Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نہایت ہی مجرب گھریلو نسخہ بلڈ پریشرکا علاج

نہایت ہی مجرب گھریلو نسخہ بلڈ پریشرکا علاج
خالص شہر لے کر صبح نہار منہ پانی ابال لیں اس سے آدھا گلاس لے کے نیم گرم کرلیں۔ دو چمچ شہر ملا کر آدھا لیموں درمیانی سائز کا نچوڑ لیں اور نوش فرما لیں، کھانا دو گھنٹے بعد ہی کھائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ نیم گرم حسب ذائقہ شہر “دو چمچ” ملا کرکے پی لیں
تقریبا دو ہفتہ استعمال کرلیں، انشاء اللہ شفا ہوگی۔ دعاؤں میں یاد رکھی
ں۔

ذیا بیطس کا غذائی پرہیز ہی واحد علاج ہے

ذیا بیطس کا غذائی پرہیز ہی واحد علاج ہے۔جدید میڈیکل سائنس بھی ذیابیطس کے حتمی علاج سے ابھی تک عاری ہےاور تاحال صرف شوگر کے توازن کو برقرار رکھنا ہی علاج کہلاتا ہے۔جو دیسی،قدرتی ،یونانی علاج سے بھی ممکن ہے۔درج ذیل تدابیر سےشوگر لیول کنٹرول اور مرض کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

ہوا لشافی :گٹھلی جامن خشک 100گرام کوٹ چھان کرسفوف (پاؤڈر)بنالیں اور5 گرام سفوف پانی کےساتھ دن میں دو بارصبح نہار منہ اور شام 5 بجےلیں۔

 ہوالشافی : نیم کی کونپلیں 5 گرام پانی 50 ملی لیٹر میں پیس چھان کر صبح نہار منہ یا ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں۔

 ہوالشافی : کریلہ کو کچل کر اسکا رس نچوڑ لیں یا جوسر میں اسکا جوس نکال لیں 25 ملی گرام یہ رس صبح و شام لیں۔

 ہوالشافی : چنے کے آٹے(بیسن) کی روٹی اس مرض میں بہت مفید ہے۔

5ہوالشافی : لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کرچائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں۔انشاء اللہ چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔

نشاستہ دار غذا ۔آلو ،چاول،چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

شراب اُتنی ہی مضر جتنی سگریٹ

ایک تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں شراب نوشی کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد سگریٹ نوشی یا ہائی بلڈ پریشر سے مرنے والے افراد کے برابر ہے۔
بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ الکوحل کا زیادہ استعمال ساٹھ مختلف بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔
تحقیق کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر میں پائی جانے والی4 فیصد بیماریوں کی بنیادی وجہ شراب ہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں 4.4 فیصد پیماریاں ہائی بلڈ پریشر اور 4.1 فیصد سگریٹ نوشی کی بناء پر ہوتی ہیں۔

سائنسدانوں کی اس ٹیم کے سربراہ اور سٹاک ہوم یونیورسٹی کے استاد پروفیسر رابن روم نے بی بی سی کو بتایا کہ’ ہمارے پاس جو ثبوت ہے اس سے ظاہر ہے کہ اگر شراب نوشی میں اضافہ کر دیا جائے تو الکوحل سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا ہونے کےامکانات میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے‘۔

اس رپورٹ میں منہ، جگر اور چھاتی کے کینسر اور دل کے امراض میں شراب کے کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کار حادثات، ڈوبنے کے واقعات اور زہر خورانی سے ہونے والی اموات میں الکوحل کا کردار بھی اس رپورٹ میں زیرِ بحث آیا ہے۔

برطانیہ میں تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ اگر الکوحل کی مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا جائے تو اس کے استعمال کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کو 7 فیصد کم کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی سطح پر صحت کے معاملات میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔

برطانوی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’ حکومت شراب تیار کرنے والے اداروں، پولیس اور صحت کی ایجنسیوں سے رابطےمیں ہے اور وہ الکوحل کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں اور مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے‘۔