کوئی مشکل نہ ہو گی اور نہ ہی کولیسٹرول کی کوئی مقدار جسم میں جاکر خون کی نالیوں میں جم کر دل کے دورے کا باعث بنے گی اور نہ یہ جگر سے نکل کر پتھریاں بنائے گی۔ اطباءقدیم میں سے ابن السیطار اور اکبر ارذانی نے پتے کی پتھری کو توڑنے کے لئے انجیر تجویز کی ہے ان کا یہ نسخہ مرض کی ماہیت کے مطابق درست اور تجربات سے ہمیشہ مفید پایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ کے جملہ امراض کے لئے جو کا دلیہ جس میں دودھ اور شہد ملایا گیا ہو‘ تجویز فرمایا ہے یہ پیٹ کی سوزش کیلئے انتہائی مفید ہے چونکہ اس میں چکنائی نہیں ہوتی اس لئے اسے ہر کیفیت میں ‘خاص طور پر ان مریضوں میں جن کو معدہ میں جلن کی وجہ سے قے ہوتی ہے فائدہ دیتا ہے  جو کا دلیہ پیشاب آور ہے پتہ کے مریضوں کے لئے یہ دلیہ از حد مفید ہے یہ خون کی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔پتہ کی بیماریوں کو پیدا کرنے میں چکنائیوں کا بڑا عمل دخل ہے، بیمار ہونے کے بعد مریض کی غذا میں چکنائی کی موجودگی اس کی بیماری میں اضافہ کا باعث ہوتی ہے۔ایسے حالات میں کوئی ایسی چیز جو بذات خود چکنائی ہو ‘اس سے بیماری میں اضافہ کا امکان موجود رہتا ہے۔ اس بنیادی اصول کی صداقت کے باوجود اطباءقدیم نے زیتون کا تیل استعمال کیا ہے۔ حکیم نجم الغنی خان اس کے بہت معترف تھے زیتون کا تیل پتہ کو سکیڑ کر اس کے صفرا کو باہر نکال دیتا ہے اس عمل میں کئی چھوٹی پتھریاں باہر نکل جاتی ہیں ماہرین طب پتہ سے پتھری نکالنے کے لئے زیادہ مقدار میں زیتون کا تیل پلانے کا مشورہ دیتے ہیں تقریباً 9اونس زیتون کا تیل مریض کو پلایا جائے تو پتھریاں نکل جاتی ہیں  زیتون کا تیل ایک ایسی مفید چکنائی ہے جو دوسری چکنائیوں کو بھی ہضم کرتی ہے اطبائے قدیم نے پتہ کے سدے دور کرنے کے لئے سرکہ کو بہت مفید قرار دیا ہے۔ بو علی سینا کے ایک نسخہ کے مطابق انجیر کو سرکہ میں بھگو کر کھلایا جائے تو پتے کے مسائل جلد حل ہو جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلونجی کو ہر بیماری میں شفاءکا مظہر بتلایا ہے اطباءاسے پتے کی پتھری نکالنے والی قرار دیتے ہیں صبح نہار منہ شہد کے شربت کے ساتھ کلونجی 3گرام کھانا پتہ کی بیماریوں میں انتہائی مفید وموثر ہے کیونکہ طب جدید میں پتہ کی بیماریوں کا آپریشن کے علاوہ اور کوئی علاج نہیں ہے اس لئے بیماری کے علاج میں طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھرپور استفادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

چنبل کا، دیسی علاج

چنبل کا، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : دار چکنہ 10 گرام، پارہ 10 گرام، گندھک 10 گرام، مغز جمال گوٹہ 10 گرام، توتیا 10 گرام، کمیلہ10 گرام، مکھن گائے 250 گرام، لہسن مقشر 500 گرام
ترکیب تیاری : لہسن مقشر کا پانی جس قدر بھی نکلے، مکھن گائے، سوبار دھو کر ڈالیں اور کھرل کرکے شیشہ کے برتن میں ڈال کر دھوپ میں رکھیں
طریقہ استعمال : جب استعمال کرنا ہو دھوپ میں رکھیں اور پگھلنے کے بعد چنبل کو کاربالک سے دھوکر اوپر لگائیں اور دوگھنٹہ کے بعد دھولیں سات روز کافی ہے
فوائد : داد اور چنبل کیلئے نہایت مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

