Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

احتلام Night Discharge، Nightfall

رات کو سوتے وقت منی یا مادہ منویہ کا خارج ہو جانا احتلام کہلاتا ہے طبعی احتلام زیادہ تر خواب کے ساتھ ہوتا ہے اس میں انتشار کی کیفیت پائی جاتی ہے اور احتلام کے بعد صبح طبیعت چست اور فرحت کا احساس ہوتا ہے طبعی احتلام مہینے میں دو تین بار سے زیادہ نہیں ہوتا جبکہ مرض کی حالت میں ہر روز یا دوسرے تیسرے روز اور بعض اوقات ایک رات میں دو دو مرتبہ احتلام ہو جاتا ہے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ احتلام کی کثرت دراصل جریان کی ابتدائی سٹیج ہے- اس کے نقصانات جریان کی طرح کے ہیں پیشاب جل کر آتا ہے خصیوں میں درد ہونے لگتا ہے سستی کمزوری نسیان چڑ چڑاپن کی شکایت ہو جاتی ہے- یہ مرض بھی باقاعدہ علاج اور پرہیز سے ٹھیک ہو جاتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

یورپ میں بانجھ پن دوگنا

برطانیہ میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کے ایک ماہر نے ایک کانفرنس کے دوران بتایا کہ یورپ میں ابھی سات میں سے ایک جوڑے کو قدرتی عمل سے بچہ پیدا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دس سالوں میں ہر تیسرا جوڑا اس مسئلے کا شکار ہوگا۔شیفیلڈ یونیورسٹی کے پروفیسر بِل لیجر نے کانفرنس کو بتایا کہ خواتین کو کام میں وقفہ ملنا چاہیے تاکہ وہ جوانی میں حاملہ ہو سکیں جب ان میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹاپے اور جنسی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جنسی بیماری Chlamydia جو بانجھپن کا باعث بنتی ہے کے شکار لوگوں کی تعداد دوگنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انیس سال سے کم عمر کی چھ فیصد لڑکیاں موٹاپے کا شکار ہیں۔

پروفیسر لیجر نے کہا کہ مردوں میں بانجھپن میں ممکنہ اضافے سے جوڑے متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپرم یعنی نطفہ کی مقدار اور معیار میں بظاہر کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان لوگ کل بانجھپن کے کلینک میں مریض ہوں گے۔

ڈاکٹر لیجر کا کہنا تھا کہ نوجوانی میں جنسی عمل کے دوران لگنے والی بیماریاں خواتین کی اہم نالیوں کی بندش کا باعث ہوتی ہیں اور جب یہ لڑکیاں بڑی ہو کر ماں بننا چاہتی ہیں تو حاملہ نہیں ہو سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ کیریئر بنانے والی خواتین دیر سے بچے پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرح پیدائش میں کمی کی وجہ سے یورپ کی آبادی کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر لیجر نے کہا کہ اس رجحان کو روکا جا سکتا ہے۔ اس کے بارے میں انہوں شمالی یورپ میں سکینڈی نیویائی ممالک کی مثال دی جہاں خواتین کی جلدی بچے پیدا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہ برطانیہ کو بھی فرانس کی طرح بچّے پیدا کرنے کے لیے کیریئر میں وقفہ ڈالنے والی خواتین کو ٹیکس میں چھوٹ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین میں پینتیس سال کے بعد بچّہ پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

طوائفوں سے جنسی تعلقات

پروفیشنلز طوائفوں سے جنسی تعلقات قائم کرنا اگرچہ خلاف وضع فطری فعل نہیں لیکن قانونی اور شرعی حیثیت سے یہ ناجائز ہے علاوہ ازیں طوائف کا پیار اور محبت روپے پیسے کیلئے ہوتا ہے لہٰذا قدرتی پیار اور محبت کے فقدان کی وجہ سے وہ کسی بھی فرد کو جنسی طور پر مکمل آسودگی بہم نہیں پہنچا سکتی اس کے علاوہ طوائف کسی ایک فرد کی پابند نہیں ہوتی بلکہ طرح طرح کے لوگ اس سے جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں جن میں چھوتدار امراض کے مریض بھی ہو سکتے ہیں لہذا بازاری اور پروفیشنلز عورتوں سے مختلف امراض مثلاً سوزاک’ آتشک’ ایڈز وغیرہ لاحق ہو سکتی ہیں- ماہواری کے دوران عورت کے پاس جانا کئی بیماریوں کو دعوت دینا ہے- چونکہ طوائف کا تو کاروبار ہوتا ہے لہذا وہ یہ کبھی بھی نہیں بتاتی کہ وہ ماہواری سے ہے لہٰذا دوران ماہواری جنسی تعلقات قائم کرنے والے افراد اپنی جوانی کو روگ لگا لیتے ہیں اور کئی امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

