Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نسخہ الشفاء: خون کی کمی کیلئے

نسخہ الشفاء: خون کی کمی کیلئے
خون کی بوتلیں لگانے کی ضرورت پیش نہیں آتی‘ مریض ٹھیک اور تندرست ہوجاتا ہے۔
نسخہ الشفاء: کلونجی50گرام‘ کاسنی کے تخم50گرام،اجوائن دیسی50گرام،نوشادر30گرام،کالی مرچ30گرام،سفوف بنالیں
طریقہ استعمال: 2 گرام دوا گرم دودھ یا پانی سے دن میں تین مرتبہ کھانے کے آدھاگھنٹہ بعداستعمال کریں۔ پندرہ یوم تک
دیگر فوائد: خون کی کمی کیلئے مفید ہے۔ پیشاب کی سخت جلن کیلئے مفید ہے۔ پیشاب بہت زیادہ آتا ہو یا رک رک کر آتا ہو۔ جگر کی کمزوری‘ بھوک کی کمی کیلئے مفید ہے۔خون کی سیاہی کو دور کرکے سرخ اور صالح خون پیدا کرتا ہے۔ ضعف جگر کی وجہ سے ہاتھ پائوں میں جلن اور تپش کیلئے آزمودہ ہے۔ ضعف جگر کی وجہ سے بخار اور لرزا کیلئے مفید ہے۔
پیروں کے تلووں میں شدید جلن ہوتی ہو سردیوں گرمیوں میں کسی دوا سے افاقہ نہ ہوتا ہو۔ سخت سردیوں میں بھی پاوں بستر کے لحاف سے باہر رکھتیں ہو ‘مذکورہ نسخہ سے۔ ہاتھ پائوں کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔ ضعف جگر کے مریضوں کیلیے نہایت مفید ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Weight loss with food| وزن میں کمی غذا سے

Healthy Weight Loss

 

 

 

 

 

 

 

Weight loss with food|وزن میں کمی غذا سے

اچھی بات تو یہ ہے کہ انسان کا وزن بڑھتے ہی نہ پائے…. لیکن اگر کچھ وجوہ کی بناءپر وزن بڑھ ہی جائے تو پھر اسے کم کرنے کا فیصلہ بھی بہر حال ایک قابل تحسین اقدام ہے اس فیصلے پر عملدرآمد شروع کرتے ہی انسان اپنے آپ کو پہلے سے بہتر محسوس کرنا شروع کردیتا ہے۔ وزن کم کرنا صرف صحت کی بہتری کے نکتہ نظر سے ہی اہم نہیں…. بلکہ اس سےانسان کی ظاہری شکل وصورت اور شخصیت کے مجموعی تاثر میں بھی بہتری آتی ہے۔ اسکے علاوہ اگر آپ وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یوں سمجھئے کہ آپ کی زندگی کو لاحق بہت سے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں یعنی بہت سے امراض سے آپ سے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں یعنی بہت سے امراض سے آپ کے محفوظ رہنے کا امان بڑھ جاتے ہیں مثلاً دل کی بیماریاں، ذیابیطس، کمر اورجوڑوں کا درد وغیرہ، اس کے علاوہ شاید آپ کو یہ جان کی حیرت ہو کہ کی اقسام کے کینسر کا بھی کچھ نہ کچھ تعلق موٹا پے اور غیر ضروری وزن سے ہے۔ خوراک، غذائیت، آرائش حسن اور فٹنس کے بہت سے ماہرین کے علاوہ سے ڈاکٹر حضرات اور خواتین مندرجہ ذیل نکات پر متفق ہیں جن کی وجہ سے ہر انسان کو اپنا غیر ضروری وزن کم کرنے کی طرف ضرور توجہ دینی چاہیے۔
وزن کم کر کے آپ خود کو زیادہ جوان اور تروتازہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ آپ صرف بہتر نظر ہی نہیں آتے، خود کو واقعی بہتر محوس کرنے بھی لگتے ہیں۔