اکسیر اعظم امساک و انتشار کے لیے

اکسیر اعظم  امساک و انتشار  کے لیے
 زبردست اکسیری نسخہ ہے مردہ رگوں میں جان پھونک دیتا ہے ایسے لوگ جو امساک و انتشار کے شوقین رہتے ہیں ان کے لیے واقعی تریاق صفت ہے جسمانی کمزوری اعصابی کمزوری اعضائے رئیسہ کی کمزوری دنوں میں دور ہو جاتی ہے جسم میں چستی آ جاتی ہیں ایسے لوگ جن کا جسم ٹھنڈا رہتا ہے چند دنوں کے استعمال سے جسم کی حرارت اعتدال پر آ جاتی ہے بہت ہی بھروسہ کا نسخہ ہے سو فیصد گارنٹی سے حکما بنائیں
نسخہ الشفاء : شنگرف مدبر در روغن بھلاوہ  و زردی بیضہ مرغ (شنگرف دو تولہ ڈلی کو روغن بھلاوہ میں لت پت کر کے دیسی انڈے میں سوراخ کر کے سفیدی نکال دیں زردی رہنے دیں اس میں روغن بھلاوہ میں لت پت کیا ہوا شنگرف ڈال دیں اوپر دوسرے انڈے کی زردی ڈال کر گل حکمت کریں اور ایک کلو کی بے دودھ آگ دیں اس طرح اکیس عمل کرنے ہیں
شنگرف 6 گرام ، ریگ ماہی نر 6 گرام ، زعفران کشمیری 6 گرام ، تریاق خام 6 گرام ، جلوتری 6 گرام ، روغن بھنگ 50 گرام ، شیر برگد 100 گرام ، آرد ماش 1 کلو ، شیر میش حسب ضرورت، نر چھوہارے ایک درجن  سب سے پہلے چھوہاروں کو شیر میش میں چار پہر کے لیے بگھو دیں پھر ایک سے پانچ نمبر چیزوں کو خوب کھرل کریں اور اس میں قطرہ قطرہ روغن بھنگ سحق و جذب کر دیں جب دواء کھرل چھوڑنے لگے تو چھوہاروں کی ٹوپیاں اتار کر اس میں سے چمٹی سے گٹھلی نکال کر اس میں  دواء بھر دیں اس طرح تمام دوائی جتنے چھوہاروں میں آئے بھر دیں مگر خیال رہے کہ چھو ہاروں میں دراڑ نہ آ جائے اوپر وہی ٹوپیاں دے دیں اب آرد ماش کو شیر میش سے گوند کر اس میں چھوہارے رکھیں اور پیڑہ بنا کر اسکو چار سیر اوپلوں کی بے دودھ آگ دے دیں سرد ہونے پر پیڑہ نکال کر اس میں چھوہارے نکال لیں جو پھولے ہوئے ہونگے سبکو خوب کھرل کریں اور اب اس میںن شیر برگد تھوڑا تھوڑا کر کے جذب کر دیں اور گولیاں بقدر کالی مرچ بنا لیں
مقدارخوراک : ایک گولی رات کو دو گھنٹہ پہلے تقل کے لیے ایک صبح ایک شام صرف پندرہ دن استعمال کریں تعریف بیان سے باہر ہے بس جسکو دو گے وہ دوبارہ خود مانگے گا آپ سے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

نامردی کیلئے لاثانی دواء

نامردی کیلئے لاثانی دواء
نسخہ الشفاء : ست ریش برگد 50 گرام، ست ثمر ببول 50 گرام، صلایہ طلایا نقرہ مرجان والا 50 گرام، کشتہ قلعی 50 گرام، برگ ببول 50 گرام، سفوف جواہر 50 گرام، سفوف شفا 20 گرام
ترکیب تیاری : ان ادویہ کو ملا کر تین تین رتی کی گولیاں بنائیں
مقدارخوراک : ایک گولی صبح نہار منہ ایک گولی شام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں
فوائد : نامردی کیلئے نہایت مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