نامردی IMPOTENCY

وہ جنسی امراض اور عوارضات جنکا ذکر اس فورم میں کیا جا چکا ہی کسی نہ کسی سطح پر نامردی کی تعریف میں آتے ہیں تاہم اگر قوت مجامعت کمزور ہو جائے عضو مخصوص میں مکمل خزیش انتشار نہ ہو اور مریض وظیفہ جنسی کو پورے طور پر سرانجام نہ دے سکے تو اس حالت کو جنسی کمزوری یا ضعف باہ کہتے ہیں لیکن یہ قوت بالکل ناقص اور باطل ہو جائے عضو مخصوص میں کوئی خیزش نہ ہو جماع کی طرف رغبت نہ رہے طبعیت کو جذبہ شہوت سے نفرت ہو جائے اور باوجود کوشش کے جنسی فعل انجام نہ دیا جا سکے تو اسے عنانت یا نامردی کہتے ہیں
اب پھر نامردی کو دو اقسام میں منقسم کیا جا سکتا ہے
 عضوی (ORGANIC)
 فعلی اور ذھنی (FUNCTIONAL AND PSYCHOLOGICAL)
عضوی نامردی بیرونی طور پر عضو مخصوص کی ساخت اور جنسی گلینڈز کی خرابی سے تعلق رکھتی ہے
فعلی اور ذھنی نامردی کے مـختلف نفسیاتی اور دیگر اسباب ہیں نامردی کی تمام اقسام کی تشخیص کرنے کے بعد

عقم- اولاد نہ ہونا

عورتوں میں اولاد نہ ہونے کے مرض کو عقر (بانجھ پن) کہا جاتا ہے لیکن یہاں اس مرض کا ذکر کیا جا رہا ہے جو مرد کو اولاد سے محروم رکھنے کا موجب ہے واضح ہو کہ مرد کے ایک مرتبہ کے انزال میں جو منی خارج ہوتی ہے اس میں چار ارب حونیات منی
(SPERMS)
خارج ہوتے ہیں اور عورتوں میں استقرار حمل کے لئے صرف ایک سپرم کی ضرورت ہوتی ہے بعض اوقات جنسی غلط کاریوں کے برے اثرات کی وجہ سے حونیات منویہ کمزور یا کم ہو جاتے ہیں جس کی بنا پر حمل قرار نہیں پاتا اور اولاد نہیں ہوتی بعض حضرات کی مردانہ طاقت تو موجود ہوتی ہے لیکن سپرم کمزور ہوتے ہیں بعض اوقات مردانہ طاقت کمزور ہوتی ہے مگر سپرم طاقتور اور مکمل ہوتے ہیں عورت میں بھی یہ نقص پایا جاتا ہے جیسا کہ بتایا جا چکا ہے کہ بچپن کی غلط کاریوں کے علاوہ خصیوں کی کمزوری’ آتشک’ سوزاک ‘ سل و دق اور ریڈیم کی شعاعوں کے برے اثرات سے بھی یہ مرض ہو جاتا ہے بعض ایلوپیتھک ادویات اور سٹیرائیڈز کے استعمال سے بھی سپرم ختم ہو جاتے ہیں یا ان کی تعداد کم ہو جاتی ہے- منی میں پیپ’ خون’ بیکٹیریا کا اخراج بھی اولاد سے محرومی کا باعث بنتا ہے ۔ اس مرض کا علاج مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں- طب یونانی میں ایسی ادویہ موجود ہیں جن سے منی گاڑھی ہو جاتی ہے خون اور پیپ ختم ہو جاتی
ہے مادہ منویہ میں اولاد پیدا کرنے والے حونیات
(Sperms)
کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور وہ پہلے سے طاقتور ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