آپ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

آپ کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے کیونکہ آپ کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیماریوں کے خلاف آپ کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ کینسر، دل کی بیماریوں، کمر اور جوڑوں کے درد فالج اور سانس کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

سانس لینا آپ کیلئے آسان ہو جاتا ہے۔ اعصابی تناﺅ اور دباﺅ کم ہو جاتا ہے۔

عمر بڑھتی ہے اور زندگی کے معاملات سے نمٹنا آپ کیلئے نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔

یہ تو ہوئے وزن کم کرنے کے فوائد مگر ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے دنیا بھر میں جو طریقے رائج ہیں اور جن کے بارے میں آپ کو بارہا محنت اخبارات ورسائل میں پڑھنے کا اتفاق ہوا ہو گا بہت سے طریقوں کے بارے میں آپ نے ٹی وی پروگرامز میں بھی سنا ہو گا ان میں سے کون سے طریقے بہتر ہیں؟ اس ضمن میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین مندرجہ ذیل نکات پر متفق ہیں۔ یہ انکے برسوں کے مشاہدے اور تجربات کا نچوڑ ہیں۔ آپ جب بھی وزن کم کرنے کا پروگرام بنائیں ان نکات کا خیال ضرور رکھیں۔

بھوکا رہنے کو ڈائٹنگ یاوزن کم کرنے کا ذریعہ نہ سمجھیں وہ لوگ جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں بھوکا رہنا ان کیلئے سب سبے زیادہ نقصان دہ چیز ہے۔ وزن کم کرنے کے سلسلے میں بھوکا رہنے کی نہیں بلکہ اپنی غذائی عادات کی اصلاح کرنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

جب آپ اپنی غذائی عادات کی اصلاح اور بہت سی عادات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہوں تو اس سلسلے میں بہت سی زیادہ مثالی انسان بننے کی کوشش نہ کریں۔ بہت زیادہ مثالی بننے کی کوشش میں بعض اوقات انسان ناکام ہو جاتا ہے۔

چھوٹی غلطیوں اور بے قاعدگیوں پر نہ کڑھیں۔ یہ فطری باتیں ہیں۔ کسی بھی بگڑی ہوئی چیز کی اصلاح یکدم نہیں ہوتی رفتہ رفتہ اپنی غذائی عادات کی اصلاح کریں اور انہیں بہتر بنائیں۔

زیادہ کھانا تو ضروری نہیں لیکن اچھا اور متوازن کھاناکھانا ضروری ہے اچھا اور متواز ن کھانا کھانے والے اعصابی تناو کا شکار نہیں ہوتے اور اپنے مشن میں ناکام رہنے کے امکانات ان کیلئے کم ہوتے ہیں۔

بہت تیزی سے وزن کم کرنے کی باتیں محض اشتہار بازی ہیں اور اس کیلئے جو طریقے اختیار کئے جاتے ہیں وہ عام طور پر نقصان دہ ہوتے ہیں زیادہ تر یہ دل بہلانے کی اور خیالی باتیں ہوتی ہیں وزن تیزی سے نہیں رفتہ رفتہ کم ہوتا ہے۔

ڈائٹنگ نہ کریں۔ کھانے پینے کی صحت مندانہ طریقے اختیار کریں۔

زندگی کی معمولات اور طور طریقے بدلنے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے سستی اور کاہلی آمیز معمولات کی جگہ حرکت میں رہنے اور محنت کرنے کی معمولات اپنائیں۔

زندگی میں ہر قسم کی تبدیلیاں ایک ایک کر کے کریں ایک دم سب کچھ کر گزرنا نہ تو ممکن ہوتا ہے اور نہ ہی فائدہ مند،

خوراک کے سلسلے میں مندرجہ ذیل نکات کا خیال رکھیں۔

تلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں نظر آنے والی چربی یا چکنائی ہٹا دیں۔ کھانوں میں چکنائی اور سلاد میں میٹھے کا استعمال کم سے کم کریں۔

چربی آپ کے جسم میں بھی چربی کو بڑھاتی ہے چربی سے بچیں۔

کھانوں کو ذائقے دار بنانے کیلئے چکنائی کے بجائے ہری مرچوں، لیموں سر کے اورسویا ساس پر انحصار کریں۔

عورتوں کو باسی اور بچے ہوئے کھانوں کی بڑی فکر ہوتی ہے ان کا حوصلہ پڑتا کہ وہ انہیں کسی اور کودے دیں۔ عام طور پر وہ انہیں خود کھاتی رہتی ہیں اور نتیجے کے طور پر موٹی ہوتی رہتی ہے باسی اوربچے ہوئے کھانے تازہ کھانوں کی نسبت وزن میں زیادہ اضافہ کرتے ہیں۔

پارٹیوں وغیرہ میں جانے سے پہلے دل میں طے کر لیں کہ کھانے پینے کے سلسلے میں آپ ترغیب کا شکار نہیں ہوں گی اپنے آپ کو مطمئن رکھنے کی کوشش کریں کہ آپ کے دل میں کسی بھی خاص چیز کو کھانے کی غیر معمولی تمنایا خواہش نہیں ہے۔

کوشش کریں کہ کھانے پینے کی صحت مندانہ عادات کے سلسلے میں پوری فیملی کو شامل کر لیں۔ غذائی عادات کی اصلاح میں ایک دوسرے کی مدد اور رہنمائی کریں ممکن ہو تو مل جل کر ورزش کریں۔

ہڈیوں کے بھربھرےپن کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی

وٹامن ڈی کی کمی ، سگریٹ اور مشروبات کے استعمال سے بڑھ جاتی ہے” یہ بات آرتھوپیڈک ڈاکٹر سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے آسٹیوپروسس کے بارے میں بتایا کہ یہ بیماری بارملی 50 برس کی عمر میں شروع ہوتی ہے لیکن اس سے قبل بھی یہ عارضہ لاحق ہو سکتا ہے، اس بیماری میں ہڈیاں ہلکی اور بھربھری ہو جاتی ہیں۔ فریکچر ہونے لگتے ہیں۔ کبھی کبھار معمولی ٹھوکر لگنے سے بھی فریکچر ہو جاتا ہے۔ ہر بیماری کا علاج دواؤں اور غذا سے ممکن ہے۔ ورزش اور وزن اٹھانے کی
ورزش سے ہڈیوں کو نقصان پہنچنے کے بارے میں انہو نے کہا کہ یہ غلط تاثر ہے کہ وزن اٹھانے سے ہڈیوں پر اثر پڑتا ہے۔ ہلکا پھلکا وزن اٹھانا اور ورزش کرنا ہڈیوں سے کےلیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سلمان نے اس بیماری کے لیے ٹیسٹ کے حوالے سےبات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 50 برس سے زائد عمر کی خواتین اور وہ لوگ جن کے خاندان کے افراد اس مرض کا شکار ہو چکےہیں انہیں ضرور ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ کیونکہ بیماری کا جتنی جلدی پتہ چل جائے اس کا علاج اتنا ہی بہتر اور اچھا ممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو زیادہ گاڑی چلاتے ہیں یا ان کی ٹانگوں میں درد رہتا ہے ان کےلیے فزیوتھراپسٹ کی مدد سے ایک مشین کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو خواتین برقعہ پہنتی ہیں یا دھوپ میں کم نکلتی ہیں ان کو بھی ہڈیوں کے بھربھرن پن کی بیماری ہو سکتی ہے ایسی خواتین کو ہدایت دیتےہوئے کہا کہ انہیں صبح و شام میں 10 منٹ کےلیے دھوپ میں بیٹھنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ وٹامن ڈی کی کمی، سگریٹ نوشی ، کیفین اور کولا کے استعمال سےبڑھ جاتی ہے۔