اسپغول کا چھلکا اس کے بے شمار فوائد

اسپغول کا چھلکا اس کے بے شمار فوائد
اسپغول کا چھلکا کیا کیا کمال کرتا ہے یہ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ،جگر کی خرابی اور دمہ کی بیماریوں سینہ زبان حلق کے کھرکھرے کے لیے مفید ہے آنتوں زخموں اور مروڑ ہونے کی حالت کی درستگی کے حوالے سے بھی اسے شافی پایا گیا ہے.اس کے لیے اسے شربت صندل میں ایک بڑا چمچ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے قبض کشا ہے ملین اساس کے باعث آنتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے اس کے لیے رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک چمچہ اسپغول کا چھلکا ملا کر تین چار منٹ کے بعد استعمال کرنے سے کھل کر اجابت ہوتی ہے،یہ دائمی قبض میں بھی مفید ہے مردانہ جوہر کو گاڑھا کرتا ہے اور قوت باہ بڑھاتا ہے. –> سردرد کی صورت میں اسپغول سرکہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے،اگر چنبیلی کے روغن کی بجائے بادام روغن ملا کر لیپ لیا جائے تو فوری افاقہ ہوتا ہے بالوں کو نرمی چمک دلکشی اور گھٹا پن فراہم کرنے کے لیے عرق گلاب میں تھوڑا اسپغول رگڑ کر بالوں پر لیپ کرنے اور دو گھنٹوں کے بعد دھونے سے فائدہ ہوتا ہے یہ علاج موسم گرما کے لیے ہے خشک کھانسی اور دمہ کے لیے روزانہ 10 گرام چھلکا اسپغول دودھ یا پانی کے ساتھ چالیس روز تک استعما ل کریں جریان میں اسپغول کا چھلکا ہمراہ شربت بزوری یا صندل کے صبح نہارمنہ پینا فائدہ مند ہے دماغی طاقت بڑھاتا ہے دماغی کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ رات سوتے وقت پانچ دانے گری بادام چبا کر کھائیں اور بعد میں 10 گرام چھلکا اسپغول دودھ میں ملا کر پیئں  یہ مقوی دماغی نسخہ ہے.نسیان کے امراض میں اسپغول کا ایک بڑا چمچہ ہمراہ شربت صندل صبح نہار منہ پینا بے حد مفید ہے اور رات کو سوتے وقت پانچ دانہ گرمی،بادام سونف،ایک تولہ کوزہ مصری حسب ضرورت ہمراہ دودھ استعمال کریں منہ کے دانوں کی تکلیف میں اسپغول کا استعمال بے حد مفید ہے ایسی صورت میں 2 چمچ دہی میں 1 چمچ اسپغول ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے اور ہر کھانے کے بعد بھی اسے استعمال کریں ورموں کو تحلیل کرنے کے لئے اسپغول کو سرکہ میں رگڑ کر متاثرہ جگہ پر لیپ کرنا بے حد مفید ہے پیچس میں چھلکا اسپغول 10 گرام،  پانی کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے.سوزاک میں اسپغول کو پانی یا شربت کے ہمراہ چند یوم تک استعمال کرنے سے شفا ہوتی ہے معدے کی بیماریوں خاص طور پر السر میں بے حد مفید ہےمہنگے مہنگے ڈاکٹروں کے پاس جانے کے بجائے اگر یہ غذا خود استعمال کی جائے ڈاکٹر وں کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے چند چیزیں جو آپ کے کچن میں بھی موجود ہوتی ہیں ان میں ایسی شفاء ہے کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے اسی میں ایک اسپغول بھی ہے موجودہ دور میں طرز زندگی کیا بدلا ہے .انسان خوش خوراکی اور عدم ورزش کی وجہ سے بیمار ہونے لگا ہے یہ بیماری اضافی اور غیر مناسب غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے خاص طور پر معدہ جو غذا کو ہضم نہیں کرپاتا اور آنتوں سے خارج کرنے میں اسے دشواری ہوجاتی ہے آنتوں کا نظام سست ہوجاتا ہے تو قبض جیسا موذی مرض پیدا ہوجاتا ہے جس کے لیے یا تو دوائیاں کھانی پڑتی ہیں یا پھر اسپغول. اسپغول سے تقریباً ہر شخص واقف ہےبڑی مشہور عام دوا ہے اسپغول ایک بیج ہے جس کا پودا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے اس کی ٹہنیاں باریک ہوتی ہے اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے تقریباً مشابہ ہوتے ہیں اس کا رنگ سرخی مائل سفید اور سیاہ ہوتا ہے یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے اس کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں.اسپغول کے نمایاں فوائد میں طبیعت کی گرمی اور پیاس کی شدت میں تسکین پہچانا شامل ہیں گرمی کے بخار اور خون کے جوش کو تسکین دے کر طبیعت کو نرم کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

Read More

بال چھڑ کا علاج

بال چھڑ کا علاج
الشفاء : علاج مشکل نہیں ہے  بال چھڑ جدید سائینس اسے وائرس کا کمال کہتی ہے اور اس کا علاج اندرون جلد اور بیرون جلد سٹیرائڈ ہے ہماری طب اس کو جلد کے اندر ایسے مادے کا پیدا ہونا ہے جو بالون تک غذا نہین پہنچنے دیتا اور بال کٹے شہتیر کے انداز مین جھڑنے شروع ہوتے ہیں اب اس کا علاج یہ ہے کہ سطح جلد پہ کوئی خراش دار تیز دوا لگائی جائے جیسے نیلا تھوتھا ، جمال گوٹہ، یا بلادر وغیرہ جس سے سطح جلد کو زخمی کیا جا سکے اس سے جلد کے اندر سے سفید لعابدار پانی نکلتا ہے پھر اس کے اوپر روغن بیضہ مرغ لگایا جائے یا کوئی اور تیل لگایا جائے جس سے زخم بھی ٹھیک ہوں اور پھر بال بھی اگنے لگ جائیں دس بارہ انڈون کا خود تیل نکال لیں اور اس میں پوٹاشیم پرمیگنٹ 1 گرام، شامل کر لیں پھر خواہ اس میں تیل سرسون پاؤ بھر شامل کر لیں یا السی کا تیل شامل کر لیں کچھ عرصہ مسلسل لگائیں یہ تیل بغیر تکلیف دیے خود ھی ہلکی خراش بھی پیدا کرے گا اور فاسد مادے کا جلد سے اخراج بھی کرے گا اور پیدا شدہ زخم بھی یہی درست کرے گا اور بال بھی اگائے گا ہاں بعض اوقات پورے جسم پر سے بال جھڑ جاتے ہیں اس کے لئے