عضو مخصوص -PENIS

عضو مخصوص – PENIS

عضو مخصوص کی لمبائی سے متعلقہ بہت سی بے بنیاد باتوں پر لوگ یقین رکھتے ہیں اس سلسلے میں سائنسی انکشافات نے واضح کر دیا ہے کہ نارمل جنسی ملاپ کیلئے عضو مخصوص بحالت انتشار ساڑھے چار انچ سے پانچ انچ تک لمبا ہو تو مکمل مردانگی کا ثبوت ہے اگر عضو کی سختی اور شہوت کی کیفیت تسلی بخش ہے تو مرد دنیا کی کسی بھی نارمل عورت کو مطمئن کر سکتا ہے
تازہ ترین میڈیکل رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ایک خاتون ڈاکٹر نے واضح کیا ہے کہ نسوانی عضو مخصوص کا وہ حصہ جو جنسی لذت سے خاص تعلق رکھتا ہے اور جس کا عورت کی تسلی و تشفی سے بھی تعلق ہوتا ہے اس کا طول اور عمق (لمبائی اور گہرائی) ڈھائی انچ ہوتا ہے لہذا مرد کے عضو مخصوص کا طول اتنا ضرور ہونا چاہئے
غیر قدرتی ذرائع ”جلق و اغلام وغیرہ سے عضو مخصوص کی قدرتی نشوونما رک گئی ہو تو قدیم نسخوں سے جدید اختراعات کر کے تیار کئے گئے طلاؤں تکمید ٹکور اور دیگر ادویہ سے اس نشوونما کو قدرتی نشوونما کے مطابق بڑھایا جا سکتا ہے علاوہ ازیں دیگر خرابیاں مثلاً سستی لاغری کجی ٹیڑھا پن رگوں کا ابھرنا وغیرہ بھی ختم ہو سکتی ہیں

جنسی راہنمائی کیوں ضروری ہے؟

بہت کم نوجوان ایسے ہیں جنہیں اپنی جوانی پر ناز ہو اور وہ کہہ سکیں کہ ہم نے اپنے ہاتھوں اپنی جوانی کو روگ نہیں لگایا یا پھر دیگر ذرائع سے جنسی تسکین حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی آج کل کے نوجوان وی سی آر’ فحش فلموں و تصاویر’ شہوانی جذبات بھڑکانے والے ناول اور یورپی طرز معاشرت اپنانے کی وجہ سے مکمل بالغ ہونے سے قبل ہی جنسی فعل کی خواہش
SEX DESIRE
کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے زیادہ تر نوجوان خود لذتی’ مشت زنی MASTER BATION
یا ہینڈ پریکٹس کی عادت کو اپنا لیتے ہیں بیشتر ہم جنسیت
HOMO SEXUALTY
میں مبتلا ہو جاتے ہیں بعض جنسی کجروی میں

LESBIANS & GAYS
بن جاتے ہیں یعنی ہم جنس پرستی میں مفعول بن کر جھوٹی لذت حاصل کرتے ہیں- کچھ لوگ جنسی تسکین کیلئے اس سلسلے میں پروفیشنلز طوائفوںسے رجوع کرتے ہیں
بھوک پیاس جیسی فطری خواہشوں کی طرح جنسی تسکین کی خواہش بھی ایک فطری خواہش ہے جو کہ قدرت کی طرف سے انسان کو طبعی طور پر عطا کی گئی ہے سورہ روم آیت نمبر 21 میں اللّہ تعالیٰ فرماتا ہے
اور اس کے نشانات میں سے ایک نشان یہ ہے کہ اس نے تمہارے درمیان کشش و محبت رکھدی ہے
اس تسکین’ کشش و محبت اور خواہش کا اعلیٰ مقصد اور اہم غرض بقائے نسل انسان ہے لیکن انسان چونکہ فطری طور پر حریص واقع ہوا ہے اس لئے وہ اس قوت کا وقت بے وقت جگہ بے جگہ استعمال کر کے اپنے آپ کو اس نعمت خداوندی سے محروم کر لیتا ہے اور مختلف جنسی نفسیاتی اور خبیث امراض و عادات کا شکار ہو اجاتا ہے جن میں مشت زنی’ ہم جنسیت’ کثرت احتلام’ ذکاوت حس’ نامردی’ ضعف باہ’ جریان’ سرعت انزال’ سوزاک’ آتشک اور ایڈز سرفہرست ہیں- یہ سب کچھ جنسی معلومات سے لا علمی کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ اس کتابچہ کو دیکھ کر ناک بھوں نہ چڑھائیں بلکہ حقیقت کا سامنا کریں اور دوستانہ ماحول میں اپنے بچوںکو جنسی معلومات سے روشناس کرائیں کیونکہ اگر آپ نے اس سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لیا تو بچوں کے دماغ میں اس بارے میں جاننے کی خواہش ضرور رہتی ہے اور وہ اپنے سے بڑے کلاس فیلوز یا گلی محلے کے بری صحبت رکھنے والے دوستوں وغیرہ سے” سیکس ” SEX کی بے تکی معلومات حاصل کریں گے اور اپنے نازک دل و دماغ کو گندے خیالات سے بھر کر اپنی جوانی کو داغدار کر لیں گے لہذا سن بلوغ کو پہنچنے والے بچوں کو سمجھا دینا چاہیے کہ جنسی تسکین کی صحیح صورت مرد اور عورت کا ملاپ ہے اور مرد اور عورت کے ملاپ کی اخلاقی’ قانونی و شرعی صورت شادی ہے شادی سے انسان کی جنسی زندگی میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے شادی کا ثمر اولاد ہے جس کی باقاعدہ پرورش سے انسان معاشرہ میں اپنا فرض ادا کرتا ہے- موجودہ ماحول کے مطابق والدین کو بالغ ہونے والے بچے کی شادی کا فریضہ جلد از جلد ادا کر دینا چاہیے کیونکہ جنسی کجرویوں برائیوں جنسی امراض اور جنسی جرائم کو کم بلکہ ختم کرنے کا یہی ایک طریقہ ہے-
جنسی امراض کے علاج کے سلسلے میں اکثر نوجوان انتہائی راز داری برتتے ہیں اور اس سلسلے میں جو بھی نیم حکیم فٹ پاتھئیے معالج اور ہیلتھ کلینکوں کے عطائی ڈاکٹروں سمیت جو بھی سامنے آتا ہے اس سے علاج کروانا شروع کر دیتے ہیں کسی نے کوئی نسخہ یا ٹوٹکہ بتا دیا تو اسے فوراً استعمال کرنا شروع کر دیا اس سے بعض اوقات خطرناک نتائج رونما ہوتے ہیں اور مریض اپنے جسم کو بگاڑ لیتے ہیں ہر شخص کا مزاج مختلف ہوتا ہے جو دوائی کسی دوسرے فرد کو موافق تھی اور اسے اس سے آرام آ گیا تھا آپ کو نقصان بھی دے سکتی ہے فٹ پاتھئیے نیم حکیم’ نام نہاد ہیلتھ کلینکس’ عطائی ڈاکٹر اور غیر مستند معالج اپنی گرما گرم باتوں اور چرب زبانی سے لوگوں کو آسانی سے بے وقوف بنا کر روپیہ وصول کر لیتے ہیں اور جنسی امراض سے متعلق اس قدر مبالغہ آمیز بیانات داغتے ہیں کہ مریض اپنے آپ کو زندہ در گور سمجھنے لگتا ہے اگر کسی فٹ پاتھئیے نیم حکیم کی تقریر سننے کا آپ کو موقع ملے تو آپ بھی اپنے آپ کو کسی نہ کسی شدید مرض میں مبتلا سمجھنے پر مجبور ہو جائیں گے اور جس وقت وہ دوا بیچنا شروع کرے گا آپ کا ہاتھ بھی وہ دوا خریدنے کیلئے اپنی جیب تک پہنچ جائے گا

سیلان الرحم (لیکوریا) LEUCORRHOEA

دیہاتی علاقوں خصوصاً پنجاب میں اس مرض کو ”سفید پانی آنا” بھی کہتے ہیں آج کل اکثر خواتین اس مرض میں مبتلا ہیں لیکن مشرقی شرم و حجاب کی وجہ سے اس مرض کو معمولی سمجھ کر علاج کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتیں حالانکہ یہ مرض ان کی صحت اور حسن و جمال کو متاثر کرتا ہے اس مرض کا جلد علاج نہ کرنے کی صورت میں ضعف اعضائے رئیسہ اور دیگر عوارضات کے باعث عورت اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں رہتی اس مرض میں عورت کی اندام نہانی یا رحم کی غشائے مخاطی سے سفید یا زردی مائل رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے

عقر یعنی بانجھ پن STERILITY

عقر یعنی بانجھ پن STERILITY

اس مرض میں عورت کے اعضا ء توالد و تناسل میں سے کسی عضو میں کوئی مرض ہوتا ہے یا بعض جسمانی عوارض ہوتے ہیں جس کے باعث وہ حاملہ ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور اولاد سے محروم رہتی ہے اس مرض میں بعض اوقات مرد کا بھی قصور ہوتا ہے اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض عورتوں کو شادی کے چودہ سال بعد یا اس سے بھی دیر میں اولاد ہو گئی بعض عورتوں کے بچے پیدا ہوتے ہوتے آپ ہی بند ہو جاتے ہیں اور پھر کافی عرصے بعد پھر ہو نے لگتے ہیں بعض عورتوں کے ویسے ہی لمبے وقفوں کے بعد اولاد ہوتی ہے اور بعض ایسی عورتیں ہوتی ہیں کہ ہر سال حاملہ ہو جاتی ہیں اور بعض عورتیں دو سے سات’ آٹھ بچوں تک اکٹھے پیدا کر لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں یہ سب کچھ بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی عو رت کی شادی کے پانچ چھ سال تک اولاد پیدا نہ ہو اور کوئی مقامی نقص بھی نہ ہو تو اسے بانجھ نہیں سمجھ لینا چاہئے میرے علم میں یہ بات ہے کہ ایک عورت کے ہاں چار پانچ سا ل سے اولاد نہیں ہو رہی تھی اس کے خاوند نے اسے طلاق دے دی اور اس عورت نے کچھ عرصہ بعد دوبارہ نکاح کر لیا اللّہ تعالیٰ نے ایک سال بعد ہی اسے چاند سا بیٹا عطا کر دیا
ماہواری عورتوں میں تقریبًا بارہ سال سے شروع ہو کر کم و بیش پینتالیس سال کی عمر تک جاری رہتی ہے جب تک ماہواری آ رہی ہو تو عورت بجا طور پر کسی نہ کسی وقت حاملہ ہو سکتی ہے لیکن صرف ماہواری آ نے کا یہ مطلب بھی نہیں کہ وہ عورت کوئی نقص نہیں ر کھتی اور بغیر علاج کے بار آور ہو سکتی ہے- بعض اوقات مرد کسی خاص عورت کے ساتھ موافقت نہیں رکھتے جیسا کہ آر ایچ فیکٹر میں ہوتا ہے بانجھ پن کی دیگر وجوہات میں رحم کا چھوٹا ہونا’ ٹیوبوں کا بند ہونا’ رحم کی رسولی رحم کی سوزش’ نابالغ عورت’ سن یاس’ مرد کی منی کی کمزوری (سپرم نہ ہونا’ آتشک سوزاک) وغیرہ شامل ہیں- اگر کوئی مقامی نقص قابل سرجری نہ ہو تو یونانی طریق علاج سے اس مرض کا کامیاب علاج یقینًا متوقع ہے۔

اختناق الرحم (باؤگولہ) HYSTEIRA

اختناق الرحم (باؤگولہ) HYSTEIRA
یہ ایک عصبی اور ذھنی مرض ہے اس مرض میں مریضہ پیٹرویا پیٹ کے اندر سے ہوا کا ایک گولا سا اٹھتا ہوا محسوس کرتی ہے جو بعد ازاں حلق میں آ کر اٹک جاتا ہے اور مریضہ ایسا محسوس کرتی ہے جیسے گلا گھٹا جا رہا ہو اس وجہ سے عام طور پر اسے باؤ گولہ کہا جاتا ہے اختناق کے معنی گھٹنے کے ہیں زمانہ قدیم میں یہ خیال کیا جا تا تھا کہ یہ مرض رحم کی خرابی سے ہوتا ہے اس لئے یہ اختناق الرحم کے نام سے موسوم کیا گیا ہسٹریا کے معنی بھی رحم کے ہیں یہ مرض زیادہ تر نازک مزاج شہری عورتوں کو ہوا کرتا ہے یہ مرض دوشیزہ اور بانجھ عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے- اس مرض میں پاگل جیسی حرکات مریضہ سے سرزد ہوتی ہیں لہذا بعض لو گ ا سے آسیب وغیرہ کا سایہ سمجھتے ہیں اور تعویذ گنڈے کرواتے پھرتے ہیں اس مرض کا بھی یونانی طب میں شافی علاج موجود ہے