نسخہ الشفا ء : ہڑتال ورقیہ 10 گرام، سنڈھ 40 گرام، مرچ سیاہ 30 گرام، مسلسل 4 گھنٹہ کھرل کریںن لیکن پہلے علیحیدہ سے ہڑتال ورقی کو کھرل کرکے میدہ کی شکل بنا لیں اور اس کی چمک ختم کر لیں پھر باقی دوائیں ملا کر کھرل کریں اب 1رتی یہ دواء 3 دفعہ دن میں پانی کے ساتھ کھلا دیں پورے جسم کے جھڑے بال ٹھیک ہو جائیں گے دوسرا علاج گائے کے گوشت کی آدھ پاؤ بوٹی پاؤ بھرتلوں کے تیل میں جلا لیں اب اس تیل کو گنج پہ رگڑیں دس روز تک بال نکل آتے ہیں، تیسرا علاج اب آپ اس مرض کی شدت کی حالت میں یہ بھی علاج کر سکتے ہیں حب سلاطین کو متاثرہ حصہ کے اوپر بطور لیپ لگائین جب دانے نکل آئیں تو پھر صرف روغن بیضہ مرغ لگائیں اور ساتھ بطور دواء
حب سلاطین کا نسخہ
نسخہ الشفاء : کچلہ مدبر سفوف 40 گرام، رائی 80 گرام، شنگرف 20 گرام، جمالگوٹہ 10 گرام،  پہلے شنگرف کو 4 کھرل گھنٹہ کرکے چمک ختم کریں پھر جمالگوٹہ چھیل کر کھرل کریں جب تیل سا بن جائے تو رائی اور کچلہ جن کو آپ پہلے سے پیس کر رکھ لیں اب ان سب دواؤں کو یکجا کرکے کھرل کریں گھنٹہ بھر کھرل کرنے سے دوا تیار ہے چوتھا علاج بعض دفعہ صرف گندھک کا تیل السی والا ہی کام کر جاتا ہے یہ شروع مرض میں بہت مفید رہتا ہے اب 100 گرام السی کے تیل میں 20 گرام گندھک آملہ سار شامل کرکے آگ پہ رکھیں جب گرم ہو کرگندھک بھی تیل بن جائے تو اتار کر رکھ دیں دوسرے دن پھر اسے اسی طرح گرم کریں 3 تا 4 روز یہ عمل کرنے سے گندھک تیل مین مکمل حل ہو جائے گی اب اس تیل کو تھوڑا تھوڑا روزانہ لگائیں بالچر اور گنج پن میں مفید ہے ان چار طریقون سے میں نے آپ کو آسان ترین علاج کرنے بتا دیئے ہیں اللہ نہ کرے اگر پھر بھی آپ کے بال نہیں اگتے یہ مسلہ یعنی بال نہ بھی اگنے والا معاملہ سو مین سے 2 تا3 لوگون کے ساتھ ہو جایا کرتا ہے پریشان وہ بھی نہ ہوں اب جو ٹریٹمنٹ آپ کر چکے ہیں اب مزید کی ضرورت نہیں مرض کے شروع ہونے سے اڑھائی سال بعد ویسے ہی آپ کے سیل یعنی خلیات کی تعمیر ہوا کرتی ہے پرانے خلیات کی جگہ نئے لیتے ہیں تو مرض خود بخود ہی ٹھیک لازمی ہو جایا کرتی ہے اب یہ عرصہ گزرنے کے بعد جب آپ کے بال ٹھیک ہو رہے ہوں تو کسی دوا کا کمال نہیں ہے یہ فطری طور پہ ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور لازماً ٹھیک ہوتے ہیں آپ کے جسم مین یہ سسٹم پہلے سے موجود
نسخہ بالچھڑ
نسخہ الشفاء : برادہ دندان فیل 10 گرام، کو بھیڑ کے دودھ 20 گرام میں کھرل کر کے مقام ماوف پر لیپ کریں 5۔4 دن میں بال نکلنے شروع ہو جائیں گے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal